Baaghi TV

Author: +9251

  • گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل

    گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل

    ٹورنٹو (اے پی پی) گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی. برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس کی ٹیم لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ کینیڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ ہفتہ کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ برامپٹن والوز اور وائنی پیگ ہاکس کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ ہفتہ کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا جو ٹیم فاتح قرار پائے گی اس کا مقابلہ فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن وان کوور نائٹس سے ہوگا۔

    گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 22 میچز کھیلے جائیں گے ۔ گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل میچ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیاناتوار کو برامپٹن کے مقام پر کھیلا جائےگا۔

  • تاجر برادری نے بھارت سے تجارتی جنگ شروع کردی

    تاجر برادری نے بھارت سے تجارتی جنگ شروع کردی

    لاہور : کشمیریوں کے دشمن سے تعلقات رکھنا حماقت ہے. بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کے خلاف پاکستانی تاجروں نے بھارت سے تجارتی بائیکاٹ کردیا ہے. کشمیر میں جاری بھارتی دہشتگردی کے خلاف تاجر بھی میدان میں آگئے،

    ذرائع کے مطابق قومی تاجر اتحاد، انجمن تاجران اور مختلف تاجر تنظمیوں نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس کی ،اس کانفرنس میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں اب سے بھارتی اشیاء کی خریدوفروخت مکمل بند رہے گی۔

    تاجر تنظیموں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر، صدر شاہ عالم ریڈی میڈ گارمنٹس حاجی حنیف، صدر شاہدرہ بورڈ مارکیٹس میاں خلیل عبیر، صدرلٹن روڈحافظ رضوان، وقار احمد میاں، صدر قومی تاجر اتحاد ملک خالد، شیخ عمر حیات، راجہ حسن اختر شریک ہوئے۔

  • عید سے پہلے  تبدیلی آگئی ،اساتذہ کیلئے بری خبر

    عید سے پہلے تبدیلی آگئی ،اساتذہ کیلئے بری خبر

    لاہور:عید سے پہلے علم کے متوالوں کے لیے بری خبر ، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فارن پی ایچ ڈی پروگرام بند کر دیا، پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی کے باعث کمیشن نے پی ایچ ڈی پروگرام ہی بند کر دیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی کے باعث فارن پی ایچ ڈی پروگرام بند کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پی ایچ ای سی کے ذریعے سے فارن پی ایچ ڈی پروگرام کا اجراء 2015ء میں کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایچ ای سی کے پاس گرانٹ نہ ہونے کی بناء پر پروگرام کو بند کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل فارن پی ایچ ڈی پروگرام کے تحت یونیورسٹیز کے اساتذہ کو عالمی جامعات سے پی ایچ ڈی کرائی جاتی تھی۔ مذکورہ پی ایچ ڈی پروگرام کے تمام اخراجات پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن برداشت کرتا تھا۔

  • ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل جاری

    ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل جاری

    چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل جاری ہیں، جبکہ ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
    ہانگ کانگ پولیس کا ایکشن، لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے کئی مظاہرین کی حالت غیر
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں گذشتہ سوموار سے جاری مظاہروں اور ہڑتال کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہے، دو سو سے زائد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں،مظاہرین نے آئندہ بھی ہڑتال جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

    ہانگ کانگ کی انتظامی لیڈر کیری لائم کے مطابق مظاہروں کا تسلسل حقیقت میں چین کی حاکمیت کے لیے چیلنج بنتا جا رہا ہے اور انتہائی خطرناک صورت حال پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار لائم نے ہانگ کانگ کی عوام سے ٹیلی وڑن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر کے دوران کیا۔ اسی تقریر میں لائم نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

  • روہت شرما کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    روہت شرما کا تازہ ترین بیان سامنے آگیا

    پورٹ آف سپین (اے پی پی) بھارتی بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بھی جیتں گے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد انکی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کی تمام تر توجہ میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے اور ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کھیل کی بدولت اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں فتح یابی کے بعد اب ون ڈے سیریز میں بھی حریف ٹیم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کا آغاز ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی سے ہوا ہے جس کا فائدہ ٹیم کو ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے آئندہ میچوں کے لئے حریف ٹیم کے خلاف منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

  • ترکی  نے ایسا اعلان کیا کہ کشمیریوں کے دل جیت لیے

    ترکی نے ایسا اعلان کیا کہ کشمیریوں کے دل جیت لیے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفےٰ شن توپ کو ٹیلی فون کیا اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال اور بھارتی جارحیت کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

    ترکی کی خبررساں ایجنسی ٹی آر ٹی کے مطابق اس موقع پر مصطفےٰ شَن توپ نے کہا کہ وہ کشمیر کی صورتِ حال کا بڑے قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ ترک عوام، ترک اراکین اسمبلی، ترک وزیر خارجہ اور سب سے بڑھ کر ترک صدر رجب طیب ایردوان کو کشمیر کی صورتِ حال پر سخت تشویش لاحق ہے۔

    ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ وہ جلد ہی ترکی کی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے متعلق کشمیری عوام کے حق میں قرارداد پیش کریں گے۔

    اسد قیصر نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بارے میں اس کے خطے پر پڑنے والے منفی اثرات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے گھناونے اقدام نے خطے کی گھمبیر صورتحال کو مزید سنگین کر دیا۔دنیا کی منتخب پارلیمان بھارت کے انسانیت سوز جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔

  • لودھراں : ٹریفک حادثے میں جانی نقصان

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) خانیوال بائی پاس کے قریب تیز رفتار منی ڈالے کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر جس کے نتیجے میں ( س) زوجہ خضر عمر تقریباً سکنہ 42 منظور آباد شجاع آباد موقع پر جانبحق ہوگئی جبکہ خضر زخمی ہوا –

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا

  • بگ بیش لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    بگ بیش لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    کینبرا (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس شیڈول بگ بیش لیگ کے دورانیے میں دو ہفتوں کی کمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 54 کی بجائے 42 دن پر مشتمل ہو گا، ٹورنامنٹ 17 دسمبر سے شروع ہوگا، رواں برس شیڈول بگ بیش لیگ کے دورانیے میں 2 ہفتوں کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے. یہ فیصلہ مداحوں، براڈ کاسٹرز اور کھلاڑیوں کی آرا کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ رواں سال بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ 54 کی بجائے 42 دن پر مشتمل ہو گا جو کہ 17 دسمبر سے 27 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ سال کئی کھلاڑیوں اور ایڈمنسٹریٹرز نے بی بی ایل کے طویل دورانیے پر بات کی تھی جس پر شائقین، براڈ کاسٹرز اور کھلاڑیوں سے رائے طلب کی تھیں اور سب نے مثبت فیڈ بیک دی ہے جس کی روشنی میں لیگ کے دورانیے میں دو ہفتوں کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنچائزز 4 کی بجائے 6 غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدہ کر سکیں گی۔

  • لودھراں :یکجہتی کشمیر ریلی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی )اولمپیاء ایسوسی ایشن اور لودھراں کے تمام کالجز نے ملکر مظلوم کشمیریوں کے حق میں پرامن ریلی جلالپور موڑ سے پریس کلب تک نکالی – ریلی میں شہریوں ، طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی –
    شرکاء نے پلے کارڈز اور پینافلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرا میچ کب کھیلا جائے گا؟

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرا میچ کب کھیلا جائے گا؟

    کنگسٹن (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو پورٹ آف سپین میں جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی، مہمان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 22 رنز سے مات دی جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز کلین سویپ کرلی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔