Baaghi TV

Author: +9251

  • مظالم برداشت کرلیں گے، سر نہیں جھکائیں گے، شہباز کی حکومت کو للگار

    مظالم برداشت کرلیں گے، سر نہیں جھکائیں گے، شہباز کی حکومت کو للگار

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری مقبوضہ کشمیر پر ناکام حکومتی پالیسی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، وزیراعظم کے مظالم برداشت کرلیں گے، سر نہیں جھکائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا قوم جوش و خروش مگر بھاری دل سے جشن آزادی منائے گی، باپ اور بیٹی بیرون ملک سے خود کو قانون کے حوالے کرنے وطن آئے، ایک بیٹی بیمار ماں کو چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کرنے وطن آئی، پوری قوم جانتی ہے یہ گرفتاریاں پہلی بار نہیں ہوئیں، یہ گردن کٹ جائے گی حکومت کے سامنے نہیں جھکے گی، ہم نے پہلے بھی یہ ظلم و ستم برداشت کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا یہ حکومت کی بھول ہے کہ ان چیرہ دستیوں سے ہمیں دبالے گی، ایسے حادثوں کو برداشت کرتے میری عمر گزر گئی، مریم نواز نیب میں باقاعدہ پیش ہوتی رہیں، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، اپوزیشن حکومت کو دیوار سے لگا دے گی، ملک کو اندھیروں سے نکالنا نواز شریف کا قصور ہے ؟ شاہد خاقان نے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں، شاہد خاقان نے میدانوں، پہاڑوں سے پائپ لائن گزار کر گیس پہنچائی۔

    واضح‌رہے کہ یوسف عباس اور مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس اورمنی لانڈرنگ کےا لزام میں گرفتار کیا ہے…جس کیس میں ان کو گرفتار کیا گیا اس کیس کی مکمل تفصیل بھی مریم نواز کو نیب نے دی ہیں . نیب حکام نے ان کی گرفتاری کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ آپ نیب میں بلانے کے باوجود حاٍضر نہیں ہوئی.اس لیے آپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے.گرفتاری کے بعد انہیں ٹھوکر نیاز بیگ نیب آفس لے جایا جائے گا جہاں ان کی گرفتاری ڈالی جائے گی .پھر انہیں ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا

  • جومجھے پسند کرتے ہیں وہ مجھ سے رابطہ کریں ، کس اداکارہ نے یہ بات کہہ دی

    جومجھے پسند کرتے ہیں وہ مجھ سے رابطہ کریں ، کس اداکارہ نے یہ بات کہہ دی

    کراچی:ٹویٹر ٹریند اداکاروں میں کام کرنے لگا ، خوبرو اداکارہ ثناجاوید نے تو اپنے چاہنے والوں کو بھی ٹویٹر پر فالوکرنے کا کہہ دی اہے. اطلاعات کے مطابق اداکارہ ثناءجاوید نے اپنے مداحوں سے رابطے کےلئے بالآخر سماجی رابطے کا معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر جوائن کر لیا۔اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ بھی چاہتی ہیں‌کہ چاہنے والے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کریں

    ثنا جاوید نے بتاتے ہوئے کہا ہےکہ اب تک اداکارہ کا آفیشل اکاؤنٹ صرف فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تھا لیکن اب سے وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بھی سب سے رابطے میں رہیں گی۔ادکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے ٹوئٹر پروفائل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آخرکار ٹوئٹر جوائن کرلیا ہے۔ادکارہ نے مداحوں کو بطور ٹوئٹر فالوورز دیکھنے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ثناءجاوید کا جیو ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ”خانی“بے حد مقبول ہوا جسے بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پذیرائی ملی۔اس کے بعد اداکارہ نے اپنے آپ کو مزید مشہور اور معروف دیکھنےکی خواہش کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیاپر رابطہ کرنے کا کہا ہے.

  • عید قربان کے آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان

    عید قربان کے آتے ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)عید قربان کے آتے ہی دکاندار خضرات نے خود ساختہ مہنگائی کر دی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں سبزیاں ،پھل،دالیں اور مشروبات سب مہنگا ہو گیا ،بازاروں میں چینی 74 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی جبکہ گھی 180 سے 185 روپے فی کلو فروخت ہونے لگ گیا ہے اسی طرح پیاز،ٹماٹر بھی مہنگا ہو کا ہے جس سے متوسط طبقے ست تعلق رکھنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ خالات خراب ہونے کی وجہ سے اس دفعہ شاید بچوں کو کپڑے دلانا بھی مشکل ہو اوپر سے روزمرہ کے استعمال کی اشیاء میں اضافہ نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے جبکہ اس مہنگائی کے طوفان کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں حکومتی عہدیدار ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر استراخت فرما رپے ہیں کہیں بھی حکومتی رٹ قائم ہوتی نظر نہیں آرہی عوام کا خدا پی خافظ ہے

  • میں شریف فیملی کی نسل کو جیل میں دیکھ رہا ہوں ، خواجہ آصف نے  کھلبلی مچا دی

    میں شریف فیملی کی نسل کو جیل میں دیکھ رہا ہوں ، خواجہ آصف نے کھلبلی مچا دی

    اسلام آباد:اس وقت شریف فیملی کی اولادیں جیل میں ہیں . ان کے جیل جانے سے قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچے گا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا .خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے،یکطرفہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں،

    خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو بچانے کے لیے دھرنوں اور احتجاجوں کو برداشت کیا، پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اتنا برداشت نہیں کیا، ہم فرنٹ دروازے سے ایوان کے اندر نہیں آ سکتے تھے لوگ ایوان کی دیواروں پر کپڑے سکھاتے تھے۔

    خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر جواب دینا چاہتی تو اس طرح قوم کو تقسیم نہ کرتی،لیگی رہنماؤں کا کیا قصورتھا،ہم ان کارروائیوں کا ایوان کے اندر اور باہر مقابلہ کریں گے، خواجہ آصف کی تقریر کے دوران حکومتی اراکین کا شور شرابہ کیا،حکومتی اراکین نےخواجہ آصف کو ماڈل ٹاون جیسے واقعات یاد دلائے اور کہا کہ وہ بھول گئے ہیں کیا؟

  • جمعہ پربھی پابندی ، مسجدوں میں فوج گھس آئی ، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا رابطہ منقطع

    جمعہ پربھی پابندی ، مسجدوں میں فوج گھس آئی ، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا رابطہ منقطع

    سری نگر: تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ،جبر اور انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے خائف بھارتی فوج نے آج جمعہ پر بھی پابندی عائد کردی ہے کسی کشمیری کو جمعہ کی نماز نہیں اداکرنے دی گئی

    اطلاعات کے مطابق اس وقت مساجد میں بھارتی فوجی بوٹوں سمیت گھس کے بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی بھی کشمیری کو مساجد میں‌ جمعہ کی نماز اداکرنے کی اجازت نہیں دی گی یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے کےبعد آج پہلا جمعہ ہے اور بھارت کی ہمدردی دیکھیئے کہ اس نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے ہی روک دیا ہے،

    مقبوضہ کشمیر سے اطلاعات کے مطابق اس وقت صرف پانچ دنوں میں 900سےزائد کشمیری رہنما گرفتار اور نظر بند ہیں، وادی میں5روزسےانٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند ہے۔ قابض بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر جبروتشدد کے پہاڑ توڑ رہے ہیں‌، مقبوضہ کشمیر میں ہر پانچ فٹ کے فاصلے پر بھارتی فوجی کھڑا ہے،

    مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے روز بھی کشمیری گھروں میں قید ہیں،جامعہ مسجد سری نگر کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں، وادی میں انٹرنٹ اور موبائل سروس کو بند ہوئے بھی 5واں روز ہے۔ وادی کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں،کشمیریوں کو اشیائے خورنوش کی قلت کا سامنا ہے اور بیماروں کو ادویات کی فراہمی منقطع ہو چکی ہے،

  • کرد علیحدگی پسند رہنما نے علیحدگی سے بیزاری کا اظہار کرتےہوئے بڑی بات کہہ دی.

    کرد علیحدگی پسند رہنما نے علیحدگی سے بیزاری کا اظہار کرتےہوئے بڑی بات کہہ دی.

    کرد علیحدگی پسند رہمنا نے علیحدگی سے بیزاری کا اظہار کرتےہوئے بڑی بات کہہ دی. یہ بات ترکی ریاست کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہے اور ترکی میں علیحدگی پسند عناصر کے لیے مایوسی کا باعث ہے.

    ترکی میں قید اہم کرد رہ نما عبداللہ اوجلان کے وکیلوں نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان کے مؤکل اوجلان کردوں کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں اور وہ ایک ہفتے کے اندر ترکی اور مسلح کردوں کے بیچ تنازع کو رکوا سکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .اوجلان "کردستان ورکرز پارٹی” کے سربراہ ہیں۔ اس تنظیم نے 1984 سے ترکی کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر رکھا ہے۔ کینیا میں 1999 میں ترکی کی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اوجلان کو ایک جزیرے میں جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہیں ترکی میں کُردوں کی حامی جماعت "پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی” کے سپورٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

    ترکی کے حکام نے مئی 2011 سے اوجلان کی ملاقات پر عائد پابندی اٹھا لی جس کے بعد کرد رہ نما کے وکلاء نے آٹھ برسوں میں پہلی بار اپنے مؤکل سے ملاقات کی۔

    وکلاء کے بیان کے مطابق اوجلان کا کہنا ہے کہ ترکوں اور کردوں کے تاریخی تعلقات کے تسلسل میں ایک فریم ورک میں جگہ پانے کی صورت میں کُردوں کو کسی علاحدہ ریاست کی ضرورت نہیں ہے۔

    بیان میں اوجلان کا یہ قول نقل کیا گیا ہے کہ "میں کردوں کے لیے جگہ دینے کی کوشش کر رہا ہوں .. اس طرح ہم کردوں کے مسئلے کا حل پالیں گے … میں صاف کہتا ہوں کہ میں اس تنازع کو ایک ہفتے میں ختم کر سکتا ہوں .. مجھے خود پر اعتماد ہے .. میں اسے حل کر سکتا ہوں .. میں حل کے لیے تیار ہوں .. مگر یہ ضروری ہے کہ ریاست وہ کرے جو اس سے مطلوب ہے”۔

  • حافظ سعید کی فوری رہائی کے متعلق باغی پول کی اکثریت نے کیا کہہ دیا، جانیے تفصیل میں

    باغی ٹی وی پول کے نتائج آ گئے. پول میں دیے گئے سوال مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، کیا حافظ سعید کو فوراً رہا کرنا چاہیے لوگوں نے اپنی رائے دے دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :پول میں دیے گئے سوال مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، کیا حافظ سعید کو فوراً رہا کرنا چاہیے ؟ کے جواب میں لوگوں نے اپنی رائے دی ، 97.4فیصد لوگوں نے کہا کہ ہاں حافظ سعید کو رہا کرنا چاہیے خصوصا اس صورت میں جب انڈیا کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو آئینی شکل دے کر مزید پختہ کرنا چاہتا ہے.اس صور ت حال میں کشمیر کے حق میں اگر کوئی مؤثر آواز ہے تو وہ حافظ سعید صاحب ہیں.بھارت جو اب دنیا میں پوری ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتےہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے .اور کشمیر میں کشمیریوں پر ہر طرح کے ظلم و ستم کو روا رکھے ہوئے ہے بھارت کے اس جابرانہ ظلم کے جواب کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو فی الفور رہا کیا جائے اور بھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا جائے.. اس اقدام سے بھارت کے ایوانوں اور پاکستان مخلالف کیمپوں میں صف ماتم بچھ جائےگی.سو وقت کا تقاضا یہ ہے کہ حافظ سعید کو رہا کیا جائے. جب کہ 2.6فیصد لوگو ں نے انہیں رہا کرنے کے سلسلے میں نہ کی آپشن اپنائی ہے.
    اس موقع پر چند ٹویٹس یہ ہیں.
    عتیق لکھتے ہیں
    بالکل رہا کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت بھارت کو سخت جواب دینے کی ضرورت ہے جو حافظ صاحب کی شکل میں ہی ممکن ہے ۔
    محمد رفیق لکھتے ہیں
    اگر فیک نیوز سے انڈیا کی شلواریں گیلی ہوسکتی ہیں تو سوچو اگر حافظ سعید سچ مچ باہر ہو تو انڈیا پر کیا بیتے گی


    عاصم مجید لکھتے ہیں
    انڈیا کو حافظ محمد سعید صاحب کی زبان بڑی جلدی سمجھ آتی ہے۔
    https://twitter.com/Asim2Wani/status/1159417606547398657?s=20
    ثنا صدیق لکھتی ہیں
    بالکل حافظ صاحب کو رہا کرنا چاہے میرے خیال میں وہ محسن کشمیر ہیں تکمیل پاکستان کے لیے اور مظلوم انسانیت کے لیے جہد کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ اس سے پہلے حافظ سعید کی رہائی کے سلسلے میں بھارت میں پہلے ہی کھلبلی مچ چکی ہے اور ٹویٹر پر حافظ سعید صاحب کے متعلق مختلف ہیش ٹیگز سے ٹرینڈز چلے ہیں جو ٹاپ ٹرینڈز میں رہے.

  • عید سے پہلے حکومت نے اعلان کرکے ہر طرف روشنیاں ہی بکھیر دیں ، مگر پڑیں گے اس سے  پیسے زیادہ

    عید سے پہلے حکومت نے اعلان کرکے ہر طرف روشنیاں ہی بکھیر دیں ، مگر پڑیں گے اس سے پیسے زیادہ

    لاہور: حکومت کی طرف سے عوام کے لیے عیدی کا تحفہ ، اطلاعات کے مطابق ملک بھرمیں عید الاضحی پرلوڈشیڈنگ نہ کرنےاعلان کیا گیا ہے، وزارت پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ 11 اگست سے14 اگست تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے لیسکوسمیت دیگرکمپنیوں کواحکامات جاری کردیئے، ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق مقامی سطح پر خرابی کو دور کرنے کیلئے ٹیمیں تیار رہیں گی۔ ان ٹیموں ہر وقت عوام کی مسلسل بجلی کی فراہمی لے لیے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں. تاکہ شہری خوشی اور سکون کے ساتھ عید منا سکیں

  • عظمیٰ بخاری بے ہوش ہوگئیں ، کیسے ہوئیں ؟ اور  تھپڑ کسے مارا ؟ خبروں نے ہلچل مچادی

    عظمیٰ بخاری بے ہوش ہوگئیں ، کیسے ہوئیں ؟ اور تھپڑ کسے مارا ؟ خبروں نے ہلچل مچادی

    لاہور: احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری بے ہوش ہوگئیں۔عظمی بخاری رش اور دھکم پیل کی وجہ سے گرکر بے ہوش ہوگئیں. ذرائع کے مطابق پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری احتساب عدالت کے باہر رش اور گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئیں، ریسکیو نے عظمیٰ بخاری کو ہسپتال منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق آج احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کےقائدین کی احتساب عدالت میں آج پیشی کے موقع پر ن لیگی اراکین اسمبلی خواجہ عمران نذیر،بلال یاسین،رمضان صدیق بھٹی،کنول لیاقت اورعظمی بخاری نے پولیس سے احتساب عدالت کےاحاطہ میں جانے کی اجازت مانگی،اجازات نہ ملنےپر کارکنوں نے زبردستی قدم بڑھائےتو پولیس کی جانب سےلاٹھی چارج کیا گیا.

    احتساب عدالت سے ذرائع کے مطابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری اور پولیس کےدرمیان دھکم پیل ہوئی،پولیس اہلکار کی جانب سے عظمی بخاری کونامناسب طریقےسے روکنے پر خاتون رکن نے تھپڑدے مارا، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایسا تو کبھی دورآمریت میں بھی نہیں ہوا۔

  • لاہوریوں کے لیے عید سے پہلے 34 ارب 52 کروڑ روپے کا تحفہ ، لاہوری خوش ہوگئے

    لاہوریوں کے لیے عید سے پہلے 34 ارب 52 کروڑ روپے کا تحفہ ، لاہوری خوش ہوگئے

    لاہور : لاہور کو خوبصورت سے خوبصورت بنانے کے منصوبوں پر کام شروع ، تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس میں سال 2019-20 کیلئے ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ اور واسا کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی، ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو مجموعی طور پر 34 ارب 52 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زیادہ کے وسائل دستیاب ہونگے۔

    اطلاعات کے مطابق گورننگ باڈی کا اجلاس وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، میجر ریٹائرڈ سید برہان علی، انجینئر عامر ریاض قریشی اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم سمیت محکمہ پی اینڈ ڈی، ہاؤسنگ، بلدیات، فنانس اور کمشنر لاہور کے نمائندوں نے شرکت کی،

    18 ارب 82 کروڑ 25 لاکھ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے ،جس میں 35 کروڑ روپے ایل ڈی اے ایونیو ون، 23 کروڑ روپے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی اور سیوریج پر خرچ ہونگے، 11 کروڑ روپے ایل ڈی اے کی مختلف رہائشی سکیموں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں،

    کل اخراجات کا تخمینہ 17 ارب 75 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ فراہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی منصوبوں پر 3 ارب 80 کروڑ 92 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے شہر کے لیے یہ رقم معمولی ہے. بہر کیف حکومت نے کچھ کرگزرنے کا ارادہ تو کیاہے ،