Baaghi TV

Author: +9251

  • غلافہ کعبہ تبدیل ، روح پرور تقریب سے مسلمانوں کے ایمان تازہ ہوگئے

    غلافہ کعبہ تبدیل ، روح پرور تقریب سے مسلمانوں کے ایمان تازہ ہوگئے

    ریاض:مسلمانوں کے مرکز ومحور مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم استعمال کیاگیا۔اس تقریب میں‌دنیا بھر سے بڑی بڑی ممتاز مسلمان شخصیات نے بھی شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی،غلاف میں سونے اور چاندی کی تاریں بھی استعمال کی گئی ہیں،سعودی وزارت حج کے مطابق اس بار غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔

    سعودی وزارت حج کے مطابق اس سال انتظامیہ نے غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب رات کے وقت منعقد کی تاکہ صبح طواف کے لیے آنے والوں کو زحمت سے بچایا جاسکے، ہر سال 9ذی الحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی پروقار تقریب ہوتی ہے۔

  • باغی ٹی وی کے لکھاری حافظ ابتسام الحسن ٹریفک حادثہ میں چل بسے

    باغی ٹی وی کے لکھاری حافظ ابتسام الحسن ٹریفک حادثہ میں چل بسے

    لاہور:باغی ٹی وی کے مستقل لکھاری ممتاز عالم دین حافظ ابتسام الحسن ٹریفک حادثہ میں چل بسے, باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق حادثہ لاہور انارکلی کے قریب پیش آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نا ہوسکے ,ان کی نماز جنازہ 4 بجے ڈونگی پارک اسامہ بلاک نشتر کالونی فیروز پور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی.
    یاد رہے حافظ ابتسام الحسن لاہور کے علاقے شرقپور روڈ الرحمان گارڈن میں واقع حلیمہ سعدیہ مسجد میں بطور امامت و خطابت فرائض سرانجام دے رہے تھے, ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ 13 سال سال رمضان میں نماز تراویح کے فرائض سرانجام دے رہے تھے انکی پرسوز آواز سن کر لوگ خصوصی طور پر تشریف لاتے تھے اور ان کے خطبات اصلاح معاشرہ و تزکیہ نفس کے حوالے سے آگہی پر مشتمل ہوتے .اس کے علاوہ وہ قلمی میدان میں بھی خصوصی مہارت رکھتے تھے جن میں باغی ٹی وی ,روزنامہ جناح دیگر اخبارات کے لئے لکھتے رہے اور بلاگنگ کے حوالے سے پاک بلاگرز فورم کے ساتھ منسلک تھے. حافظ ابتسام الحسن تربیہ اور علم و عمل انسٹیٹیوٹ بطور دینی سکالر لیکچرز ریکارڈ کراتے رہے اور علم و عمل انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ان کی پرسوز آواز میں تلاوت بھی ریکارڈ ہوچکی ہے. ان کی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا.
    باغی ٹی وی میں شائع ہونے والے حافظ ابتسام الحسن کے بلاگز:
    بچے مسجد میں.. حافظ ابتسام الحسن

    رمضان ماہ قرآن.. حافظ ابتسام الحسن

    رمضان برکتیں, رحمتیں اور سعادتیں..حافظ ابتسام الحسن

  • موجودہ کٹھن حالات میں پاکستانی شہری کی ذمہ داری کیا بنتی ہے؟ دیکھیے اس ویڈیو ڈاکومینٹری میں

    موجودہ کٹھن حالات میں پاکستانی شہری کی ذمہ داری کیا بنتی ہے؟ دیکھیے اس ویڈیو ڈاکومینٹری میں

    عمران خان کی گذشتہ ایک سال کی حکومت کے دوران معیشت کا یہ حشر،روپیہ اپنی بدترین سطح پر،مہنگائی عروج پر، پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ ساری چیزیں عام آدمی کے حالات پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

    کیا یہ تمام حالات گذشتہ ایک سال میں پیدا کیے گئے۔ سابقہ حکومتوں نے آئی ایم ایف سے قرضے تو حاصل کیے لیکن کسی نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے، اداروں کو مضبوط کرنے اور کاروباری حالات کو بہتر کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    پچھلے ایک سال میں تمام بڑے ممالک نے عمران خان کی لیڈر شپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان حالات میں پاکستان کے شہری ہوتے ہوئے ہمارا کیا فرض بنتا ہے۔

    اس مقصد کے لیے مبشر خان نے ”Inflation in Pakistan(پاکستان میں مہنگائی)“کے نام سے ایک ویڈیو ڈاکومینٹری بنائی ہے جس میں ماضی کے حالات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے اور پاکستانی شہری کی کیا ذمہ داریاں بنتی ہیں، اس پربھی روشنی ڈالی ہے۔

  • کم عمر ڈرائيورز اب نہ بچ پائیں گے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بھر میں کم عمر ڈرائيورز کے خلاف کریک ڈاٶن۔ ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں واک اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے تھے۔ تاکہ عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کیا سکے۔ آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے کارواٸیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ کا بھی فرض ہے کہ آپ قوانین کی پاسداری کریں۔

  • اداکارہ میرا نے دوبئی میں کیا شرمناک حرکت کردی کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

    اداکارہ میرا نے دوبئی میں کیا شرمناک حرکت کردی کہ پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے

    کبھی غلط انگلش،تو کبھی نکاح پر نکاح اور کبھی کسی اداکارہ کے حوالے سے بیانات دے کر اور کبھی ویڈیو سیکنڈل کے ذریعے شہرت پانے والی میرا نے دوبئی میں ایک خاتون پر تشدد کرکے اپنا پاسپورٹ بھی ضبط کربیٹھیں، پاسپورٹ کا ضبط ہونا کسی بھی شہری کے لیے بہت شرم کا مقام ہوتا ہے.

    ذرائع کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا دبئی میں خاتون پر تشدد کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے. ذرائع کے مطابق تشدد پر پولیس کیس بن گیا، میرا کا پاسپورٹ دبئی پولیس نے رکھ لیا جبکہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا ہے۔

    دوسری طرف میرا کے والد، والدہ اور مینجر بھی متضاد بیانات دے رہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ وہ لاہور میں ہے اور کوئی کہہ رہا کہ وہ دو روز تک دبئی سے واپس آئے گی جبکہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ ایکسپائر ہوا ہے۔ان متضاد بیانات سے یہی پتہ چلتا ہے کہ میرا پھر پھنس گئی‌ہیں

  • امریکا نے چین پر بجلیاں گرادیں، نئی جنگ کا خدشہ خوفناک حد تک بڑھ گیا

    امریکا نے چین پر بجلیاں گرادیں، نئی جنگ کا خدشہ خوفناک حد تک بڑھ گیا

    واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے پانچ چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی.

    تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے پانچ چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیںجن کا اطلاق آئندہ منگل سے ہو گا۔نئی امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والی چینی کمپنیوں میں چین کی ٹیلی کام کمپنیاں ہواوےاور زیڈ ٹی ایاور نگران کیمرے بنانے والی کمپنیاں ہِک وژن اور داہوا اور وائرلیس آلات بنانے والی کمپنی ہائی ٹیرا شامل ہیں۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت امریکیاداروں کو دنیا بھر کی ایسی کمپنیوں کے ساتھ بھی لین دین سے روک دیا ہے جو ان پانچ چینی کمپنیوں کے آلات استعمال کرتی ہیں تاہم یہ اقدام اگلے سال اگست سے نافذ العمل ہو گا۔حکومت نے امریکی کمپنیوں کو پہلے ہی بغیر اجازت ہواوے کو الیکٹرانک پارٹس فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • ترکی نے کشمیریوں کی حمایت میں تاریخ کا سب سے بڑا قدم اٹھا دیا

    ترکی نے کشمیریوں کی حمایت میں تاریخ کا سب سے بڑا قدم اٹھا دیا

    اسلام آباد: ترکی نے کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کے خلاف پاکستان کی مدد کرنے کا حق ادا کردیا ترکی کی گریٹ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسد قیصر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں ترک پارلیمان میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کے یکطرفہ طور پر خاتمے کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا۔

    اسدقیصر نے انہیں بتایا کہ دونوں آرٹیکل کے خاتمہ ایک تاریخی دھوکا تھا جو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کیا۔ اسپیکر اس قیصر نے اپنے ترکش ہم منصب کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس اور اس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور وادی میں کرفیو کے نفاذ سمیت بھارتی حکومت کے دیگر اقدامات کے خلاف متفقہ طور پر منظور قرارداد کے بارے میں آگاہ کیا۔

  • شجاع آباد  یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام

    شجاع آباد یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) ملک بھر کی طرح شجاع آباد میں بھی جے یو پی. تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گیئ جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا حاجی عاشق علی قادری نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ اور تقسیم پاک ہند کا نا مکمل ایجنڈہ ہے بھارت کا کشمیری مسلمانوں پر ظلم و جبر عالمی دہشتگردی ہے جس کا اقوام متحدہ کو سخت نوٹس لینا چاہیے حکومت پاکستان اسلامی ممالک سے رابطہ کرے اور او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلاۓ اور مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف سخت درعمل دے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج کو اب کشمیر میں اتار دیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے جے یو پی ہر سطع پر مسئلہ کشمیر کے لیے اپنی آواز اٹھاۓ گی کشمیری قوم خود کو تنہا نہ سمجھے پوری پاکستانی قوم بل خصوص جے یو پی نورانی آپ کے ساتھ ہے ریلی میں ٹی ایل پی کے شاہد مہروی. ثناء خواں عبدالوھاب قادری. رضوان قریشی و دیگر نے شرکت کی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بھارت، کیرالہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی، حالات سنگین

    بھارت، کیرالہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی، حالات سنگین

    بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے کئی اضلاع میں حالت دگر گوں ہے۔ کئی شہر اور دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اب تک سیلاب کی وجہ سے 23افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کیرالہ کے 14اضلاع میں سکول اور کالج بند کر دیئے گئے ہیںجبکہ امتحانات کو منسوخ کر دیاگیا ہے۔ عوام کو مسلسل پریشانیوں کا سامنا ہے۔ کوچی میں بین الاقوامی ایئر پورٹ میں سیلاب کا پانی بھر نے کی وجہ سے پروازوں کو اتوار تک روک دیا گیا ہے۔

    اسی دوران وائناڈ میں ایک چائے کے باغ میں زمین دھنسنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد وہاں افرا تفری پھیل گئی۔ زمین دھنسنے کے بعد کم و بیش 200 لوگ ملبے میں دب گئے ۔ میڈیا کے مطابق اب تک تقریباً 100 لوگوں کو وہاں سے محفوظ نکالا جا چکا ہے۔ ملبے میں پھنسی دو لاشوں کو بھی نکالے جانے کی خبریں ہیں۔

  • پہلی  بیوی کا قتل وجہ کیا بنی ؟

    پہلی بیوی کا قتل وجہ کیا بنی ؟

    راجہ رام کے علاقہ میں شوہر نے دوسری شادی کیلئے اپنی پہلی بیوی کو قتل کر دیا
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ راجہ رام کے رہائشی بشیراحمد ولد واحد بخش قوم بھٹی سکنہ موضع شاہ موسیٰ چک رمضان والانے صحافیوں کو بتایا کہ میری بیٹی گلناز بی بی عمر25سال کی شادی تقریبا 3سال قبل جمشید والد غلام نازک قوم بھٹی سکنہ بستی بہادر والاسے ہوئی شادی کے بعد سے بیٹی کے سسرالیوں نے میری بیٹی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دئیے مورخہ 8جوالائی کو اس کے شوہر جمشید ولد غلام نازک،سسر غلام نازک،ساس ممتاز مائی،چچا عبدالخالق نے میری بیٹی پر تشد دکرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کے آپ کی بیٹی کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے پھر چند منٹ بعد جمشید کی کال آئی کہ وہ فوت ہوگئی ہے جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا اس کا ایک بازو ٹوٹا ہواتھا گردن اور کمر پر زخموں کے نشانات تھے تو ہم اپنی بیٹی کی لاش کو اپنے گھر لے گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر راجہ رام پولیس ہمارے گھر پہنچ گئی پولیس لاش کے پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال شجاع آباد لے گئی جہاں پر ڈاکٹر نے دیکھتے ہی کہا کہ بچی کو قتل کیا گیا ہے اس بات کو ایک ماہ ہونے والا ہے پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ملزمان بااثر ہیں وہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اپنی بیٹی کا پوسٹمارٹم کروا کر بے حرمتی کروائی ہے پولیس ہمارا کچھ نہیں کرسکتی تم لوگ آرام سے بیٹھ جاو کہیں ایسا نہ ہوکہ تم لوگوں کو بھی تمہاری بیٹی کے پاس بھیجنا پڑے جبکہ تھانہ راجہ رام کی پولیس بھی ہمیں تھانے میں داخل نہیں ہونے دیتی ایس ایچ او میرے بیٹے کے خلاف کاروائی کی دھمکیاں دے رہا ہے ہمار ی پولیس کے اعلی حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ملزمان کی طرف سے ہمیں جان کا خطرہ ہے ہمیں تحفظ بھی فراہم کیا جائے میری بیٹی کی 2سالہ بچی بھی زبردستی ہم سے چھین لی گئی ہے ہمیں ڈر ہے کہ یہ لوگ اسے بھی مار دیں گے جب کہ تھانہ راجہ رام کے ایس ایچ او نے اس بارے میں موقف دیا ہے کہ ان لوگوں نے آپس میں صلح کر لی پوسٹمارٹم بھی پولیس نے زبردستی کروایا تھا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد