Baaghi TV

Author: +9251

  • عراق نے اپنے تیل بردار جہاز کی ایرانی تحویل میں لیے جانے کی تردید کردی

    عراق نے اپنے تیل بردار جہاز کی ایرانی تحویل میں لیے جانے کی تردید کردی

    عراق نے اپنے کسی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیے جانے کو مسترد کردیا ہے.

    عراق نے ایرانی حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے جس میں تہران کا کہنا ہےکہ خلیج میں اس کے ایک تیل بردار جہاز کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ عراقی وزارت پٹرولیم کے مطابق ایرانی تحویل میں جانے والا تیل بردار بحری جہاز عراق کا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق عراقی وزارت پٹرولیم کے ترجمان عاصم جہاد نے کہا کہ عراق گیس آئل عالمی منڈی کو سپلائی نہیں کرتا۔ ہم صرف خام تیل اور اعلان کردہ پٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی کو سپلائی کرتے ہیں۔ عالمی منڈی کو تیل کی سپلائی میں تمام بین الاقوامی ضابطوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔

    قبل ازیں ایرانی ملیشیا پاسداران انقلاب نے دعوی کیا تھا کہ اس نے خلیج میں‌ایک عراق ایک تیل بردار جہاز اپنے قبضے میں لیا ہے جس پر عرب ممالک کو تیل سمگل کیا جا رہا تھا.

  • گنگا میں نہانے سے کشمیریوں کے خون کے نشان نہیں مٹ سکتے: شان شاہد

    گنگا میں نہانے سے کشمیریوں کے خون کے نشان نہیں مٹ سکتے: شان شاہد

    سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر شان شاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندن مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گنگا میں نہانے سے کشمیر کے شہیدوں کے خون کے نشان نہیں مٹ سکتے.

    فیروز خان نے بھی کشمیر کی حمایت میں کہا کہ "میں کشمیر ہوں” اور کشمیر کے ساتھ کھڑا ہوں. کشمیر خون میں بہہ رہا ہے.

    کشمیر کی حمایت میں مہوش حیات بھی میدان میں آئی اور کہا کہ کشمیر میں کلسٹر بم کا استعمال اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی ہے. اس رد عمل کے بعد اس کی صفائی دینا فضول ہے. اس طرح کا عمل جنگ کو فروغ دیتا ہے. اب دنیا کو جاگنا چاہیے اور اس ظلم کو ختم کرنا چاہیے. مہوش حیات نے ہیش ٹیگ میں لکھا کہ کشمیر کو بچاؤ.

    واضح رہے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا بڑھتی جا رہی ہے اور مسلمان سب سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر کچھ نیا ہونے جارہا، باغی پول کی اکثریت کا "ہاں” میں‌جواب

    مقبوضہ کشمیر کچھ نیا ہونے جارہا، باغی پول کی اکثریت کا "ہاں” میں‌جواب

    مقبوضہ کشمیر کچھ نیا ہونے جارہا، باغی پول کی اکثریت نے "ہاں” میں‌جواب دے دیا

    باغی پول کے نتائج کے آگئے. باغی پول میں سوال پوچھا گیا تھا کہ مزید 38000 "بھارتی فوجیوں کی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی ،کیا کچھ نیا ہونے جارہا ہے”۔اس سلسلے میں 62 لوگوں نے رائے دہی میں حصہ لیا جن میں سے 55 نے ہاں‌ کی آپشن کو اپنایا جبکہ 7 نے ناں کی آپشن کو اختیار کیا.اسی طرح انگریزی ویب سائٹ میں تمام کے تمام لوگوں نے ہاں میں جواب دیا
    واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں چند دنوں سے غیر معولی ٹینشن جاری ہے بھارتی فوج نے کرفیو لگا رکھا ہے اور انٹر نیٹ سروس منقطع ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حوالے سے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے کئی رہنما بیانات بھی داغ چکے ہیں۔

    بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کی باتوں پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محموبہ مفتی سمیت حریت قیادت اور کشمیری عوام شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

  • ترک صدر نے روس اور امریکا کو واضح اور دو ٹو ک پیغام دے دیا.

    ترک صدر نے روس اور امریکا کو واضح اور دو ٹو ک پیغام دے دیا.

    ترک صدر نے روس اور امریکا کو واضح اور دو ٹو ک پیغام دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ روس اور امریکا پر واضح کردیا ہے کہ ترک فوج شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں کرد عسکریت پسند گروپ’پیپلز پروٹیکشن یونٹس’ کے خلاف فوجی آپریشن کا ارادہ کا رکھتا ہے۔

    خیال رہے کہ ترکی امریکا اور روس کے ساتھ مل کر شمال مشرقی شام میں سیف زون کے قیام کے لیے ایک سمجھوتہ کرنا چاہتا تھا مگر فی الحال ترکی کو اس میں ناکامی کاسامنا ہے اور اسے سخت مایوسی ہے۔

    ترک صدر نے کہا کہ ہمارے پاس اب دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں فوجی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ ہم نے اس حوالے سے امریکا اور روس کو بھی بتا دیا ہے۔
    واضح‌رہے کہ شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں میں ترکی، امریکا کا اتحادی ہے تاہم اس کا ماننا ہے کہ شام میں کردوں کی تنظیم پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) اور اس کے سیاسی ونگ ڈیموکریٹک یونین پارٹی (پی وائی ڈی)، ترکی میں سرگرم کرد باغی فورسز کی مدد کرتی ہیں، جو اس کی سرزمین پر گذشتہ 3 عشروں سے زائد شورش پھیلانے میں مصروف ہیں اور جنھیں ترکی کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے

  • چنیوٹ میں سعودی سرمایہ کاری سے مقامی خام لوہے کی مل لگانے کا پروگرام

    چنیوٹ میں سعودی سرمایہ کاری سے مقامی خام لوہے کی مل لگانے کا پروگرام

    چنیوٹ میں پہلی مقامی خام لوہے کہ مل لگانے کی تجویز دی گئی ہے

    حکومت کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ ملک کی پہلی مقامی خام لوہے کی اسٹیل مل چنیوٹ میں قائم کی جائے گی، جو سعودی سرمایہ کاری کے لیے منتخب کیے گئے 4 منصوبوں میں سے ایک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مفاہمتی یادداشت 20 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ ہے جس پر توانائی کی پیداوار، ریفائنری، پیٹرو کیمیکل پلانٹ، کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف شعبوں کے لیے 17 فروری 2019 کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان نے معدنی وسائل میں اقتصادی تعاون کے لیے سعودی عرب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے 20ارب ڈالر مالیت کے 7 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے.

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹینڈرڈائزیشن کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ کھیلوں کے شعبے میں تعاون سعودی اشیاء کی درآمد سے متعلق مالیاتی معاہدہ، توانائی کی پیداوار کے فریم ورک کی مفاہمتی یادداشت، دونوں ممالک کے درمیان ریفائنری اور پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام، معدنی وسائل کی ترقی میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

  • فردوس جمال کا ساتھ دیتے ہوئے رابی پیرزادہ بھی میدان میں آ گئی

    فردوس جمال کا ساتھ دیتے ہوئے رابی پیرزادہ بھی میدان میں آ گئی

    سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوپاک میں پچاس سال سے فردوس جمال ایک ہی ہے اور ماہرہ ہر ہفتے ایک نئی آ جاتی ہے.

    رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ اپنے سینیئرز کی عزت کرو لیکن یاد رہے ماہرہ خان نے اپنے بیان میں بس یہی کہا تھا کہ ایک آرٹسٹ کو دوسرے آرٹسٹ کی عزت کرنی چاہیے اور میں مزید اس معاملے پر خاموش رہنا چاہتی ہوں.

    واضح رہے گزشتہ ہفتے فردوس جمال نے فیصل قریشی کے شو میں ماہرہ خان کو ایک عام سی ماڈل کہتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ کو ہیروئن کے کردار کی بجائے ماں کا کردار کرنا چاہیے کیونکہ ان کی عمر زیادہ ہے. ان کے اس بیان پر فلم انڈسٹری میں ماہرہ کو بہت سپورٹ دیا گیا لیکن سلجھتے ہوئے معاملے کو مومنہ درید نے پھر تازہ کر دیا اور اعلان کیا کہ میری کمپنی فردوس جمال کے ساتھ کسی قسم کا کام نہیں کرے گی اور کئی سخت الفاظ بھی استعمال کیے.

    مومنہ درید کی اس ردعمل پر فیروز خان میدان میں آئے اور کہا کہ کسی کی روزی روٹی چھین لینا کہاں کا انصاف ہے. فیروز کے بعد اب رابی پیرزادہ بھی میدان میں آگئی ہیں.

  • رحیم یار خان میپکو انتظامیہ کی ہوشیاریاں

    رحیم یار خان میپکو انتظامیہ کی ہوشیاریاں

    میپکو انتظامیہ نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ظلم کا بازار گرم کر دیا. صارفین نے اس ظلم پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے.صارفین کا کہنا ہے کہ اس دفعہ میپکو نے دو دفعہ ریڈنگ کر کے 35 روز کا بل بھیج کر ان کا عید کا بجٹ‌خراب کر دیا ہے.اضافی ریڈنگ کی وجہ سے 5000 سے 7000 روپے بل میں اضافہ ہو چکا ہے۔ عوام کی کثیر تعداد نے سٹیزن پورٹل کا رخ کر لیا تا کہ اس معاملے پر وزیراعظم تک شکایت پہنچائی جائے. صارفین نے وزیر اعظم عمران خان سے معملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • مصر میں دھماکے سے درجنوں ہلاک و زخمی

    مصر میں دھماکے سے درجنوں ہلاک و زخمی

    مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں دھماکہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور32 زخمی ہو گئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق مصر میں دھماکے سے 17 افراد ہلاک اور32 زخمی ہو گئے. یہ واقعہ قاہرہ میں کینسر انسٹی ٹیوٹ کے باہر ہوا مبینہ طور پر جسے ایک روڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ کیا جارہا ہے.

    مصری وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے پیش آیا ، جب ایک مسافر بس میں دھماکہ ہوا.حکومتی ذرائع اور سکیورٹی آفیشل سے یہ بات سامنے نہیں آئی کہ واقعہ حملے کی وجہ سے ہوا یا کہ ٹریف حادثہ کی وجہ سے تھا.البتہ بس میں دھماکے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں واضح رہے کہ مصری وزارت داخلہ ٹو رزم کی بحالی اور وسعت کےلیے کوشاں ہے بس میں سیاہ اور غیر ملکی مسافروں کے ہونے کی اطلاعات ہیں.

  • قربانی کے جانوروں کے متعلق مویشیاں منڈی میں ٹیکس پر عوام برہم

    قربانی کے جانوروں کے متعلق مویشیاں منڈی میں ٹیکس پر عوام برہم

    عوام میں قربانی کے جانوروں کے متعلق منڈی مویشیاں میں ٹیکس سے متعلق ابہام پایا جارہا ہے ۔ خورشید قریشی

    راولپنڈی ۔ 04اگست(اے پی پی)حکومت کو 50ہزار تک قربانی کے جانور کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ کے متعلق عوام کا ابہام دور کرناچاہیے ۔ منڈی مویشاں سج گئی لیکن بیوپاری حضرات گاہکوں کے منتظر ہیں ۔ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 15فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حالیہ مہنگائی قطعی نہیں ہے ۔ منڈی مویشیاں میں دور دراز سے صحت مند جانور لائے گئے ہیں ۔ محکمہ لائیوسٹاک کا عملہ منڈی مویشیان میں میں موجود ہے اور تمام مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے ۔

    تمام مویشی صحت مند اور ہر قسم کے وائرس اور بیماریوں سے محفوظ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ بورڈ خورشیداحمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں قربانی کے جانوروں کے متعلق منڈی مویشیاں میں ٹیکس کے متعلق ابہام پایا جارہا ہے جس کے باعث عوام قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے منڈی مویشیاں جانے سے گریزاں ہے ۔ جبکہ منڈی مویشاں اسلام ا;63;باد میں د

  • کشمیر میں کرفیونافذ، دفعہ 144 لاگو، حریت کے بعد سیاسی قائدین بھی گرفتار

    کشمیر میں کرفیونافذ، دفعہ 144 لاگو، حریت کے بعد سیاسی قائدین بھی گرفتار

    لاہور : کشمیری تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور اس وقت کشمیر میں بھارت کی طرف سے باقاعدہ کرفیولگا دیا گیا ہے. پوری وادی میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے اور کشمیریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی

    مقبوضہ وادی سے رات گئے یہ خبریں آرہی ہیں کہ حریت قیادت کو گرفتار کرنے کےبعد اب سیاسی کشمیری لیڈروں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات کی طرف منتقل کیا جارہاہے.

    دوسری طرف کشمیر کی تحریک آزادی کے روح رواں یٰسین ملک کی صحت اور زندگی کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کررہی ہیں .

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رات گئے کشمیرمیں چلنے والے تمام نیوز چینل بند کردیئےگئے ہیں . انٹر نیٹ سروس اور موبائل فون سروس پہلے ہی بندکردی گئی ہے.
    https://twitter.com/Iyervval/status/1158075600868765696
    حریت قیادت کا کوئی پتا نہیں کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جارہا ہے اور وہ کس‌حالت میں‌ہیں . دوسری طرف وہ کشمیری سیاسی قیادت جو بھارت کے بڑے قریب جانے جاتے تھے انہوں نے بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ صورت حال اس قدر خراب ہےکہ کوئی سمجھ نہیں‌آرہی کہ کیا کیا جائے ،
    https://twitter.com/Iyervval/status/1158075091378302976
    اب تو کیفیت اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ بے بسی کی کیفیت میں یہی خیال بار بار گردش کررہاہےکہ پتہ نہیں‌کل کی صبح کشمیریوں کے ساتھ کیا بیتے گی

    بھارتی فوج نے پوری وادی کا کنٹرول سمبھال رکھا ہے اور کرفیوکے نفاذ کے بعد یہ اعلان کردیا گیا ہےکہ کوئی بھی کشمیری گھروں سے باہر نہ نکلے.
    https://twitter.com/ShaunakSA/status/1158062014930964480
    اب تو صورت حال اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ ہر کسی کی زبان سے فقط ایک ہی جملہ نکل رہا ہےکہ اللہ خیر کرے