Baaghi TV

Author: +9251

  • گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

    گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

    گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یوم شہداء پولیس کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

    لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی دہشت گردی اور کشمیر میں مظالم کیخلاف بر طانیہ اور امر یکہ سمیت اراکین یورپی پار لیمنٹ کو خطوط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سیاسی محاذ پر ناکامی کے بعد کشمیر کو موت کی وادی بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے مگر پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہے، نر یندر مودی کے اصل چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے،دہشت گردی کے خلاف آج بھی سیاسی اورمذہبی جماعتوں سمیت پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردوں کاقلع قمع کردیا ہے،ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے ہزاروں شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا انکو جتنا بھی خر اج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ۔

    پنجاب پولیس کے شہداء کی قر بانیوں کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ وہ اتوار کے روز الحمراء میں یوم شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کر نے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر کر نل (ر) ہاشم ڈوگر ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ،چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر،آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) محمد عارف ،سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ،ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت پولیس افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان ،انٹیلی جنس اداروں ،پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قر بانیاں دی ہیں دنیا میں اس بہادری کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ امریکہ دنیا کی سپر پاور ہے جس نے خود اور اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر افغانستان میں امن قائم کر نے کیلئے اربوں ڈالرز بھی خر چ کر دیئے ہیں لیکن آج تک وہاں امن قائم کر نے میں ناکام ہے مگر پاکستانی افواج اور سیکورٹی اداروں نے پاکستان میں امن قائم کر کے نئی مثال قائم کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امر یکہ سے کہنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کے موقف کو سنے اور اس پر عمل کرے کیونکہ پاکستان کی مدد کے بغیر امریکہ افغانستان میں امن قائم نہیں کر سکتا ،ہم پہلے بھی افغانستان میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر عبر تناک شکست ہوئی اور ہم اب بھی بھارت کو کسی صورت اسکے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ دنیا کے سامنے اس کا اصل چہرہ نے نقاب کریں گے جس کیلئے میں نہ صرف بر طانیہ اور امر یکہ سمیت یور پی پار لیمنٹ کے اراکین کو بھارت کی دہشت گردی اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف خط لکھوں گا بلکہ بھارت کے خلاف بھر پور لابنگ بھی کریں گے اور بھارت کو آخر کار کشمیریوں پر مظالم بند کر کے مسئلہ کشمیر حل کر نا ہی پڑ یگا ۔

    اُنہوں نے کہا کہ امر یکی صدر ٹر مپ کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش سے بھی بھارت کو بہت تکلیف ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور ہم آج بھی تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ پر امن اور بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور جنگ کی بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کر نے کے حامی ہےں مگر بھارت کبھی ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزور ی نہ سمجھے ،ہم سب متحد ہےں اور ملکی سرحدو ں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے سفارتی محاذپر شکست کھانے کے بعد مقبوضہ وادی میں جارحیت بڑھا دی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے ایشوز سے دنیا کی نظر ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرحملے کررہا ہے،دنیا بھارتی جارحیت کیخلاف آواز اٹھائے ،مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند ہونے چاہئیں ،مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہتے ہیں ،مسئلہ کشمیر پرعالمی برادری کی توجہ دلانے کی

  • کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،میاں جاوید علی

    کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،میاں جاوید علی

    کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،میاں جاوید علی

    لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فڈریشن پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہاہے کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ مشعل یوتھ سوساءٹی نے جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول منعقد کرکے نوجوان کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں ، شاندار فیسٹیول منعقد کرنے پر سلیم شاکر اور چیف آرگنائز انعام الحق سلیم مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی نہ صرف حمایت کرتی ہے بلکہ سپورٹ بھی کرتی ہیں ۔

    اس موقع پرپی ایچ اے کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک وقت تھا کہ نامور پہلوان پاکستان کی شان ہوا کرتے تھے، بدقسمتی سے سابق حکمرانوں نے پہلوانوں کی سپورٹ نہ کرکے ان کو مایوس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام کھیلوں اور کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھیں ۔ چیف آرگنائز رمشعل یوتھ سوساءٹی انعام الحق سلیم نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشعل یوتھ سوساءٹی نو جوانوں کو نشے کی لعنت اور معاشرتی برائیوں سے بچانے کیلئے بھی اپنی کاوشیں جاری رکھے گی ۔

  • فیس بک کی بھارت نوازی، برہان وانی کی تصویر شیئر کرنے پر کیا اٹھایا اقدام؟ اہم خبر

    فیس بک کی بھارت نوازی، برہان وانی کی تصویر شیئر کرنے پر کیا اٹھایا اقدام؟ اہم خبر

    فیس بک نے کشمیری لیڈر برہان وانی شہید کی تصاویر اور بھارتی مظالم پر مبنی دیگر مواد والے اکاؤنٹس اور پوسٹیں ڈیلیٹ‌ کرنا شروع کر دی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے باغی کو بعض پوسٹیں بھیجی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ صرف برہان وانی کی تصویر شیئر کرنے پر فیس بک انتظامیہ کی طرف سے انہیں‌ نوٹس بھیجا گیا اور پھر یہ پوسٹیں ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے اس امر پر شدید احتجاج کیا ہےکہ فیس بک، ٹویٹر اور سوشل میڈیا کے  جتنے بھی ذرائع ہیں ان کی طرف سے بھارت نوازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور کشمیر سے متعلق بھارتی دہشت گردی کے خلاف مواد پھیلنے سے روکا جاتا ہے،

    متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اس وقت بدترین دہشت گردی جاری ہے اور نہتے شہریوں کے خلاف کلسٹر بم استعمال کئے جارہے ہیں لیکن ایسا مسئلہ جس کے متعلق یو این نے قراردادیں پاس کر رکھی ہیں اس کے متعلق بات کرنے اور برہان وانی جیسے عظیم کشمیری شہداء کی تصاویر شیئر کرنے پر پوسٹیں اور اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے جاتے ہیں، یہ امر انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور فیس بک انتظامیہ سے خاص طور پر اس کی بھار ت نوازی سے متعلق بات کی جائے

    برہان وانی کی تصویر شیئر کرنے والے جس کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی اس کا کہنا ہے کہ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ انڈیا کس حد تک چلا گیا ہے، کشمیر میں خون بہہ رہا ہے اور فیس بک پر برہان وانی کی تصویر لگانا بھی جرم بن کر رہ گیا ہے،

    واضح‌ رہے کہ فیس بک انتظامیہ میں انڈین لابی پوری طرح متحرک ہے اور برہان وانی سمیت کشمیر کی تحریک آزادی سے متعلق تصاویر لگانے پر فیس بک اکاؤنٹ بھی فوری ڈیلیٹ کر دیے جاتے ہیں، جب بھی کشمیر میں قتل عام میں تیزی آتی ہے اور لوگ بھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے ہیں‌ تو فیس بک انتظامیہ میں موجود بھارتی لابی فوری متحرک ہوتی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے جاتے ہیں، پچھلے چند برسوں‌ میں اکثر مواقع پر یہ صورتحال دیکھنے میں آئی ہے،

    باغی ٹی وی کے نمائندے خنیس الرحمن کی طرف سے چند دن قبل چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کی توجہ بھی اس جانب مبذول کروائی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ آپ یہ باتیں ہمارے نوٹس میں‌ لائیں ہم اس بارے میں جائزہ لیں گے.

  • عید الا ضحی کےساتھ ہی ساتھ یوم آ زا دی کی تیاریاں عروج پر

    عید الا ضحی کےساتھ ہی ساتھ یوم آ زا دی کی تیاریاں عروج پر

    صو با ئی دارالحکومت لا ہو ر میں عید الا ضحی کےلئے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری

    لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی ) صو با ئی دارالحکومت لا ہو ر میں عید الا ضحی کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ یوم آ زا دی کی تیاری کے سلسلے میں شہر کے مختلف بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کی بہار نے عید کی خوشیوں کو مزید خوبصورت بنادیا ہے ،جانوروں کیساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد قومی پرچم‘ بیج‘ شرٹ اور ٹوپیوں کیساتھ سبز اور سفید رنگ کے چشمے خریدنے پر توجہ دے رہی ہے جبکہ بازاروں میں سبز اور سفید رنگ کے شلوار قمیض کی فروخت بھی جاری ہے ۔

    سبز ہلالی پرچموں کو لوگوں نے ابھی سے اپنی عمارتوں پر سجانا شروع کردیا ہے جبکہ گاڑیوں پر بھی پرچم لہرانے کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔ عید کی تعطیلات کے باعث یوم ;200;زادی کی تقریبات کو بھر پور طریقہ سے منانے کےلئے شہریوں میں ہر سا ل کی طرح اس سال بھی یوم ;200;زادی کی تقریبات کے حوالہ سے خوب جوش وخروش پا یا جا تا ہے ۔ قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے خوبصورت طریقہ سے سجانے اور یوم ;200;زادی کی تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منانے کےلئے تیا ریاں کی جا رہی ہیں ۔

  • قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، مومنہ وحید

    قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، مومنہ وحید

    قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، مومنہ وحید

    لاہور ۔ 4 اگست(اے پی پی )چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اورقومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا،سابق حکمرانوں کے دور میں سرکاری خزانے کو لوٹا گےا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کےا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا ،عوام کی بنےادی ضرورتوں کو نظر انداز کر کے ذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہادکررہی ہے اور ہم سرکاری خزانے کے امےن ہےں ۔

  • امریکہ غبارے کس مقصد کے لیے استعمال ہوں گے ،شرمناک  رپورٹ آگئی

    امریکہ غبارے کس مقصد کے لیے استعمال ہوں گے ،شرمناک رپورٹ آگئی

    واشنگٹن :دنیا میں اس وقت غباروں کا استعمال کئ جگہ پر ہوتا ہے . تاہم امریکہ نے ایک ایسا غبارہ بنایا ہے جس کے ذریعے امریکہ اب جدید غباروں کے ساتھ جاسوسی کرے گا اس مقصد کے لیے امریکہ میں نگرانی کے لیے غباروں کا استعمال آزمائشی طور پر شروع کیا جارہا ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع نے اس حوالے سے تصدیق کر دی ہے کہ امریکی حکومتی کانٹریکٹر سیئرا نیواڈا کارپوریشن کی جانب سے یہ غبارے تیار کیے گئے ہیں جو طویل فاصلے سے نہ صرف ایک نیٹ ورک بنانے کے قابل ہوں گے بلکہ زمین پر ہونے والی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں گے۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے یہ خبریں آرہی ہیں‌کہ یہ غبارے مختلف ریڈیو فریکیونسیز کا استعمال کریں گی جبکہ ان کو توانائی سولر پینل کے ذریعے ملے گی۔65 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے والے یہ غبارے کئی روز تک آسمان میں پرواز جاری رکھ سکیں گے جو کہ کسی بھی جہاز کے لیے ممکن نہیں۔

  • کون کرنے جارہا ہے ٹائیگر کی قربانی ، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

    کون کرنے جارہا ہے ٹائیگر کی قربانی ، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

    لاہور : قربانی کرنے کا وقت جوں جوں قریب آرہا ہے قربانی کے جانور خریدنے والے بھی روز منڈیوں کا رخ کرنے لگے . ہر کوئی اپنے جانور کی منہ مانگے قیمت مانگتا ہے اور اپنے جانور کو پیار سے کئ نام دیتے ہیں . ایسے ہی لاہور کی مویشی منڈی میں ٹائیگر نامی بیل نے دھوم مچا دی ہے ۔ سولہ من وزنی ٹائیگر کی منفرد کھال اور چال ڈھال نے سب کو اپنا گرویدہ بنالیاہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سگیاں میں سجی مویشی منڈی میں ویسے تو طرح طرح کے قربانی کے جانورلائے گئے ہیں مگرٹائیگرنامی بیل کا مقابل کم از کم اس منڈی میں دکھائی نہیں دیتا۔

    سگیاں پل والی مویشی منڈی میں لائے جانے والے اس ٹائیگر کی چال ڈھال نرالی اور منفرد رنگت اس بیل کی خوبصورتی کو چار چاند لگارہی ہے، ناز نخروں سے پلنے والے بیل کا وزن سولہ من اور قیمت تیرہ لاکھ روپے ہے۔

    شہری نہ صرف اس منفرد بیل کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں بلکہ اسکی تعریقیں کرتے بھی نہیں تھکتے ۔ ٹائیگر نامی بیل کے مالک کا دعوی ہے کہ خاص نسل کا یہ جانور لاہور کے علاوہ صرف کراچی کی چند مویشی منڈیوں میں موجود ہے۔

  • بھارتی وٹس اپ گروپس مسلمانوں کے خلاف نفرت سے بھرگئے، جانیئے اس رپورٹ میں

    بھارتی وٹس اپ گروپس مسلمانوں کے خلاف نفرت سے بھرگئے، جانیئے اس رپورٹ میں

    نئی دہلی: ہندو کی مسلمان اور اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، دہشت گرد ہندووں نے اپنی دشمنی میں‌کمی بھی کبھی نہیں‌ آنے دی . تازہ واقعہ بھی کچھ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واٹس اپ گروپ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    بھارتی واٹس اپ گروپس میں انتخابات سے متعلقہ مواد روک کر مسلم مخالف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے جو زور و شور سے جاری ہے جبکہ خوف کی وجہ سے مسلمان اپنا اصل نام بتانے سے بھی کترا رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے دبےدبے لفظوں میں یہ انکشاف کیا ہےکہ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں اخبار فروش کو روک کر اس کا نام پوچھا گیا اور جب اس نے اپنا نام ’’سندیپ‘‘ بتایا تو اسے اصل نام بتانے کا کہا گیا جس پر اس نے گھبراتے ہوئے اپنا اصل نام فہیم بتایا۔

    ایک اور واٹس اپ گروپ میں پوچھنے والے نے مسلمان اخبار فروش پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگ ہندو بچوں کو ملاوٹ شدہ کھانا بیچ رہے ہو جس کی وجہ سے وہ بیمار ہو رہے ہیں۔

    بھارتی واٹس اپ گروپس میں عام انتخابات کے بعد سے انتخابی مواد شیئر کیا جا رہا تھا جسے مکمل طور پر روک کر مسلم مخالف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف مسلمانوں میں اس وجہ سے بڑا خوف و ہراس پایا جارہا ہے . مسلمان نوجوانوں کی زندگیاں بڑی مشکل ہوگئیں ہیں‌کیونکہ جب بھی وہ باہر نکلتےہیں ان کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے.

  • چین نے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی گاڑیاں پاکستان روانہ کردیں‌

    چین نے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی گاڑیاں پاکستان روانہ کردیں‌

    گلگت: چین نے چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے مخصوص اور بلٹ پروف گاڑیاں پاکستان بھیج دیں‌، سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ گلگت پہنچ گئی۔

    آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے مطابق سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے لیے 15 گاڑیاں اور 20 موٹر سائیکل خریدے گئے ہیں جبکہ مزید 13 گاڑیاں اور موٹر سائیکل اگلے ہفتہ گلگت پہنچ جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے 12 کروڑ روپے کی لاگت سے 63 گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں جبکہ 30 گاڑیوں کی خریداری کے لیے حکومت سے این او سی طلب کیا ہے۔

    آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ 4 سو 67 اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے۔اس موقع پر آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں ایس پی یو کے سربراہ کے حوالے کیں۔

  • اقوام متحدہ کے مبصرین کا وادی نیلم کا دورہ، کلسٹر بم آنکھوں سے دیکھے تو کیا کہا؟ اہم خبر

    اقوام متحدہ کے مبصرین کا وادی نیلم کا دورہ، کلسٹر بم آنکھوں سے دیکھے تو کیا کہا؟ اہم خبر

    اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے نمائندوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھارتی جارحیت کے شواہد اپنی آنکھوں سے دیکھے، یو این کے مبصرین نے ایل او سی کے قریب وادی نیلم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مبصرین کے دورہ سے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کےسامنے بے نقاب ہو گیا،

    وادی نیلم میں بھارتی فوج نےایل اوسی کےمختلف علاقوں میں کلسٹربم پھینکے، ایل اوسی کے علاقے نوسیری میں پڑے کلسٹر بم بھی یواین او کے نمائندوں نے دیکھے، ایل اوسی کےقریب متاثرہ شہریوں سےبھی یواین اوکےنمائندوں نےصورتحال معلوم کی اور کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا،

    واضح‌ رہے کہ بھارتی فوج نے پچھلے چند دنوں میں نہتے شہریوں پر کلسٹر بم گرائے ہیں جس پر پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، یو این مبصرین کا کنٹرول لائن کا یہ دورہ بھی اسی حوالہ سے تھا،