Baaghi TV

Author: +9251

  • مساج کے بہانے نابالغ کھلاڑی کے ساتھ ہوئی کیا حرکت؟

    مساج کے بہانے نابالغ کھلاڑی کے ساتھ ہوئی کیا حرکت؟

    بھارتی ریاست بہار کے بھوجپور کے ایک پرائیویٹ کلینک میں علاج کروانے آئی قومی سطح کی نابالغ ہینڈبال کھلاڑی کے ساتھ وارڈ بوائے نے چھیڑ چھاڑ کی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ ضلع کے کوشلیا سمے اسپتال میں پیش آیا جب ایک نابالغ نیشنل کھلاڑی جمعرات کو اپنے چھت سے اچانگ گر کر بری طرح سے زخمی ہو گئی تھی۔ اسے علاج کے لئے اہل خانہ نے کوشلیا سمے اسپتال میں داخل کروایا تھا۔

    رات زخمی نابالغ کھلاڑی جب اسپتال میں اپنے بستر پر سوئی ہوئی تھی تبھی وارڈ بوائے طبی امداد کا بہانہ بنا کر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ جب متاثرہ کھلاڑی نے مزاحمت کی تو اس نے مساج کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی وارڈ بوائے کھلاڑی کے ساتھ گندی حرکتیں کرنے لگا۔ متاثرہ کھلاڑی کی شور مچانے کرنے پر وارڈ بوائے وہاں سے بھاگ گیا۔

    لڑکی نے ا س واقعہ کا ذکر جب اہل خانہ سے کیا تو انہوں نے اس کی فوری پولیس اسٹیشن کو دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وارڈ بوائے کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • دنیا کی سب سے بڑی جیل کہاں ؟ امریکی ٹی وی نے بتا دیا

    دنیا کی سب سے بڑی جیل کہاں ؟ امریکی ٹی وی نے بتا دیا

    واشنگٹن:امریکی ٹی وی نے پاکستانی سفیر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہےکہ مقبوضہ وادی کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں‌تبدیل کردیا ہے. امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاپاکستان کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائے گا جو امن کیلئے خطرہ بنے، امریکا کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرتا ہے اور وادی کی خود مختاری ختم کرنے پر ٹھوس بیان آنا چاہیے۔

    امریکی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے اور بھارت نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا۔ امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہے، امریکا بھارت کو موجودہ اقدامات واپس لینے کا کہہ سکتا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    اپنی گفتگو میں اسد مجید نے حقائق پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جبکہ کشمیر کی 12 ملین آبادی پر 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔ پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق موقف اصولی ہے، بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کو قبول نہیں کیا اور امید ہے دوست ممالک کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم نے دورہ امریکا میں امن کی کوششوں پر زور دیا اور بھارت کے حالیہ اقدامات پر تشویش ہے۔

  • تیز رفتار ڈالے نے مخنت کش کو کچل دیا،2 افراد زخمی

    تیز رفتار ڈالے نے مخنت کش کو کچل دیا،2 افراد زخمی

    ساہیوال/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )فروکہ سلانوالی روڈ پر تیز رفتار ڈالے نے محنت کش کو کچل دیا40 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید ذخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق40 سالہ محمد وارث مقامی سلانوالی شوگر ملز میں ملازم تھا حادثہ ملز کے گیٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے ہونے والا محمد وارث کے تین بچے ہیں
    حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے افراد میں محمد مقصود اور محمد اسلم شامل ہیں

  • کٹھی پتلی مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن بھی گرفتار

    کٹھی پتلی مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن بھی گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کی رات دیر گئے کٹھ پلی کشمیر اسمبلی کے سابق رکن انجینئر عبد الرشید کو گرفتار کر لیا۔

    ہندوستان نواز سیاست دان عبدالرشید کو این آئی اے نے علاقے میں عسکریت پسندی کی حمایت کرنے اور فنڈز فراہم کرنے کا الزام عائد کرنے کے الزام میں دائر ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

    قبل ازیں اسی معاملے میں 2017 میں پوچھ گچھ کی گئی تھی تاہم اس ہفتے کے شروع میں انہیں دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر کے تمام حریت پسند رہنما اور بھارت نواز سیاست دان اس وقت نظر بند یا گرفتار ہیں۔

  • 17 سالہ  جوان لڑکی کو کس نے قتل کیا ؟ شرمناک رپورٹ سامنے آگئی

    17 سالہ جوان لڑکی کو کس نے قتل کیا ؟ شرمناک رپورٹ سامنے آگئی

    پتوکی:اپنے ہی گراتے ہیں نشمیمن پہ بجلیاں ، پتوکی میں رشتہ دار اپنی عزیزہ کا قاتل نکلا ،ملزم نے اپنی عزیزہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ، پولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے.

    تفصیلات کے مطابق پتوکی میں 17 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کامعمہ ایک گھنٹے میں حل ہوگیا، ملزمقریبی رشتہ دار نکلا۔
    17 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے ایک گھنٹے میں حل کردیا،لڑکی کے قتل کے بعد ملزم کی تلاش کے لئے پولیس متحرک ہوگئی، ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس نے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہناتھا کہ ملزم کوئی اور نہیں بلکہ قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے مقتولہ کو قتل کیوں کیا؟ اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔اس جوان سالہ لڑکی کے قتل کے بعد علاقے میں خوف وہراس کی فضا پیدا ہوچکی تھی اور ورثا بچی کے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے

  • بچے اب ہسپتا لوں کی بجائے گھروں میں جنیں گیں ، کون ؟ نئی تحقیق نے ہلچل مچادی

    بچے اب ہسپتا لوں کی بجائے گھروں میں جنیں گیں ، کون ؟ نئی تحقیق نے ہلچل مچادی

    نیویارک : ترقی یافتہ ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین اب ہسپتالوں کے بجائے گھروں میں بچے پیدا کرنے کو فوقیت دینے لگیں ،تحقیق میں بتایا گیا کہ بچے کی پیدائش چاہے گھر میں ہو یا ہسپتال میں، رسک دونوں صورتحال میں ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔

    مغرب میں جاری حالیہ ایک تحقیق میں زچگی کے وقت یا ابتدائی 4 ہفتوں کے دوران بچوں کی اموات کے خطرے کے حوالے سے زچگی کی جگہ کے محفوظ ہونے کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ گھر اور ہسپتالوں میں زچگی کو لاحق خطروں میں طبی لحاظ سے کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

    محقیقین کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں آج کل حاملہ خواتین کو یہ جملہ کتنی مرتبہ سننے کو ملتا ہے کہ پہلے کی خواتین ہسپتالوں کے چکر لگانے کے بجائے گھروں میں رہا کرتی تھی اور ان کے بچے کی پیدائش باآسانی گھروں میں ہی ہوجاتی تھی۔

    اس تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسی تمام ماؤں جو گھروں میں بچوں کی پیدائش کی خواہش رکھتی ہیں اور اس بارے میں جاننا چاہتی ہیں کہ یہ محفوظ ہے یا نہیں، کے لیے کی گئی تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جن کے حمل میں خطرات پہلے سے ہی کم ہوتے ہیں انہیں ہسپتال میں بچوں کو جنم دینے والی خواتین کے مقابلے میں پیدائش کے وقت بچے کی اموات یا نوزائیدہ بچوں کی اموات کے اضافی خطرات لاحق نہیں ہوتے۔

    امریکی محققین نے اس تحقیق کو مکمل کرنے کے لیے 1990 کے بعد سے اس موضوع پر سامنے آنے والی 21 ریسرچز کا ڈیٹا استعمال کیا، جس میں گھر اور ہسپتال میں بچے پیدا کرنے کے خطرات اور فرق پر بات کی گئی۔ان ریسرچز میں سوڈان، نیوزی لینڈ، برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکا کی خواتین کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔یہ تحقیق طبی جریدے دی لینسٹ ای کلینکل میڈیسن (The Lancet’s EClinicalMedicine) میں شائع ہوئی۔

  • پرائمری  ہیلتھ کا کارنامہ ، فزیوتھراپسٹ کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا

    پرائمری ہیلتھ کا کارنامہ ، فزیوتھراپسٹ کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا

    لاہور : یہ ہوتی ہے تبدیلی ، عید الاضحیٰ‌پر ملازمین کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا . محکمہ پرائمری ہیلتھ میں بدانتظامی عروج پر، کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر 103 فزیو تھراپسٹ عید پر تنخواہ سے محروم رہ جائیں گے،

    ذرائع کے مطابق تحصیل ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 55 فزیوتھراپسٹ اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 48 فزیوتھراپسٹس کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع نہ ہونے سے عید الاضحٰی پر بھی تنخواہ نہیں مل سکے گی۔

    فزیوتھراپسٹس ملازمت کے کنٹریکٹ کی تجدید کیلئے محکمہ پرائمری ہیلتھ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں لیکن کنٹریکٹ کو توسیع دینے کا عمل سرخ فیتے کی نذر ہوچکا ہے۔ اپریل 2019 میں تحصیل ہسپتالوں میں کام کرنے والے فزیوتھراپسٹس کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا جس کی تاحال تجدید نہیں ہوسکی ہے اور تین ماہ سے زائد عرصہ سے تحصیل ہسپتالوں میں بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔

  • غیرت ہونی چاہیے ؛اب جو بھارت جائے گا وہ کیا ہوگا ، اداکار یاسر حسین نے بتادیا

    غیرت ہونی چاہیے ؛اب جو بھارت جائے گا وہ کیا ہوگا ، اداکار یاسر حسین نے بتادیا

    اسلام آباد : بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے بعد اور کشمیریوں پر مظالم کی بس نہ ہونے والی بھارتی مکاری کےبعد کسی پاکستانی اداکارکو بھارت نہیں جانا چاہیے ، غیرت کا تقاضا یہی ہے کہ کشمیروں کی خاطر بھارت سے رشتے ناطے ختم کردینے چاہیں. ان خیالات کا اظہار اداکار یاسر حسین نے ایک پوسٹ کے ذریعے کیا س

    بھارت کی طرف سے کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے بھارتی اقدام کی مذمت کی اور اب اداکار یاسر حسین نے بھی تمام پاکستانی اداکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کریں۔اس کے باوجود جو بھارت جاتا ہے وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا ہے.

    یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر اداکار بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا، کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہے؟ مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے؟’

    خیال رہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر طویل عرصے سے پابندی عائد ہے، دوسری جانب پاکستانی سینما گھروں میں بھی گزشتہ کئی مہینوں سے بولی وڈ فلموں کی نمائش بند ہے۔یاسر حسین کے علاوہ حمزہ علی عباسی، شان شاہد مہوش حیات اور ماہرہ خان جیسے فنکار بھی بھارتی اقدام کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھا چکے ہیں۔

  • یونان، دو کشتیوں کی ٹکر دو ہلاک

    یونان، دو کشتیوں کی ٹکر دو ہلاک

    یونان کے جزیرہ پیلوپونسے جزیرہ نما کے مشرق میں واقع خلیج آرگولک میں جمعہ کی رات دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

    گوسٹ گارڈ کی ٹیم نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ ایتھنز سے تین گھنٹے کے فاصلے پر پورٹو چیلی اور اسپیٹس جزائر کے درمیان ہوا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق کشتی جس میں 10غیر ملکی سیاح سوار تھے دوسری کشتی سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔کشتی فوراً ڈوب گئی۔زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • موجاں ختم ، عثمان بزدار کے سخت فیصلےنے امیدوں پر پانی پھیر دیا

    موجاں ختم ، عثمان بزدار کے سخت فیصلےنے امیدوں پر پانی پھیر دیا

    لاہور:حکومت پنجاب نے غیر ضروری اور اضافی اخراجات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کچھ پابندیا ں عائد کردی ہیں. اطلاعات کے مطابق اب صوبائی وزراء اور سرکاری افسر غیر ملکی دورے بغیر اجازت نہیں کریں گے، پنجاب حکومت نے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی۔

    پبجاب کی حکومت کی طرف جاری کفایت شعاری پالیسی مالی سال 2019-2020 کے تحت وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوں گے،پاکستان سے باہر علاج بھی نہیں کرا سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس پالیسی کے بعد اب نئی گاڑیوں اور ائرکنڈیشنز کی خریداری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، صوبائی وزراء قومی خزانے سے گھروں کی تزئین وآرائش کرا سکیں گے نہ ہی اب فائیو اسٹارز ہوٹلز میں سرکاری خزانے سے سیمینارز اور ورکشاپ ہوں گی۔

    پنجاب حکومت کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،ترقیاتی منصوبوں کےاشتہارات پی سی ون سے ہی دئیے جائیں گے، نئے مالی سال کیلئے کفایت شعاری کمیٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس فیصلے سے جہاں قومی خزانے کو بڑی بچت ہوگی وہاں باہر کے ممالک کی سیریں کرنے والے بیوروکریٹ اور وزراء حکومت کے اس فیصلے سے بہت متاثر ہوئے ہیں.