Baaghi TV

Author: +9251

  • اپوزیشن جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ یا کچھ اور؟ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے کیوں کیا رابطہ؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ یا کچھ اور؟ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے کیوں کیا رابطہ؟ اہم خبر

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا اور اہم امور پر مشاورت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو کے دوران اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے باضابطہ ملاقات بھی کریں گے، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے ملاقات کے دوران سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں میں پیدا ہونے والے اختلافات سے متعلق جائزہ لیا جائے گا،

    واضح‌ رہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اختلافات بڑھنے پر دونوں جماعتوں‌کی قیادت نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے تاہم یہ اختلافات بڑھتے جارہے ہیں اور اس میں‌ مزید شدت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے،

  • ایل او سی پر بھارتی دہشت گردی کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ اہم خبر

    ایل او سی پر بھارتی دہشت گردی کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اورشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی وادی کو معصوم کشمیریوں کے خون سے نہلا دیا ہے اوربھارتی فوج نے نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے، بھارتی ظلم و ستم اور تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا۔ بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیری عوام میں آزادی کی تڑپ مزید بڑھی ہے۔کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جان لے کہ وہ ظلم کے پہاڑ توڑ کر بھی کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا۔ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے،

    سردارعثمان بزدار نے کہاکہ بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہیئے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑی تھی،ہے اور رہے گی اورکشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے -پاکستان کی پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے- انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانا مودی سرکار کا وحشیانہ فعل ہے- بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے-مودی سرکار کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور مذمت کرتے ہیں -عثمان بزدارنے کہاکہ شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانا بھارت کا پاگل پن ہے، معصوم شہریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا کر بھارت کا مکروہ اور گھناؤنا چہر ہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے-

    انہوں نے کہاکہ بھارت نے کلسٹر بم استعمال کر کے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی ہیں -بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلا حیت رکھتی ہیں -عثمان بزدارنے کہاکہ وطن عزیز کی عزت، وقار اور سلامتی کیلئے پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے-شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اوردعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے-

  • یہ بچہ کس کا ہے ؟ واساکی غفلت سے ایک اورجان چلی گئی

    یہ بچہ کس کا ہے ؟ واساکی غفلت سے ایک اورجان چلی گئی

    لاہور: ایک ننھی جان واسا کی غفلت کی وجہ سے ہوگئی قربان ، شیرا کوٹ کے علاقے الخیام روڈ پر 5 سالہ ریحان مین ہول میں جا گرا، ریحان محلے میں کھیل رہا تھا کہ گڑہے میں گر گیا، مین ہول کے اوپر ڈھکن موجود نہ تھا،

    واسیا کی غفلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس علاقے میں گٹروں کے ہول نہیں ہیں‌اور واسا کے اہلکاروں نے کبھی اس طرف آنا گوارا ہی نہیں کیا اطلاعات کے مطابق پولیس اورریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور6 گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد بچے کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کر لیا گیا، ریسکیو اور واسا انتظامیہ نے بچے کی ڈیڈ باڈی تلاش کرکے قبضے میں لے لی۔

    دوسری جانب ایم ڈی واسا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او ثاقب رزاق، سیب انجنیئر سید نجف، سپروائزر منیر مسیح کو معطل کرکے معطل واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

  • بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام  کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے  ، اوآئی سی

    بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

    ریاض : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے جاری مظالم کے خلاف اوآئی سی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر تاریخ کے سب سے بڑے مظالم کررہاہے، عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے او آئی سی نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر بھارتی مظالم روکے

    مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی فوج کی طرف سے کیئے جانے والےمظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد نے ٹویٹر کے ذریعے بھارتی حکومت تک اپنا پیغام پہنچا دیا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظالم سے باز آجائے اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کردے

    اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بھارت سولین شہریوں پربمباری کررہاہے اور لائن آف کنڑول کے ساتھ ساتھ جنگ کا ماحول بنا رکھا ہے . بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے.

    سیکرٹری جنرل او آئی سی نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے اپیل کی ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلاکر اس معاملے کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کرنے کے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل بھی اپنا کردار ادا کرے

    سیکرٹری جنرل او آئی سی نے عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر کلسٹر بمباری کررہا ہے اور کوئی اسے پوچھنے والا نہیں‌، سیکرٹری جنرل نے مزیدکہا کہ اگر بھارت کو نہ روکا گیا تو خطے میں خطر ناک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے

  • میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری کیا اہم پیغام، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری کیا اہم پیغام، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    حریت کانفرنس ع جموں کشیر کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب کی بار بھی ان شاء اللہ تعالیٰ، اللہ کی نصرت و تائید سے موجودہ حالات کا ہمت و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کریں گے،

    میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی ہے اور کشمیری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گھبرانے کے بجائے حوصلوں کو بلند رکھیں، اللہ کی ذات پر بھر پور توکل اور بھروسہ رکھ کر اجتماعیت کا مظاہرہ کریں،

  • کلسٹر بموں کے استعمال کیخلاف سکھوں کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے، اہم خبر

    کلسٹر بموں کے استعمال کیخلاف سکھوں کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے، اہم خبر

    ایل اوسی پر کلسٹر بموں کے استعمال پربرطانیہ میں مقیم کشمیری وسکھ رہنما سیخ پا ہیں اور انہوں نے شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری اورسکھ کمیونٹی کابھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ منانےکااعلان کیا ہے، کشمیری اور سکھ رہنماؤں‌نے بھارتی ہائی کمیشن کےباہراحتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی15اگست کوآزادریاست خالصتان کاپرچم بھارتی ہائی کمیشن کےباہرلہرائےگی،

    کشمیری اور سکھ رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیریوں پرکلسٹربم حملوں کاذمہ داربھارتی دہشتگرد وزیراعظم ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے زندگی مفلوج کر رکھی ہے ، تمام راستے بند ہیں. ظالم بھارتی فوجی ہر چوک اور ہر راستے پر بندوقیں تانے کھڑے ہیں‌، بھارت مقبوضہ کشمیر کی اپنی حیثیت ختم کرنے کافیصلہ کرچکا ہے اور کسی بھی ممکنہ سخت ردعمل سے بچنے کےلیے پوری وادی میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں افواج کو الرٹ کردیا ہے. معاملات کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کررہے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.

    بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری .بھارتی فوج کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.

  • دہشت گردی کی جنگ میں پولیس فورس نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں.

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں پولیس فورس نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا، ہمارے نظام صوبے، ملک اور قوم کے لئے ان قربانیوں سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہوسکتا جو پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران دی ہیں، آج ہم جس پرامن حالت میں سکون کے ساتھ رہ رہے ہیں یہ انہی قربانیوں کی بدولت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حیدرعلی شکوہ، آئی جی پولیس محسن بٹ، پولیس حکام اور شہداء کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے دن ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یہاں موجود ہیں، شہداء کی جانوں کا نعم البدل تو نہیں ہوسکتا تاہم ہم ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے غم میں شامل ضرور ہوسکتے ہیں،ہم عزم اور جذبے کے ساتھ شہداء کے بچوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور رہائش کی سہولتوں کو ضرور یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک اور صوبے میں ہر سطح اور ہر پیمانے پر دہشت گردی ہوتی رہی ہے اور اگر صورتحال میں بہتری آئی ہے تو اس کی وجہ اور کچھ نہیں صرف شہداء کی قربانیاں ہیں، تمام فورسز ہماری ہیں اور وردی میں ملبوس لوگ صحیح معنوں میں سچے پاکستانی ہیں جو 24گھنٹے سرحدوں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی پر موجود رہتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے وسائل کم نہیں لیکن ایسی کوئی ترجیح نہیں بنائی گئی ہے جس سے ان وسائل کا صحیح معنوں میں استعمال ہو اور یہ وہ خامیاں ہیں جن سے بہت سے امور خراب ہوئے، انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت ہے جب ہم نے ہر شعبے کو اٹھانا ہے، بہتری آئے گی تو کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا، ہمارے سپاہیوں کے پاس تمام سہولتیں ہوں گی تو وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے قابل ہوسکیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فورسز کو سہولتیں فراہم کرکے ان کی کارکردگی کو مثالی بنائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، پولیس اورلیویز فورس امن کے قیام کی اہم ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں اور ان فورسز میں کسی قسم کی تفریق نہیں آنی چاہئے، ہم انہیں یکساں سہولتیں دیں گے اور ان سہولتوں کو دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں دیکھے اور ان دیکھے دشمنوں کا سامنا ہے ان حالات میں سیکوریٹی فورسز اپنے حوصلے بلند رکھیں، ان کی اخلاقی مدد معاشرے کی ذمہ داری ہے جس میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، ہماری فورسز بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور مشکل ترین اور کٹھن حالات میں بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو ان کے حل کے لئے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی، قبل ازیں وزیراعلیٰ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر شہباز شریف نے حریت قیادت کو کیا دیا پیغام؟ جانیے اس خبر میں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر شہباز شریف نے حریت قیادت کو کیا دیا پیغام؟ جانیے اس خبر میں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مقبوضہ کشمیر میں‌ جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حریت قائدین کو یقین دلایا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ کپواڑہ میں‌ سات کشمیری نوجوانوں کا قتل قابل مذمت ہے، نریندر مودی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور یاد رکھیں کہ بے گناہ انسانوں کا خون ظالم اقوام اور ریاستوں کو کھاجاتا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت پوری دنیا کو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا فوری نوٹس لینا چاہیے،

    انہوں نے حریت قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یٰسین ملک اور دیگر قائدین کو یقین دلایا کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ان شاء اللہ ہمکنار ہو گی، اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے سیکیورٹی اداروں اورپولیس کے شہداء کی عظیم قربانیوں‌پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ شہداکےلواحقین کوسلام ،ان کے پیاروں نے مادروطن کیلیے جانیں قربان کیں،ارضِ وطن کیلیے جانوں کےنذرانے دینے والے قوم کے اصل ہیروہیں، اللہ تعالیٰ شہداکےدرجات بلند فرمائے اور ان کےاہلخانہ کو صبر جمیل دے،

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی شرانگیزیوں‌ کا جواب دینے کیلئے کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی شرانگیزیوں‌ کا جواب دینے کیلئے کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کےامورپرغورکیاگیا اور بھارت کی جانب سےایل او سی کی خلاف ورزیوں کےمعاملے پرمشاورت کی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیردفاع،خارجہ،داخلہ اوروزیرامورکشمیرنےشرکت کی، اجلاس میں بھارت کی شرانگیزیوں کاموثر جواب دینے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود ، ڈی جی ملٹری آپریشنزکی موجودہ صورتحال پر اجلاس کوبریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران بھارت کیجانب سےسویلین آبادی کوکلسٹربموں سےنشانہ بنانےکےمعاملےپرگفتگو کی گئی،

    اجلاس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے، وزیرخارجہ اورڈی جی ملٹری آپریشنزکی طرف سے شرکاء کو اہم بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اورکلسٹر بموں کےاستعمال کےمعاملےکانوٹس لے، قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کانوٹس لے،

  • بھارت کس ملک سے گٹھ جوڑ کر کے کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے؟ سینیٹر رضا ربانی نے صاف بتا دیا

    بھارت کس ملک سے گٹھ جوڑ کر کے کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے؟ سینیٹر رضا ربانی نے صاف بتا دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی اور نسل کشی کو بطور ریاستی پالیسی فروغ دیتا ہے، کلسٹربم کا استعمال بھارت کی دہشتگردی بطور ریاستی پالیسی کا ثبوت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت بین الاقومی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کلسٹرایمونیشن معاہدہ کلسٹربم کے استعمال اورذخیرہ کرنے پرپابندی لگاتا ہے، بھارت کلسٹرایمونیشن کے کنونشن اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، انسانی حقوق کےعلمبردار مغرب کااس معاملے پر خاموش رہنا حیران کن ہے ،

    سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ سیکیورٹی کونسل بھارت کی جانب سے کلسٹر بم کے استعمال کا نوٹس لے، کشمیرمیں جبر کا بھارتی طریقہ کار فلسطین میں مظالم سے ملتا ہے، یہ سب دہلی اور تل ابیب کے درمیان گٹھ جوڑ کے باعث ہے، پاکستانی حکومت کلسٹرایمونیشن کے بھارتی استعمال پرپارلیمنٹ کواعتماد میں لے،