سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ائير فورس نے عید قربان پہ خصوصی پیغام دیتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ ہنگامی صورت خال کے پیش نظر پاکستان ائیر فورس ملکی سرحدوں کی خفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہے لہزا عوام کا یہ فرض ہے کہ
قربانی کے موقع پر جانوروں کے باقيات اور آلائيشيں تھيلے ميں پيک کر کے اپنے گھر کے سامنے رکھ ديں تاکہ ضلعی ٹيميں اٹھا کر مقرر کردہ جگہوں پر دفن کر ديں اور جانوروں کی گندگی کھلے عام پھینکنے سے گریز کریں تاکہ فضا آلودگی سے مخفوظ رہ سکے آپ کی ذرا سی غفلت کسی بھی فضائی خادثے کا شکار بن سکتی ہے
Author: +9251
-

پاکستان ائیر فورس کا عید قربان پر عوام کے نام خصوصی پیغام
-

قومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز16 اگست سے ہوگا.
باغی ٹی وی رپرتقومی خواتین کرکٹرز کے ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز16 اگست سے ہوگا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 30 خواتین کرکٹرز پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ 31 اگست تک جاری رہے گا،کیمپ کے دوران قومی خواتین کرکٹرز 28 اگست کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گی.کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، عائشہ ناز، عائشہ ظفر، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء اور حرینہ سجاد شامل ہیں،ارم جاوید ، جویریہ رؤف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، بی بی ناہیدہ اور نجیہہ علوی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے.نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، نداراشد، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہٰ حسین، عمیمہ سہیل اور وحیدہ اختر بھی کھلاڑیوں میں شامل
کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہےعروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی 3 رکنی کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں.عائشہ جلیل منیجر، ہیڈ کوچ مارک کولز، بیٹنگ کوچ اقبال امام، ٹرینر جمال حسین اور کوچ اے ٹیم شاہد انور بطور آفیشل کیمپ میں شرکت کریں گے،قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنا ہے.قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھی شرکت کرنی ہے،اکتوبر میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کا دورہ کرنا ہے.ہائی پرفارمنس کیمپ کا مقصد تینوں شعبوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے، عروج ممتاز چیف سلیکٹر قومی ویمن کرکٹ ٹیمقومی خواتین کرکٹرز کیڈٹس کی طرز پر ٹریننگ کرتے ہوئے ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک مکمل دن گزاریں گی، عروج ممتاز
-

اماراتی شخص کی سابقہ ڈانسر محبوبہ کو 3 ماہ کی قید کی سزا کیوں سنائی گئی ؟ جانیئے اس خبر میں
دبئی : جس کی لاٹھی اس کی بھینس ، اماراتی شخص کو ناجائز تلعقات استوار کرنے پر نہیں بلکہ سابقہ محبوبہ کی طرف سے پریشان کیے جانے پر اماراتی عدالت نے عجیب ہی فیصلہ سنا دیا . اطلاعات کے مطابق دبئی کی مقامی عدالت نے تعلقات ختم ہونے کے بعد پیسوں کے لیےاپنے محبوب کو بلیک میل کرنے پر 3 ماہ قید اور بعد ازاں ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق تعلقات استوار ہونے کے بعد دونوں نے متعدد ملاقاتیں کیں اور یورپی ملک اسپین میں بھی ایک ساتھ وقت گزارا، جہاں دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات بھی استوار ہوئے۔بعد ازاں دونوں میں علیحدگی ہونے کے بعد 35 سالہ مراکشی ڈانسر خاتون نے اماراتی شخص کو بلیک میل کرنا شروع کیا
رپورٹ کے مطابق خاتون نے اماراتی شخص کو رومانوی تعلقات کے دوران نامناسب حالت میں کھینچی گئی تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کیا تھا۔عدالت نے اس اماراتی شخص کا احتساب کرنے کی بجائے سابقہ محبوبہ ہی کو سزا سنادی جس پر سخت تنقید کی جارہی ہے.
-
شیخوپورہ میں شجر کاری مہم کا آغاز
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں شجر کاری مہم کا آغاز
شجر کاری مہم میں صوبائی وزیر، ضلعی افسران سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
نجی گلاس ساز فیکٹری کے تعاون سے ایک ہزار پودے لگائیں جائیں گے اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین مہم تب ہی کامیاب ہوگی جب تمام شہری اس پرعمل درآمد کریں گےاور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا درخت لگا کر اس کی نشوونما کرنا ہوگیاس موقع پر صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کا کہنا تھا محض پودےلگانا مقصد نہیں ان کی دیکھ بھال بھی ضروری ہیں۔
زیادہ سے زیادہ سبزہ لگاکر ماحول کو خوشگوار بنانا مقصدہے۔
-

روک سکو تو روک لو:کشمیری عورتوں سےزبردستی شادی کی دھمکیاں ، معاملہ شدت اختیار کرگیا
نئی دہلی: بھارت کی طرف کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے بعد ہندوستانیوں نے اس بات کی خوشی کا اظہار کیا ہے کہ اب انہیںکوئی کشمیری عورتوں سے شادی کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا.دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے بعد یہاں کی مقامی خواتین سے شادی سے متعلق متنازع تبصروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق 5 اگست کو مقبوضہ جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کے فیصلے کے بعد بھارت کے مردوں کی جانب سے کشمیری خواتین سے شادی کرنے سے متعلق نازیبا تبصرے سامنے آنے پر سماجی حقوق کے لیے کام کرنے والوں رضاکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز تک مقبوضہ کشمیر کے مقامی افراد، جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے، کو مختلف اقسام کے خصوصی حقوق حاصل تھے، ان حقوق میں غیر مقامی افراد کا وادی میں جائیداد نہ خریدنا، غیر مقامی افراد کو سرکاری ملازمتوں کی اجازت نہ ہونا اور غیر مقامی افراد کا یہاں کی خواتین سے شادی نہ کرنا شامل تھا۔
بھارتی صحافی اور رضاکار رتوپارنا چاترجی نے اس اقدام کو انتہائی نامناسب انداز قرار دیا، وہ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے جنسی ہراسانی کی کہانیاں منظر عام پر لاتی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا ‘صدیوں سے خواتین کے جسم کا جنسی استحصال کیا جارہا ہے جبکہ کشمیری خواتین سے شادی کے حوالے سے کیے جانے والے تبصرے صرف اس حقیقت کی گواہی ہیں’۔
-

عمران خان بڑابھولا آدمی ہے، شہباز شریف نے یہ کیوں کہہ دیا ؟ مخالفین بھی سرپکڑ کر بیٹھ گئے
لاہور : عمران خان بڑا بھولا آدمی ہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں ڈرا لے گا ، ایسا نہیں ہوسکتا ، یہ الفاظ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ادا کیے . شہباز شریف نےکہا کہ تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بڑی بھول ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ لیگی رہنماؤں کو ڈرا دیں گے، یہ گردن کٹ جائے گی مگر ان کے آگے جھکے گی نہیں۔
حکومت کیے رویے پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بھائی کوٹ لکھپت جیل سے ملنے نہیں دیا گیا اور باہر روک دیا گیا تھا، قوم کی بیٹی مریم نواز اور یوسف نواز کو اپنے والد اور چچا کے سامنے گرفتار کیا گیا۔
قومی اسمبلی میںتقریر کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ان کو پہلی مرتبہ گرفتار نہیں کیا گیا، ہم کئی مرتبہ اس راستے سے گزرے ہیں، سر میں چاندی آگئی یہ ظلم و ستم سہتے ہوئے’۔’عمران خان جتنا ظلم کرے گا برداشت کریں گے مگر سر نہیں جھکائیں گے’۔
-

معروف انگریزی اخبارنے پورا اخبار ہی خالی شائع کردیا ، کیوں کیا ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیںگے
بیروت : دنیا میں احتجاج کے بہت سے انوکھے اور منفرد انداز پائے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں لبنان کے ایک معروف انگریزی اخبار نے ملک کے ابتر حالات پر منفرد احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے پورے کا پورا اخبار خالی شائع کردیا۔اطلاعات کے مطابق اخبار نے ملک کے معاشی، اقتصادی، سماجی، کرپشن، سیاسی عدم استحکام، بے روزگاری اور ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر مسائل پر منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے معروف انگریزی اخبار ’دی ڈیلی اسٹار‘ نے 8 اگست کو اپنے 12 صفحات پر کوئی بھی خبر شایع کیے بغیر اپنا منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا۔اخبار کے 12 صفحات کو خبروں اور کالمز سے خالی چھوڑ کر ملک کے تمام بڑے مسائل پر ایک ایک جملہ لکھا گیا۔
یاد رہے کہ لبنان کے اس معروف انگریزی اخبار کے تمام صفحات کو خبروں اور کالمز سے خالی دیکھ کر جہاں قارئین حیران رہ گئے، وہیں کئی افراد نے اخبار کے قدم کی تعریف بھی کرائی۔اخبار کے اس رویے پر کچھ لوگوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا
-

بھرپور جوانی تھی ، 30 سال کی عمرنہیں چاہتی تھی ، اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے حقیقت سے خود ہی پردہ اٹھا دیا
لاہور : مجھے آج بھی یاد ہے کہ اس وقت میں نہیں چاہتی تھی کہ میری عمر بڑھے اور میں 30 سال کی ہوں’۔ کیوں کہ میں بھر پور پرفارمنس میں تھی اور فٹ فاٹ تھی. یہ حقیقت پر مبنی باتیں معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اسٹائل فیشن میگزین کے 25 سال مکمل ہونے پرایک انٹرویو میں میں بتائیں
داکارہ نے مزید بتایا کہ ‘امریکا میں اداکاراؤں کو کہا جاتا تھا کہ 30 سال کا ہونے پر ان کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے، لیکن اب مجھے اس کی پروا نہیں، جب میں 40 کی اور پھر 50 برس کی ہوئی، مجھے کوئی فرق نہیں پڑا، میں بس خوش ہوں کہ میرا وہ کوور آج بھی موجود ہے، ایک وقت ایسا تھا جب مجھے اپنے لباس کی فکر نہیں تھی، اب ایسا نہیں ہوتا’۔
52 سالہ سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ ‘آج اپنے کیریئر پر نظر ڈالتی ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ امریکا آنا ہی کتنا بڑا خطرہ تھا، پھر یہاں اداکارہ بننا، میں میکسیکو میں ہی رہ سکتی تھی’۔ان کے مطابق ‘میرا خواب تھا کہ میں بڑی اداکارہ بنوں، مجھے زندگی میں ہمیشہ سے آگے بڑھنا تھا اور اس کے لیے میں نے بہت محنت کی’۔
یاد رہے کہ سلمیٰ ہائیک نے 1995 کی ہولی وڈ فلم ‘ڈیسپراڈو’ کے ساتھ ڈیبیو کیا، اس کے بعد یہ ‘فران ڈسک ٹل ڈان’ اور ‘وائلڈ وائلڈ ویسٹ’ جیسی فلمون کا حصہ بنی۔
-

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچنگ سٹاف کے لئے اشتہار دے دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچنگ سٹاف کے لئے اشتہار دے دیا
پی سی بی کی طرف سے جاری اشتہار ہیں ہیڈ کوچ کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور باؤلنگ کوچ کے لئے بھی درخواستیں طلب کرلی گئیں .پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند امیدواروں سے 23 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں
مکی آرتھر جمعرات کی شب لاہور چھوڑ دیں گے۔ مکی آرتھر پی سی بی کے فیصلے سے مایوس ہیں۔ مکی آرتھر کو پی سی بی حکام 15 ماہ کی توسیع دینے کا وعدہ کرچکے تھے لیکن کرکٹ کمیٹی نے کوچ کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا جس کے سامنے احسان مانی نے بھی ہتھیار ڈال دیے۔مکی آرتھر کو معاہدے میں توسیع نہ دینے کا اعلان گذشتہ دنوں کیا گیا تھا۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور جمعے کو پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
گرانٹ فلاور بھی معاہدے میں توسیع نہ ملنے والے کوچز میں شامل تھے۔ وہ پانچ سال پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔ٹرینر کی جگہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا عہدہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-

کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں
بھارت میں مودی کے ساتھ عام بھارتی بھی جنگی جنوں میں مبتلا ہو گئے ہیں اور بھارت میں اپنی گلوکاری کا سکہ چلانے والے گلوکار عاطف اسلم کو بھی کشمیریوں کی حمایت پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں.
عاطف اسلم نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ میں اپنی زندگی کے سب سے اہم سفر پر یعنی حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جارہا ہوں۔

عاطف اسلم نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم اور معصوم کشمیریوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں اللہ کشمیریوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
عاطف اسلم کے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور وہ حق اور انصاف کی بات کرنے پر عاطف پر کود پڑے ہیں۔
بھارت کے وشال ملہوترا نے عاطف اسلم کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اور بھارت میں اب بھی بہت سے بیوقوف ہیں جوعاطف اسلم سے گلوکاری کروانا چاہتے ہیں۔‘‘

ٹوئٹر پر عاطف اسلم کے بھارتی فین پیج سے کیے گئے ٹوئٹ میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت میں محفوظ ہیں، آپ کا ٹوئٹ اس وقت منظر عام پر کیوں نہیں آیا جب پلوامہ حملہ ہوا تھا؟
بھارتی انتہا پسندوں نے عاطف اسلم کے ٹویٹ میں جواب میں دھمکیاں بھی دی کہ اب ذرا بھارت آ کر دکھاؤ.