Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکا کیخلاف پہلے میچ کیلئے حکمت عملی بنالی گئی

    سری لنکا کیخلاف پہلے میچ کیلئے حکمت عملی بنالی گئی

    کولمبو (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے فاسٹ‌ بالر ٹرینٹ بولٹنے کہا ہے کہ سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں زیر کر کے سیریز کے فاتحانہ آغاز کیلئے پر جوش ہیں.

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر دو میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 اگست سے گال میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں بولٹ نے کہا کہ آئی لینڈرز کو انکی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں تاہم ہدف کے حصول کےلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی لینڈرز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مقصد کے حصول کےلئے کھلاڑی پہلے ٹیسٹ میچ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر کوئی دباﺅ نہیں، ہر کوئی جانتا ہے کہ اگر ہم میچ جیت گئے تو سیریز بھی جیت جائیں گے۔ سارا پریشر میزبان ٹیم پر ہو گا اسلئے ہم میچ جیتنے کیلئے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

  • سراج الحق پر عمران خان مہربان ، کیوں ہوئے ؟ رپورٹ جانیئے

    سراج الحق پر عمران خان مہربان ، کیوں ہوئے ؟ رپورٹ جانیئے

    اسلام آباد: حکومت کا مقبوضہ کشمیرپر قائم جائزہ کمیٹی میں سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. اطلاعات کے مطابق حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قائم 7 رکنی جائزہ کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    حکومت کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آزادکشمیر کے صدر، وزیراعظم، گلگت بلتستان کے گورنر اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔یہ کمیٹی بھارتی حکومت کے حالیہ اقدام کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔

    ابتدائی طور پر کمیٹی میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی)، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی احمر بلال صوفی کو شامل کیا گیا تھا۔

  • اگر 20 کروڑ میں سے کسی میں ہمت تھی، تو ان میں تھی

    اگر 20 کروڑ میں سے کسی میں ہمت تھی، تو ان میں تھی

    لاہور: سینئر تجزیہ نگار ایاز امیر نے کہا ہے کہ اگر 20 کروڑ میں سے کسی میں ہمت تھی، تو ان میں تھی جنہیں ہم دہشتگرد قرار دیتے آئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہم لوگ بےبس ہوگئے ہیں، ہمیں بھارت کا جو جواب دینا چاہئیے تھا وہ ہم نے نہیں دیا اور ہم لوگوں کے پاس اختیار ختم ہوگئے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسا لگتا ہے کہ جو تنظیمیں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑتی رہی ہے اور جنہیں ہم لوگ دہشتگرد قرار دیتے آئے ہیں، وہ ہی لوگ ٹھیک تھے اور پوری 20 کروڑ میں وہ ہی لوگ تھے جن میں ہمت تھی باقی کسی میں ہمت نہیں ہوئی.

    واضح رہے کہ پچھلے 18 سال سے حافظ سعید اور ان کی جماعت "جماعت الدعوۃ” نے کشمیر کے مسلئے کو ریلی، جالوس اور لٹریچر کے ذریعے زندہ رکھا ہے جبکہ دوسری جانب ہماری حکومتوں نے کشمیر کے مسلئے کو حل کرنے کیلئے کوئی کوشش نہیں کی. صرف و صرف حافظ سعید کی جماعت نے یہ کام سر انجام دیا اور بد قسمتی سے کچھ لوگوں نے انہیں دہشتگرد قرار دیدیا. لیکن درحقیقت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں‌ مسلئہ کشمیر زندہ رکھنے والے حافظ سعید اور ان کی جماعت ہے. تاہم اب اس بات کو سینئر تجزیہ نگار ایاز امیر نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ اگر 20 کروڑ میں سے کسی میں ہمت تھی، تو ان میں تھی جنہیں ہم دہشتگرد قرار دیتے آئے ہیں.

  • کشمیری طلبا نے بھارت مخالف مظاہرہ کس یونیورسٹی میں کیا،ہر کوئی حیران رہ گیا

    کشمیری طلبا نے بھارت مخالف مظاہرہ کس یونیورسٹی میں کیا،ہر کوئی حیران رہ گیا

    بنگلہ دیش میں تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلبانے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف ڈھاکہ یونیورسٹی میں بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔

    مظاہرے میں متعدد تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے 400 کشمیری طلباءنے ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    کشمیری طلباء نے ایک ریلی بھی نکالی جس میں بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ طلباءنے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ ، لینڈ لائن اور موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

  • لندن ڈوب گیا، ہر طرف افراتفری

    لندن ڈوب گیا، ہر طرف افراتفری

    لندن: لندن سمیت انگلینڈ کے کئی علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آگیا ہے. جس کی وجہ سے لندن شہر تاریکی میں ڈوب گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں بڑے پیمانے پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے. بریک ڈاؤن سے نہ صرف لندن کے گھروں میں‌ بجلی چلی گئی ہے بلکہ سڑک پر موجود ٹریفک سگنلز بھی بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک میں بہت سے مسئلے دیکھنے کو آرہے ہیں. جبکہ ریلوے کا نظام بھی بڑے پیمانے پر درہم برہم ہوگیا ہے. اس حوالے سے حکام نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ "بجلی کا مسئلہ گرڈ اسٹیشن سے ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے صارفین کو کافی مسئلے درپیش آرہے ہیں جس کیلئے ہم معذرت خواہ ہیں، لیکن کچھ دیر بعد یہ مسلئہ ٹھیک کردیا جائے گا”.

    ساتھ ہی حکام نے اپنے صارفین کو ہدایت جاری کی ہے غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کردیا جائے.

  • فیصل آباد میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے 21 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کا قیام

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ڈویژن بھر میں عید الاضحی کے سلسلے میں 21 موبائل ویٹرنیری ڈسپنسریز نے قربانی کے جانوروں کو گھر گھر جاکر علاج معالجہ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔موبائل ڈسپنسریز کو فنکشنل کرنے کی تقریب سول ویٹرنیری ہسپتال میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمود اخترمہمان خصوصی تھے۔انہوں نے بتایا کہ موبائل ویٹرنیری ڈسپنسریز شہروں میں جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے متحرک رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 8،جھنگ میں پانچ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں چار چار موبائل ڈسپنسریاں کام کریں گی۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ہیلپ لائن 080009211 پر کال کرکے جانوروں کے علاج معالجہ سے متعلق محکمہ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

  • فیصل آباد میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے 21 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کا قیام

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ڈویژن بھر میں عید الاضحی کے سلسلے میں 21 موبائل ویٹرنیری ڈسپنسریز نے قربانی کے جانوروں کو گھر گھر جاکر علاج معالجہ کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔موبائل ڈسپنسریز کو فنکشنل کرنے کی تقریب سول ویٹرنیری ہسپتال میں ہوئی جس میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمود اخترمہمان خصوصی تھے۔انہوں نے بتایا کہ موبائل ویٹرنیری ڈسپنسریز شہروں میں جانوروں کے علاج معالجہ کے لئے متحرک رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 8،جھنگ میں پانچ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں چار چار موبائل ڈسپنسریاں کام کریں گی۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ہیلپ لائن 080009211 پر کال کرکے جانوروں کے علاج معالجہ سے متعلق محکمہ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

  • باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل ، شرمناک وجہ سامنے آگئی

    باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل ، شرمناک وجہ سامنے آگئی

    نیویارک : باپ نے اپنے بیٹے کو ہم جنس پرست ہونے کی وجہ سے قتل کردیا . پولیس کے مطابق 53 سالہ وینڈل نے بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کو اس قبیح حرکت کی وجہ سے قتل کیا ہے. پولیس نے باپ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

    ذرائع کے مطابق وینڈل نے اپنے 14 سالہ بیٹے کو اس فعل سے باز رہنے کی بار بار تاکید کی تھی لیکن وہ باز نہ آیا جس کی وجہ اس گھر میں ایک کمرے میں بند کرکے اس پر سخت تشدد کیا گیا . پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر جب وہاں پہنچے تو 14 گیوانی کی طبیعت بہت خراب ہوچکی تھی اور وہ ہپستال پہنچنے سے پہلے ہی وفات پاچکا تھا.

  • یچوری اور ڈی راجہ بھی سرینگر ایئر پورٹ پردھر لیے گئے

    یچوری اور ڈی راجہ بھی سرینگر ایئر پورٹ پردھر لیے گئے

    مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی۔ایم ) کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری اور ہندستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے جنرل سیکرٹری ڈی راجہ کو سرینگر ایئر پورٹ پرحراست میں لے لیا گیا۔ بائیںمحاذ کے یہ دونوں رہنما وادی کے بیمار سی پی ایم رہنما محمد یوسف تاریگامی اور دیگر رہنماوں سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے۔
    کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کے ساتھ سری نگر ایئرپورٹ کیا سلوک ہوا؟ آپ بھی جانئے
    سی پی ایم نے ٹویٹر کے ذریعہ یہ اطلاع دی ۔ ٹوئٹ میں کہا گیا، ”سیتارام یچوری کو سرینگر ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔“ پارٹی نے ان کی غیر قانونی حراست کی مخالفت بھی کی۔

    قبل ازیں کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کو سری نگر ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں واپس دہلی لوٹنا پڑا تھا۔

  • چین نے بھارت کے خلاف پاکستان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کردیا

    چین نے بھارت کے خلاف پاکستان کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کردیا

    چین: مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف چین نے پاکستان کا ساتھ دینےکا اعلان کر دیا ہے. چین نے کہا ہےکہ وہ پاکستان کے سلامتی کونسل جانے پر تعاون کرے گا،

    دفتر خارجہ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘پاکستان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر تعاون جاری رکھیں گے’۔ وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ‘چین کو کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور یک طرفہ اقدامات سے صورت حال مزید خراب ہوگی اور ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہیں’۔

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ‘ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ میری ڈھائی گھنٹے کی نشست ابھی مکمل ہوئی ہے جو مفید اور ان کے بقول بروقت نشست تھی’۔