Baaghi TV

Author: +9251

  • عیدکے بعد لاہور ہائی کورٹ کیسے کام کرے گی ، رپورٹ افشاں ہوگئی

    عیدکے بعد لاہور ہائی کورٹ کیسے کام کرے گی ، رپورٹ افشاں ہوگئی

    لاہور:عید کی خوشیوں میں ہرکوئی شامل ہونا چاہتا ہے. دیگر اداروں کی طرح عدالتوں میں کام کرنے والے احباب بھی اپنے اپنے ابائی علاقوں میں جاکر عید کی خوشیاں مناتے ہیں . ان خوشیوں میں‌شامل ہونے کے لیے لاہور ہائی کورٹ نے اپنا روسٹرم تبدیل کردیا ہے اور عید کے بعد دوبارہ کس طرح کام شروع کیا جائے گا ، تفصیلات بیان کردی ہیں.

    ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ‌ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹرجاری کر دیا گیا، موسم گرما کی تعطیلات کےآٹھویں ہفتے کے دوران انیس اگست سے پرنسپل سیٹ پرتین ڈویژن بنچ اور آٹھ سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیرشاہ نے ججز روسٹرجاری کیا،

    ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر شاہ نے جو روسٹرم جاری کی اس کے مطابق ڈویژن بینچ1میں جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس انوار الحق پنوں شامل ہیں، ڈویژن بینچ 2 میں جسٹس شاہد وحید اورجسٹس شاہد مبین شامل ہیں،،جبکہ ڈویژن بینچ نمبر3میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن ہوں گے۔

    اس روسٹروم میں مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں جن کے مطابق ڈویژن بینچ میں شامل ججزتمام نوعیت کےمقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سنگل بنچ کی حیثیت سےسماعت کریں گے، سنگل بینچ میں سماعت کرنے والوں میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عابدعزیز شیخ، جسٹس شاہد مبین، جسٹس جواد حسن اورجسٹس فاروق حیدرشامل ہیں۔

  • روس میں‌دھماکوں نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    روس میں‌دھماکوں نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    روس کے شمال بعید میں ارخانگیلسک کےعلاقے میں ایک فوجی اڈے میں ہونے والے دھماکے کےنتیجےمیں ابتدائی طور پر کم سے کم 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکہ اسلحہ کی چیکنگ کےدوران ہوا جس کے نتیجے اڈے پر خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ میزائلوں کی انجن یونٹ میں پیش آیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو اسلحہ ماہرین مارے گئے جب کی سات زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک میزائل کا انجن زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    ایک دوسرے سیاق میں روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجےمیں کسی قسم کا کوئی خطرناک مواد فضاء میں نہیں پھیلا۔ دھماکے کے بعد خارج ہونے والی شعاعیں معمول کے مطابق تھیں۔
    واضح رہے کہ دھماکے کی ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی یہ تعداد ہے ان ہلاکتوں اور اٍضافہ ممکن ہے

  • شاہ رخ نے گوری خان سے شادی پرکیا خاص بات کی تھی؟ "منت” نے راز کھول دیئے

    شاہ رخ نے گوری خان سے شادی پرکیا خاص بات کی تھی؟ "منت” نے راز کھول دیئے

    ممبئی : اگر کسی نے اس سے پہلے بولی وڈ میں بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کا شاہی محل نہیں دیکھا تو ہم اسے اس شاہی محل کی سیر کراتے ہیں ، یہ شاہی گھرجسے مقامی لوگ شاہی محل کے نام سے بھی پکارتے ہیں ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں واقع ہے جو مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا رہتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کے مداح ہمیشہ سے گوری خان کے اس خوبصورت گھر کا نظارہ دیکھنے کے خواہش مند رہے، کنگ خان کے گھر کے باہر ان کے مداحوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے جو نہ صرف اداکار سے ملاقات کرنے کے خواہش مند ہوتے بلکہ ان کا گھر بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کنگ خان نے اپنے گھر کو ‘منت’ کا نام دیا، جو ان کے مطابق واقعی ان کی منت ہی ہے، کیوں کہ کیریئر کے آغاز میں شاہ رخ خان نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن وہ ممبئی میں ایسا گھر بنائیں گے جو بےحد شاندار ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کا یہ گھر منت ان کی اہلیہ گوری خان نے ہی ڈیزائن کیا جو پیشے سے انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے کئی سال قبل اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے شروع کے عرصے میں انہوں نے گوری سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک دن انہیں یہ گھر تحفے میں دیں گے جسے وہ اپنی پسند سے ڈیزائن کرسکیں گی۔

  • کشمیریوں پر قیامت صغریٰ ، انسانی زندگی مفلوج  اور عالمی برادری خاموش تماشائی

    کشمیریوں پر قیامت صغریٰ ، انسانی زندگی مفلوج اور عالمی برادری خاموش تماشائی

    سری نگر : بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سکو ہتھیانے کے بعد حالات مزید خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مکمل بندش اور مکمل سیکیورٹی لاک ڈاؤن پانچویں روز میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے چند نیوز ادارے اپنا سامان اٹھا کر خطے سے نکلنے پر مجبور ہوگئے۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت بھارتی قابض افواج ہر طرف سڑکوں پر پیٹرولنگ کرتی نظر آرہی ہیں، دکانیں بند ہیں جگہ جگہ خاردار تاریں لگا کر ایک علاقے کو دوسرے علاقے سے علیحدہ کیا گیا اور وادی میں ایسی خاموشی تاری رہی کہ صرف سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سائرن کے علاوہ کوے کی کائیں کائیں ہی سنائی دیں۔

    دوسری طرف اطلاعات کے مطابق سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال پیلٹ گن اور ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہونے والے اب تک 69 سے زائد افراد لائے جاچکے ہیں۔

    اس وقت مقبوضہ وادی میں ہر طرف تاریکیاں ہی چھائی نظر آرہی ہیں. اطلاعات کے مطابق صورت حال اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ تمام فون سہولیات چھین لی گئی ہیں . حتی کہ لینڈ لائنز، موبائل فونز اور انٹرنیٹ، تمام کی بندش کا مطلب ہے کہ کشمیر خطے کے باہر کسی سے بات تک نہیں کرسکتا اور صرف مقامی کیبل ٹی وی اور ریڈیو کی معلومات پر انحصار کر رہا ہے۔

  • حکومت سندھ نے پابندی عائد کردی ، کون ہوگا متاثر اور کسے ہو گا فائدہ ؟ جانیئے

    حکومت سندھ نے پابندی عائد کردی ، کون ہوگا متاثر اور کسے ہو گا فائدہ ؟ جانیئے

    کراچی:ملک بھر بیماریوں کی روک تھام کے سلسلے میں‌جاری اقدامات میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس کا اطلاق یکم اکتوبرسےہو گا،سندھ کی صوبائی حکومت نے آگاہی مہم چلانے کا اعلان بھی کردیا۔صوبےمیں پلاسٹک بیگ بنانے، فروخت کرنےاوراستعمال کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

    دوسری طرف صوبائی حکومت نےاس سلسلےمیں آگاہی مہم چلانےاورکپڑے کےبیگ تقسیم کرنےکافیصلہ کیا ہے مشیرماحولیات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت سے قبل تمام تیارکنندگان پلاسٹک بیگ کا اسٹاک ختم کردیں، پلاسٹک بیگ ماحول پر ہی نہیں قومی خزانے پر بھی بوجھ ہیں۔ سندھ حکومت کی پلاسٹک سےانکارمہم میں تمام سیاسی وسماجی تنظیموں اورطبقات کوشامل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ماہرین طب مسلسل خبردار کررہے ہیں کہ پلاسٹک بیگ کےانسانی زندگی پر بہت خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کا استعمال نہ صرف بیماریوں میں اضافہ کرتا ہےبلکہ سمندری حیات کوبھی نقصان پہنچتاہے۔

  • مایوسی گناہ ہے ، ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے لیے خوشخبری

    مایوسی گناہ ہے ، ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کے لیے خوشخبری

    لاہور : ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو گھر کی دہلیز تک علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لیے شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ اور جناح ہسپتال کا آؤٹ ریچ پروگرام شروع ہوگیا، ستوکتلہ میں سکریننگ کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں شہریوں کا چیک اپ اور ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے حاصل کئے گئے

    ذرائع کے مطابق شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ اور جناح ہسپتال کے ہیپاٹائٹس آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پہلے سکریننگ کیمپ میں ڈاکٹر عتیق ابوبکر، ڈاکٹر خواجہ طاہر محمود، عاطف بٹ سمیت ٹیم ممبران کی جانب سے ستوکتلہ کے رہائشیوں کا چیک اپ کیا گیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عتیق کا کہنا تھا کہ تشخیص ہونے پر مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ہیپاٹائٹس آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت مرحلہ وار شہر کے دیگر علاقوں میں بھی سکریننگ کیمپ لگائے جائیں گے اور مریض کی تشخیص کی صورت میں مفت علاج بھی فراہم کیا جائے گا۔

  • عیدالاضحیٰ امرجنسی پلان جاری

    عیدالاضحیٰ امرجنسی پلان جاری

    ریسکیو1122ملتان نے عید الاضحٰی کا ایمرجنسی پلان جاری کردیا (نمائندہ باغی ٹی وی )
    ملتان۔ 8 اگست پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان نے ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیرکی ہدایت پر عید الاضحٰی کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیاہے۔شہریوں کوبروقت اورمعیاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کے لیے شہرکے تمام اہم مقامات مساجد اور عیدگاہوں پرایمبولینس، ریسکیووہیکل اور فائروہیکل کے ساتھ ریسکیوموبائل پوسٹیں قائم کردی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی یاناگہانی صورت میں شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروس کی سہولت میسرآسکے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرملتان ڈاکٹرکلیم اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فورا ً1122 پر اطلاع دیں اور تمام لوگ ذمہ دارشہری کا کردارادا کریں۔کسی بھی لاوارث اورمشکوک چیزنظرآنے کی صورت15 ڈائل کریں اور انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی کی خوشیوں میں اپنے فرائض میں سستی بالکل نہ کریں اپنے بچوں پرنظررکھیں اورون ویلنگ سے بازرکھیں۔ اس سلسلے میں تمام ریسکیورز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔500 سے زیادہ ریسکیور اہلکار جدید آلات سے مزین ایمبولینسز اور فائروہیکلزسپیشل ڈیوٹی پر الرٹ رہیں گے۔ ریسکیوموبائل سروس مختلف مقامات مرکزی عیدگاہ خانیوال روڈ،قلعہ کہنہ قاسم باغ، ابدالی مسجد ابدالی روڈ،مسجدعمرابن خطاب شاہ رکن عالم کالونی،صدرکینٹ،عسکری جھیل،حسین آگاہی،وہاڑی چوک،القریش کالونی مظفرآباد، حیدریہ مسجدگلگشت کالونی تعینات ہوں گی۔ایمرجنسی پلان کے مطابق ریسکیو1122چوبیس گھنٹے آپریشنل ہوگی اورسروسزفراہم کرے گی۔لگانے والی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیاجائے۔رانا منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • اب نہیں چلے گی سینماگھروں  اور تھیٹروں میں ، پنجاب حکومت نے کس کے بارے میں کہہ دیا

    اب نہیں چلے گی سینماگھروں اور تھیٹروں میں ، پنجاب حکومت نے کس کے بارے میں کہہ دیا

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے سینماگھروں میں پھیلنے والی بے حیائی اور آوارگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا. پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فلم انڈسٹری میں حد درجہ بڑھنے والی بے حیائی کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور نے حکم دیتے ہوئے کہا ہےکہ کسی سینما یا تھیٹر کو اجازت نہیں کہ وہ بے حیائی پھیلائے یا ڈانس کرے ،کمشنر لاہور نے حکومت پنجاب کی طرف سے یہ حکم دیتے ہوئے کہا ہے بے حیائی کو روکنے کے لیے چھاپ مار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ،

    یاد رہے کہ لاہور اور صوبے کے دیگر مقامات پر سینما گھروں اور تھیٹروں کے اندر اور باہر بے حیائی پھیلائی جارہی ہے ، چوکوں اور شاہراہوں پراداکاروں ، گلوکاروں کی بیہودہ تصویریں لگارکھی ہیں. اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا

  • عازمین حج کیلئے کتنے لاکھ جانور قربانی کیلئے جمع؟ خبر آگئی

    عازمین حج کیلئے کتنے لاکھ جانور قربانی کیلئے جمع؟ خبر آگئی

    مکہ (اے پی پی) عازمین حج کےلئے 10 لاکھ سے زائد جانور قربانی کےلئے جمع کر لئے گئے.

    سعودی عرب میں عازمین حج کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو جمع کر لیا گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ اور اس پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بندر الحاجر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ رواں حج سیزن کے دوران عازمین حج کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو جمع کر لیا گیا جبکہ حاجیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 40 ہزار سے زیادہ آپریٹرز ، تکنیکی ماہرین اور سپروائزرز چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔ دریں اثنا، سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا کہ 30 ہزار 908 افراد حج کے دوران صحت اور ہنگامی خدمات کی فراہمی کے لئے کام کریں گے۔

    خدام حجاج میں وزارت صحت ، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ سکیورٹی کے خدمات فراہم کرنے والے کارکن بھی شامل ہیں۔ حج کے دوران میڈیکل اور ایمبولینس اہلکاروں کی کل تعداد 1141 رکھی گئی ہے اور اتھارٹی نے کہا ہے کہ وزارت صحت ، ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کی خصوصی ٹیموں کے ذریعہ علاج معالجے اور ایمبولینس خدمات مفت فراہم کرے گی۔

  • اساتذہ ہوں تو ایسے ہوں ، ایچ ای سی کو بھی ماننا پڑ گیا

    اساتذہ ہوں تو ایسے ہوں ، ایچ ای سی کو بھی ماننا پڑ گیا

    لاہور : پاکستان میں تعلیمی میدان میں ترقیاں ہونے لگی ، بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے لیے اعزات کا سلسلہ جاری ، تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیز کے 52 اساتذہ کو ریسرچ ایوارڈز جاری کر دیے، کمیشن نے 438 اساتذہ کی درخواستیں ایوارڈز کے لیے مسترد کردی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کو آؤٹ سٹینڈنگ ریسرچ ایوارڈز جاری کر دیے، ریسرچ ایوارڈز کے لیے 490 اساتذہ نے درخواستیں ایچ ای سی میں جمع کرائی تھیں۔ سکروٹنی کے بعد 37 اساتذہ کو بہترین تحقیقی مقالہ ایوارڈ جبکہ 8 اساتذہ کو ینگ سکالر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ایچ ای سی نے 2009ء سے 2019ء تک 213 اساتذہ کو ریسرچ ایوارڈز سے نوازا ہے۔ اساتذہ کو ایوارڈز کے ساتھ ایک لاکھ روپے انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔تازہ ایوارڈ لسٹ میں اعزاز پانے والے اساتذہ کو انعامات اور اعزاز سے نوازنے کے لیے کسی تقریب میں بلایا جائے گا.