Baaghi TV

Author: +9251

  • غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیزکے لیے حکومت نے ایسی خوشخبری سنادی کہ مالکان کو غم بھول گئے

    غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیزکے لیے حکومت نے ایسی خوشخبری سنادی کہ مالکان کو غم بھول گئے

    لاہور : غیر قانوںی ہاوسنگ سوسائیٹیوں کے لیے اچھی خبر، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی زیر صدارت اجلاس میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    چیف سیکرٹری نےسول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بہت ہی اچھی بات کہی ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتری لائی جا سکتی ہے اورغیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے اور واسا میں پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنا یا جائے۔

    اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمرشلائزیشن کی اجازت صرف مخصوص علاقوں میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دی جائے۔جلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حجۃ گورنری کے اندر ہی گرکرتباہ

    حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حجۃ گورنری کے اندر ہی گرکرتباہ

    یمن میں حوثی باغیوں نے حجۃ گورنری میں ایک بیلسٹک میزائل داغا جو کچھ ہی فاصلے پر اسی علاقے میں جا گرا۔

    تفصیلات کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نےایک بیان میں کہا کہ بدھ کی شام حوثیوں نے حجۃ گورنری میں ایک مکان کی چھت سے بیلسٹک میزائل داغا کچھ ہی فاصلے پر اسی گورنری میں جا گرا۔

    عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل المالکی نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب حوثی ملیشیا نے آبادی کے اندر سے بیلسٹک میزائل داغنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ عالمی قانون کی رو سے آبادی کے اندر سے بیلسٹک میزائل چلانا سنگین جرم ہے۔ حوثی باغیوں نے 20 جون کو صنعاء کی ایمان یونیورسٹی کے اندر سے ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا۔

  • عظیم بلےباز نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا.

    عظیم بلےباز نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا.جنوبی افریقہ کے عظیم بلے باز اور ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہو گئے
    بین الاقوامی سطح پر ایک روزہ، ٹی20 اور ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گے تاہم مقامی اور بیرون ملک ٹی20 لیگز میں حصہ لیں گے۔

    اپنے بیان میں ساتھیوں اور بورڈ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں ویسا کھیل پیش نہیں کرپارہا جیسا کرنا چاہیے لہذا خود کو کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے علیحدہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں

    ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 18 ہزار سے زائد زنز بنائے جس میں 55 سنچریاں اور 88 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ دلکش انداز سے بیٹنگ کرنے والے ہاشم آملہ جنوبی افریقا کے واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کی جب کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے پروٹیز کھلاڑی کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے۔

  • فلم "باجی” بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

    فلم "باجی” بین الاقوامی ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

    اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ نے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز حاصل کیے۔

    ثاقب ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی اور میرا کی برسوں کی خواہش پورے ہونے پر بننے والی فلم ’’باجی‘‘ پاکستانی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی، تاہم فلم کو  بین الاقوامی طور پر بھی خوب شہرت حاصل ہوئی ہے۔

    اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ اورآمنہ الیاس جیسی معروف کاسٹ پر مشتمل فلم ’’باجی‘‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والے موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں دوایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B009cByHPrm/?utm_source=ig_web_copy_link

    میرا نے کہا کہ "باجی” فلم بنانے کی برسوں سے خواہش تھی. فلم پرثاقب ملک کے ساتھ پوری کاسٹ نے بہت محنت کی ہے. فلم کی کامیابی پر بہت خوشی ہے.

    فلم میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اداکار علی کاظمی نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلم گرینڈ جیوری پرائزجیتنے میں کامیاب ہوئی اور اداکار نیئر اعجاز کو بھی بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ علی کاظمی نے مزید کہا کہ یہ صرف ہماری جیت نہیں بلکہ پاکستانی سینما کی جیت ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B0yYR6ABpb6/?utm_source=ig_web_copy_link

  • "اپنی اپنی لوسٹوری ” بڑے کرداروں کے نام سامنے آگئے

    "اپنی اپنی لوسٹوری ” بڑے کرداروں کے نام سامنے آگئے

    اسلام آباد : پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کی ٹیلی فلم”اپنی اپنی لوّ سٹوری“ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں مختلف کرداروں کے ذریعے محبت بھری داستانوں کو متعارف کرایا جائے گا. ہدایت کار کاشف سلیم کا کہنا ہے کہ یہ فلم بڑی مقبول ہوگی

    ذرائع کے مطابق اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر ٹیلی فلم”اپنی اپنی لوّسٹوری“ کا پہلا ٹیزر جاری کیا جس میں اعجاز اسلم ، ماہ نور بلوچ، صدف کنول، اظفر رحمان اور ایاز سموں شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار کاشف سلیم ہیں جبکہ یہ ٹیلی فلم عید الاضحیٰ پر آن ایئرکی جائے گی۔

  • مقبوضہ کشمیر، کشمیریوں‌ کا ہے ، بھارت غیرقانونی اقدامات سے باز رہے ، امریکی محکمہ خارجہ

    مقبوضہ کشمیر، کشمیریوں‌ کا ہے ، بھارت غیرقانونی اقدامات سے باز رہے ، امریکی محکمہ خارجہ

    واشنگٹن: بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو زبردستی ہتھیانے کے بعد امریکہ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یا درکھے کہ امریکہ اپنے پرانے موقف پر قائم ہے کہ مقبوضہ کشمیر کشمیریوں کا ہے. بھارت کشمریوں پر زیادتی کررہا ہے.

    مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات پر بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

    مورگن آرٹگس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی پیش رفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکہ یہ بیان داغ چکا ہےکہ بھارت نے امریکہ کو بتائے بغیر یہ قدم اٹھایا ہے.

  • بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو بھارت کو وہ سبق سکھائیں گے کہ صدیوں نسلیں یا درکھیں گی، آصف غفور

    بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو بھارت کو وہ سبق سکھائیں گے کہ صدیوں نسلیں یا درکھیں گی، آصف غفور

    راوالپنڈی : بھارت پاکستان کے جوابی وار کے لیے تیار رہے ، اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو پھرپاکستان کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا۔بھارت کو یہ پیغام میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے دیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا جھوٹ سے لائن آف کنٹرول پر کوئی کارروائی کرنے کا بہانہ تراش رہا ہے, بھارتی فوج کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاکستان کا جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا،

    بھارتی سازشوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بےنقاب ہوگیا۔میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہناتھا کہ بھارت کی کشمیر کی مخدوش صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کی حالیہ کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کہ اقوام متحدہ کا مبصرگروپ آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہےلیکن کیا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟؟

  • شمالی شام میں فوجی کارروائی پراقوام متحدہ کا انتباہ

    شمالی شام میں فوجی کارروائی پراقوام متحدہ کا انتباہ

    اقوام متحدہ نے شمالی شام میں ترکی اور امریکا کی طرف سے سیف زون کے قیام پر جزوی اتفاق کے بعد علاقے میں کسی گروپ کی طرف سے فوج کی مداخلت کے خطرناک نتائج پر خبردار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب گیر بیڈرسن نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور ترکی کے درمیان شمالی شام میں سیف زون کےقیام پر اتفاق کے بعد کسی قسم کی فوجی کارروائی خطرناک ہوگی اور اس کے نتیجے میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

    یو این ایچلی کی مشیرہ نجات رشدی نے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی طرف سے کسی قسم کی فوجی مداخلت ایک نئے انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔ کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے پیش نظر مقامی آبادی کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کا کوئی معقول انتظام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی شام کے باشندے پہلے ہی کئی قدرتی آفات جن میں خشک سالی اور سیلابوں کا سامنا کرچکے ہیں ایک نئی مشکل سے دوچارہوسکتے ہیں۔
    واضح رہے کہ شام میں‌ ترکی کچھ امور پر تشویش پائی جاتی ہیں. ترکی شام کے اند ر ایسے گروپوں کا گلہ ہے جو ترک علاقوں میں علیحدگی کی تحریکوں کو سپورٹ کرتےہیں.

  • شاہ محمود چین پہنچ گئے، دیرینہ دوست کے ساتھ اہم امور زیر غور ہوں گے

    شاہ محمود چین پہنچ گئے، دیرینہ دوست کے ساتھ اہم امور زیر غور ہوں گے

    پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین پہچن گئے. چین کے دورے کے موقعے پر مسئلہ کشمیر پر جاری کشیدہ صورت حال پر غور کیا گیا جائےگا.
    اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ اس دورے کا اہتمام بہت ہی کم وقت میں کیا گیا ہے اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ چین اور پاکستان آہنی بھائی(آئرن برادرز) ہیں۔

    وزیر خارجہ چینی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔28ممالک کوقومی سلامتی کمیٹی کےفیصلےسےبھی آگاہ کیا گیا ہے، تاہم دنیا کشمیر کے معاملے پر ردعمل دینے میں وقت لے گی۔
    شاہ محمود قریشی چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور پاکستانی خدشات سے آگاہ کریں گے۔

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طیب اردگان سمیت جن جن سربراہان سے گفتگو ہو رہی ہے ان کی خبریں سامنے آ رہی ہیں-اگر رائے عامہ نہ بن رہی ہوتی تو جے شنکر یہ نہ کہتے کہ پاکستان ڈاؤن گریڈیشن کے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیوں وضاحتیں کرتا پھر رہا ہے بھارت۔

  • ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ڈی جی خان ڈویژن ، سکھر، لاڑکانہ، کراچی، شہید بینظیرآباد، اور مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے۔

    اسی دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں، کوئٹہ، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئ ہے۔

    اس کے علاوہ ڈی جی خان، میرپورخاص، حیدر آباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نےجمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

    تازہ بارشوں کی پیشنگوئی سے ایک بار پھر کراچی کے لوگ اس خوف میں مبتلا ہیں کہ اگر گزشتہ بارش کی طرح صورتحال پیدا ہوگئی تھی تو کیا ہوگا؟ صوبائی شہری انتظامیہ ، بلدیاتی اداروں کی جانب سےغیر معمولی انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے ہیں نکاسی آب کے لیے کوئی بہت زیادہ سرگرمیاں مختلف اداروں کی جانب سے نظر نہیں آرہی ہیں عیدالاضحی پرآبادیوں میں پانی جمع رہنے سے آلائشیں اٹھانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں اگر آلائشیں بروقت نہ اٹھائی جاسکیں تو علاقوں میں تعفن پیداہوجائے گا اور بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہےکے الیکٹرک کا سارا زور بھی اپنے صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر ہے لیکن زیادہ ترہلاکتیں پول میں کرنٹ آنے اور تاریں ٹوٹنے سے ہوتی ہیں یادرہےگزشتہ بارش میں کے ڈی اے گرڈاسٹیشن میں پانی داخل ہونے کے بعد شہر کے ایک بڑے علاقے کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی