Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل اقتصادی پالیسی، ترقیاتی اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ قومی ترقیاتی کونسل تشکیل دی تھی۔

    قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان بطور چیرمین کونسل کریں گے۔ قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ، مشیر خزانہ ،مشیر تجارت،وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اقتصادی کونسل شرکت کریں گے۔

    قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہونگے۔

    خیال رہے کہ بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا جب کہ بھارتی لوک سبھا نے بھی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی منظوری دیدی تھی۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنے کا حکم آگیا

    سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنے کا حکم آگیا

    انقرہ:آئندہ مقامی انتخابات سے قبل حکومت کی ساکھ متاثر کرنے والے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو بند کرنے کی دھمکی کے بعد، ایک عدالت نے وزارت داخلہ کے حکم پر سوشل میڈیا کے1136 اکاؤنٹ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔یہ حکم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دھکمی کے بعد دیا گیا

    ترک میڈیا کے مطابق بند کیے جانے والے یہ سوشل میڈیا اکاونٹ میں ویب سائٹس، ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یو ٹیوب اور پنٹریسٹ اکاؤنٹ شامل ہیں۔دوسری طرف سوشل میڈیا کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ ان میڈیا سائٹس پررجب طیب اردگان سے متعلق ایسی آڈیو ریکارڈنگ شائع کی گئ تھی۔ اس اقدام کی مذمت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کردوں اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔

    یاد رہےکہ ترکی میں پہلے بھی سوشل میڈیا اکاونٹ کو بند کرنے کے حوالے سے گفتگو جاری تھی اور اس کے لیے ایک میکنزم تیار کیا جارہا تھا .جس کے مطابق نفرت ، شر اور انسانیت مخالف اکاونٹس کو بند کرنے کا پروگرام تھا

  • وقت دن بدن ہمارے ہاتھ سے نکل رہا ہے، تحریک انصاف کےرہنما نے تشویش ناک بات کہہ دی

    وقت دن بدن ہمارے ہاتھ سے نکل رہا ہے، تحریک انصاف کےرہنما نے تشویش ناک بات کہہ دی

    رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر رامیش کمار نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت دن بدن ہمارے ہاتھ سے نکل رہا ہے.کشمیرکمیٹی نےکشمیرکےلیےکچھ نہیں کیا. مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی رہی ہے. پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن بہت مضبوط ہے.
    واضح رہے کمشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیر میں جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اس سے دنیا بھر میں ایک کیوس برپا ہے جس پر برصغیر میں کشیدگی اپنے عروج کو پہچ چکی ہے.

    خیال رہے کہ بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا تھا جب کہ بھارتی لوک سبھا نے بھی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی منظوری دیدی تھی۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کانگریسی رہنما چدمبرم نے کشمیر معاملہ پر مودی حکومت سے کیا سوال کیا

    کانگریسی رہنما چدمبرم نے کشمیر معاملہ پر مودی حکومت سے کیا سوال کیا

    جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پی چدمبرم نے ٹوئٹرپر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، 500سے زائد کشمیری گرفتار
    چدمبرم نے اپنی ایک ٹوئٹ میں شاہ فیصل کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”شاہ فیصل پہلے سول سروس امتحان میں آئے اورآئی اے ایس میں شامل ہوئے۔ شاہ فیصل نے جموں و کشمیر پر حکومت کے کاموں کو سب سے بڑا دھوکہ بتایا ہے۔ اگر شاہ فیصل یہ سوچ رہے ہیں تو ذرا سوچیے کہ کشمیر کی عوام کیا سوچتی ہوگی۔ کیا طاقت کے زور پر پیدا حب الوطنی کے دَم پر دنیا میں کسی مسئلہ کا حل نکلا ہے۔“

    یاد رہے کہ کشمیری آئی اے ایس افسر سے سیاسی لیڈر بنے شاہ فیصل نے کہا تھا کہ کشمیر ایک ناقابل بیان ’لاک ڈاون‘ کا سامنا کر رہا ہے اور ریاست کی پوری 80 لاکھ آبادی آج کی طرح کبھی قید میں نہیں رہی۔ فیصل نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”کشمیر میں مکمل خوف ہے۔ ہر کوئی ٹوٹ گیا ہے۔ ہر چہرے پر شکست کا جذبہ واضح ہے۔“

    شاہ فیصل نے مزید لکھا کہ ”شہریوں سے لے کر موضوعات تک۔ تاریخ نے ہم سبھی کے لیے ایک بھیانک موڑ لیا ہے۔ لوگ حیران ہیں۔ کشمیری عوام کی زمین، پہچان، تاریخ دن دہاڑے چھین لی گئی ہے۔“ شاہ فیصل نے وادی میں سخت سیکورٹی کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے فیس بک اور ٹوئٹر دونوں کے ذریعہ ملک کے عوام کوآگاہ کیا۔

    شاہ فیصل نے پوسٹ میں لکھا تھا ،”کشمیر ایک ناقابل بیان لاک ڈاون کا تجربہ کر رہا ہے۔ زیرو برج سے ہوائی اڈے تک گاڑیوں کی کچھ آمد و رفت نظر آ رہی ہے۔ صرف مریضوں اور کرفیو کا پاس رکھنے والوں کو چھوڑ کردیگر مقامات پر بالکل سناٹا ہے۔ “

  • بھارت کا اگلہ ہدف سی پیک ہے،امریکہ کی مرضی سے سب کچھ ہورہا ہے.  نئی رپورٹ نے ہلچل مچادی

    بھارت کا اگلہ ہدف سی پیک ہے،امریکہ کی مرضی سے سب کچھ ہورہا ہے. نئی رپورٹ نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد: ایشیا اور دیگر ملکوں کی سیکورٹی ، دفاع، معیشت اور خارجہ پالیسیوں پر نظر رکھنےوالے ادارے انڈو پیسفک نے بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب کردی . فورم نے مطابق بھارت کشمیرکو ہتھیانے کےبعد سی پیک کی طرف بڑھ رہا ہے. بھارت یہ اقدام اکیلا نہیں کرسکتا . سی پیک کے معاملے پر بھارت اور امریکہ کا ایک ہی موقف ہے.

    انڈو پیسفک فورم کے ماہرین نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو امریکہ کی بھر پور مدد حاصل ہے. بھارت کشمیر پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے کے بعد کشمیر کے ساتھ سے گزرنے والے سی پیک روٹ کو غیر فعال کرکے چین کی معاشی سرگرمیوں کو مخدوش کرنا چاہتا ہے.

    فورم کے تھنک ٹینک ماہرین نے بھارتی عزائم سے منسلک ایک نقشہ بھی شیئر کیا ہے. جس کے مطابق بھارت اب سی پیک روٹ سے صرف 80 کلو میٹر دور رہ گیا ہے۔ بھارت مستقبل قریب میں اپنے اتحادیوں سے مل کر سی پیک کے اس روٹ پر قبضہ کرکے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی راہداری کے سلسلے کو منقطع کرنا چاہتا ہے۔

  • پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا  سینٹرل کنٹریکٹ جاری دیا،

    پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری دیا،

    پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری دیا،محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے19 کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ جاری کیا ہے.پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 20-2019کیلیےسینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے جس کے مطابق کیٹیگری اے میں سرفراز احمد،بابراعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں..کیٹیگری بی میں اسد شفیق،اظہر علی،حارث سہیل،امام الحق،محمد عباس شامل ہیں. سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا،گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے

    محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے
    ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ ہم نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، پی سی بی نے اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی تنزلی سی کیٹیگری میں کر دی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے سنٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے معیار بلند کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پراعتماد ہیں کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے،

    واضح‌رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی نے کرکٹ بورڈ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں . اس سے قبل کوچز کے کنٹریکٹ کی توسیع نہیں کی.

  • رحیم یار خان عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تیز رفتاری سے ٹھکانے لگانے کے لئے اجلاس

    رحیم یار خان عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تیز رفتاری سے ٹھکانے لگانے کے لئے اجلاس

    ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو تیز رفتاری سے ٹھکانے لگانے کے لئے ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز اور سیکرٹری یونین کونسلز موثر اور جامع پلان پر ذمہ داری سے عمل کریں۔اس ضمن میں متعلقہ مشینری، لوڈر گاڑیوں، افرادی قوت اور دیگر ضروری وسائل کا خاطر خواہ بندوبست کرنے کے علاوہ شہریوں کی رہنمائی کے لئے وسیع آگہی مہم چلائی جائے تاکہ شہری میونسپل اداروں کی جانب سے نشاندہی کردہ مخصوص جگہوں پر ہی آلائشیں و دیگر کچرا ڈالیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی اور یوم آزادی کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ضلع و میونسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی پر ضلع بھر میں معیاری صفائی کا ٹاسک بڑی اہمیت اور ذمہ داری کا متقاضی ہے جسے کامیاب بنانے کے لئے ضلع و میونسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ ادارے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی آلائشوں کو شہر سے باہر ڈمپ کرنے کے لئے تمام میونسپل ادارے بروقت اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرے اور خواشگوار ماحول کے ساتھ ساتھ شہریوں کی تفریح کے لئے دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کرایا جائے جبکہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں صفائی امور کا خود جائزہ لیں گے جبکہ یوم آزادی کے حوالہ سے بھی میونسپل اداروں کے ساتھ مل کر تقریبات کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی اور یوم آزادی کے موقع پر پارکس، پلک مقامات پر چراغاں کیا جائے علاوہ ازیں فیملیز اور بچوں کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع و میونسپل کمیٹیز کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات، سٹاف، مالی ادائیگیوں اور دیگر معاملات کے حوالہ سے تفصیلی ڈیٹا ان کے دفتر بھجوائیں تاکہ تمام تر تفصیلات صوبائی سطح پر بنائی گئی پروونشل ٹرانزیشن ٹیم کو بھجوائی جا سکیں۔انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے بھی محکمہ ہیلتھ و دیگر تعاون کرنے والے محکموں کے افسران کو ذمہ داری کے ساتھ اہم مقامات کی سرویلنس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں حقائق پر مبنی رپورٹس مرتب کی جائیں اور ڈینگی لاروا کی موجودگی کے حوالہ سے اہم مقامات کو چیک کیا جائے۔انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹ کرایوں کی بھی کڑی مانیٹرنگ جاری رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قبل از وقت تمام پبلک ٹرانسپورٹرز کو پابند کریں کہ عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرائے نہ لئے جائیں اور ایسا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے

  • ملالہ کی عالمی برادری سے کشمیریوں کی تکلیف کی جانب توجہ کرنے کی اپیل

    ملالہ کی عالمی برادری سے کشمیریوں کی تکلیف کی جانب توجہ کرنے کی اپیل

    نوبل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسف زئی نے کشمیر کے حالات اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ
    7 دہائیوں سے کشمیر ی بچے صرف تشدد کے درمیان پلے بڑ ھے ہیں۔مجھے کشمیر کی بہت فکر ہے کیونکہ جنوبی ایشیا میرا گھر ہے۔ ہمارے مختلف کلچرز،زبانیں، مذاہب اور رسم ورواج ہیں۔ اس کے باوجود مجھے یقین ہے کہ ہم امن کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھے کشمیری خواتین اور بچوں کے غیرمحفوظ ہونے پر شدیدتشویش ہے جنہیں کشیدہ حالات میں سب سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ملالہ کے مطابق ہمیں اختلافات بھلا کر عورتوں اور بچوں کی حفاظت کو ترجیح دینا چاہیے۔
    ملالہ نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ جنوبی ایشائی عوام، بین الاقوامی برادری اور متعلقہ حکام ان کی تکالیف کی طرف توجہ دیں گے۔

  • ڈاکو فارمیسی سے کیا خاص چیز چرانے آئے تھے . سننے والے شرمندہ ہوگئے

    ڈاکو فارمیسی سے کیا خاص چیز چرانے آئے تھے . سننے والے شرمندہ ہوگئے

    لاہور: ڈاکووں نے بھی تو حد کردی ، پیسے اور موبائل لوٹنے کے ساتھ ساتھ دوائی کی ڈبیاں بھی اٹھا کر لے گئے ، اطلاعات کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع العرب فارمیسی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو 25 ہزار کیش اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقے چودھری چوک میں واقع العرب فارمیسی میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو فارمیسی پہنچے جہاں ایک موٹرسائیکل پر باہر ہی موجود رہا جبکہ 2 ڈاکوؤں نے فارمیسی میں لوٹ مار کی۔ڈاکو جاتے ہوئے دوائیوں کی چند ڈبیاں بھی اٹھا کر ساتھ لے گئے .

    ٹاون شپ میں ہونے والی اس واردات کے متعلق ایس پی صدر احسن سیف اللہ کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے.

  • وہاڑی : نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا

    تھانہ ماچھیوال کی حدود چک نمبر 567ای بی میں نوجون شخص نے خودکشی کرلی.
    تفصیلات کے مطابق وہاڑی تھانہ ماچھیوال کی حدود چک نمبر 567ای بی کے رہائشی شہزاد ولد نادر قوم شیخ نے گھر میں چھت کے ساتھ گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی. پولیس تھانہ ماچھیوال کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا پولیس زرائع کے مطابق مرنے والا کا ذہنی توازن درست نہ تھا