Baaghi TV

Author: +9251

  • اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں قبلہ اول کا محافظ شدید زخمی

    قابض اسرائیلی فوج نے قاتلانہ حملہ کر کے مسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو شدید زخمی کردیا۔
    اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاﺅن، 23 فلسطینی گرفتار
    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قبلہ اول کے محافظ ادریس کو قابض اسرائیلی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے قبلہ اول کے محافظ کواس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ زخمی ہونے والے فلسطینی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

  • گزشتہ سال کی نسبت ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا،مشیرتجارت رزاق داوَد

    گزشتہ سال کی نسبت ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا،مشیرتجارت رزاق داوَد

    گزشتہ سال کی نسبت ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا،مشیرتجارت رزاق داوَد

    درآمدات میں کمی معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کا عکاس ہے،رزاق داوَد.گزشتہ سال کے مقابلے درآمدات میں کمی ہوئی ہے،
    واضح رہے کہ اس سے پہلے مشیر تجارت اس بات کا ظہار کر چکے ہیں کہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے سے قومی معیشت مضبوط ہوگی۔عبدالرزاق دائود نے کہاکہ چاول کی برآمددوارب اَسی کروڑروپے سے بڑھاکرپانچ ارب روپے تک کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صنعت ایک اہم شعبہ کی حیثیت سے ملکی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔اس سے پہلے عبدالرزاق دائود نے کھاد کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں منڈی میں کھادکی طلب ورسدکی حالیہ صورتحال کاجائزہ لیاگیاتاکہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے کوروکا جاسکے۔
    حکومت کے ان اقدام سے برآمدات میں اضافے کی خبریں ہیں اور درآمدات میں بہتری آر ہی ہے.

  • بھارت: اداکار مدھوپرکاش کی بیوی کی خودکشی

    بھارت: اداکار مدھوپرکاش کی بیوی کی خودکشی

    حیدرآباد: مشہور ادا کار مدھو پرکاش کی بیوی بھارتی نے خود کشی کر لی۔ مدھو او ربھارتی کی شادی 2015ء میں ہوئی۔
    بھارت: ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے کی خودکشی

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کو اس کے شوہر مدھو کا پیشہ پسند نہیں تھا، وہ رات دیرگئے آتا تھا۔
    منگل کو مدھو نے اپنی بیوی بھارتی سے کہا کہ وہ جم کو جارہا ہے او ر وہاں سے وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے چلاجائے گالیکن بھارتی نے مدھو سے کہا کہ وہ جم سے سیدھا گھرآئے ورنہ وہ خودکشی کرلے گی ۔ تاہم پرکاش مدھو نے اس کی دھمکی کی پرواہ نہ کی ۔ بعد ازاں مدھو جب واپس شام کو اپنے گھر لوٹا تو اس کی بیوی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اداکار مدھو نے پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلا ع دی۔

    نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

  • مسئلہ کشمیرپراپوزیشن جماعتیں مشاورت کریں گی، بلاول بھٹو کی میڈیا سےگفتگو

    مسئلہ کشمیرپراپوزیشن جماعتیں مشاورت کریں گی، بلاول بھٹو کی میڈیا سےگفتگو

    مسئلہ کشمیرپراپوزیشن جماعتیں مشاورت کریں گی، بلاول بھٹو کی میڈیا سےگفتگو

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی شہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن نے غیرجمہوری حکومت کو بے نقاب کیا،
    اپوزیشن عوام کےمعاشی،جمہوری اورانسانی حقوق کی جدوجہد میں متحد ہے، رہبرکمیٹی معاشی،جمہوری اورانسانی حقوق کے لائحہ عمل پربھی غور کرےگی،رہبرکمیٹی اپنی آیندہ ملاقات میں مسئلہ کشمیرپرتفصیل سے بات کرےگی،

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیرکے شہری مودی کی وحشیانہ پالیسیوں کا سامنا کررہے ہیں،مسئلہ کشمیرپراخلاقی اورسیاسی سپورٹ بڑھانے پراپوزیشن جماعتیں مشاورت کریں گی.ہراپوزیشن جماعت کےپاس مہارت کیساتھ اپنے دانشوراورامورخارجہ کے ماہرین ہیں ،اپوزیشن جماعتوں کی یہ تجویزاچھی ہے کہ ہماری رہبرکمیٹی مسئلہ کشمیر پربات کرے،شہبازشریف کا شکرگزارہوں کہ اچھا کھانا کھلایا اوراہم امورپرگفتگو کی،

  • آرٹیکل 370 اور مسئلہ جموں و کشمیر ۔۔۔ تحریر: حافظ معظم

    جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے خطے کے امن کو ایک بار پھر داؤ پر لگا دیا ہے، بھارتی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے مقبوضہ کشمیر کی الگ خصوصی حیثیت کا حامل آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کو 2 حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، اس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر اور لداخ آج سے بھارتی یونین کا حصہ تصور کیا جائے گا، آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی، جغرافیائی اور مذہبی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی، مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت ختم ہوجائے گی اور وہاں غیر مسلموں اور غیر کشمیریوں کو بسایا جائے گا. دراصل بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، آرٹیکل 370 ختم ہونے سے فلسطینیوں کی طرح کشمیری بھی بے گھر ہوجائیں گے، کیونکہ کروڑوں کی تعداد میں غیر مسلم کشمیر میں آ کر آباد ہوجائیں گے، غیر مسلم آبادکار کشمیریوں کی زمینوں، وسائل اور روزگار پر قابض ہوجائیں گے اور یوں مسلم اکثریتی تناسب اقلیتی تناسب میں تبدیل ہو کر رہ جائے گا.

    آرٹیکل 35 اے کی رو سے

    کوئی شخص صرف اسی صورت میں جموں کشمیر کا شہری مانا جا سکتا تھا اگر وہ یہاں پیدا ہوا ہوتا

    کسی بھی دوسری ریاست کا شہری جموں و کشمیر میں کوئی جائیداد نہیں خرید سکتا تھا
    کسی بھی دوسری ریاست کا شہری جموں و کشمیر میں مستقل شہریت حاصل نہیں کر سکتا تھا
    کسی بھی دوسری ریاست کا شہری جموں و کشمیر میں ملازمت کا حقدار تسلیم نہیں کیا جاتا تھا
    دراصل آرٹیکل 35 اے جموں و کشمیر کے عوام کی مستقل شہریت کی ضمانت تھا، بھارت نے اسے منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی ریاست کے درجے کو ختم کر دیا ہے، آرٹیکل 370 کی وجہ سے صرف تین ہی معاملات بھارت کی مرکزی حکومت کے کنٹرول میں آتے تھے.
    جن میں
    سیکیورٹی
    خارجہ امور
    کرنسی شامل ہیں،

    آرٹیکل 370 کے تحت ان اختیارات کے علاوہ باقی تمام اختیارات جموں و کشمیر حکومت کے کنٹرول میں تھے. اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے بھارت آرٹیکل 370 کی منسوخی کے زریعے کشمیریوں کے جداگانہ تشخص کو ختم کر کے اس متنازعہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو لا کر بسانا چاہتا ہے تاکہ وہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کر سکے.
    جہاں ایک طرف آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بھارت اس علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے جا رہا ہے وہیں دوسری طرف اقوام متحدہ کی جموں و کشمیر کے حوالے سے قراردادیں اپنی رہی سہی اہمیت بھی گنوا چکی ہیں جن کے مطابق جموں کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا تھا اور بھارت نے یو این میں وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے گا لیکن افسوس یہ قراردادیں صرف فائلوں کی حد تک ہی محدود رہیں.
    قائد اعظم کے فرمان کے مطابق "کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے” آج بھارت عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتا ہوا جموں و کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو قانونی حیثیت دینے جا رہا ہے ایسے وقت میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کاز کو بچانے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کرے، امریکہ سمیت عالمی دنیا سے کسی اچھے کی امید رکھنا احمقانہ سوچ ہو گی، ہمیں کشمیر کاز کو بچانے کے لیے جو بھی کرنا ہو گا خود کرنا ہو گا، کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے، وہ اپنا سب کچھ پاکستان پر قربان کر چکے ہیں آج ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم زبانی دعووں کی بجائے عملی اقدام اٹھائیں اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے عین مطابق حل کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

  • کشمیر کی موجودہ صورتحال 1846کے مقابلے میں بدترین ہے۔ کشمیری صحافی مزمل جلیل

    کشمیر کی موجودہ صورتحال 1846کے مقابلے میں بدترین ہے۔ کشمیری صحافی مزمل جلیل

    مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی مزمل جلیل نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو 1846کے مقابلے میں بدترین قرار دے دیا ۔
    وادی کشمیر: مسلسل تیسرے دن کرفیو، موبائل،انٹرنیٹ سروس تاحال بند
    مزمل جلیل سری نگر سے دہلی پہنچے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزمل جلیل نے کہا ،”میں ابھی سری نگر سے دہلی آیا ہوں۔ یہ 1846 کے مقابلے میں بدترین ہے۔ سری نگر فوجیوں کا شہر ہے“۔

    مزمل جمیل کے مطابق ،”کل ، مجھے پیرائے پورہ سے آفس (رہائشی روڈ) پہنچنے میں تین گھنٹے لگے۔ فون ، موبائل اور لینڈ لائنز منقطع ہیں۔ انٹرنیٹ بند ہے۔ اے ٹی ایم مشینوں میں پیسہ نہیں ہے۔

    مزمل نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک انتہائی سخت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ میں صرف اپر ٹاون سرینگر میں بہت مشکل سے گھوم سکتا تھا۔ مجھے شہر کے اس چھوٹے سے حصے سے باہر کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم ، میں نے سنا ہے کہ پرانے شہر بارہمولہ میں مظاہرے ہورہے ہیں۔

    کشمیری صحافی نے مزید کہا ، ”چوکیوں پر موجود فورسز کے پاس مخصوص ہدایات ہیں کہ وہ صحافیوں کو رکاوٹ عبور کرنے سے منع کریں۔ میں نے دہلی سے ایک ٹی وی عملہ سری نگر کے راجباغ پولیس اسٹیشن کے باہر ایک ہوٹل کے اندر دیکھا۔ وہ (ٹی وی عملہ)یہ کہہ رہے تھے کہ کشمیر پرسکون ہے۔“

  • بابری مسجد کیس ، ہندو وکیل کو 2گھنٹے کے اندر ثبوت پیش کرنے کا حکم

    بابری مسجد کیس ، ہندو وکیل کو 2گھنٹے کے اندر ثبوت پیش کرنے کا حکم

    بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد معاملہ پر سماعت جاری ہے۔
    بابری مسجد کیس: ثالثی ناکام، 6 اگست سے باضابطہ سماعت کا آغاز
    سماعت کے دوران جسٹس رنجن گوگوئی نے نرموہ اکھاڑا کے وکیل سشیل کمار جین سے کہا ہے کہ ہم آئندہ دو گھنٹے میں دستاویزی یا زبانی ثبوت دیکھنا چاہتے ہیں۔جبکہ جسٹس دھننجے چندرچوڑ نے کہا کہ ”ہمیں اصلی کاغذات دکھائیے۔“ اس پر وکیل سشیل کمار جین نے کہا کہ دستاویزوں کا تذکرہ الٰہ آباد (ہائی کورٹ) کے فیصلے میں ہے۔

    قبل ازیں بابری مسجد کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نرموہی اکھاڑا کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس رام جنم بھومی کی ملکیت سے متعلق کوئی ثبوت، کاغذ یا ریونیو ریکارڈ وغیرہ ہے۔ اس کے جواب میں نرموہی اکھاڑا نے کہا کہ 1982 میں ایک ڈکیتی کے دوران سبھی ثبوت اور کاغذات چوری ہو گئے تھے۔

  • بھارت سے تمام سفارتی تعلقات ختم کر دینے چاہیے.فواد چوہدری

    بھارت سے تمام سفارتی تعلقات ختم کر دینے چاہیے.فواد چوہدری

    بھارت سے تمام سفارتی تعلقات ختم کر دینے چاہیے.فواد چوہدری

    باغی ٹی وی رپورٹ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت نے بات چیت نہیں کرنی تو بھارت کا سفیر یہاں کیا کرتا ہے اور ہمارا سفیر بھارت میں کیا کر رہا ہے.
    ہم بھارت کو کشمیر میں فلسطین بنانا چاہتا ہے مگر ہم کشمیر کو فلسطین نہین بننے دیں گے.
    کشمیرکےلیے تین جنگیں لڑی ہیں اور اب بھی لڑیں گے.ہمارا بچہ بچہ لرنے مرنے کے لی تیار ہے. اگر جنگ ہوئی تو دنیا جان لے اس کی حدت لندن سے لے کر جاپان تک محسوس کی جائے گی . جنگ صرف جیتنے کے لیے نہیں لڑی جاتی بلکہ عزت کے لیے لڑی جاتی ہے.

  • کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 72ویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں.

    وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پر انتظامیہ نے کوئٹہ شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قہقموں کے ساتھ دلہن کی طرح سجا دیا(اے پی پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت گوادر، ڈیرہ بگٹی،خضدار، زیارت، لورالائی،نصیرآباداور دیگر علاقوں میں 72ویں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے، عید الاضحی کے باوجود کوئٹہ میں قومی پرچموں کی بہار آگئی،گاڑیوں،موٹر سائیکلوں، سائیکلوں،دکانوں،تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اورگھروں کی چھتوں پر شہریوں نے قومی پرچم آویزاں کرنا شروع کردیئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پر کوئٹہ شہر کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قہقموں کے ساتھ دلہن کی طرح سجانا شروع کردیا ہے،گلی بازاروں میں قومی پرچم، بیجز، چشمے، شرٹ،ٹوپیاں اور دوپٹے مارکیٹ میں آگئے ہیں اور بچوں کے ساتھ بڑے بھی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں جبکہ منچلے نوجوانوں نے اپنے انداز میں یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کے لیے اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر قومی پرچموں کی پینٹنگ بنارہے ہیں،یوم آزادی کے سلسلے میں بازاروں،مارکیٹوں،کمرشل سینٹرز،تعلیمی اداروں اور سڑکوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں،قومی پرچموں اور دیگر برقی قمقموں سے سجانے کے لیے کوئٹہ شہر کے پرنس روڈ،جناح روڈ،لیاقت بازار،مری آباد،پشتون آباد،ائرپورٹ روڈ،میکانگی روڈ،گوالمنڈی چوک،فاطمہ جناح روڈ اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ سٹال سج گئے ہیں اور صوبائی دارالخلافہ میں قومی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ہر طبقے کے خریدار بھی جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے اپنی اپنی پسند کی اشیاء خریدنے کے لیے اسٹالوں کارخ کررہے ہیں۔

  • بہترین کارکردگی پر انعامات جبکہ غفلت پر سزا دی جائیگی چارسدہ پولیس نے انوسٹی گیشن افیسرسرز کے دل جیت لئے

    بہترین کارکردگی پر انعامات جبکہ غفلت پر سزا دی جائیگی چارسدہ پولیس نے انوسٹی گیشن افیسرسرز کے دل جیت لئے

    ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان شعبہ ہائے تفتیش میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور جوانوں میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان نے کہاکہ فرائض منصبی میں غفلت ،کوتاہی اور کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ پولیس افسران میں جزا اور سزا کا عمل جاری رہیگا۔ بہترین کارکردگی پر انعامات جبکہ غفلت پر سزا دی جائیگی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سعید خان بھی موجود تھے ۔