Baaghi TV

Author: +9251

  • اب باتوں‌ کا نہیں‌ کشمیریوں سے کئے وعدے نبھانے کا وقت ہے، مریم نواز

    اب باتوں‌ کا نہیں‌ کشمیریوں سے کئے وعدے نبھانے کا وقت ہے، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر اکیلا نہیں ہے، کروڑوں پاکستانی دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے زخم پاکستان کے دل پر لگتے ہیں، کشمیری بھائیوں کا بہنے والا خون پاکستانیوں کی رگوں میں دوڑتا ہے۔ مگر اب باتوں کا وقت نہیں، کشمیریوں سے کیے وعدے نبھانے کا وقت ہے،


    مریم نواز نے کہا کہ اس وقت انکو ہماری ضرورت ہے۔ واضح‌ رہے کہ کشمیر میں اس وقت حالات سخت کشیدہ ہیں، بھارتی فوج نے پورے کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس سے کشمیری گھروں‌ میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، بھارتی حکومت جموں‌کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے،

  • نہ جرمِ ضعیفی اور کرو ۔۔۔ قرأة العين عینیہ شاہین

    نہ جرمِ ضعیفی اور کرو ۔۔۔ قرأة العين عینیہ شاہین

    کشمیر کرہ ارض کا وہ خطہ جو جنت ارضی کہلاتا ہے جو پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ شہہ رگ کے بغیر انسان نہیں تو کشمیر کے بغیر پاکستان کا وجود خطرے میں پڑسکتا ہے۔ کشمیری قوم ستر سالوں سے پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔ کلمہ طیبہ اور دوقومی نظریہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کی شہہ رگ میں بسنے والوں کی تیسری نسل اس جنگ کا سامنا کر رہی ہے۔ انڈیا کے مظالم ساری دنیا پر عیاں ہیں۔ پاکستان کے پرچم کو جائے نماز اور کفن بنانے والی قوم پہ عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سے اٹھنے والی کشمیریوں کی آواز پابند سلاسل کر دی گئی اور ادھر کشمیر میں تمام حریت قیادت پس زنداں۔۔۔۔
    اور اس وقت کشمیر میں انڈین فورسز کے مزید دستوں کی تعیناتی، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافہ کرنا، ایمرجنسی ہسپتالوں کا قیام، کلسٹر بموں کا استعمال، سیاحوں کو فورا کشمیر سے روانہ کرنا اور باقی سب اچانک اقدامات حالات کے کسی اور ہی رخ پہ مڑنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔
    بزرگ کشمیری راہنما سید علی گیلانی کا یہ کہنا کہ اگر ہم مارے جائیں تو تمہیں روز قیامت جوابدہ ہونا پڑے گا۔ حریت راہنما یسین ملک کی جیل میں تشویشناک حالت۔۔۔۔ لائن آف کنٹرول پہ انڈین آرمی کی نقل و حرکت۔۔۔۔ یہ سب آخر کیا ہے؟؟
    شہہ رگ میں بسنے والوں کی نسل کشی کےمنصوبے اور ادھر وطن کے اندر سازشیں عروج پہ ہیں۔ کہیں سیاسی چپقلش اور کہیں مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دینے کی چالیں، کہیں "جمہوریت کے بھیس میں آمریت ہے” کا راگ الاپ کر اپنے دفاعی اداروں کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی چالیں، کہیں حکومت اور عوام کو آمنے سامنے کر کے مہنگائی کا راگ اپنے مذموم مقاصد کے لیے الاپ کر خانہ جنگی کی چالیں، ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کےلیے دفاعی اداروں پہ حملے، فورسز کے جوانوں کی شہادتیں، اور یہ سب ایسے نازک حالات میں جب ملک کے اندر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سچے محب الوطن پس زنداں، خادمین انسانیت فلاح و بہبود تک بین اور ملک قدرتی آفات کے گھیرے میں، ایک طرف مون سون بارشیں بے تحاشہ اور دوسری طرف سیلابی خطرات۔۔۔۔
    اے ملت پاکستان!!!!
    یاد رکھنا
    ہاتھ پہ ہاتھ دھرے منتظرفردا رہنے والی قوموں پہ کوئی سیف اللہ، کوئی ابن قاسم، کوئی غزنوی ، کوئی موسی بن نصیر، کوئی طارق بن زیاد نہیں اترا کرتا۔۔۔۔ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجیے قرطبہ و غرناطہ کی تباہی کی داستانیں پڑھیے۔۔۔۔
    اپنے حصے کی جنگ خود لڑنی پڑتی ہے ان حالات میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    کچھ نہی ہوگا اندھیروں کو برا کہنے سے
    اپنے حصے کا دیا خود ہی جلانا ہو گا
    اس ففتھ جنریشن وار کا جو کہ سکستھ جنریشن میں داخل ہو چکی ہے بھرپور توڑ ہمیں مل کر کرنا ہوگا۔

    ہم کیا سمجھتے ہیں یہ آگ ایل او سی کے اس پار ہی رہے گی ۔ادھر نہیں آئے گی۔ بلی کو دیکھ کر اگر کبوتر آنکھیں موند بھی لے تو بھی کیا خطرہ تو بہرحال ہےاور سر پہ ہے۔
    یہ جنگ ایل او سی کے پار کی جنگ نہیں ہے۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال ستر سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ اک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ انڈیا کے یہ اقدامات ان حالات میں جب امریکہ میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری دفعہ ثالثی کی پیشکش کر چکا ہے پاکستان امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں کامیابی کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک کی کامیابی سے پاکستان دنیا کو ایک نئی راہ پہ چلانے والا ہے لانگ ٹرم معاشی منصوبہ بندی سے دنیا کو لیڈ کرنے جارہا ہے
    تو یہ کشمیر کی صورتحال صرف وہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ کسی اور ہی بات کا عندیہ ہے۔
    بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اپنی بزدلانہ حرکتوں سے انتہائی اقدامات کی طرف بڑھ رہا ہے مگر یہ نہیں جانتا کہ
    جو دریا جھوم کے اٹھے ہیں تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے

    ان حالات کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا گورنمنٹ اور سکیورٹی اداروں کےساتھ ساتھ ہر شہری کو بھی اپنے طور پہ مکمل تیار رہنا ہوگا۔ پاکستان الحمد اللہ ہارپ ٹیکنالوجی جیسی جدید صلاحیتوں کا حامل ہے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بارشوں کو کنٹرول کیا جانا چاہیے اور جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ سیلاب جیسی صورتحال سے ایمرجنسی بچا جاسکے۔ عوام الناس کو کسی بھی سیاسی یا مذہبی تعصب سے باہر آکر یکجان ہوکر ملکی سالمیت کےلئیے ڈٹ جانا چاہیے مہنگائی اور ٹیکسز کا راگ الاپنے والی موم بتی مافیا کو اس وطن کا حق ادا کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔
    ثمرین اختر اصباح کس بہترین انداز میں نوائے امروز لکھتی ہیں اور اس ملت کو اس کی ذمہ داری ادا کرنے پہ ابھارتی ہیں۔ آئیے آپ بھی جس طرح بھی ممکن ہو سکے اپنی آواز کو اٹھائیے اس ملت کو یکجان کرنے میں اس وطن کے پاسبان بننے میں۔۔۔۔۔۔
    اک جسم کی مانند ہے امت یک قلب سبھی یکجان سبھی

    جب درد میں ہو اک حصہ تو بن جاتے ہیں درمان سبھی

    پر اب وہ اخوت کی باتیں ہیں مجھ کو لگیں انجان سبھی

    کیوں کوئی کسی کا غم بانٹے، ہیں اپنی جگہ شادان سبھی

    ممکن ہے کل یہ سب قصے تجھ پر دہرائے جائیں گے

    یہ چھریاں ، نیزے یہ بھالے، تجھ پر برسائے جائیں گے

    تُو آج نہ جن کے پاس گیا کل تیرے پاس نہ آئیں گے

    مت آنسو دیکھ کے یہ سمجھو تری آنکھ میں یہ نہ آئیں گے

    آ متحد ہوکے سب مسلم کچھ کام کریں کچھ کار کریں

    آ تھام کے تیغِ نبوی ہم پھر اس مرحب پہ وار کریں

    آ دہرائیں آباء کا عمل ، آؤ تو سہی اک بار کریں

    آ پھول بچائیں امت کے، آ کفر پہ ہم یلغار کریں

    آ تھام کے پھر سب تیر و تفنگ سب چلتے ہیں اس اور جہاں

    ناموس ہماری تن تنہا سولی پہ لٹکتی ہے بے جاں

    جلتے ہوئے جسموں کی تم کو رلاتی نہیں کیا آہ و فغاں

    ہم مسلم ہیں اور مسلم کو جچتی ہی نہیں خاموش زباں

    پھر یاد دلاؤ دشمن کو اس قوم میں غیرت باقی ہے

    جس دین کا موضوع انساں ہے اس دیں کی محبت باقی ہے

    خالد کی حمیت باقی ہے ، حیدر کی وہ جرأت باقی ہے

    ہاں بتلاؤ کہ تیرے لیے مومن کی عدالت باقی ہے

    سب باقی ہے ، تم باقی ہو ، گر اٹھ کے بڑھو، گر عمل کرو

    ہاں عمل کرو ، ہے وقت عمل ، مرنا ہے اٹل، کچھ کرکے مرو

    ہے وقت نشانے بازی کا ترکش کو نئے تیروں سے بھرو

    جو ہاتھ اٹھے مسلم پہ یہاں اس ہاتھ کو جڑ سے قلم کرو

    نہ جرمِ ضعیفی اور کرو ، جرات تو کرو ،رہے آں باقی

    جو آں باقی، تو جاں باقی ، گر جاں ہے تو یہ جہاں باقی

    اللہ کرے اس بہن کا ہو زور قلم اور زیادہ اور کاش اس ملت کے دل میں اتر جائے یہ بات۔۔۔۔

  • جشن آزادی 2019ء‘ طلبا و طالبات میں تقریری مقابلہ 6اگست کو منعقدہوگا

    جشن آزادی 2019ء‘ طلبا و طالبات میں تقریری مقابلہ 6اگست کو منعقدہوگا

    جشن آزادی 2019ء‘ طلبا و طالبات میں تقریری مقابلہ 6اگست کو منعقدہوگا

    ملتان ۔ 04 اگست (اے پی پی)ملتان آرٹس کونسل ملتان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی 2019 کے سلسلے میں مورخہ6 اگست بروز منگل صبح 9 بجے 15 سال تک کی عمر کے سکولوں کے طلباو طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ بعنوان;34; میں اور میرا پاکستان;34;منعقد ھوگا جس میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طلبا اور طالبات حصہ لے سکیں گے ۔

    اسی طرح مورخہ 7 اگست بروز بدھ کو صبح 9 بجے ملی نغوں کا مقابلہ سکولوں کے طلباو طالبات اور 15 سال تک کی عمر کے بچوں کے درمیان منعقد ھوگا ۔ تقریری اور ملی نغموں کے ان مقابلوں میں اول ;39;دوئم اور سوئم آنے والے بچوں کو ٹرافیاں اور انعامات دیئے جائیں گے جبکہ حوصلہ افزاء کے انعامات ان کے علاوہ ہوں گے ۔ تقریری مقابلے کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ ھوگا ۔ ملی نغمے قومی و علاقائی زبانوں میں پیش کیئے جاسکیں گے ۔ ججز کا فیصلہ حتمی ھوگا ۔ شرکت کے خواھشمند بچے اپنا نام 5 اگست تک ملتان آرٹس کونسل میں درج کراسکتے ہیں ۔

  • 2 لاکھ ملازمین نوکریوں سے فارغ ہوگئے

    2 لاکھ ملازمین نوکریوں سے فارغ ہوگئے

    نئی دہلی :بھارت: کاروں کی سیل میں کمی، 2 لاکھ ملازمین بے روزگارہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق بھارت میں آٹو انڈسٹری (گاڑی ساز صنعت) کی سیلز میں کم از کم 25 فیصد نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے شورومز تیزی سے بند ہورہے ہیں

    دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (ایف اے ڈی اے) نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کر کے آٹوانڈسٹری کو ریلیف فراہم نہیں کیا تو مستقبل قریب میں ہزاروں دیگر شورومز بھی بند ہوجائیں گے۔

    کاروں کی صنعت کے کاروبار کے متاثر ہونے کے نتیجے میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد ملازمین بے روز گار ہوئے ۔ایف اے ڈی اے نے خبردار کیا کہ شورومز بند ہونے کا مطلب ہے کہ مزید لاکھوں نوجوان بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت ملک میں 15 ہزار ڈیلرز 26 ہزار شورومز چلا رہے ہیں جہاں 25 لاکھ ’براہ راست ملازمین‘ کام کررہے ہیں علاوہ ازیں 25 لاکھ ملازمین ڈیلرشپ کے مجموعی نظام کے تحت فرائض انجام دے رہےہیں۔

  • وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    کراچی ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے کے پی ٹی ہیڈ ;200;فس میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اگر نیت صاف ہو تو دنیا ;200;پ کے ساتھ ہوتی ہے اور اللہ تعالی ;200;پ کے لئے دروازے کھولتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 15 ہزار رضاکار چاہئیں پھر ان کی ٹی میں بنا کر انہیں شہر کے مختلف اضلاع میں تقسیم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے دو مراحل ہوں گے، پہلے مرحلے میں نالے اور اطراف کے کچرے کو صاف کریں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں کراچی کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صفائی مہم کے موقع پر ہمارا ساتھ دیں ، شہر میں بے شمار تنگ گلیاں ہیں جہاں بڑی گاڑیاں اندر نہیں جا سکتیں ، شہری گھر کا کچرا پوائنٹ پر کھڑے ڈمپرز میں ڈالیں ، عوام کو بتادیا جائے گا کہ کس علاقے میں کہاں کہاں ڈمپرز کھڑے ہوں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں کچرا اٹھانے کا کوئی نظام نہیں ہے لوگ سڑکوں پر کچرا پھینک دیتے ہیں ۔ علی زیدی نے کہا کہ بڑے شہروں میں ماسٹر پلان اور مکینزم ہوتا ہے، اس طرح شہر آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی تعداد میں کچی آبادیاں ہیں ۔ کے پی ٹی، ریلوے اور دیگر اداروں کی زمینوں پر تجاوزات قائم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاءوسنگ اسکیم کے تحت کچی آبادی کے مکینوں کو گھر دیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کا پیسہ مسائل کے حل پر خرچ ہونے کے بجائے دبئی چلا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او صفائی مہم کی نگرانی کرے گا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ، علاوہ ازیں کراچی صفائی مہم میں تعاون کرنے پر مئیر کراچی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی، کرکٹرز، ٹریڈ ایسوسی ایشنز، مزدور یونین اور کراچی کے شہریوں کا مشکور ہوں ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران کراچی کا بیڑا غرق کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے ہیں ، اصل جمہوریت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے، اگر ان اختیارات کے ساتھ ہی دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے ہوں تو ایسے انتخابات نہ کرائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ صوبے پر حکومت کر رہے ہیں وہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے بارہا فنڈز کی فراہمی کے لئے درخواست کر چکا ہوں لیکن حکومت شہر کی صفائی اور شہری حکومت کے نظام چلانے کے لئے مطلوبہ فنڈز فراہم نہیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے لئے بھی درکار فنڈز فراہم نہیں کئے ہیں اور جتنے پیسے دیئے جاتے ہیں وہ تنخواہوں اور پینشن کے مد میں خرچ ہو جاتے ہیں ۔

    میئر کراچی نے کہا کہ ہ میں ماہانہ ایک ارب روپے ملنے چاہئیں لیکن کے ایم سی کو ماہانہ صرف 50 کروڑ روپے ملتے ہیں ۔ انہوں نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ کراچی کا پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے جبکہ اندرون سندھ اور لاڑکانہ کی صورتحال بھی ابتر ہے ۔ وسیم اختر نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کے سامنے حقائق لاءونگا کہ کراچی کا پیسہ کراچی میں کیوں نہیں لگ رہا ۔ تقریب کے موقع پر رضا کاروں کی بڑی تعداد نے صفائی مہم کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروایا ۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین کے پی ٹی، منتخب بلدیاتی نمائندوں ، صفائی مہم کے رضا کاروں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

  • پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں ، عامر سہیل برس پڑے ، کس کو اتنی بڑی بات کہہ دی

    پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں ، عامر سہیل برس پڑے ، کس کو اتنی بڑی بات کہہ دی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی حالیہ کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے خاتمے کے حوالے سے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ برس پڑے ، عامر سہیل نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

    ذرائع کے مطابق عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی صرف ایک شخص کی خواہش پر 6 صوبائی ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر بنانے کا سوچ رہا ہے لیکن یہ صرف بیان ہے کیونکہ حقیقت میں پاکستان میں ٹیلنٹ کی بہتات ہے لیکن نئے ڈھانچے میں آپ اس کو محدود کرنے جا رہے ہیں جو کارآمد نہیں ہوگا’۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ‘ادارہ جاتی ٹیمیں ماضی میں کسی حکومت نہیں بنائی تھی لبکہ ریاستی پالیسی کے تحت بنائی گئی تھیں اس لیے جب آپ ریاستی پالیسی کو بدلنے جارہے ہوں تو آپ کو پارلیمان میں بحث کے ذریعے کرنا ہوگا’۔

  • بنوں پولیس کے 139 افسران و نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘مقررین

    بنوں پولیس کے 139 افسران و نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘مقررین

    جنگ میں دیگر فورسز کے ساتھ بنوں پولیس کے 139 افسران و نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے‘مقررین

    پشاور ۔ 04اگست(اے پی پی)بنوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر یاسر آفریدی کی ہدایت پر یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہدائے پولیس کے لواحقین ، پولیس افسران و اہلکاران ، تاجر برادری، عوامی نمائندے و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کا مقصد شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین اور شہدائے کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر نا تھا ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے تھے جن پر شہدائے پولیس کی تصاویر آویزاں تھیں ریلی کے شرکا نعرے بازی کے ساتھ اللہ چوک کے مقام پر پہنچے جہاں پولیس کی جانب سے شہدا کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عوام الناس اور اہلکاروں نے خون کا عطیہ دیا .

    جسے تھیلیسیمیا سنٹر بنوں کو عطیہ کیا گیا اس موقع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان ، سرکل آفیسر شیر اکبر خان ، سرکل آفیسر اسد خان ، عیسکی قبیلے کے سربراہ ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان، تحصیل کونسلر ملک عالمزیب خان ،تاجر رہنما ڈاکٹر عبدالرءوف قریشی، ایس ایچ او صدر بین یامین خان ، انچارج ٹریفک وارڈن عبدالحنان مروت، ارشد خان ایس ایچ او سٹی ، ویلج ناظم شاہ زیب خان و دیگر مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے نہ ختم ہونے والی قربانیاں پیش کیں ہیں اسی کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اور اس جنگ میں دیگر فورسز کیساتھ ساتھ بنوں پولیس کے 139 افسران و نوجوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے جس پر نہ صرف پولیس کو فخر ہے بلکہ یہ سرزمین بنوں کے ثبوت ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کی یہ قربانیاں تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے رقم کی جائے گی ۔

  • موبائل بند، حریت قیادت گرفتار ، اللہ خیر ہی  کرے ، اب پتا نہیں کشمیروں کا کیا بنے گا . عمر عبدللہ بھی بول اٹھے

    موبائل بند، حریت قیادت گرفتار ، اللہ خیر ہی کرے ، اب پتا نہیں کشمیروں کا کیا بنے گا . عمر عبدللہ بھی بول اٹھے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڑے دکھ کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری ملت اس وقت بڑی مشکل میں ہے . پوری وادی میں کرفیوشروع ہوچکا ہے اور حریت قائدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے . اللہ خیر ہی کرے پتا نہیں اب کشمیریوں کا کیا بنے گا

    اپنی ٹویٹ میں عمر عبداللہ بڑے افسوس اور دکھ سے کہتے ہیں کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پوری وادی میں موبائل فون بند کردئیے گئے ہیں.

    عمر عبداللہ اپنےایک اور ٹویٹ پیغام میں‌ کہ چکے ہیں‌کہ اس وقت کشمیری قوم کی بقا خطرے میں ہے اور بھارتی فوجی دن دیہاڑے کشمیریوں کو مار مار کر بھگانے کی کوشش کررہے ہیں

  • سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کیا ہوئی گفتگو ؟ اہم خبر

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کیا ہوئی گفتگو ؟ اہم خبر

    سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے چیف سیکرٹری اور ایکٹنگ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللہ موسٰی الطائر سے ملاقات کی ہے، ملاقات کا مقصد او آئی سی کوکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ بھارتی جارحیت اور کلسٹر گولہ بارود کے استعمال سے بے گناہ شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے آگاہ کرنا تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجہ علی اعجاز نے ڈاکٹر عبد اللہ کو بتایا کہ 30 اور 31 جولائی 2019 کی رات کو بھارتی فوج نے توپ خانے کے ذریعے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال کرکے وادی نیلم میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جارحیت کے نتیجے میں شدید شہری ہلاکتیں ہوئی اور ایک 4 سالہ لڑکے سمیت 2 شہری شہید جبکہ 11 شدید زخمی ہوگئے۔ سفیر نے مزید کہا کہ ہندوستانی فوج جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول کے ساتھ شہریوں کی آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال کررھی ہے جو کہ جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے،

    پاکستانی سفیر نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں مزید 38،000 بھارتی فوجی دستوں کی تعیناتی کی اطلاعات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے۔ سیاحوں ، مذہبی زائرین اور طلباء کو فوری طور پر کشمیر چھوڑنے کی ہدایت اور لوگوں کو اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنے کی تاکید سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ہندوستانی حکام کشمیر میں مسلمان آبادی کے زمینی حقائق تبدیل کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔ سفیر نے بتایا کہ بھارت دہشت گردی کی جعلی انٹلیجنس کو کشمیر میں اپنی فوج کی تعیناتی بڑھانے کے لئے چال کے طور پر استعمال کررہا ہے،

    سفیر نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے بھارت پر اپنے دباؤ کا استعمال کرے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں‌ اس وقت صورتحال انتہائی سنگین رخ اختیار کر چکی ہے اور بھارتی فوج نے پورے کشمیر میں کرفیو لگا دیا ہے جس پر کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہی، بھارتی فوج کی طرف سے کلسٹر بم استعمال کرنے پر پاکستان کی طرف سے تمام بین الاقوامی فورمز پر احتجاج کیا جارہا ہے،

  • سکارکوئی میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ افسوسناک و دردناک ہے،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی جی بی

    سکارکوئی میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ افسوسناک و دردناک ہے،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی جی بی

    سکارکوئی میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ افسوسناک و دردناک ہے،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

    گلگت ۔ 4 اگست (اے پی پی)تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر نے کہا ہے کہ سکارکوئی میں حوا کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سکارکوئی واقعہ دلخراش ہے اور ہر ذی روح انسان اس واقعہ کی مذمت کرتا ہے اور ستم درد ستم یہ کہ مظلوم باپ نے انصاف کی فراہمی نہ ہونے پر اپنی جان دی جس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ صوبائی حکومت بری طرح ناکام رہی ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ گلگت صوبائی دارالحکومت ہے جہاں قانون کو فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیے تھا وہاں ملزمان کا فوری طور پر گرفتار نہ ہونا اور متاثرہ لڑکی کے والد کو انصاف نہ ملنے پر خودکشی کرنا اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی حکومتکو عوام کی جان و مال کی کوئی فکر نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان ایسے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جلد سے جلد مجرموں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔