Baaghi TV

Author: +9251

  • بریکنگ نیوز: سعودی عرب سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    بریکنگ نیوز: سعودی عرب سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    جدہ (اے پی پی) جدہ کے نئے ائیرپورٹ سے پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق جدہ شہرکے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جمعہ کے روز ابوظبی ، مسقط اور بحرین کےلئے پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہیں۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ 9 اگست بروز جمعہ کو جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل نمبر۔1سے ابوظبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور مسقط انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےلئے پروازوں کی آمد و رفت کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق جدہ کے نئے ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بتدریج بڑھایا جائے گا۔ ابوظہبی اور بحرین انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےلئے جمعہ سے یومیہ ایک پرواز چلائی جائے گی جبکہ مسقط ائیرپورٹ کےلئے ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ مذکورہ نئے ائیرپورٹ سے 21 داخلی ہوائی اڈوں باحہ ، دوادمی ، القیصومہ، تبوک ، ینبع ، القریات ، عرعر، الوج، العلاءالہفوف ، طریف، جیزان، شرورہ، طائف ، الجوف ، بیشہ ، حائل ، رفحائ، وادی الدواسر ، ابہا اور نجران کےلئے پروازیں چلائی جا چکی ہیں۔

  • مسجد اقصیٰ میں نماز عید پراسرائیلی پابندی مسترد

    مسجد اقصیٰ میں نماز عید پراسرائیلی پابندی مسترد

    فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی سپریم اسلامی کمیٹی نے اسرائیل کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پرفلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روکنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تمام فلسطینیوں سے نماز عید مسجد اقصی میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سپریم کمیٹی، اسلامی اوقاف اور دارالافتاءکی طرف سے جاری بیانات میں مسجد اقصیٰ میں نماز عید پرپابندی کو اسرائیل کی کھلی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ فلسطینی قوم اس پابندی کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔دوسری طرف فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی قبلہ اول کی بے حرمتی کی مجرمانہ سازشوں کا حصہ ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے یہودی تنظیموں کی اپیل پر مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کونماز عید سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنھبالے۔

    دریں اثنا فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے مساجد کے آئمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندی کے بارے میں عوام کو مطلع کریں اور قبلہ اول میں نماز کی ادائی روکنے کی سازش ناکام بنائیں۔

  • ریاست جموں وکشمیر کی تقسیم کب ہو گی، خبر آ گئی

    ریاست جموں وکشمیر کی تقسیم کب ہو گی، خبر آ گئی

    جموں وکشمیر ریاست آئندہ 31اکتوبر کو مرکز کے زیرانتظام ریاستوں جموںکشمیر اور لداخ میں تقسیم ہوجائے گی۔
    وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019کے سلسلہ میں آج نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا کہ ریاست کی تقسیم 31اکتوبر کو عمل میں آئے گی۔

    یاد رہے کہ قبل ازیں بھارتی صدر نے ریاست جموں کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بل پر دستخط کر دیے تھے جس کے بعد یہ بھارتی آئین کا حصہ بن گیا تھا۔ اس بل کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل پانچویں دن بھی کرفیو لگا رہا۔ کرفیو کی وجہ سے واد ی میں غذائی اشیاءکی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

  • کشمیری رہنماؤں کو کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟ بھارتی ظلم کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

    کشمیری رہنماؤں کو کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟ بھارتی ظلم کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

    میرپور: جموں و کشمیر کی حکومت نے کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والے 25 سے زائد لیڈروں کو بھارت میں نامعلوم جیلوں‌ میں منتقل کردیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جموں و کشمیر کی حکومت نے میاں قیوم کو بھارت کی نامعلوم جیل میں منتقل کیا ہے. قیوم ایک مشہور وکیل ہے اور وہ بہت سے معاملات کی نمائندگی کرتا رہا ہے۔ انہیں اسی بات کی سزا دی گئی ہے کہ وہ کشمیر میں کھڑے ہوکر بھارت کو للکارتے ہیں اور کشمیر کی آزادی کی بات کرتے ہیں. بھارت کا معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے جبکہ دنیا اس وقت خاموش بیٹھی ہوئی ہے. قیوم پہلے شخص نہیں جنہیں بھارت مین نامعلوم جیل میں قیدی بنایا گیا ہو بلکہ پچھلے کچھ دنوں میں 25 سے زائد ایسے لیڈر ہیں جنہیں بھارت کی نامعلوم جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد سے ہی کشمیر میں ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے.

  • نیپال، ندی میں بس گرنے سے پانچ افرادہلاک

    نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں جمعہ کو مسافروں سے بھری ایک بس پھسل کر ترسولا ندی میں جا گری جس سے پانچ افراد کی موت جبکہ 16 دیگر زخمی ہو گئے۔

    ہمالین ٹائمز کے مطابق یہ حادثہ شہر سے 50 کلومیٹر دور پرتھوی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

  • سرکاری اشتہارات پاکستانی نقشے سے کشمیر کونکال دیا ، عوام کا تحقیقات کا مطالبہ

    سرکاری اشتہارات پاکستانی نقشے سے کشمیر کونکال دیا ، عوام کا تحقیقات کا مطالبہ

    لاہور:لاہور میں لگے گرین پاکستان کے سرکاری اشتہارات سے کشمیر کو پاکستانی نقشے سے نکال دیا گیا ۔ لاہور کی شاہراہوں پرفلیکس پنجاب حکومت ، پی ایچ اے ، لاہور پریس کلب کی تعاون سے لگائے گئے ہیں. گرین پاکستان کے سب سے بڑے سپانسر فائیو سٹار فوم والے بھی ہیں.

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کا نقشہ کشمیر کے بغیر آویزاں کرنے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے اور شہریو‌ں میں اس حوالے سے بہت غصہ پایا جارہا ہے. شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سازش میں شریک کرداروں کے نام سامنے لائے جائیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

  • میں اور میرا پاکستان کنونشن آج (ہفتہ) کو ہوگا

    میں اور میرا پاکستان کنونشن آج (ہفتہ) کو ہوگا

    راولپنڈی()ٹیم آئیڈیل پاکستان کے زیر اہتمام بعنوان میں اور میرا پاکستان کنونشن آج 10 اگست شام 6بجے مارگلہ شادی ہال جی ٹی روڈ واہ میں منعقد کیا گیا ہے ,پروگرام میں تقریری مقابلہ ملی نغمے اور سوالات و جوابات ہوں گے.پروگرام سے سینئر تجزیہ کار چئیرمین تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل اور سید صبغت اللہ ودیگر طلبہ تنظیموں کے رہنماء خطاب کریں گے.کنونشن آرگنائزر فہیم اختر نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ ہمارا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا,نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا,موجودہ نسل میں نظریہ پاکستان بیدار کرنااور اسلام و پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کہ سامنے لانا ہے
    ہم کسی مسلکی تفریق شخصیت پرستی مسلکی صوبائی علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر اسلام و پاکستان کی خدمت کرناہے.

  • ایشز سیریز: انگلینڈ نے حکمت عملی بنالی

    ایشز سیریز: انگلینڈ نے حکمت عملی بنالی

    لارڈز (اے پی پی) انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نےکہا ہے کہ آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ شکست دیکر ایشز میں جاندار کم بیک کرینگے.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر ایشز سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں انکو دوسرے میں نہیں دوہرائیں گے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز کا دوسرا میچ 14 اگست سے لندن، لارڈز کے مقام پر شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں سٹوکس نے کہا ہے آسٹریلوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتریں گے اور کینگروز کو شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

  • بھارت کشمیر میں پھنس گیا ، سابق را چیف اے ایس دلت نے وارننگ دے دی

    بھارت کشمیر میں پھنس گیا ، سابق را چیف اے ایس دلت نے وارننگ دے دی

    اسلام آباد:بھارت آرٹیکل 370 ختم کر کے کشمیر میں پھنس گیا ہے. اب تمام کشمیری بھارت سے نفرت کرنے لگے ، تحریک آزادی کشمیر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکرابھرے گی .ان خیالات کا اظہار بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دلت نے ایک انٹریو میں‌کہی ،

    اے ایس دلت نے انکشاف کرتے ہوئے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی جنتا پارٹی کو بھارت کے اندر سے ہی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اے ایس دُلت نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خسوصی حیثیت کے حوالے سے فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

    اپنے انٹرویو میں اے ایس دُلت کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی صرف کشمیر میں روزگار دینے کی بات کرتے ہیں جبکہ پورے بھارت میں بے روز گاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیا ہے، اور اس فیصلے کے خلاف ردعمل ضرور آئے گا۔

    سابق چیف را اے ایس دلت نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے مزید دہشت گردی بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 میں کچھ نہیں رکھا تھا، ہٹانے کی کیا ضرورت تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور بھارت کو اس کا مثبت انداز میں جواب دینا چاہیے۔

  • میڈیا بلیک آوٹ ، رائے اظہار پر پابندی ، کیا یہ ہے دنیا کی عالمی جمہوریت ؟ دنیا جان گئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    میڈیا بلیک آوٹ ، رائے اظہار پر پابندی ، کیا یہ ہے دنیا کی عالمی جمہوریت ؟ دنیا جان گئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راوالپنڈی : بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد جس طرح بھارت کی عیاری سامنے آئی ہے اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے جس طرح کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی اور میڈیا پر بابندی لگا کر بلیک آوٹ کررکھا ہے ، دنیا جان ہی چکی ہوگی . دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا عیارانہ ،مکارانہ اور سفاکانہ چہرہ سامنے آگیا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کوا اس کا سفاکانہ چہرہ دکھائے ، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے آزادی رائے کا حق چھین لیا ہے. دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے .

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1159877298843262976

    اپنے ٹویٹ پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ اجیت کمار ڈووال کے ڈرامے کو احسن انداز سے ایکسپوز کرتے ہوئے کہا اجیت کمار تاثر تو یہ دے رہے ہیں کہ شاید کہ میڈیا آزاد ہے لیکن اس دوران بھارتی فوجیوں نے اس جگہ کو گھیر رکھا تھا اور کسی کو تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی کئی صرف وہ ویڈیو اور تصویر شیئر کی جارہی ہے جو ایک بھارتی فوج کے میجر نے تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی ، آصف غفور کہتے ہیں یہ ہے جمہوریت ؟