Baaghi TV

Author: +9251

  • فیصل جرال کو چئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کہوٹہ بننے پر مبارکباد

    فیصل جرال کو چئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کہوٹہ بننے پر مبارکباد

    فیصل جرال کو چئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کہوٹہ بننے پر مبارکباد

    لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما انجم جرا ل نے فیصل جرال کو چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کہوٹہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فیصل جرال اپنی ذمہ داروں کو پوری محنت اور ایمانداری سے نبھائیں گے اور عوام مسائل کے حل کےلیے اپنی تمام کاوشیوں کو برائے کار لائیں گے ۔ رہنماءوں نے میڈی اسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کوتر قیا تی منصوبوں کی آڑمیں کی گئی کر پشن کا جواب دینا ہوگا.

    پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، چند شر پسندعنا صر عوام کو اپنے سیا سی مقا صد کے حصو ل کیلئے استعمال کررہے ہیں ، سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطراداروں ملکی اداروں کو تباہ کیا، اپوز یشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے کیو نکہ سب اپنے آ پ کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ رہنماءوں نے مزےد کہاکہ زرداری فیملی نے سند ھ کو اور شر یف برادری نے پنجا ب کے عوام کو اپنا غلام سمجھ رکھا ہے عوام باشعور ہو چکے ہیں اب وہ کسی صور ت ان دو نو ں جماعتو ں کی غلامی کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

  • کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا اور کون کرے گا صدارت؟ خبر آ گئی

    کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا اور کون کرے گا صدارت؟ خبر آ گئی

    کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس کل دن 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس کی صدارت کشمیرکمیٹی کےچیئرمین فخرامام کریں گے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا،

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج رات کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور حالات پہلے سے بھی زیادہ سنگین ہو چکے ہیں، پاکستان تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی اسی حوالہ سے ہے کہ دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز میں پہنچائی جاسکے،

  • باغی پھر بازی لے گیا . کشمیر میں‌کرفیو کا نفاذ پہلے خبر کس نے دی !

    باغی پھر بازی لے گیا . کشمیر میں‌کرفیو کا نفاذ پہلے خبر کس نے دی !

    لاہور : مقبوضہ کشمیر کی لمحہ بلمحہ صورت حال سے جس طرح باغی ٹی وی ہر خبرپہلے نشرکرنے کی طرف رواں دواں ہے وہاں آج کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کرفیو کے نفاذ کی خبر بھی باغی ٹی وی نے بریک کی تھی.

    باغی ٹی وی نے آج سہ پہر کو ہی یہ خبر دے دی تھی کہ بھارتی فوج پولیس اسٹیشنوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں‌داخل ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت کرفیوکے نفاذ کا باقاعدہ اعلان کرسکتی ہے.

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر سے آنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے واقعی کشمیر میں کرفیو نافذ کردیا ہے اور وادی میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کردیا ہے. بھارتی فوج کی طرف سے کرفیو کے اعلان کےساتھ ہی وادی میں ہر طرف خوف کے بادل منڈلانے شروع ہوگئے ہیں.

  • خبردار رہیئے : شہر میں گیسٹروکی وبا پھوٹ پڑی

    خبردار رہیئے : شہر میں گیسٹروکی وبا پھوٹ پڑی

    لاہور : موسم کی تبدیلی یا کچھ اور لاہور میں‌گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی ، لاہور کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پینتالیس سو سے زائد افراد روزانہ ڈائیریا کی شکایات لے کر پہنچنے لگے۔ڈاکٹروں نے احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا

    گیسٹرو پھیلنے کے اسباب بیان کرتےہوئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ساون کے مہینے میں بیکٹیریا کی پیداوار بڑھ جاتی ہے جس سے ڈائریا کی شکایات سامنے آتی ہیں۔ شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ چار ہزار سے زائد افراد گیسٹرو کی شکایات لے کر پہنچنے لگے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ڈائریا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، شہری کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھوئیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، پانی کا استعمال زیادہ اور باہر کے کھانوں سے پرہیز کریں۔

  • عبداللہ حمید گل کی گرفتاری کے حوالے سے خبر جھوٹی, 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    عبداللہ حمید گل کی گرفتاری کے حوالے سے خبر جھوٹی, 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کردیا

    راولپنڈی:عبداللہ حمید گل کی گرفتاری کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر جھوٹی, عبداللہ حمید گل نے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا . چندروز قبل روزنامہ جناح میں ایک خبر شائع ہوئی جس میں یہ لکھا تھا کہ جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ حمید گل کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ہیں, باغی ٹی وی نے عبداللہ حمید گل سے رابطہ کیا اور انہوں نے اس حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے اور میری عزت اور وقار کو خراب کرنے کی کوشش کی اس لئے میں نے خبر لگانے والی اخبار کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالے اور اس کو بدنام کرنے کی کوشش کرے.
    روزنامہ جناح کا تراشہ:
    یہ خبر 31 جولائی 2019 ء کو روزنامہ جناح صفحہ نمبر 2 پر شائع ہوئی

  • بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا، رات کون سا بڑا اقدام اٹھایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا، رات کون سا بڑا اقدام اٹھایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر کرفیو نافذ‌ کر دیا گیا ہے اور وادی کشمیر میں لوگ اپنے گھروں‌ میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حالات اس وقت انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں اور مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے تمام علاقوں میں‌ کرفیو نافذ کر دیا ہے،بھارتی فوج جسے آج صبح سے ہی انہتائی چوکس کر دیا گیا تھا اور فورسز اہلکاروں نے پولیس اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھالنا شروع کردیا تھا اس سے صاف نظر آ رہا تھا کہ آج کی رات بھارتی فوج ضرور کچھ نہ کچھ کرے گی اور پھر یہی ہوا ہے بھارتی فوج نے پوری وادی میں کرفیو نافذ کر دیا ہے.

    وادی کشمیر کے تحریک آزادی کے حوالہ سے حساس علاقوں میں صورتحال زیادہ حساس ہے اور لوگ اپنے گھروں‌ میں محصور ہو گئے ہیں، کسی کو گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں‌ ہے، بھارتی فوج کی طرف سے لگائے جانے پر جموں‌ کشمیر میڈیکل ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کا ایک لیٹر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے کرفیو پاس بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کرفیو کے نفاذ کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے کسی بڑے آپریشن کی اطلاعات ہیں،

  • سینٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن الزام تراشی پر اترآئی ہے،ایم شاہ زیدخان

    سینٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن الزام تراشی پر اترآئی ہے،ایم شاہ زیدخان

    سینٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن الزام تراشی پر اترآئی ہے،ایم شاہ زیدخان

    لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زیدخان نے کہاہے کہ سینٹ میں شکست کے بعد اپوزیشن الزام تراشی پر اترآئی ہے ، ملکی اداروں کو بدنام کر نے کی سازش کی جارہی ہے، گھٹیا حرکتیں کرنے پر اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے، کرپٹ سیاستدانوں کو عوام پہچان ہوچکی ہے ، حکومت عوام کے ساتھ مل کا ان کو منہ توڑ جواب دے گی ۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنما اپنے سیاہ کارناموں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کو ششوں میں مصروف ہیں ،مسلم لیگ ن کی تاریخ ہے اداروں کو کمزور کرنا، اداروں پر ہمیشہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے کسی قسم کی نرمی نیہں کی جائے گی ، پی ٹی آئی نے سسلین مافیا کو بے نقاب کیا ۔

    انہوں نے مزید کہاکہ سیاست کی آڑ میں گندگی نہیں اچھالنی چاہئے، پاکستانی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،اپوزیشن حکومت کی آڑ میں اداروں پر حملہ آور ہے لیکن پوری قوم اپنے اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی،(ن) لےگ اور پےپلز پارٹی کا سےاسی مستقبل ختم ہو چکا ۔

  • راحت فتح علی  خان چھاگئے ! کیسے جانیئے اس رپورٹ میں

    راحت فتح علی خان چھاگئے ! کیسے جانیئے اس رپورٹ میں

    لاہور : معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے پولیس اور شہداء کیلئے گانا ریکارڈ کرا کر پہل کرد ی ہے.گلوکار رحت فتح علی خان نے یہ گانا پولیس اور پاک فوج کے شہداکو خراج تحسین پیش کے تناظر میں گایا ہے.

    اس گانے کی تیاری کے حوالے سے بھی کئی اور لوگوں نے اس میں اپنا حصہ ڈالا . اطلاعات کے مطابق گانے کی مکسنگ اور میوزک ماسٹرنگ عمیر حسن جبکہ گانے کی موسیقی استاد راحت فتح علی خان نے ترتیب دی۔ گانا فلم ”دال چاول“ کیلئے ریکارڈ کیا گیا جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اکبر ناصر خان اور معروف شاعر ذوالفقار عادل کا لکھا گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ یہ فلم ”دال چاول“ سماجی مسائل اور معاشرے میں جرائم کی وجوہات پر بنائی گئی ہے۔فلم میں پولیس ، افواج پاکستان سمیت تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جبکہ فلم ایک پرائیویٹ فلم کمپنی کی کاوش ہے۔

  • پی ٹی آئی کی حکومت کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عثمان سعید بسرا ء

    پی ٹی آئی کی حکومت کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عثمان سعید بسرا ء

    پی ٹی آئی کی حکومت کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عثمان سعید بسرا ء

    لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی )تحرےک انصاف پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا ء نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی ،تاجر برادری کرپٹ مافیا کے ہاتھوں استعمال ہونے سے دور رہے ، تاجروں کو جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کروانے کے بعد ہڑتال کا جواز نہیں بنتا ۔

    ایک بےان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر قین رکھتی ہے ،قوم کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ دن رات عوام کی خدمت کی جائے ،عوام سابق سیاستدانوں کےلیے سڑکوں پر آنے کو تیار نہیں ، اپوزیشن رہنماں کی چیخوں کی اصل وجہ ان سے لوٹ مار کا حساب مانگنا ہے،ن لیگ نے ملک میں سیاسی انارکی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے لیکن عوام کسی کی کرپشن کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے ۔

  • سندھ میں امن و امان کی بحالی میں کس ادارے نے بڑا کردار ادا کیا؟ بلاول بھٹو نے اعتراف کر لیا

    سندھ میں امن و امان کی بحالی میں کس ادارے نے بڑا کردار ادا کیا؟ بلاول بھٹو نے اعتراف کر لیا

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پولیس کے یومِ شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں امن کی فضاکےقیام میں شہداءپولیس کی قربانیوں کابڑاکردارہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ پولیس کی خدمات بہت زیادہ ہیں، صوبائی حکومت شہداءپولیس کےبچوں اوران کےاہلخانہ کاخیال رکھےگی، پولیس فورس نےفرنٹ لائن پردہشتگردوں کامقابلہ اور امن قائم کیا، ملک میں معاشی بحران کی ذمہ داروفاقی حکومت ہے،

    انہوں نے کہاکہ شہریوں کومعاشی تحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ملک کومعاشی بحران سےنکالا، واضح رہے کہ آج ملک میں پولیس کے یوم شہداء کا دن منایا گیا ہے،