Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ 10 سال بعد بحال، شائقین کو خوشخبری سنادی گئی

    پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ 10 سال بعد بحال، شائقین کو خوشخبری سنادی گئی

    لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کرنے کے بعد انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے یشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا. انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سری لنکن وفد کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم نے کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔ پی سی بی نے وفد کو بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ موہن ڈی سلوا واپس جاکر اپنی سفارشات اپنے بورڈ کو دیں گے. واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا حتمی فیصلہ سری لنکن بورڈ ہی کرے گا، تاہم اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ میچز پاکستان کھیلنے ضرور آئے گی.

    دوسری جانب پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دیدی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی.

  • ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز

    ملتان میں شجر کاری مہم کا آغاز

    ملتان ڈویژن میں مون سون سیزن میں 4 لاکھ 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے،کمشنرملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )
    ملتان۔ 8 اگست حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے ممبران صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی، سبین گل اور قاسم لنگاہ کے ہمراہ پودا لگا کر پلانٹ فار پنجاب ہفت روزہ مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک اورسول سوسائٹی کے افراد نے بھی پودا لگا کر ملک کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا کہ 8 اگست تا 14 اگست پلانٹ فار پنجاب ہفت روزہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پلانٹ فار پنجاب مہم میں 33900 پودے مفت تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ڈویژن بھر میں فری پودوں کی تقسیم کے لئے 31 پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ ڈویژن میں مون سون سیزن میں 4 لاکھ 60 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف میں 1830 تیار درخت لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے جبکہ قسور گردیزی روڈ پر 250 تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔ زکریا پارک میں 75 تیار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ سول سوسائٹی کے تعاون سے ملتان سدرن بائی پاس پر 7000، نادرن بائی پاس پر4000 تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے شجرکاری میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی قاسم خان لنگاہ نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام مکاتب فکر کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی، ہم سب کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی سبین گل نے کہا کہ شہری اپنے گھر اور دفاترمیں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔شجرکاری مہم کی کامیابی در اصل موسمی تغیراتی کو کنٹرول کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی وسیم بادوزئی نے کہا کہ شجرکاری کے ساتھ پودوں کی حفاظت بارے نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے.وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ شجرکاری کر کے جشن آزادی منانے سے بہتر کوئی طریقہ نہیں۔ شجرکاری سے موسم کی سختی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ بعدازاں شہریوں میں مفت پودے تقسیم بھی کئے گئے اور کمشنر ملتان افتخار علی سہو کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بریکنگ نیوز: جنگ کا اعلان کردیا گیا، بارڈر پر کون لیڈ کرے گا؟ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    بریکنگ نیوز: جنگ کا اعلان کردیا گیا، بارڈر پر کون لیڈ کرے گا؟ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو میں بارڈر پر سب سے آگے لڑتا نظر آؤں گا.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے قوم کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "قوم میری یہ ریکارڈنگ یاد رکھے. میں ایسا کام دکھاؤں گا کہ شہادت کے بعد دنیائی تاریخ میں زندہ رہوں گا، میں بھارت کو نست و نابود کردوں گا” ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو میں بارڈر پر سب سے آگے لڑتا نظر آؤں گا. انہوں نے بھارتی میڈیا کو للکارتے ہوئے کہا کہ "پورا بھارتی میڈیا کان کھول کر سن لے! شیخ رشید کی آواز صرف سری نگر میں ہی نہیں بلکہ بھارت کے مسلمانوں تک بھی پہنچتی ہے، اور میں تمام انڈیا کے مسلمانوں کی آواز ہوں.”

    واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے. تاہم اسی سلسلے میں اب وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی بیان دیا ہے.

  • مریم نواز کی گرفتاری: کون سے فائدے ہوئے؟ ملکی سیاست میں‌طوفان برپا ہوگیا

    مریم نواز کی گرفتاری: کون سے فائدے ہوئے؟ ملکی سیاست میں‌طوفان برپا ہوگیا

    اسلام آباد: سینئر صحافی اور تجزیہ نگار طلعت حسین نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری سے فائدہ یہ ہوا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بین الاقوامی راۓ عامہ کے مایوس کن رویے سے پیدا ھونے والی شرمناک صورتحال اب کچھ وقت کے لیے عوام کی نظر سے ھٹ جاۓ گی۔

    تفصیلات کے مطابق طلعت حسین نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کی گرفتاری کے فوائد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب مقبوضہ کشمیر پر ناتواں اور بے نتیجہ پالیسی اور بینالاقوامی راۓ عامہ کے مایوس کن رویے سے پیدا ھونے والی شرمناک صورتحال کچھ وقت کے لیے عوام کی نظر سے ھٹ جاۓ گی۔نہ پارلیمان میں تقریر ھو گی نہ تنقید۔ نہ کوئ سوال ھو گا نہ جواب دینا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ مریم نواز کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے احاطے سے نیب کی ٹیم نے گرفتار کیا گیا تھا.

  • فرزندان توحید آج حج کا اہم رکن ادا کرنے منا پہنچ رہے ہیں.روح پرور ایمان افروز مناظر

    فرزندان توحید آج حج کا اہم رکن ادا کرنے منا پہنچ رہے ہیں.روح پرور ایمان افروز مناظر

    فرزندان توحید آج حج کا اہم رکن اداکرنے منا پہنچ رہے ہیں.روح پرور ایمان افروز مناظر

    مناسکِ حج کے پہلے دن آج لاکھوں کی تعداد میں عازمین مکہ مکرمہ سے 8 کلومیٹر دور مِنیٰ پہنچ رہے ہیں۔ عازمین کی مِنی آمد کا سلسلہ جمعے کو رات گئے تک جاری رہے گا۔ مِنیٰ میں رات گزارنے کے بعد کل ہفتے کے روز 9 ذو الحجہ کو صبح فجر کے بعد عازمین حج عرفات کا رخ کریں گے جہاں حج کا رکن اعظم یعنی "وقوف عرفات” ادا کیا جائے گا۔

    منی میں مناسک حج کا پہلا روز گزارنے کے لیے عازمین نے جمعرات کی رات سے ہی منی روانگی کا آغاز کر دیا تھا۔ مناسک کا پہلا روز "یوم الترویہ” کہلاتا ہے اور اس روز عازمین حج سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے پورا دن منی میں گزارتے ہیں
    مکہ مکرمہ سے منی منتقلی کے سلسلے میں عازمین حج کو لے جانے والی گاڑیوں اور بسوں کے لیے ٹریفک کا منظم پلان ترتیب دیا گیا تا کہ حجاج کے قافلے آسانی کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

  • معاشی مسائل پر مبنی فلم کا ایوارڈ اکشے کمار کی فلم "پیڈمین” نے حاصل کیا

    معاشی مسائل پر مبنی فلم کا ایوارڈ اکشے کمار کی فلم "پیڈمین” نے حاصل کیا

    66 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں معاشی مسائل پر مبنی فلمز کا ایوارڈ اکشے کمار کی فلم پیڈمین نے حاصل کر لیا.

    یاد رہے ہدایت کار آر بلکی کی فلم میں اکشے کمار نے اہم کردار ادا کیا اور ان کے ساتھ سونم کپور نے بھی نمایاں کردار میں نظر آئی. معاشی مسائل پر مبنی فلم بھارت سمیتھ پاکستان اور دنیا بھر میں پسند کی گئی.

    واضح رہے اکشے کمار کی گلم "پیڈمیں” 13 اپریل 2018 کو ریلیز کی گئی تھی اور اب رواں برس نیشنل فلم ایوارڈ میں ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے.

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوجائیں ہوشیار، آج آخری دن

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوجائیں ہوشیار، آج آخری دن

    انکم ٹیکس گوشوارے ززجمع کرانے کے لیے دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے جس کے بعد انہیں جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دو اگست کے بعد نو اگست تک توسیع کا مقصد تھا کہ زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ اُٹھا سکیں اور گوشوارے جمع کرا دیں۔

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مالی سال 2018 کے گوشوارے 9 اگست تک جمع کرائےجاسکتے ہیں۔ گوشوارے جمع کرانے کے لیے پہلے 2 اگست تک مہلت دی گئی تھی تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے اس میں 9 اگست تک توسیع کی گئی۔ توسیع کا مقصد انفرادی اور کاروباری افراد اور کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا تھا۔

    ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 17 لاکھ تھی۔ اس سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

  • ڈالر مزید سستا ہو گیا.

    ڈالر مزید سستا ہو گیا.

    کراچی:ڈالر مزید سستاہو گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 157.70 روپے ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ روز 157.90 تھی۔

    12 بجے تک ملنے والی تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158.50 ہوگئی ہے۔
    ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اگرچہ یہ کمی بہت ہلکی ہے پچھلے چند دنوں میں‌ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے تک ڈالر کی قدر 40 پیسے کی کمی سے 158 روپے 25 پیسے رہ گئی. یورو 64 پیسے سستا ہو کر 177 روپے 2 پیسے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے 24 پیسے سستا ہو کر 192 روپے 15 پیسے کا ہو گیا.

    ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 158 روپے 70 پیسے رہ گئی، یورو 50 پیسے سستا ہو کر 176 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ ایک روپے سستا ہو کر 192 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

  • 14 اگست کو پاکستان زندہ بادہ وقادینیت مردہ باد ریلی کیچی بیگ سے نکالی جائے گی.

    14 اگست کو پاکستان زندہ بادہ وقادینیت مردہ باد ریلی کیچی بیگ سے نکالی جائے گی،صاحبزادہ سلطان محمد سرمد القادری (اے پی پی)مرکزی امیرپاکستان تحریک باھو کے صاحبزادہ سلطان محمد سرمد القادری72 ویں یوم آزاد ی 14 اگست کو پاکستان زندہ بادہ وقادینیت مردہ باد ریلی کیچی بیگ سے نکالی جائے گی۔14 اگست 1947ء کا دن ہمیں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کے عظیم خواب، قائداعظم محمد علی جناح کے پختہ ارادے اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔جو انہوں نے ایک آزاد پاکستان کے حصول کے لئے دیں تاکہ ہر فرقہ و طبقہ اپنے عقیدے اور ثقافتی روایات کے مطابق اس ملک میں زندگی بسر کرسکیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ سلطان محمد سرمد القادری نے کہاکہ 14اگست اس عہد کے تجدید کا دن ہے کہ ملک خداداد پاکستان ہمیں بیش بہا قربانیوں کے عوض ملا ہے جو کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اسے حاصل کرنے کے لیے دی تھیں۔ اب یہ ناصرف ہماری بلکہ نوجوان نسل کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آزادی کی اس نعمت کو ہمیشہ کے لئے قائم ودائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لئے خلوص نیت، حوصلہ اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 14 اگست کو پاکستان زندہ بادہ وقادینیت مردہ باد ریلی آستانہ عالیہ دامن باھو گلی حق باھوگلی شاہوانی کیچی بیگ سریاب روڈ کوئٹہ سے صبح 10 بجے نکالی جائے گی۔تما م کارکنوں ریلیمیں بھرپورشرکت کرے۔

  • سرگودہا میں 831 مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید الاضحی ادا کی جائے گی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر نے عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کے متعلق چاروں اضلاع کے پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں،آر پی او سرگودہا نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام کے ساتھ ہت ضلع میں امن عامہ کیلیے میٹنگز کی جا چکی ہیں ،ان علماء کرام نے امن عامہ کے قیام کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے آر پی او سرگودہا نے کہا کہ متعلقہ ضلع میں کل 831 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جن مقامات پر عید کھلے میدان میں ادا کی جائے گی وہاں سنگل انٹری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ عید کے موقع پر 3189 پولیس افسران و ملازمان اور 300 قومی رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے