Baaghi TV

Author: +9251

  • سیاستدان فوری کشمیریوں سے معافی مانگیں، نیا مطالبہ سامنے آگیا

    سیاستدان فوری کشمیریوں سے معافی مانگیں، نیا مطالبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد: پاکستانی صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ کیا وہ پاکستانی سیاستدان جو کشمیر میں جہاد کرنے والوں کو دہشتگرد کہتے تھے، وہ معافی مانگیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق انصار عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستانی سیاست اور میڈیا کے وہ لوگ جو بھارتی پروپیگنڈہ سے مرعوب ہو کر جہاد کشمیر کے پاکستانی حمایتیوں کو دہشتگرد بولتے تھے کیا اب اپنی غلطی کا اعتراف کر کے پاکستانی قوم اور کشمیریوں سے معافی مانگیں گے؟؟؟

    یاد رہے کہ ماضی میں کچھ پاکستانی صحافی اور سیاستدان کشمیر میں جہاد کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دیتے تھے، انصار عباسی نے ان صحافیوں اور سیاستدانوں کو ان کی بات یاد کرواتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے. دوسری جانب بھارت نے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے.

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، آخر کار امریکہ نے بھی خاموشی توڑ دی، کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، آخر کار امریکہ نے بھی خاموشی توڑ دی، کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے ہر کوئی انتظار میں تھا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش تو کی تھی لیکن بھارت کے اس اقدام کے بعد امریکہ کی طرف سے مکمل خاموشی کیوں ظاہر کی جارہی ہے؟ تاہم اب امریکہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد امریکہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھارت کی طرف سے راجیہ سبھا میں بل پیش کرنے اور صدر سے دستخط کروانے کا جو اقدام اٹھایا گیا ہے اس سے متعلق ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ امریکہ انڈیا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق معاملے کا جائزہ لے رہا ہے،

    امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں اور نظر بندیوں پر تشویش ہے اور یہ کہ ایل او سی پر فریقین امن و استحکام برقرار رکھیں، واضح رہے کہ انڈیا کی ایک صحافی جیوتی ملہوترا کی جانب سے بھی آج یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ مودی کے اس اقدام پر ٹرمپ کیوں‌ خاموش ہیں اور امریکہ کا کوئی ردعمل کیوں نہیں‌ آیا ہے؟

  • فیصل آباد، ماحولیاتی تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی

    فیصل آباد ( ) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا شدت سے احساس کرنا چاہئے۔ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ موسمیاتی تغیر کے مسائل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بات پی ایچ اے کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلزکالونی کے بالمقابل گرین بیلٹ میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے کہی۔ چیئرمین پی ایچ اے / ایم پی اے لطیف نذر نے بھی مہم کے سلسلے میں پودا لگایا جبکہ ڈی جی پی ایچ اے محمد آصف چوہدری‘ ایڈیشنل کمشنرز رائے واجد علی‘ محبوب احمد‘ اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر انعم ساجد ملک‘ ڈائریکٹر پبلک سکولز چوہدری محمد اشرف و دیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ مہذب اور ترقی یافتہ قومیں ماحولیاتی تحفظ پر گہری توجہ دے رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستانی قوم کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئے اور اپنی دھرتی سے پیار کرتے ہوئے ماحول کو خوشگوار اور صاف ستھرا رکھیں اور سرسبز و شادابی کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی آبیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں شامل ہونے کا مقصد عام شہریوں کو پودے لگانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر پودے لگا کر خوشگوار‘ صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول ممکن ہو سکے۔ ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ موسم برسات کی رواں شجرکاری مہم کے دوران 10 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں جبکہ مختلف محکموں کے زیر اہتمام بھر پور انداز میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ چیئرمین پی ایچ اے / ایم پی اے لطیف نذر نے کہا کہ پودے معاشرتی زندگی کا اہم حصہ ہیں جن کی بقاء کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام رواں سیزن میں کم ازکم 60 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اپنے حصے کا پودا لگا کر وزیر اعظم عمران خان کی پلانٹ فار پاکستان مہم میں شریک ہوں۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر کی ہدایت پر شہر کے چاروں ٹاؤنز میں گزشتہ روز اڑھائی ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، پاکستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ بھارت کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، پاکستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ بھارت کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے سمیت دیگر تمام آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ قانونی مشاورت شروع کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان بھارت کی طرف سے راجیہ سبھا میں‌ کالا قانون پیش اور اس پر صدر کے دستخط کروا کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کیلئے جو کھیل کھیلا گیا ہے حکومتی عہدیداران اس پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور سفارتی سرگرمیں تیز کرتے ہوئے مسلم ملکوں کی قیادت کو کشمیر کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جارہا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے سوموار کے دن ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے کے حوالہ سے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کی ہے. سوموار کے دن نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھی ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے فلسطین کودیکھتے ہوئے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھایاہے کہ فلسطین کے ساتھ جوکچھ بھی ہوا ، اس پر دنیا کی طرف سے کوئی خاص ردعمل نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ بھارت اس قسم کی کوشش کرسکتاہے، نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ہم سب کی یہ واضح رائے تھی کہ بھارت کو ئی ایسا کرنے چلاہے اور ہمیں اس سلسلہ میں مکمل طور پر تیار رہنا چاہئے، ہمارا اپنا اندازہ تھا کہ 15اگست کو جو وزیر اعظم مودی کی تقریر متوقع ہے ، شائد اس تقریر میں وہ کوئی بڑا اعلان کریں،

    شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ہر اس قوت کو جو بر صغیر میں استحکام چاہتی ہے اسے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو مزید ہائی لائٹ کردیا اور الجھا دیاہے، اس نے یہ قدم اٹھا کر شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی اور ہر لحاظ سے صریحاً بہت خطر ناک کھیل کھیلا گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں‌ لیجانے سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ کیا جاسکتا ہے،

  • حج: عازمین حج کے علاج معالجہ کے لیے جدیدترین سہولیات ، پہلی بار ڈاکٹروں کا ساتھی کون ہو گا، آپ بھی حیران ہو جائیں گے

    حج: عازمین حج کے علاج معالجہ کے لیے جدیدترین سہولیات ، پہلی بار ڈاکٹروں کا ساتھی کون ہو گا، آپ بھی حیران ہو جائیں گے

    سعودی اخبار عکاظ نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ڈاکٹروں کو منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں سمارٹ روبوٹ استعمال کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ریاض اور جدہ کے ڈاکٹر بھی اس ٹیکنالوجی کی مدد سے حجاج کرام کا طبی معائنہ کر سکیں گے۔

    اخبار کے مطابق ڈاکٹرز حاجیوں کے پیچیدہ امراض سے متعلق روبوٹ کی مدد سے مشاورت کر سکیں گے۔اسی طرح ڈاکٹرز کسی بھی سعودی سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے طبی مشورہ حاصل کر سکیں گے۔بیرون مملکت ڈاکٹر زمنیٰ ہسپتال میں موجود مریض کاطبی معائنہ کر سکیں گے۔

    روبوٹ متعدد سہولتوں سے لیس ہے۔ سٹیتھوسکوپ اور روبو ڈاکٹر کیمروں سے بھی لیس ہے۔ روبوٹ کان اور آنکھ کا معائنہ کر سکتا ہے۔ اس میں جلد کے معائنے کے لیے خصوصی کیمرہ لگا ہوا ہے۔ بیماری کی تشخیص کے لیے ڈاکٹروں کو جو آلات درکار ہوتے ہیں وہ سب اس میں موجود ہیں۔

  • محکمہ سپیشل ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک

    فیصل آباد( )فیصل آباد( )محکمہ سپیشل ایجوکیشن فیصل آباد کے زیراہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کی مذمت کے لئے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سپیشل ایجوکیشن)چوہدری عبدالحمید،خصوصی تعلیم کے اداروں کے سربراہان،ٹیچرز،سٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔سیمینار گورنمنٹ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او سپیشل ایجوکیشن چوہدری عبدالحمید نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار خیال کیا اور کہا کہ وہ آزادی کے حصول میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے جس کے لئے وہ اپنے لہو کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔انہوں نے بھارتی فوج کے ظلم وستم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و استبداد کا فوری نوٹس لیکر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کشمیری عوام پر ظلم پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے وہ جلد فتح ونصرت حاصل کریں گے۔اس موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔بعدازاں کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے واک منعقد ہوئی جس کے شرکاء نے کشمیری عوام سے محبت اور بھارتی مظالم کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔

  • بگٹی:حساس ادارے اور لیویز نے ممکنہ طور پر درجنوں افراد کی جانیں بچائیں۔

    ڈیرہ بگٹی کے علاقہ شمسر اور پیرکوہ میں حساس ادارے کی نشاندہی پر لیویز کی کاروائی کی گئی دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اسلحے میں 14 کلو بارود، ریمورٹ کنٹرول بم ،تھری ناٹ تھری گن اور سینکڑوں راونڈز شامل اسلحہ میں سینکڑوں ائیر کرافٹ راونڈز بھی شامل ہیں دہشتگردوں کا ممکنہ طور پر عید اور یوم آزادی کے موقع کاروائی کا ارادہ تھا،اسسٹنٹ کمشنر زوہیب الحق۔

  • جنگی جرائم کے باوجود اسرائیل کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہ کیا جانا قابل مذمت

    جنگی جرائم کے باوجود اسرائیل کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہ کیا جانا قابل مذمت

    اسرائیل کی طرف سے سال 2018ءکے دوران فلسطینی بچوں کے وحشیانہ قتل عام کے واقعات کے باوجود اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کو ‘بلیک لسٹ’ یعنی شیم لسٹ میں شامل نہ کرنے کی تنقید کی جا رہی ہے۔
    اقوام متحدہ کا فلسطینی بچے کو گولیاں مارے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ
    فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم کے مطابق کہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم کیے جانے کے باوجود کہ اسرائیل 2018ء کے دوران بھی فلسطینی بچوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے ،اس کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈالنا قاتل کا دفاع کرنے کے مترادف ہے۔

    یادرہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے گذشتہ روز ”شیم لسٹ“ جاری کی گئی تھی جس میں 2018ء کے دوران بچوں کے قتل میں ملوث حکومتوں اور تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے۔لیکن حیرت انگیز طور پر اس لسٹ میں اسرائیل کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    حماس ترجمان نے اقوام متحدہ کی جاری کردہ فہرست میں اسرائیل کوشامل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ عالمی رپورٹس کی روشنی میں اسرائیل کو نہ صرف جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے بلکہ فلسطینی بچوں کی قاتل ریاست کوبلیک لسٹ کرے۔

  • سری نگر ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کیا کر رہے ہیں؟ وزیر خارجہ نے پول کھول دیا

    سری نگر ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کیا کر رہے ہیں؟ وزیر خارجہ نے پول کھول دیا

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں‌ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خط میں انہیں سری نگر ائیرپورٹ پر بھارت کے خصوصی طیاروں کی نقل و حرکت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی دستوں کی آمد سے آگاہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہو گیا ہے جو کہ نہ صرف 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم شہریوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اگر اس صورتحال کا سدباب نہ کیا گیا تو امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،

    خط میں کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس کمشنر آفس (OHCHR) نے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی دوسری رپورٹ میں ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا ہے -جس میں نہتے کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں، بچوں سمیت نہتے لوگوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال ، (جس کے نتیجے میں کئ افراد بصارت سے محروم ہوئے)، ریپ ، جبرآ اغوا جیسے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہیومن رائٹس کمشنر آفس کیطرف سے جاری کی گئی اس غیر جانبدارانہ رپورٹ میں آشکار کی گئ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود ، مزید دس ہزار سے زیادہ فورس بھجوائے جانے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، میں آپ کی توجہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 38 کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اور بھارت دونوں کو پابند کیا تھا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں کسی بھی بڑی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں سلامتی کونسل کو آگاہ کریں گے، پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارت کے مبینہ عزائم نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس صورتحال سے پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے،

  • جب تک حکومت نہیں جاگتی ہم….. کشمیر یوتھ الائنس نے بڑا اعلان کردیا

    جب تک حکومت نہیں جاگتی ہم….. کشمیر یوتھ الائنس نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد: کشمیر یوتھ الائنس نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حکومت نہیں جاگتی ہم ان شاء اللہ روز احتجاج کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق کشمیر یوتھ الائنس نے بھارتی ظلم و ستم کیخلاف اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی سیاہ کاوش، لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بھارتی گولہ باری، جارحیت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید اٹھائیس ہزار بھارتی قابض فوجیوں کی تعیناتی، کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل عام، حریت رہنماوں کی گرفتاری اور کرفیو کے نفاذ کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بروز منگل 6 اگست 2019 بوقت شام 5:30 ہوگا.

    واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی کشیدگی اور آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ ہونے پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور مظاہرے کیا جارہے ہیں. تاہم اب کشمیر یوتھ الائنس نے بھی روز احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حکومت نہیں جاگتی ہم ان شاء اللہ روز احتجاج کریں گے.