Baaghi TV

Author: +9251

  • بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں آج یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان.

    صوبے کے تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی حکومت سندھ اور بلوچستان نے پیر 5 اگست کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا اعلان کیا ہے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر شہری آبادی پر کلسٹر بموں سے حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں دوسری جانب بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں 28 ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کے بعد وادی کے حالات پیچیدہ ہوگئے ہیں اس تمام تر صورتحال میں حکومت بلوچستان نے پیر 5 اگست کو کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا اعلان کیا ہے حکومت بلوچستان کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹییوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
    اِدھر حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی صوبے کے تعلیمی اداروں میں 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے اعلامیے کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی.

  • وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل مٹہ سوات میں راحت کوٹ سخرہ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل مٹہ سوات میں راحت کوٹ سخرہ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل مٹہ سوات میں راحت کوٹ سخرہ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا

    پشاور ۔ 04اگست(اے پی پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل مٹہ سوات کے حلقہ;8075245;9 میں راحت کوٹ سخرہ روڈ کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے 10 کلومیٹر طویل اس سڑک پر لاگت کا تخمینہ 19 کروڑ روپے ہے اور اس سے تقریباً 95 ہزار نفوس کی آبادی کو فائدہ ہوگا ۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل مٹہ کے وسیع بارانی علاقے پر مشتمل باڑوئی ایریگیشن سکیم پر کام کا باضابطہ سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ہے جس سے کالا کوٹ، باغ ڈھیری ، اشاڑے اور دیگر ملحقہ دیہات کی اراضی سیراب کی جائے گی ۔

    وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہماری حکومت نے عملاًثابت کیا ہے کہ صوبے میں حقیقی ترقی کا دور آچکا ہے ۔ ہم ایسے مفید اور ٹھوس کام کر رہے ہیں جن سے عوام مستفید ہوں گے اور جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صرف سوات ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کیلئے نظر آنے والا کام کرنا چاہتے ہیں ۔ اپنے حلقے کو زیادہ وقت نہیں دے سکتاجس پر معذرت خواہ ہیں کیونکہ پورا صوبہ اْن کا حلقہ بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے دورہ سوات کے دوسرے روز راحت کو ٹ سخرہ روڈ کی تعمیرکے باضابطہ افتتاح اور باڑوئی ایریگیشن سکیم کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن ریاض خان محسود،ایم پی اے میاں شرافت علی ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویڑن سعید خان وزیر ، سیکرٹری ایریگیشن داود خان، چیف انجینئر ایریگیشن نیاز سرور بلوچ، ایس ای آبپاشی انجینئر غلام اسحاق، تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ، پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویڑن کے کو آرڈی میٹر انجینئر زاہد خان، ناظم بریکوٹ حسین خان، کوآرڈینیٹر مینگورہ سوات فضل الرحمان اور دیگر اعلیٰ حکام، عمائدین علاقہ اور پی ٹی آئی رہنماءوں نے ان تقاریب میں شرکت کی ۔ راحت کوٹ سخرہ روڈ سے مستفید ہونے والے دیہات میں مٹہ، سمبٹ، بے دڑہ، کوزہ درش خیلہ، برہ درش خیلہ، اشاڑے، باغ ڈھیری ، راحت کوٹ، درمئی، سخرہ، کالا کوٹ، نوخارہ، گاڑئی، آزاد بانڈہ، کوہستانی بانڈہ، باڑ لال کوہ، کوز لال کوہ، باٹ کوہ، فضل بیگ اور نیا سیاحتی علاقہ گبین جبہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چونکہ باغ ڈھیری نہر کالا کوٹ، باغ ڈھیری اور اشاڑے کی زمینوں سے گزر رہی ہے مگر ان دیہات کی زیادہ تر زمین نہر کے دائیں جانب پانی سے محروم رہ گئی جسکے ازالہ کیلئے 13 کلومیٹر لمبی باڑوئی ایگریگیشن سکیم شروع کی ہے ۔

    وزیراعلیٰ نے کہاکہ اْن کی حکومت صوبے بھر میں ترقیاتی کام کر رہی ہے اور پارٹی کارکنوں سے اپیل بھی کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کڑی نظر رکھیں ۔ ہم بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بھی تمام شعبوں میں ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ۔ سوات میں سیاحت کو بطور صنعت ترقی دی جا رہی ہے اور شاہراہوں پر بطور خاص توجہ دی جا رہی ہے ۔ محمود خان نے کہاکہ ہمارے مخالفین صرف بولتے رہیں اور اسکی آڑ میں اپنی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کرتے رہیں مگر ہم ایسے ٹھوس کام کریں گے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ہم میرٹ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنا کر آئندہ نسلوں کیلئے رول ماڈل حکومت کی بنیاد رکھیں گے جس میں ریاست مدینہ کی جھلک نظر آتی رہے گی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے مشکل مگر حقیقت پسندانہ فیصلے کرکے قوم کو معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں سے نکال دیا ہے ۔

  • کشمیریوں کا اللہ حافظ ، محبوبہ مفتی

    کشمیریوں کا اللہ حافظ ، محبوبہ مفتی

    سری نگر:انٹرنیٹ سروس بند،موبائل فون سروس بند ہر طرف معنی خیزپریشانی نے ہلاکر رکھ دیا ہے. پتہ نہیں کل کشمیریوں کے لیے کیسا ہوگا. ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا ہے.

    https://twitter.com/Iyervval/status/1158070813884473345

    محبوبہ مفتی نے سخت پریشانی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارتی مظالم سے صورت حال اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ اب تو یہ احساس ہونا شروع ہوگیا ہےکہ پتہ نہیں کل کشمیروں کےساتھ کیا ہوگا یا ہوچکا ہوگا

  • امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شاہ فرمان

    امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شاہ فرمان

    دہشتگردی کیخلاف جنگ اور امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شاہ فرمان

    پشاور ۔ 04اگست(اے پی پی)گو رنر خیبر پختونخوا شاہ فر مان نے کہا ہے کہ یوم پو لیس شہداہ کے مو قع پر وطن عزیزاور بالخصوص خیبر پختونخوا پو لیس فو رس کے شہداہ کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ،دہشتگردی کیخلاف جنگ اور امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،بلا شبہ خیبر پختونخوا پو لیس ہمیشہ سے بحیثیت مجموعی قابل ستائش خدمات و کر دار کی حا مل رہی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یوم شہداہ پولیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ۔

    گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ پولیس شہداہ کی لا زوال قربانیاں وطن کیلئے ایک محفوظ و پا ئیدار مستقبل کی نوید ثا بت ہوئیں ، ;200;ج کے اس تاریخی مو قع پر ہم اپنے ان ہیروز کے عزیز و اقارب کو بھی نہیں بھول سکتے،ملک و قوم کی خاطر قربان ہونیوالے پولیس شہداہ کے لواحقین کے صبر و حوصلے اور جذبہ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم فورسز کے اس مثالی کردار کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے،حکومت پولیس فورس کی نہ صرف تربیتی سہولیات بلکہ ذمہ داریوں کی انجام دہی بھی توقعات کے مطابق یقینی بنانے کیلئے وقت کے تقا ضوں سے ہم ;200;ہنگ ہر ممکن اقدما ت اٹھا رہی ہے،

  • چکن کے گوشت میں سفید لکریں ، سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    چکن کے گوشت میں سفید لکریں ، سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    بولونگا: چکن کے گوشت میں سفید لکیروں سے متعلق نئی تحقیق نے کھلبلی مچادی ہے. ماہرین کا کہنا ہےکہ سفید لکیروں کا نظر آنا حقیقت میں گوشت میں چربی کی مقدار کے زیادہ ہونے کو ظاہر کرتی ہے.

    حال ہی میں اٹلی کی بولونگا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں اس حوالے سے عندیہ دیا گیا ہے کہ چکن کے گوشت میں ان لکیروں کی موجودگی ہمارے اندازوں سے زیادہ سنگین ہوسکتی ہے۔

    جریدے اٹالین جرنل آف انیمیل سائنس میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جس چکن کے گوشت میں یہ لکیریں ہوتی ہیں، اس میں چربی عام معمول سے زیادہ ہوتی ہے بلکہ معمول کی چربی سے 224 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔

    اٹلی کی بولونگا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 50 سال کے مقابلے میں اب چکن کا وزن لگ بھگ ڈھائی کلو زیادہ ہونے لگا ہے اور اس مقصد کے لیے پرندوں کو بہت زیادہ توانائی والی غذا کا استعمال کرایا جاتا ہے جس میں اکثر سپلیمنٹل پولٹری آئل کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ ہمارے ہاں ویسے سفید لکیروں والا گوشت کھانے کے لیے محفوظ مانا جاتا ہے مگر اس کا ذائقہ بہت زیادہ اچھا نہیں ہوتا، کیونکہ وہ گوشت زیادہ سخت ہوتا ہے، ذائقہ کم اور زیادہ اچھی طرح میرنیڈ بھی نہیں ہوپاتا۔

  • کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے لوگ پرجوش

    کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے لوگ پرجوش

    04 اگست……کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے گرینڈ مارچ کا انعقادکل 5اگست کو شام 4بجے فیصل چوک تا لاہور پریس کلب کیا جائے گا-

    گرینڈ مارچ کا انعقاد کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف کیا جائے گا- گرینڈ مارچ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں حصہ لیں گے- صوبہ بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا فیصلہ سکولوں کالجوں اور یونیورسٹییوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جاۓ گا. سیمینارمنعقد کرکے تحریک آذادی کشمیر پر مکالے پیش کیۓ جائیں گے. خصوصی دن منانے کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیری پر ڈھاۓ جانے والے بھارتی مظالم کی جانب دلانا اور کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ ہے

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض‌ انتظامیہ نے کرفیو کے بعد رات کی تاریکی میں ایک اور مذموم قدم اٹھا لیا، اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں قابض‌ انتظامیہ نے کرفیو کے بعد رات کی تاریکی میں ایک اور مذموم قدم اٹھا لیا، اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کرفیو نافذ کئے جانے کے بعد قابض انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر بند کر دی ہے تاکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھارتی مظالم دنیا تک نہ پہنچ سکیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو پیغام دیا گیا ہے کہ فی الحال موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جارہی ہے جب تک اگلا حکم نہیں آجاتا موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی، بھارتی حکومت کی طرف سے موبائل سروس بند کرنے کے حوالہ سے بھی یہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ چونکہ ہندوستانی ایجنسیوں‌ کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشمیر میں مجاہدین کی جانب سے بڑے حملوں کا خدشہ ہے اس لئے احتیاط کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،

    مقامی کشمیریوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوج چاہتی ہے کہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا تک نہ پہنچ سکیں اس لئے یہ مذموم حرکت کی گئی ہے، واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل بھارتی فوج نے پورے کشمیر میں کرفیو بھی لگا دیا ہے،

  • کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے کل خصوصی دن منانے کا فیصلہ

    کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے کل خصوصی دن منانے کا فیصلہ

    وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں کل صوبہ بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کا خصوصی دن منانے کا فیصلہ

    ۔کویئٹہ سمیت تمام اضلاع میں کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ترجمان صوبائ حکومتاسکولوں کالجوں اور یونیورسٹییوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جاۓ گا۔ترجمان.
    کوئیٹہ میں سیمینارمنعقد کرکے تحریک آذادی کشمیر پر مکالے پیش کیۓ جائیں گے ۔خصوصی دن منانے کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیری پر ڈھاۓ جانے والے بھارتی مظالم کی جانب دلانا اور کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ ہے۔صوبائ ترجمان ترجمان

  • مہوش حیات علی زیدی کی دیوانی ہوگئی ، مہوش حیات نے وجہ بتا دی

    مہوش حیات علی زیدی کی دیوانی ہوگئی ، مہوش حیات نے وجہ بتا دی

    کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نے نے علی زیدی کی تعریفوں کے پل بندھ دیئے ، مہوش حیات نے علی زیدی کی کراچی کی صفائی کی مہم کوجہاں پسند کہا وہاں علی زیدی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی

    معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرو، کیا ہم واقعی گندگی کے ڈھیر میں جینا چاہیں گے۔کہا ہے کہ اپنے زبردست شہر کی صفائی کی ذمہ داری اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

    یاد رہے کہ کلین کراچی مہم کا آغاز وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کیا تھا ، اس مہم کے لیے ضلع غربی میں 48 مقامات اور ضلع جنوبی و شرقی میں 70 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی۔

  • گاڑیوں کے بے جاچالان ‘ ٹرانسپورٹرز نے وہاڑی چوک بلاک کردیا‘گاڑیوں کی لمبی قطاریں

    گاڑیوں کے بے جاچالان ‘ ٹرانسپورٹرز نے وہاڑی چوک بلاک کردیا‘گاڑیوں کی لمبی قطاریں

    گاڑیوں کے بے جاچالان ‘ ٹرانسپورٹرز نے وہاڑی چوک بلاک کردیا‘گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

    ملتان ۔ 04 اگست (اے پی پی) جنرل بس سٹینڈز سے نکلنے والی گاڑیوں کے بے جا چالان کی خلاف ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے وہاڑی چوک بلاک کر کے ٹریفک جام کر دی ۔ ٹریفک بند ہونے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جو گھنٹوں کھڑی رہیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظاہرین نے ٹریفک انسپکٹر شمس اور وارڈن علی اکبر کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر ناجائز چالانوں پر پھٹ پڑے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئی جی موٹر وے سے فوری نوٹس لے کر ریلیف دینے اور جنرل بس سٹینڈز سے نکلنے والی گاڑیوں سے پیسے وصول کرنے والے انسپکٹر شمس اور وارڈن علی اکبر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ داد رسی نہ ہونے کہ صورت میں پہیہ جام ہڑتال سمیت دیگر راست اقدام اٹھانے کا فیصلہ کریں گے ۔ مظاہرین نے مزید کہا ہے کہ سڑکوں پر بھی ٹریفک پولیس کے عدم تعاون کے باعث خاصی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔