Baaghi TV

Author: +9251

  • مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا

    مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا

    پروفیسر حافظ محمد سعید پر سٹی ڈی کی طرف سےچالان میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے 12 سال پہلے گجرات کے علاقے ملک وال میں سات مرلے کی مسجد بنائی تھی، مسجد کی جگہ کہ جس کا نام معاذ بن جبل تھا خرید کر ٹرسٹ کو دی تھی. .ان پر بنائے گئے اس کیس کی تاریخ آج عدالت نے دے دی ہے یوں پروفیسر حافظ محمد سعید کے کیس کی سماعت کے لیے 2 ستمبر کی تاریخ‌ مقرر ہوئی ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق :مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہر ا . پروفیسر حافظ محمد سعید پر سٹی ڈی کی طرف سےچالان میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے 12 سال پہلے گجرات کے علاقے ملک وال میں سات مرلے کی مسجد تھی، مسجد کی جگہ کہ جس کا نام معاذ بن جبل تھا خرید کر ٹرسٹ کو دی تھی. .ان پر یہ کیس بنائے گئے اس کیس کی تاریخ آج عدالت نے دے دی یوں پروفیسر حافظ محمد سعید کے کیس کی سماعت کے لیے 2 ستمبر کی تاریخ‌دے دی ہے. انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے پروفیسر حافظ محمد سعید کے کیس کی 2 ستمبر کی تاریخ‌دے دی ہے.

    اس سے قبل کل بدھ کے دن انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے حافظ محمد سعید کیس گجرات منتقل کر دیا تھا۔ بد ھ کے دن جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے چالان پیش کیا گیا جس پر گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج ظفر اقبال نے یہ کیس منڈی بہاﺅالدین کا مقدمہ ہونے کی وجہ سے اسے گجرات اے ٹی سی عدالت بھیج دیاتھا.

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے17جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ دہشت گردی کے مقدمہ کے حوالہ سے قبل از ضمانت گرفتاری کیلئے جارہے تھے۔ اس دوران سی ٹی ڈی کی درخواست پر گوجرانوالہ کی عدالت نے حافظ محمد سعید کا پہلے سات دن اور پھر چودہ دن کا ریمانڈ دیا جس پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ حافظ محمد سعید کیس کی سماعت اب گجرات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو گی۔

  • کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کے ساتھ سری نگر ایئرپورٹ کیا سلوک ہوا؟ آپ بھی جانئے

    کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کے ساتھ سری نگر ایئرپورٹ کیا سلوک ہوا؟ آپ بھی جانئے

    جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد جب کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد سری نگر ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ غلام نبی آزاد کو ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ غلام نبی آزاد کو واپس نئی دہلی بھیج دیا گیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار
    غلام نبی آزادی کے ساتھ آئے جموں و کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر کو بھی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کانگریسی رہنما مقبوضہ وادی کے حالات جاننے کے لیے سری نگر پہنچے تھے۔

  • بوسنیا کے سفیر نے پاکستان بارے بڑا اعلان کردیا

    بوسنیا کے سفیر نے پاکستان بارے بڑا اعلان کردیا

    پاکستان میں بوسنیائی سفیر ندیم مکاریوک نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں بوسنیائی سفیر نے لکھا کہ بوسنیا پاکستان کے ساتھ ہے۔
    ورلڈ سکھ فیڈریشن کے صدر دلجیت سنگھ نے ایسی بات کی کہ کشمیری عوام کے دل جیت لیے
    یاد رہے کہ مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلاکر اس معاملے کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کرنے کے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل بھی اپنا کردار ادا کرے ۔

  • بھارت نے پاکستان کی منتیں کرنا شروع کردیں ، کیوں کیں ؟ جانیئے اس خبر میں

    بھارت نے پاکستان کی منتیں کرنا شروع کردیں ، کیوں کیں ؟ جانیئے اس خبر میں

    اسلام آباد : پاکستان کی طرف سے بھارت سفیر کو فی الفور ملک چھوڑجانے کے بعد بھارت نے پاکستان کی منتیں کرنا شروع کردی ہیں. اطلاعات کے مطابق بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے رد عمل میں اس کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے فیصلے پر پاکستان سے نظر ثانی کی اپیل کردی۔

    بھارتی ویب ذرائع ابلاغ پر شائع رپورٹس کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے پر نظر ثانی کرے. رپورٹس کے مطابق اس میں یہ کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات انتہائی نازک حالات سے دوچار ہیں۔‘

    یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہےکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور وادی میں کرفیو کے نفاذ سمیت بھارتی حکومت کے دیگر اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

  • لودھراں: پولیس افسران کے تبادلے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے-

    انسپکٹر الطاف حسین کو ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں تعینات-انسپکٹر فیاض حسین کو ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں تعینات-سب انسپکٹر پرویز اختر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کہروڑپکا تعینات-سب انسپکٹر زبیر احمد کو ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ تعینات-

    ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ سب انسپکٹر فراز خاں کا تبادلہ پولیس لائن کر دیا گیا-

  • بھارتی سفیر کاآج  واہگہ کے راستے واپس جانے کا امکان ہے

    بھارتی سفیر کاآج واہگہ کے راستے واپس جانے کا امکان ہے

    بھارتی سفیر کاآج واہگہ کے راستے واپس جانے کا امکان ہے

    پاکستان کی طرف سے ملک بدری کے حکم کے بعد پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی آج براستہ واہگہ بھارت روانگی کا امکان ہے، بھارتی ہائی کمشنر کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ملک بدر کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے اس قدام پر بھارت نے دفاعی پوزیشن اختیار کر لی ہے.

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اجے بساریہ کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

  • 14 اگست یوم آزادی ، ہندو خواتین نے تو کمال ہی کردیا .کیسے جانیئے اس رپورٹ میں

    14 اگست یوم آزادی ، ہندو خواتین نے تو کمال ہی کردیا .کیسے جانیئے اس رپورٹ میں

    کراچی : پاکستان کا ہر باشندہ پاکستان سے محبت کرتا ہے. پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ہندو خواتین بھی خوشی کا اظہار کرنے لگیں، یہ خوشی بھی انوکھی ہے ، جسے دیکھ ہر پاکستانی خوش ہوجاتاہے.

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ہندو خواتین مختلف مقامات پر یوم پاکستان کی مناسبت سے مزین چوڑیاں بیچ رہی ہیں. ان چوڑیوں پاکستان کے سبز ہلالی رنگ سے مزین کیا گیا ہے. طرح طرح کی یہ چوڑیاں 14 اگست یوم آزادی کی ترجمانی کررہی ہیں

    کراچی کی امرادیوی کہتی ہیں کہ یہ پاکستان سب کا ہے. یہ ہمارا وطن ہے ، ہمیں اس وطن سے بہت محبت ہے جان سے پیارا ہے یہ وطن ، امرا دیوی کہتی ہیں کہ یہ رنگ برنگ چوڑیاں جن پر طرح طرح کی سبز ہلالی رنگ سے نقاشی کی گئی ہے عورتوں کو پہنا کر ان کو پاکستان کی خوشیوں میں شریک کررہی ہوں

  • آصف زرداری کے بیان پر ایم کیو ایم کا واک آوٹ

    آصف زرداری کے بیان پر ایم کیو ایم کا واک آوٹ

    آصف علی زرداری کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کر دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا.واضح‌ رہے کہ آصف علی زداری نے کل ایوان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا تھاکہ پاکستان ہم نے یعنی مقامی لوگوں اور سندھیوں نے بنایا ہے. ان کے اس بیان پر آج ایم کیوایم کے رہنما خالد محمود صدیقی نے اس بیان پر شدید احتجاج کیا اور آصف علی زرداری کےاس بیان کو مسترد کرتےہوئے اس ایوان سے واک آؤٹ کر گئے

  • مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کا معاملہ، پاکستانی وکیل کا بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس کے لیے خط

    مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کا معاملہ، پاکستانی وکیل کا بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس کے لیے خط

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستانی وکیل اظہر صدیق نے بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط بھارتی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو لکھا گیاہے۔
    مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار
    خط میں قانونی چارہ جوئی کے لئے بھارتی سپریم کورٹ تک رسائی کی اجازت مانگی گئی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیر کی خود مختار حیثیت میں تبدیلی ریاستی اسمبلی کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آرٹیکل 370ختم نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کا صدارتی آرڈیننس بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    خط میں مزید لکھا گیا ہے ہے کہ آرٹیکل 370کو ختم کر کے اقوام متحدہ کی قرارداداورشملہ معاہدے کی نفی کی گئی۔ ماضی میں بھارتی سپریم کورٹ ارٹیکل 370 میں اس طرح سے کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

    خط میں بھارتی سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ کشمیریوں کے آئینی حقوق ہر مارے گئے شب خون کا ازخود نوٹس لے۔
    مزید براں پاکستانی وکلاءکوکشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے بھارتی سپریم تک رسائی کی اجازت دی جائے۔

  • من گئ اے دنیا بزدار نوں ، اب لاہور کی سڑکوں پر سپرے ہوگا عرق گلاب کا

    من گئ اے دنیا بزدار نوں ، اب لاہور کی سڑکوں پر سپرے ہوگا عرق گلاب کا

    لاہور : اب لاہور کی سڑکوں پر عرق گلاب کا سپرے کرکے ہر طرف خوشبوبکھیرنے کے عثمان بزدار کے فیصلے نے تو حیران کرکے رکھ دیا ہے. اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید صفائی پلان کی مناسبت سے تیاریاں مکمل کرلیں، تیاریوں کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد، ورکرز کو آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، ایم ڈی اجمل بھٹی نے کہا ہے شہر کی 45 سڑکوں اور ویسٹ پوائنٹس پر عرق گلاب کا سپرے کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کافی دنوں سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی . تاہم اب ٹاؤن ہال میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیراہتمام عید قرباں کی مناسبت سے تربیتی سیمینار میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی، جی ایم آپریشن سہیل ملک، سربراہ کمیونیکیشن جمیل خاور، جی ایم ایچ آر فرخ بٹ، شعبہ آپریشن کے افسروں اورورکرز نے شرکت کی۔

    لاہور میں صفائی سے متعلق اس اجلاس میں ایم ڈی اجمل بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کی 45 سڑکوں کا 6 سو کلو میٹر اور ویسٹ پوائنٹس پر عرق گلاب کا سپرے کیا جائے گا۔ایم ڈی اجمل بھٹی نے کہاکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ڈمپنگ سائٹس کی تعداد تین سے بڑھا کر 5 کردی گئی ہے، ٹبہ اور سندر کی سائٹس کو بھی استعمال کیا جائے گا۔