Baaghi TV

Author: +9251

  • گوجرانوالا تاجر تنظیموں کا کشمیر سے اظہار یکجہتی کا اظہار

    گوجرانوالہ : گوجرانوالا تاجروں کا کشمیر سےاظہار یکجہتی کا مظاہرہ ۔ مظاہرے میں شہر کی تمام نمائیندہ تاجر تنظیموں کے صدور نے اور ڈھیروں ممبران نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار سڑکوں پہ نکل کے کیا ۔

    مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالا کے چئیرمن میاں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب سے عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے اس کے بعد مودی سرکار دیوانی ھو گئی ھے ۔ مگر انڈیا یہ جان لے ۔ کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ھیں حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں ۔ ہم تمہارے ساتھ تمہاری آزادی تک کھڑے ھیں ۔
    انشاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

  • امریکہ میں دنیا بھر سے کتوں کی  دعوت ، کیوں  دی ؟ حیران کردینے والی خبر

    امریکہ میں دنیا بھر سے کتوں کی دعوت ، کیوں دی ؟ حیران کردینے والی خبر

    نیو یارک: امریکہ میں ڈاگ سرفنگ کے دلچسپ مقابلےختم ہوچکے ہیں . امریکہ میں اس ایونٹ کے لیے دنیا بھر کے خاص کتوں کو امریکہ میں ہونے والے اس ایونٹ میں دعوت دی جاتی ہے. اطلاعات کے مطابق اس ایونٹ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف نسل کے کتوں نے حصہ لیا اور بورڈ پر کھڑے ہوکر سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ایونٹ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے. جس کے لیے باقاعدہ حکومتی تعاون سے کچھ پروگرام تشکیل دیئے جاتے ہیں. اس فنکشن میں طرح طرح کی نسلوں کے کتوں کے لیے باقاعدہ اے سی روم بھی بنائے گئے ہیں جہاں ان کو بڑے پروٹو کول کے ساتھ رکھا جاتا ہے. واضح رہے کہ اس ایونٹ سے حاصل ہونے والی رقم جانوروں کی فلاح کیلئے وقف کی جائیگی

  • بھارت، سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 پر صدارتی حکم کو چیلنج کر دیا گیا

    بھارت، سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 پر صدارتی حکم کو چیلنج کر دیا گیا

    بھارتی سپریم کورٹ میں 370 کے صدارتی حکم کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے دائر کی ہے جس نے دعوی کیا ہے کہ صدارتی حکم ”غیر قانونی“ ہے کیونکہ یہ ریاستی اسمبلی سے رضامندی لئے بغیر منظور کیا گیا تھا۔

    راجیہ سبھا نے پیر کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھااور تجویز پیش کی تھی کہ ریاست کو دو مرکزی علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ صدارتی حکم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا تھا۔

  • لہو،آنسو،محنت اورپسینےسےبھارت کوجواب دیناچاہیے، فواد چوہدری کی ٹویٹ

    لہو،آنسو،محنت اورپسینےسےبھارت کوجواب دیناچاہیے، فواد چوہدری کی ٹویٹ

    لہو،آنسو،محنت اورپسینےسےبھارت کوجواب دیناچاہیے ، فواد چوہدری کی ٹویٹ

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتےہوئےکہا ہے کہ لہو،آنسو،محنت اورپسینےسےبھارت کوجواب دیناچاہیے، بھارت ہندوآبادکاری سےکشمیرکوفلسطین بنانےکی کوشش کررہاہے،کشمیر کے مسئلے پر بھارت اب آخری حد تک جا چکا ہے ، کشمیر میں مسلم آبادی کی اکثریت کو ہندو اکثریت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے.

    واضح‌رہےکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو چکا جو کہ شور شرابے اور افرا تفری کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا ہے .اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کی مزمت اور حالات پر بحث ہو گی،قومی اسمبلی میں‌حزب اقتدار کے نمائندوں سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین اورممبران شرکت کر رہے ہیں.اجلاس میں تازہ ترین صورت حال اور بھارت کی طرف سے جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی زیر بحث آئے گی.

  • وہ امریکی جنسی درندہ کون ؟ جس سے ننھی بچیاں بھی نہ بچ سکیں

    وہ امریکی جنسی درندہ کون ؟ جس سے ننھی بچیاں بھی نہ بچ سکیں

    واشنگٹن : امریکی معاشرہ جہاں جنسی درندگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ماں بہن اور بیٹی کا تصور بھی دم توڑ چکا ہے. یہ کوئی عام امریکی نہیں‌ بلکہ معروف شخصیات کا شغل بن کر رہ گی اہے. ایسا ہی ایک واقعہ دنیا کے میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے ، جنسی جرائم کے الزامات میں قید امریکی گلوکار موسیقار، میوزک پروڈیوسر اور ریپر رابرٹ سلویسٹرکیلی (آر کیلی) پر امریکی عدالت نے نابالغ لڑکی جس کی عمر بہت ہی کم بتائی جارہی ہے کے ساتھ جسم فروشی کے تعلقات استوار کرنے سمیت مزید 2 نئے الزامات عائد کردیے۔

    امریکہ میڈیا کے مطابق اس جنسی درندے آر کیلی کو گزشتہ ماہ 12 جولائی کو جنسی جرائم کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر کم سے کم 100 کے قریب نابالغ لڑکیوں اور کم عمر خواتین کو ریپ، انہیں جنسی ہراساں کرنے، ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور انہیں جنسی لذت کے لیے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے جیسے الزامات ہیں۔

    آر کیلی کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں کی عدالتوں میں بیک وقت جنسی جرائم کے مقدمات چل رہے ہیں اور اب تک ان پر ریاست الینوائے کی عدالت نے 2 فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہیں۔مزید نئے 11 جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے تھے اور ان ہی الزامات کے کیس میں ان پر فرد جرم بھی عائد کی جانی ہے، تاہم تاحال ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔آر کیلی گزشتہ ماہ 12 جولائی سے اب تک جیل میں ہیں اور انہیں اس بار سنگین جنسی جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔

  • آباد گھر برباد ، بچوں کا مستقبل تاریک، جج بھی بے بس ، ذمہ دار کون ؟ پڑھنا نہ بھولیئے

    آباد گھر برباد ، بچوں کا مستقبل تاریک، جج بھی بے بس ، ذمہ دار کون ؟ پڑھنا نہ بھولیئے

    لاہور:خاوند بیوی کی ناچاکی سے آباد گھر اجڑتے دیکھے ، مگر ضد سے ہٹنا گوارا نہیں کرتے ، ہمارے معاشرے میں ان بداعتمادیوں ، باہمی جھگڑوں اور شکستہ رشتوں نے گھر، گھروندے بناڈلے، انا کی اس جنگ میں کون جیتا اور کون ہارہ کا سوال اس وقت اہمیت کھودیتا ہے جب معصوم بچے ماں یاباپ میں سے کسی ایک کے پیارسے تشنہ رہ جاتے ہیں، ایسی ہی دل گرفتہ صورتحال لاہور ہائیکورٹ میں پیش آئی۔

    ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کی فیملی کورٹ میں پیش آیا جہاں عدالت میں دائر درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ خاوند نے ایک بار پھر لڑ جھگڑ کر گھرسے نکال دیا اور بچے چھین لئے، جبکہ شوہر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ اہلیہ کو کسی نے گھر سے نہیں نکالا یہ خود بچوں کو چھوڑ کو میکے چلی گئی تھی۔

    خاوند بیوی کے درمیان جھگڑے کو ختم نہ ہوتا دیکھ کر جسٹس فاروق حیدر کی کورٹ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب بچوں کی حوالگی کے کیس میں عدالت نے دو معصوموں کو باپ سے لیکر ماں کے حوالے کیا، سات سالہ فیضان اور 8 سالہ نفیسہ نےوالدہ کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے رو رو کر آسمان سر پر اٹھالیا، دل دکھا دینے والی صورتحال پرجسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کی پرورش کے لئے ماں اور باپ دونوں کا پیار انتہائی ضروری ہے۔

  • مودی حکومت کا اگلا قدم کیا ہو گا، وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے بتا دیا

    مودی حکومت کا اگلا قدم کیا ہو گا، وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے بتا دیا

    بھارتی وزیراعظم مودی کے دفتر میں وزیر مملکت اور جموں و کشمیر کے اودھم پور سے رکن پارلیمنٹ جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو جموں و کشمیر سے متعلق دفعہ 370 ہٹانے کے لیے وہ مبارکباد دی اور کہا کہ اگلا قدم مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کا حصہ بنانا ہے۔

    مسٹر سنگھ نے جموں و کشمیر نوتشکیل بل2019 پر بحث کے دوران کہا کہ کشمیر نام کا کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں۔اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے پاکستان کے قبضے والے حصے کو کیسے واپس لایا جائے۔

  • کشمیریوں کے لیے پاک فوج نے بڑا اعلان کر دیا

    کشمیریوں کے لیے پاک فوج نے بڑا اعلان کر دیا

    پاک فوج حصول آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.کشمیریوں کی حمایت اور تائید کرتےرہیں گے.پاک فوج بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے.پاک فوج کشمیریوں کی آزادی کےلیے کسی حد تک بھی جائے گی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں میں کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی اقدام کیخلاف حکومتی موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے، پاک افواج کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔


    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، اب بھارت نے خود اس کھوکھلے بہانے کو ختم کر دیا۔
    https://twitter.com/DrNabeelChaudry/status/1158674839663783938?s=20

  • اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاﺅن، 23 فلسطینی گرفتار

    اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاﺅن، 23 فلسطینی گرفتار

    اسرائیلی فوج نے فلسطین میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 23 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 18 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ کے مقام پر چھاپے کے دوران 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

    ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بلعا کے مقام سے رسمی البلیک کو حراست میں لیا۔

    شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران صحافی محمد عتیق، برقین سے مہدی جمیل عاصی اور محمد فاروق عابد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
    ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار کیمپ سے تین افراد، جبکہ بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر تلاشی کے دوران چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

  • پریشانی والی خبر ، عمارتیں تباہ کردیں ، کس نے کیں ؟ جانیں

    پریشانی والی خبر ، عمارتیں تباہ کردیں ، کس نے کیں ؟ جانیں

    لاہور:غیر قانوی قابضین اور بغیر منظوری کے بنائی جانی والی عمارتیں‌. ایل ڈی اے نے مسمار کردیں.لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر بھرمیں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اطلاعات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 6غیر قانونی تعمیرات مسمارجبکہ 3 کوسربمہرکیا گیا۔

    ایل ڈی اے ترجمان کے مطابق ڈیفنس روڈ، فیروز پور روڈ، کچہ جیل روڈ اورکوٹ لکھپت پیکو روڈ پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کےانفورسمنٹ ونگ نے پولیس کےہمراہ آپریشن کیا۔ ڈیفنس روڈ پر غیر قانونی دکان مسمارجبکہ ایک فیکٹری کو سیل کیا گیا، فیروزپور روڈ کاہنہ میں ایک غیرقانونی دکان اور بغیر نقشہ کے دوسری منزل کومسمار کردیا گیا، کچہ جیل روڈ پر گھریلو پلاٹ پرتعمیر ہونے والی کمرشل بلڈنگ اورکوٹ لکھپت پیکو روڈ پر بھی غیر قانونی تعمیرات کوسیل کیا گیا۔

    دوسری طرف ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے مطابق جیا بگا میں ایک غیر قانونی فیکٹری کوسربمہرکردیا، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان محفوظ کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سکندر ہارون اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ رضا علی نے کارروائی میں حصہ لیا۔