Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹھٹھہ صادق آباد سرچ آپریشن ،گھروں اور دکانوں کی تلاشی

    ٹھٹھہ صادق آباد سرچ آپریشن ،گھروں اور دکانوں کی تلاشی

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان کی ہدایت پہ سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد ظفر اقبال کی قیادت میں ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ پولیس، سی ٹی ڈی نے کیا۔
    دوران سرچ آپریشن مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی اور مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسد سرفراز خان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں جراٸم پیشہ عناصر کے ناپاک عزاٸم کو خاک میں ملانے کے لۓ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھر پور سرچ آپریشن جاری ہیں جس کا مقصد امن و امان بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔

  • کشمیر پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، فردوس عاشق کا اپوزیشن کو پیغام

    کشمیر پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، فردوس عاشق کا اپوزیشن کو پیغام

    کشمیر ہمارے جسم میں‌ لہو کی طرح دوڑتا ہے آج کا دن کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے، یہ دن سیاست کی نذر نہیں ہوتا چاہیے.اقوام متحدہ کو اپنی قرار داد کی دھجیا ں بکھیرے جانے پر بھارت کے خلاف ایکشن لینا چاہیے.فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات و نشرعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے لے ہر دم حاضر ہے . کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں .کشمیر ہمارے جسم میں‌لہو بن کر دوڑتا ہے..پاکستان کشمیر کے بنا ادھورا ہے.

    انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی افواج کشمیریوں‌ کی آواز دبانے کےلیے مصروف ہے..آج پارلیمنٹ کی طرف سے ایک مشترکہ اور متفقہ پیغام جانا چاہیے. یہ قراداد پوری پارلیمنٹ کی نمائندہ ہوگی جو پوری قوم کی نمائندگی کرےگی.کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے. اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں. اقوام متحدہ کو اپنی قرار داد کی دھجیا ں بکھیرے جانے پر بھارت کے خلاف ایکشن لینا چاہیے.
    فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ آج سیاست نہیں ہونی چاہیے .ہمیں متفقہ طور پرکشمریوں کے ساتھ یکجہتی کرنی چاہیے.

  • پولیس نے تین شہید پولیس اہلکاروں کے قاتل  بین الصوبائی اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا

    پولیس نے تین شہید پولیس اہلکاروں کے قاتل بین الصوبائی اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا

    *رحیم یارخان( )ڈی پی او عمر سلامت کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس،پولیس نے تین شہید پولیس اہلکاروں کے کے بین الصوبائی اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا،جو عرصہ 18سال سے خطرناک مفرور اور قاتل چلے آرہے تھے،سفاک ملزمان چوری ڈکیٹی قتل اور پولیس مقابلوں کےلیے بدنام تھے،اور دوران واردات عام شہریوں کا سرعام قتل کر دیتے.

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج پر ملتوی کر دیا گیا.

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج پر ملتوی کر دیا گیا.

    اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج پر اجلاس 20 منٹ کےلیے ملتوی کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومتی قرار داد پر اپوزیشن کی طرف سے آغاز پر اعتراض کر دیا گیا کہ آرٹیکل 370 شامل نہیں کیا گیا ، جسے بعد میں غلطی تصور کرتے ہوئے اعظم سواتی نے تسلیم کرتے ہوئے اس شق کو شامل کر لیا لیکن اس کے بعد اپوزیشن نے اتنا شور شرابا کیا اجلاس ملتوی کرنا پڑا. اس شور پر وفاقی وزیر شیری مزاری نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن کشمیر پر بات کرنے نہیں آئی بلکہ سیاست کرنے آئی ہے.

    واضح پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو چکا،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کی مزمت اور حالات پر بحث ہو گی،قومی اسمبلی میں‌حزب اقتدار کے نمائندوں سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین اورممبران شرکت کر رہے ہیں.اجلاس میں تازہ ترین صورت حال اور بھارت کی طرف سے جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی زیر بحث آئے گی.

    واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی

  • فلم "پرے ہٹ لو” عید کی بجائے اب 9 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان

    فلم "پرے ہٹ لو” عید کی بجائے اب 9 اگست کو ریلیز کرنے کا اعلان

    پاکستانی اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ اب 9 اگست کو ریلیز کر دی جائے گی۔

    نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے ہیرو شہریار منور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم عید کی بجائے اب 9 اگست کو ریلیز ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ ہدایت کار عاصم رضا اور تما لوگوں نے فلم پر بہت محنت کی ہے جس کی عکس بندی ملک کے 5 مختلف شہروں کے علاوہ ترکی میں بھی کی گئی ہے۔

    شہریار منور سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بغیر کسی سفارش کے اپنے بل بوتے پر شوبز انڈسٹری میں آئے ہیں اور محنت کر کے بہت آگے جانا چاہتے ہیں. شہریار خان اس سے پہلے فلم "ہو من جہاں” میں ماہرہ خان کے ساتھ بھی نظر آ چکے ہیں اور اب ڈرامہ سیریل "من مائل” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مایا علی کے ساتھ بھی جلوہ دکھانے کو تیار ہیں. مایا علی اس سے پہلے سپر ہٹ فلم "تیفا ان ٹربل” میں علی ظفر کے ساتھ دھوم مچا چکی ہیں.

    واضح رہے پہلے عید پر تین فلمیں ریلیز ہونے والی تھی لیکن فلم "پرے ہٹ لو” اب عید سے پہلے ریلیز ہو جائے گی. فلم "سپرسٹار” اور فلم ” ہیر مان جا” عید پہ سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی.

  • میجر ثاقب کا جسدخاکی بھوآنہ پہنچ گیا

    میجر ثاقب کا جسدخاکی بھوآنہ پہنچ گیا

    چنیوٹ
    باجوڑ کے علاقہ نیاگ بانڈہ میں دہشت گردوں کی طرف سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہونیوالے میجر ثاقب کا جسدخاکی بھوآنہ پہنچ گیا دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کرکے فوجی گاڑی کو اڑا دیا تھا جس میں دو شہید اور چارفوجی جوان زخمی ہوگئے تھے
    باجوڑ کے علاقہ نیاگ بانڈہ میں دہشت گردوں کی طرف سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہونیوالے میجر ثاقبکا جسد خاکی بھوآنہ پہنچا دیا گیا ہے بھوآنہ کی عوام نے زیر و پوائنٹ سے ان کے گھر تک تمام راستے جسد خاکی پر گل پاشی کرکے پاکستانی فوج سے محبت کا بھرپور اظہار کیا سکولوں کے بچوں، علاقہ مکینوں، دوکانداروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے گل پاشی کی شہید میجر ثاقب کی نماز جنازہ ظہر کے بعد بھوانہ میں ادا کی جائیگی شہید کی تدفین انکے آبائی علاقے 466 نئے احاطے میں کی جائے گی شہید میجر کی پانچ ماہ پہلے شادی ہوئی تھی میجر ثاقب علی چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا: شہید میجر ثاقب اعوان کے والد بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں دھماکہ میں میجر ثاقب اور ایک سپاہی شہید جبکہ چار جوان زخمی ہو گئے

  • حکومتی قرار داد پر اپوزیشن کی طرف سے آغاز پر اعتراض کر دیا گیا

    حکومتی قرار داد پر اپوزیشن کی طرف سے آغاز پر اعتراض کر دیا گیا

    وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کشمیر کے موضوع پر قرار داد پیش کی ہے.قرار داد میں آرٹیکل 370 شامل نہ ہونے پر رضا ربانی اور شہباز شریف نے اعتراض کیا جس کی تائید شیخ رشید نے بھی کی.اس اعتراض پر بعد میں یہ شک شامل کر دی گئ.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومتی قرار داد پر اپوزیشن کی طرف سے آغاز پر اعتراض کر دیا گیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو چکا،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کی مزمت اور حالات پر بحث ہو گی،قومی اسمبلی میں‌حزب اقتدار کے نمائندوں سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین اورممبران شرکت کر رہے ہیں.اجلاس میں تازہ ترین صورت حال اور بھارت کی طرف سے جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی زیر بحث آئے گی.

    واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی

  • بھارتی لوک سبھا اجلاس، امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کے خاتمے کی قرارداد پیش کردی

    بھارتی لوک سبھا اجلاس، امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کے خاتمے کی قرارداد پیش کردی

    بھارتی لوک سبھا کا جموں و کشمیر کے حوالے سے اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کے خاتمے کی قرارداد پیش کردی ہے۔
    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج
    امیت شاہ نے لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر پر قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔

    کانگریسی رہنما منیش تیواری نے کہا کہ بھارتی آئین میں صرف آرٹیکل 370 نہیں ہے۔ اس میں آرٹیکل 371 (اے سے آئی)بھی ہے جو ناگالینڈ، آسام، منی پور، آندھرا، سکم وغیرہ کو خصوصی حقوق فراہم کرتے ہیں۔ جب آج آپ آرٹیکل 370 کو ختم کررہے ہیں تو آپ ان ریاستوں کو کیا پیغام بھیج رہے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے فیصلے میں کشمیری عوام کوبھی شامل کرناچاہیے ۔ آرٹیکل 370 ختم کرنا غیر آئینی ہے۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا ۔

    یاد رہے کہ بھارتی راجیہ سبھانے اس بل کو گذشتہ روز ہی منظور کر لیا تھا۔

  • پارلیمنٹ کےا جلاس کا آغاز مظلوم لوگوں کےلیے لڑنے اور اٹھ کھڑے ہونے والی آیات سے ہوا

    پارلیمنٹ کےا جلاس کا آغاز مظلوم لوگوں کےلیے لڑنے اور اٹھ کھڑے ہونے والی آیات سے ہوا

    پارلیمنٹ کے اجلاس کا تلاوت قرآن پاک سے ہو چکا ہے، اجلاس کاآغاز سورۃ النساء کی ان آیات سے کیا گیا جس میں مظلوم لوگوں کےلیے جہاد کرنے اور لڑنے کا حکم دیا گیا ہے ، جس میں ظلم و ستم کو ختم کرنے اور اللہ کا کلمہ بلند کرنے کا حکم ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو چکا،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کی مزمت اور حالات پر بحث ہو گی،قومی اسمبلی میں‌حزب اقتدار کے نمائندوں سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین اورممبران شرکت کر رہے ہیں.اجلاس میں تازہ ترین صورت حال اور بھارت کی طرف سے جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی زیر بحث آئے گی.

    واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی

  • ثناء جاوید نے ٹویٹر جوائن کر لیا

    ثناء جاوید نے ٹویٹر جوائن کر لیا

    پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے ٹویٹر جوائن کر لیا. اداکارہ ثناء جاوید نے اس بات کا اعلان انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ اور انسٹاگرام سٹوری میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ آخر کار میں نے ٹویٹر جوائن کر لیا ہے اور میرے مداح ٹویٹر پر بھی میری پوسٹیں دیکھ سکتے ہیں.

    انہوں نے کہاکہ وہ کافی عرصے سے انسٹاگرام پرہیں لیکن اب انہوں نے ٹویٹر بھی جوائن کر لیا ہے.

    یاد رہے ڈرامہ سیریل "خانی” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ ڈر خدا سے‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ثناء جاوید پاکستانی فلم "مہرونساء وی لب یو” میں دانش تیمور کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں اور ٹیلی فلم "دینو کی دلہنیا” میں فیروز خان کے ساتھ بھی جلوہ دکھا چکی ہیں.