Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی کھلاڑی آگ بگولہ ہو گئے، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی کھلاڑی آگ بگولہ ہو گئے، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں نے بھی ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے اور بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پاکستانی آزاد کشمیر میں ہوتی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پیر کے روز اقوام متحدہ سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ’’ کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں، اقوام متحدہ کو کیوں بنایا گیا ہے، کیا وہ سو رہا ہے؟ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تجویزکے تحت ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں۔ جیسے ہم سب کے پاس آزادی کا حق ہے، ویسے ہی کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جو بغیراکساوے کے جرم اور دخل اندازی کی جارہی ہے، اسے دیکھنا ضروری ہے‘‘۔

    شاہد آفریدی کے اس سوال پر بھارتی کھلاڑی بوکھلا اٹھے، ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر شاہد آفریدی کی بات کو تو جواب صحیح معنوں‌ میں‌ دلیل سے نہیں دے سکے البتہ انہوں نے غصے میں‌ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی نے بالکل صحیح بات کہی ہے۔ انسانیت کے خلاف بغیر اکساوے کے جرم اور دخل اندازی ہو رہی ہے تاہم حقوق انسانی کی خلاف ورزی پاکستانی آزاد کشمیر میں ہو رہی ہے۔

    واضح‌ رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر میدان پر بھی کئی بار آپس میں الجھ چکے ہیں، گوتم گھمبیر انتہاپسند تنظیم بی جے پی کی طرف سے رکن پارلیمنٹ‌ ہیں، شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پہلے بھی ایک مرتبہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوتم گھمبھیر عقل سے عاری انسان ہیں،

  • وزیر اعظم بھارت سے اپنا سفیر بلا کر  بھارتی سفیر کو واپس بھیج سکتے ہیں، ذرائع

    وزیر اعظم بھارت سے اپنا سفیر بلا کر بھارتی سفیر کو واپس بھیج سکتے ہیں، ذرائع

    وزیر اعظم بھارت سے اپنا سفیر واپس بلا کر بھارتی سفیر کو واپس بھیج سکتے ہیں، ذرائع

    باغی ٹی وی رپورٹ :ذرائع کے مطابق پاکستان کشمیر کے معاملے میں بہت مضبوط اور جارحانہ اقدام کرنے جا رہاہے، اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم اپنی تقریر میں بھارت سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کریں گے اور پاکستان سے بھارتی سفیر کو واپس بھیج دیں گے. توقع کی جارہی ہےکہ وزیر اعظم پاکستان اس طرح کا اعلان کر کے 22 کروڑ پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کریں گے.حالات کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کےلیے ہر اہم سے اہم اقدام کرے اور کشمیر پر بھارت نے فیصلہ کیا ہے اس کا شدت کے ساتھ رد ہو سکے اور جاندار جواب دیا جاسکے.

    واضح رہےکہ بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کر کے 70 سالہ تاریخ بدلنے کی کوشش کی.جس کے بعد پورے خطے میں حالات کشیدہ ہیں.

  • پاکستان نے کشمیریوں کیلئے دعاؤں کا پیغام بھجوایا ۔۔۔ وقاص احمد

    پاکستان نے کشمیریوں کیلئے دعاؤں کا پیغام بھجوایا ۔۔۔ وقاص احمد

    بھارتی راجیہ سبھا میں بی جے پی صدر /وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف ایک قرارداد پیش کی گئی جس کی حمایت میں125 ووٹ جبکہ مخالفت میں 61 ووٹوں کے ساتھ پاس کرکے سمری بھارتی صدر کو بھیج دی گئی جسے دستخط کرکے مقبوضہ وادی کشمیر میں آرٹیکل 35-A منسوح کرکے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بھارت میں ضم اور کشمیر کا اسپیشل ریاستی سٹیٹس ختم کر دیا گیا،
    واضح رہے کہ بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چل کر اب وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے جہاں پہلے ہزاروں فوجی کالونیاں بناکر ہندووں پنڈتوں کو آباد کیا گیا،اب رہے سہے کشمیریوں کو ایل او سی کے آس پاس کے علاقوں میں دھکیل کر ان کو مہاجر یا اقلیت ظاہر کر کے کشمیر پر مستقل قبضہ مسلط کر لے گا،
    اور اس طرح ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مسئلہ کشمیر کو خاموش کر دیا جائے گا
    واضح رہے قرارداد پیش کرنیوالا وہی بدنام زمانہ امیت شاہ ہے جس نے الیکشن میں مودی سرکار کی کامیابی کیلئے کشمیر میں خودکش حملہ کروا کہ اپنے ہی چالیس فوجی جوانوں کی قربانی کا بکرا بنا دیا تھا، اس کے علاوہ تمام غیر قانونی کاموں مساجد پر حملے،مسلمان کا قتل ،دلتوں ،سکھوں کے مقدس مقامات پر قابض ہوکر مندروں میں تبدیل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر بھی امیت شاہ کی خدمات لی جاتی ہیں،
    کشمیر کی صورتحال دن بہ دن مزید بگڑتی جارہی ہے ،شبیر شاہ کے علاوہ یسین ملک شدد علالت میں تہاڑ جیل میں قید ہیں،سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ،آسیہ اندرابی سمیت تمام حریت لیڈر نظر بند ہے ،پوری وادی میں کرفیوں نافذ ہے،گزشتہ چار دن سے کشمیریوں کو گھروں میں محصور رکھا ہوا،پیٹرول ادویات ،اشیأ ضروریات زندگی میں شدید قلت کا سامنا ہے اس صورتحال میں جہاں پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل اور سہارا سمجھا جاتاتھا اب یہ ایٹمی پاکستان سر سبز گرین پاکستان اور خطہ میں اکنامک ٹائیگر بننے کے خواب سجائے اپنی دھن میں مگن اپنے فارن منسٹر کو جلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی مدد کے لیئے فریضہ حج پر بھیج کر وہاں سے کشمیریوں کیلئے خصوصی دعاؤں کا پیغام بھجوایا گیا ہے،

    کشمیریوں نے پاکستان پر ہونے والے بھارتی حملوں کو اپنے اوپر لیتے ہوئے پاکستان کی خاطر جان کی بازیاں لگا دی کشمیر اصل میں اپنی ہی نہیں بلکہ پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،اور انہیں یہ قربانیاں دینے میں ایک بار لغزش نہیں آئی،بلکہ وہ اسے اپنا مذ ہبی فریضہ سمجھتے ہوئے شھادت نوش کرتے ہیں،
    ایک دفعہ کشمیریوں کی مدد کیلئےبات گئ کہ جن کشمیریوں کے گھروں ،بستیوں اور باغات کو انڈین آرمی نے کیمکل ہتھیار استمعال کرتے ہوئے آگ لگا دی ان کی مدد کیلئے کچھ امداد پاکستان سے بجھی جائے،تو جب یہ پیغام کشمیریوں تک پہنچا تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے امداد لینے سے انکار کر دیا کہ ہماری قربانی اللہ کی رضا کی خاطر ہے اور یہ امداد لینے سے دکھاوا اور لالچ سے ہماری قربانیاں رائیگاں نہ چلی جائیں،
    آرٹیکل 35-A کی منسوحی سے جہاں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے گئےتو یہاں محب وطن پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ ہے،
    جبکہ حکومت پاکستان اس معاملے میں مکمل طور پر بے حِس دکھائی دیتی ہے بیانات اور واضح پالیسی کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے
    جبکہ معتبر حلقوں میں یہ بازگشت جارہی ہے پاکستانی حکمرانوں کی مرضی کے بغیر انڈیا اتنا بڑا فیصلہ نہیں لے سکتا،اگر تو یہ بات درست تو عمران خان صاحب یہ آپ کی بیک چینل ڈپلومیسی کسی کشمیری اور پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں اورنہ ہی یہ پاکستان کے لئیے نیک شگون ثابت ہوگی،
    وزیر اعظم عمران خان صاحب ہمیں بھی سر سبز گرین پاکستان چاہیے مگر کشمیر کے بغیر نہیں ،
    شاہ محمود قریشی صاحب اللہ نے آپ کو حج کی سعادت نصیب فرمائی مگر کشمیر بھائیوں کیلئے تو مساجد میں نماز پر پابندی لگا دی گئی،
    آپ حج پہ دعا ضرور کریں مگر کشمیری بہنوں کی عزتیں کو تار تار ہونے سے بھی بچائیں،
    آرمی چیف صاحب آپ کور کمانڈ کانفرنس ضرور بلائیں مگر اعلامیہ نعرہ تکبیر ہونا چاہیے

  • مقابلے میں 200 مرد ایک 24 سالہ لڑکی سے ہارگئے ، مرد منہ دکھانے کے بھی قابل نہ رہے

    مقابلے میں 200 مرد ایک 24 سالہ لڑکی سے ہارگئے ، مرد منہ دکھانے کے بھی قابل نہ رہے

    برلن : ہمت ہو تو ایسی ہو ، جب مرد بھی کسی جزبے کے سامنے بے بس ہوجائیں تو پھر داد ضرور دینا چاہیے . ایسا ہی ایک واقعہ جرمنی میں پیش آیا جہاں24 سالہ کینسر ریسرچر فیونا کولبنگر نے 4 ہزار کلو میٹر کی سائیکل ریس میں 200 مردوں اور مجموعی طور پر 264 افراد کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔فیونا کولبنگر یورپ میں ہونے والی ’ٹرانس کانٹی نینٹل سائیکل ریس‘ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

    جرمنی کے ذرائع ابلاغ نے اس ریس کے بارے میں معلومات دیتے ہئوے کہا ہے کہ یہ ریس یورپی ملک بلغاریہ سے شروع ہوئی تھی جو فرانس پر آکر ختم ہوئی اور یہ ریس مجموعی طور پر 10 دن تک جاری رہی۔ یہ ریس بلغاریہ سے شروع ہوکر دیگر8 یورپی ممالک سے ہوتی ہوئی فرانس پر آ کر اختتام پذیر ہوئی۔

    کھیل سے وابستہ مغربی میڈیا کے مطابق یہ ریس بلغاریہ، آسٹریا، بوسنیا، کروشیا، اٹلی، کوسووو، سربیا، سلوینیا اور سوئٹزرلینڈ سے ہوتی ہوئی فرانس پر آکر ختم ہوئی اور اس ریس کا فاصلہ تقریبا 4 ہزار کلو میٹر پر مشتمل تھا۔اس ریس میں شامل ہونے والے افراد کو پہلے سے آخری ملک تک پہنچنے کےلیے اپنی مرضی کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، تاہم انہیں اپنی مرضی کے راستے اختیار کرنے کے باوجود ریس کے قوائد پر چلنا پڑتا ہے۔اس سے قبل اسی ریس کو 2016 میں جیتنے والے شخص نے سب سے زیادہ یعنی ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔

  • جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد فاروق عبداللہ نے مودی حکومت بارے کیا کہا

    جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد فاروق عبداللہ نے مودی حکومت بارے کیا کہا

    نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ کا جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔

    فاروق عبداللہ نے بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ فاروق عبداللہ کے مطابق کہ مودی حکومت ایسا کیسے کر سکتی ہے، جب کہ جموں و کشمیر کو اس کی آئینی گارنٹی دی گئی تھی ۔ مجھے میرے گھر سے جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے میرے گھر میں ہی مجھے جیل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس بیان سے کچھ دیرپہلے ہی بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے ایوان کو بتایا تھا کہ فاروق عبداللہ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فاروق عبداللہ کو حراست میں بھی نہیں لیا گیا ہے، وہ اپنے گھر پر ہیں۔

  • مظفرگڑھ میں پولیس کا سرچ آپریشن،9افراد گرفتار اسلحہ برآمد

    مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید اور اطراف کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے 200 سے زائد افسران اور اہلکار شریک ہیں.گھروں کی چیکنگ اور بائیومیٹرک تصدیق کے بعد 9 ملزمان گرفتار.پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق گرفتار کیے گئے ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے.

  • بھارتی ہتھکنڈوں‌ سے کشمیر سے باہر کشمیری طلبا بھی شدید پریشانی میں

    بھارتی ہتھکنڈوں‌ سے کشمیر سے باہر کشمیری طلبا بھی شدید پریشانی میں

    مودی سرکار نے ہمارے گھر وں سے رابطے بھی ختم کر دیے، بیرون ملک کشمیری طلبا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف کشمیر میں حالات کشیدہ کرنے اور وادی میں کرفیو اور انٹر نیٹ بند کرنے بعد کشمری عوام خصوصا طلبا کو جو مشکلات کا سامنا ہے اس پر کشمیری طلبا کا رد عمل کچھ حد تک آیا ہے اس پر کشمیر سے باہر بیرون ملک کشمیری طلبا نے کہا کہ مودی سرکارکےفیصلےمیں کشمیری عوام شامل نہیں،کشمیری طلبا آرٹیکل370کےخاتمےکافیصلہ یکطرفہ ہے،

    کشمیری طلباحکومتی اقدامات کے باعث اپنے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوپارہا،کشمیری طلبا. بھارتی حکومت کشمیریوں کا دل نہیں جیتنا چاہتی صرف کشمیر چاہتی ہے،کشمیری طلبا

  • بریسٹ کینسر: دیسی نسخے نے دھوم مچادی  ، سائنسدان بھی مان گئے، وہ کیا ہے دیسی نسخہ ؟

    بریسٹ کینسر: دیسی نسخے نے دھوم مچادی ، سائنسدان بھی مان گئے، وہ کیا ہے دیسی نسخہ ؟

    گویلف : ایلو پیتھی اور ہومیوپیتھی سب کو ماننا پڑا ہے کہ کامیاب ہے نسخہ دیسی، جدید اور تازہ ترین تحقیق نے یہ ثابت کردیا ہے کہ سرخ پیاز بریسٹ کینسر کے خلاف ڈھال ثابت ہوسکتی ہے،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے پھیلتے ہوئے بریسٹ کینسرسے بچنا چاہتی ہیں تو پھر پیاز کو اپنے کھانے کا لازمی جز بنا لیں۔

    عالمی ذرائع ابلاغ میں اس وقت سرخیوں کے ساتھ سرخ پیاز کی اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے.اس سلسلے میں‌ کینیڈا کی یونیورسٹی آف گویلف میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سرخ پیاز کینسر کے خلاف بھرپور مزاحمت کرسکتی ہے اور کینسر کے خلیات کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔تحقیق کے لیے ماہرین نے سرخ اور دیگر رنگوں کی پیاز کو کینسر کے خلیات کے سامنے رکھا، انہوں نے دیکھا کہ دیگر رنگوں کی پیاز کے مقابلے میں سرخ پیاز نے کینسر خلیات پر بھرپور وار کیا۔

    یونیورسٹی آف گویلف سے وابستہ طبی ماہرین کی بریسٹ کینسر سے متعلق تحقیق سے یہ بھی واضح ہوا کہ سرخ پیاز کینسر کے خلیوں کے درمیان آپس کے رابطے کو منقطع کرتی ہے جبکہ ان کے لیے ایسا ماحول بناتی ہے جس میں وہ مزید افزائش نہیں پا سکتے۔ سرخ پیاز صرف چھاتی کے ہی نہیں بلکہ بڑی آنت کے کینسر سمیت دیگر اقسام کے کینسرز کے خلاف بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

    کینیڈین طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ پیاز میں موجود ایک جز کوئسٹن کینسر اور امراض قلب سمیت بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے جبکہ یہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ پیاز اور دیگر سبزیوں میں موجود ایک پگمنٹ اینتھو سائنن جو ان سبزیوں کو رنگ دیتا ہے، کوئسٹن کی اثر انگیزی بڑھاتا ہے۔ یعنی جتنا زیادہ پیاز کا رنگ گہرا ہوگا، اس کا مطلب ہوگا کہ اس میں اینتھو سائنن کی اتنی ہی زیادہ مقدار موجود ہے اور یہ پیاز کینسر کے خلاف اتنی ہی زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔

  • کشمیر کا سودا نامنظور ۔۔۔ عشاء نعیم

    کشمیر کا سودا نامنظور ۔۔۔ عشاء نعیم

    خان صاحب آپ کو ہم نے وطن سے غداروں، کرپٹ مافیہ کی صفائی اور تبدیلی کے لیے منتخب کیا ۔
    آپ نے ایک سالہ دور میں ہمیں سینکڑوں سالہ تجربہ کروا دیا ۔
    آپ نے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ قانون بنوانے کی تجویز تو دی مگر گستاخ رسول آسیہ مسیح کو بری کر دیا گیا۔ ہم نے سنا کہ ثابت نہیں ہوا جو چار بار ثابت ہو چکا تھا آپ کے دور حکومت میں ایک دم ثبوت ختم ہو گئے ۔ہم نے سنا ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے اس حکومت کے خلاف بات نہیں کرنے دینی یہ وطن کو اوج ثریا تک پہنچادیں گے اس حکومت کے پاؤں مضبوط کرنے ہیں ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا۔ ہم چپ ہو گئے ۔ ہم نے برداشت کیا
    آپ نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا۔جو صرف سوکھی روٹی کھاتا تھا وہ بھی اس کے ہاتھ سے چھین لی گئی۔کرائے دار سڑکوں پہ آ گئے ۔
    ہمیں کہا گیا برداشت کریں کچھ عرصہ بعد یہ سب ٹھیک ہو جائے گا یہی ملک کے مفاد میں ہے ۔
    ہم چپ ہوگئے
    ہم نے برداشت کیا
    ہمارے ملک سے تیل و گیس کے ذخائر نکلے ۔آپ نے چودہ ارب لگا کر وہ کام ٹھپ کردیا ۔اور کہا یہی ملک کے حق میں بہتر ہے ۔
    ہم چپ ہوگئے
    ہم نے برداشت کیا
    حتی کہ آپ نے نیشنل ایکشن پلان کے نام پہ ملک کی محب وطن جماعت اور فلاحی تنظیم جو روز سینکڑوں لوگوں کو کھانا دیتی تھی ۔جو لوگوں کو کپڑے اور شیلٹر دیتی تھی جو عید پہ ترسے ہوئے لوگوں کو گوشت دیتی تھی جو ہر مصیبت میں سب سے پہلے پہنچتے تھے سیلاب، بارش، زلزلہ ہو یا کوئی مصیبت وہ پہنچتےتھے، بین کردی گئی۔
    کہا گیا یہی ملک کے حق میں بہتر ہے ۔
    ہم چپ ہوگئے
    ہم نے برداشت کیا
    حتی کہ
    اس محب وطن جماعت کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا اس اللہ کے شیر کو جو عالم کفر کے ظالموں کو للکارتا تھا جو کشمیر کے لئے بولتا تھا جو کشمیریوں کے دل کی دھڑکن تھا۔ اس کی گرفتاری بھی وطن کے نام پہ کی گئی ۔اور کہا گیا یہی وطن کے حق میں بہتر ہے
    ہم چپ رہے
    ہم نے برداشت کیا
    لیکن اب بات ہے ہماری شہہ رگ کی
    اب بات ہے ہماری اس سلامتی کی جس کے نام پہ ہم نے سب برداشت کیا ۔
    اب بات ہے ہمارے وطن کی ۔
    اب بات ہے ان محبان وطن کی جو اس وطن کے لئے ستر برس سے زائد عرصہ سے کٹ رہے ہیں ۔
    اب کشمیر کا سودا کیا تو مطلب پاکستان کا سودا کیا ۔
    ہمیں یہ سال کا امن نہیں چاہیے ۔کشمیر دے کر بھارت سے خشک سالی سے مرنے کا پلان کامیاب نہ ہوگا ۔
    نواز و بے نظیر جو لوگوں کے دلوں کی دھڑکن تھے ان پر ریاست سے غداری کی باتیں عام ہوئیں تو عوام نے انھیں دلوں سے نکال دیا ۔آپ نے بھی کوئی غیر مقبول فیصلہ کر لیا تو قوم کا اعتماد کھو دیں گے۔ ریاستی خود مختاری اور سلامتی چیز ہی ایسی ہے جس پہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

  • دہم کے امتحانات میں ضلع مظفرگڑھ کا نام روشن کرنے والوں کے اعزاز میان تقریب

    دہم کلاس کے امتحانات میں صوبہ بھر میں ضلع کا نام روشن کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں مظفرگڑھ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءوطالبات میں ایوارڈ،انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے.دسویں کلاس میں صوبہ بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول خورشید آباد میں طلباءوطالبات اور اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور سمیت ممبران اسمبلی،اساتذہ اور طلباءوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی.اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ودیگر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کے بہترین نتائج حاصل ہوئے.ان کا کہنا تھا کہ دسویں کلاس میں ضلع مظفرگڑھ نے صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور امتحانات میں ضلع کا نتیجہ شاندار 91.43 فیصد رہا.اس موقع پر ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءوطالبات اور اساتذہ میں ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے.