استحکام پاکستان سیمینار


سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں 4 اگست بروز اتوار استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔ مجموعی طور پر دو چیزیں کسی بھی ملک میں استحکام کی علامت ہوتی ہیں ان میں پہلی چیز امن اور دوسری معیشت ۔ اس تناظر میں اگر پاکستان کو دیکھا جائے تو اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ پر امن ملک ہے یہاں کے لوگ اسلام پسند ، درد دل رکھنے والے اور غریبوں، مسکینوں کے ہمدرد ہیں ۔ اور اس کے پاس ایسے وسائل بھی موجود ہیں جن کی بدولت اس کی معیشت مضبوط ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گرم پانی کا سمندر ہے، ایک ہزار کلومیٹر سے لمبا ساحل ہے جس پر سیاحتی مقامات تعمیر کر کے معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ساتھ ساتھ صحرا، میدان، کوہسار ، آبشاریں ، جھیلیں ، چشمے ، جزیرے ، جنگل وغیرہ ایسے بے شمار وسائل ہیں جو استعمال میں لا کر ذرائع معاش تلاش کیے جا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ لاکھوں ٹن سے زائد معدنی ذخائر مثلاً کوئلہ، گیس، تیل، نمک، تانبا، کرومائیٹ، لوہا وغیرہ موجود ہے جن سے کمزور معیشت کو سہارا دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مادی قوت کے اعتبار سے بھی پاکستان کا ثانی دنیا میں نہیں ملتا یہ واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے ، پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس کا ماٹو: ایمان، تقوی، جہاد فی سبیل اللہ ہے ۔آبادی کے لحاظ سے چھوٹا ہونے کے باوجود پوری دنیا میں ساتویں بڑی فوجی طاقت کا حامل ہے ۔ اسلامی فوجی اتحاد جس میں 35 ممالک باقاعدہ شامل ہیں اور 10 نے تعاون کا اعلان کیا ہے اس کی قیادت پاکستان کے سابق آرمی چیف کے پاس ہے۔ ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے والی خفیہ ایجنسیز کے حوالے سے سب سے پہلے نمبر پر پاکستان ہے ۔ ملک کے آئین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کا محافظ ہے ۔ کیونکہ اس آئین میں درج ہے کہ اصل حاکم تشریعی و تکوینی حیثیت سے اللہ رب العالمین ہے۔ ملک کا قانون کتاب و سنت پر مبنی ہوگا اور کوئی ایسا قانون نہ بنایا جاسکے گا، نہ کوئی ایسا انتظامی حکم دیا جاسکے گا، جو کتاب و سنت کے خلاف ہو۔ اگر ملک میں پہلے سے کچھ ایسے قوانین جاری ہوں، جو کتاب و سنت کے خلاف ہوں تو اس کی تصریح بھی ضروری ہے کہ وہ بتدریج ایک معینہ مدت کے اندر منسوخ یا شریعت کے مطابق تبدیل کر دیے جائیں گے۔ اسلام پاکستان کا سرکاری مذہب ہے اور صدر اور وزیر اعظم کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔ آئین کی روسے مسلمان سے مراد وہ شخص ہے جو اللہ کو ایک مانے، آسمانی کتابوں پر ایمان لائے، فرشتوں، یوم آخرت اور انبیائے کرام پر ایمان رکھے اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی تسلیم کرے۔ جو شخص ختم نبوت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا منکر ہوگا وہ دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مصور پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اس کے کی اسلامی اساس کو واضح کرتے ہیں ۔قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا: پاکستان کا مقصد اس کے سوا اور کیا ہے کہ پاکستان میں اللہ کے دین کا نظام قائم ہوگا۔ علامہ محمد اقبال مرحوم نے فرمایا: ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے قانون اور اسلامی شریعت میں اس مسئلے کا حل خود موجود ہے مگر شریعت کے نفاذ اور ترقی کے لیے ہندوستان میں ایک آزاد مسلم ریاست یا ریاستوں کے قیام کی ضرورت ہے۔
سیمینار کے آخر میں انہوں نے شرکاء سے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری خواہ اس کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو اسے چاہیے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مذہبی اور سیاسی منافرت سے بالاتر ہو کر فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے استحکام ، سالمیت اور اسلامی تشخص کے بقاء کےلیے کردار ادا کرے ۔ انہوں نے 4 اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس سے وابستہ وہ افراد جو اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے جان کی بازی لگا گئے یقینا وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ پولیس کے تھانے چوکیاں علاقے کے امن کی محافظ ہیں اس لیے ہمیں ان کا ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے ۔
سیمینار کے اختتام پر مرکز کے خوبصورت لان میں پرچم کشائی کی گئی اور آخر میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
Author: +9251
-

استحکام پاکستان سیمینار مرکز اہل سنت والجماعت میں منعقد ہوا
-

پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، آج کس ٹیم کو شکست دی؟ اہم خبر
پاکستان ٹیم نے تیسری ایشین انڈر 23 والی بال چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں تین سے گیارہ اگست تک جاری رہنے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم نے بحرین کے خلاف تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی، پاکستان ٹیم نے بحرین کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دونوں سیٹوں میں 25-21 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ تیسرے سیٹ میں پاکستان کی کامیابی کا سکور 25-15 رہا،
بحرین کی ٹیم نے بھی پاکستان کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اچھی اٹیکنگ اور بلاکنگ کی وجہ سے قومی ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی۔ پاکستان ٹیم گروپ میں اپنا آخری لیگ میچ آج بروز پیر کو چائینز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔
-

مودی مائینڈ سیٹ سے دنیا میں اپ سیٹ ہو سکتا ہے، ناصر اقبال خاں و دیگر کا مظاہرہ سے خطاب
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے لاہورمیں بھارتی بربریت کیخلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی مائنڈسیٹ سے دنیامیں اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔بھارت کے متعصب حکمران عالمی امن کیلئے زہرقاتل ہیں۔انتہاپسندمودی کی ایک چنگاری خدانخواستہ دنیا کوراکھ کاڈھیربناسکتی ہے ۔دنیادوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی،شایداس آگ سے کوئی ملک محفوظ نہ رہے اسلئے مقتدرقوتوں کوکشمیریوں کی آزادی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرناہوگا۔
باغی ٹی ویی کی رپورٹ کے مطابق مقررین نے بھارتی بربریت پرشدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے شیرخواربچوں سمیت معصوم شہریوں پرکلسٹربمباری کی شدیدمذمت کی ہے ۔بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرکے جموں وکشمیر کی آئینی وقانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا ۔اگربھارت میں مٹھی بھر بھی انسانی حقوق کے علمبردارہیں تووہ نریندرمودی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔بھارت بدترین جارحیت کے باوجود جموں وکشمیرمیں ہارگیا،بھارت کاوہاں مزیدفوج بھجوانامدہوش عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے کیلئے کافی ہے ۔ کشمیریوںکے مقدس خون سے دریندرمودی کاداغداردامن صاف نہیں ہوسکتا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بھارت سے اظہار نفرت ومذمت کیلئے بینرز اورپلے کارڈاٹھائے ہوئے تھے ۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورتنویرخان ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،ندیم اشرف ،ناصرقریشی،مخدوم وسیم قریشی،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ، مرکزی نائب صدور سلمان پرویز ، ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،ممتازاعوان،محمدشاہدمحمود اورصدرپنجاب محمدیونس ملک نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ کے بعدامریکاتنازعہ کشمیر پرثالثی کرناچاہتا ہے مگربھارت مسلسل انکارکررہا ہے مگر وہ اس طرح راہ فراراختیار نہیں کرسکتا ۔بھارت کونہتے مسلمانوں کی نسل کشی پرعالمی برادری کوجواب دیناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کاکوئی باضمیرانسان کشمیریوں پرہونیوالے ظلم وستم سے چشم پوشی نہیں کرسکتا ۔نریندرمودی کاجنون دنیا کوخون میں ڈبودے گا ،جموں وکشمیر بھارت کااٹوٹ انگ نہیں پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے تنازعہ کشمیر پرثالثی کابیان امریکا کاامتحان بن گیا ،اگرامریکا واقعی دنیاکی سپرپاورہے تووہ اوراس کے اتحادی بھارت کولگام دیں۔
-

کسٹم حکام نے ایران کی کیا چیز پکڑ لی ؟ کہ جان کر ہرکوئی حیران رہ گیا
لاہور: کسٹم حکام نے شاندار کارروائی کرکے کروڑوں روپےکا ایرانی خشک دودھ پکڑ لیا . یہ ایران سے کوئٹہ اور پھر کوئٹہ سے لاہور تک پہنچایا گیا ، ایرانی ساختہ دودھ کو لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جاری تھی۔کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ خشک دودھ نبی بخش نامی ٹرانسپورٹر کا تھا۔
کسٹم حکام کے ذرائع کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے کلکٹر احمد رؤف کی خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے کوئٹہ سے آنے والے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔ ٹرک سے سمگل شدہ خشک دودھ کے آٹھ سو اسی بیگز برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق یہ سمگل شدہ دودھ آئس کریم پوائنٹس اور ڈیری فارمز پر سپلائی کیلئے کوئٹہ سے لاہور بھجوایا گیا تھا۔یہ ایرانی خشک دودھ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے.
-

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے سینیٹ میں ووٹ نہ دینے والے اراکین کیخلاف کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین اگلے ہفتے ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے،
اپوزیشن جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ یا کچھ اور؟ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے کیوں کیا رابطہ؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو میں اس امر پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں رہبر کمیٹی کا اجلاس بلاناچاہیے، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے والے اراکین کیخلاف کارروائی عمل میں لانا ہوگی،
دونوں رہنماؤں میں ہونے والی گفتگو میں قرار دیا گیا ہے کہ رہبر کمیٹی آیندہ کی حکمت عملی طے کرے گی، واضح رہے کہ آج بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے مابین بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں آئندہ ہفتے باضابطہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے،
-

کشمیر : آج کی رات اہم ، کچھ بھی ہوسکتا ہے.
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرتے جارہے ہیں اوروادی سے آخری اطلاعات کے مطابق آج کی رات بڑی اہم اور رات کو کچھ بھی ہوسکتا ہے
مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق فوج کو انہتائی چوکس کر دیا گیا ہے اور فوج نے پولیس اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھالنا شروع کردیا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ کسی بھی وقت پوری وادی میں کرفیو کا نفاذ ہوسکتاہے
یہ بھی ذرائع کے حوالےسے معلوم ہوا ہےکہ کرفیوکے نفاذ کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے کسی بڑے اپریشن کے کیئے جانی کی اطلاعات ہیں. لوگ پہلے ہی گھروں سے باہر نہیں نکل رہے اور اگر کرفیوکا نفاذ ہوجاتاہے تو اس سے کمشیریوں کا جینا اور محال ہوجائے گا
-

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری، چیئر مین پی سی بی کی کل لیگ فرنچائز مالکان سے ہوں گی ملاقاتیں
پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی احسان مانی لیگ فرنچائز مالکان سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ، ملاقات میں پی سی ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق کچھ فرنچائز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا چیئر مین پی سی بی فرنچائز مالکان سے ملاقات میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے تحفظات پر غور کیا جائے گا،،ملاقات میں پی ایس ایل جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی،
-

پاکستان کسی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری
وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دینےکے لیے ہمہ وقت تیار ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی سےخطے کاامن تباہ ہو رہاہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں اضافی بھارتی فوج جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے، پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، پاکستان مسئلہ کشمیرکااقوام متحدہ کی قراردادوں،کشمیریوں کی خواہشات کیمطابق حل چاہتاہے، بھارتی اقدامات سےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی خراب ہورہی ہے،
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کی خواہشات کےمطابق چاہتے ہیں، پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے روکا نہیں جاسکتا، عالمی قیادت اورادارےبھارتی غیرذمے دارانہ اورجارحانہ رویےکانوٹس لیں،
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی شرانگیزیوں کا جواب دینے کیلئے کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر
واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کےامورپرغورکیاگیا اور بھارت کی جانب سےایل او سی کی خلاف ورزیوں کےمعاملے پرمشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیردفاع،خارجہ،داخلہ اوروزیرامورکشمیرنےشرکت کی، اجلاس میں بھارت کی شرانگیزیوں کاموثر جواب دینے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود ، ڈی جی ملٹری آپریشنزکی موجودہ صورتحال پر اجلاس کوبریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران بھارت کیجانب سےسویلین آبادی کوکلسٹربموں سےنشانہ بنانےکےمعاملےپرگفتگو کی گئی،
بھارت کشمیریوںکا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی
اجلاس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے، وزیرخارجہ اورڈی جی ملٹری آپریشنزکی طرف سے شرکاء کو اہم بریفنگ دی گئی،
اپوزیشن جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ یا کچھ اور؟ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے کیوں کیا رابطہ؟ اہم خبر
-
پاکستان میں بڑی تعداد میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی آمد
فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چئیرمین میاں کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی سرگرمیوں کا حب بننے جارہا ہے ۔ بڑی تعداد میں ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں جس کے باعث پاکستان بہت جلد ساتھ ایشیاء میں معاشی سرگرمیوں کا مصروف ترین مرکز بن جائے گا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نئی انڈسٹریل سٹییز وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گنجان آباد شہروں میں صنعتیں پروان نہیں چڑھ سکتی فیصل آباد کی پاور لوم انڈسٹری اور ہوزری انڈسٹری کو شہروں کی تنگ گلیوں سے نکل کر انڈسٹریل سٹیز کا حصہ بننا چاہیے جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے انکا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے پرائرٹی اسپیشل اکنامک زون سے لوکل صنتکاروں کو فائیدہ اٹھانا چاہیے جہاں انہیں انکم ٹیکس میں چھوٹ اور ڈیوٹی فری مشنری کی امپورٹ جیسی سہولیات میسر ہوں گی ۔ فیصل آباد ایک انڈسٹریل سٹی ہے جہاں ہنر مند تجربہ کار سٹاف موجود ہے جوکہ انڈسٹری کی ضروریات مناسب اجرت میں پوری کرتا ہے ۔
-

کپمنی ایک ، برانڈ ایک ، ماڈل ایک پھر قیمتیں کیوں مختلف ؟ سوزوکی نے پاکستانیوں لوٹنا شروع کردیا
لاہور : پاکستان میں جہاں پہلے ہی مہنگائی نے ڈیرےڈال رکھے ہیں اور آئے روز ہر چیز کی قیمت میںاضافہ ہورہا ہے .وہاں غیر ملکی کمپنیوں کو بھی پاکستانیوں کو لوٹنے کا موقع مل گیا ہے.تفصیلات کے مطابق بھارت میں سوزوکی کی گاڑی کی قیمت اور ہے اور پاکستان میں کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود اسی گاڑی کی قیمت اور ہے.
باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سوزوکی موٹرز نے پاکستانیوں سے گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ وصول کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں کی اور ببانگ دہل زیادہ قیتمتیں وصول کرکے اپنی مرضی مسلط کررکھی ہے.
ذرائع کے مطابق بھارت میں سوزوکی ماروتی الٹو کی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار جبکہ پاکستان میں اسی سوزوکی ماروی الٹو کی قیمت 14 لاکھ 33ہزار وصول کی جارہی ہے . اوراگرپاکستان کی کرنسی کو بھارتی کرنسی میں بدلہ جائے تو یہ گاڑی 6لاکھ 70ہزار میں ملنی چاہیے. اس حساب سے سوزوکی پاکستانیوں سے 7 لاکھ 63 ہزارروپے زیادہ لے رہی ہے ، آخر کیوں ؟
کسٹم اور مافیا کی ملی بھگت سے پچھلے سال 200 ارب کی کرپشن کا انکشاف
سوزوکی موٹرز کی اس لوٹ مار سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ بقیہ رقم جو سوزوکی موٹرز ناجائز وصول کررہی ہے وہ کون واپس لے گا . کیاحکومت اس ناانصافی کا نوٹس لیتی ہے یا پھر کھوکھلے دعوے کرکے وقت ٹپاو والا کام کرتی ہے. لیکن یہ تو واضح ہے کہ سوزوکی پاکستانی عوام کو بے وقوف بناکر ان سے ناجائز منافع لے رہی ہے . اس کا حساب بھی ہونا چاہیے اور احتساب بھی