Baaghi TV

Author: +9251

  • یٰسین ملک سے متعلق خطرناک افواہوں پر مشعال ملک رو پڑیں، عالمی برادری سے کیا مطالبہ کیا؟ اہم خبر

    یٰسین ملک سے متعلق خطرناک افواہوں پر مشعال ملک رو پڑیں، عالمی برادری سے کیا مطالبہ کیا؟ اہم خبر

    جموں‌کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے یاسین ملک سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل رہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کےبارے میں بھی خطرناک قسم کی افواہیں سامنےآرہی ہیں، میرا دل کہتا ہے یاسین ملک زندہ ہیں، یاسین ملک کی بہن کاکہنا ہےکہ انکی طبیعت اتنی خراب ہےوہ کھڑےبھی نہیں ہوسکتے،

    مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صوتحال سے عالمی برادری کو آگاہ رکھنا چاہیے، میں پاکستان سے اپیل کرتی ہوں وہ یاسین ملک کے مسئلے کو اٹھائے، یاسین ملک کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،ان کو اسپتال منتقل کیا جائے، واضح رہے کہ یٰسین ملک کی تہاڑ جیل میں‌ طبیعت سخت خراب ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے حوالہ سے طرح طرح کی خبریں پھیل رہی ہیں‌ تاہم بھارتی حکومت ابھی تک اس حوالہ سے کچھ بھی نہیں‌ بتا رہی ہے،

  • بھارتی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کشمیر سے متعلق کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    بھارتی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کشمیر سے متعلق کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران، خفیہ ایجنسی کے عہدیداران سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ امیت شاہ اگلے ہفتہ مقبوضہ کشمیر جائیں گے جہاں وہ پہلے جموں‌ جاکر ہندوانتہاپسند تنظیموں‌کے عہدیداران، فوجی کمانڈروں اور ریاستی گورنر سے ملیں گے، اسی طرح وہ وادی کشمیر بھی جائیں گے تاہم اس سے قبل بھارتی پارلیمنٹ کے سیشن میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کا بل پیش کئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جس پر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر کشمیر میں اضافی فوج پہنچائی گئی ہے اور کشمیری قیادت کو نظربند یا جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے،

    رپورٹ کے مطابق امیت شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کشمیریوں کے احتجاج سے نمٹنے پر بھی تفصیل سے غوروفکر کیا گیا، واضح رہے کہ دو دن پہلے ہی حکومت نے ایڈوائزری جاری کرکے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو جموں‌کشمیر سے نکل جانے کی ہدایات جاری کی ہیں، امرناتھ یاتریوں کے بیس کیمپ سے بھی یاتریوں کو جانے کیلئے کہہ دیا گیا ہے،

    یاتریوں اور سیاحوں کو واپس بلانے سے متعلق حکومت کی ایڈوائزری سے جموں و کشمیر کے عوام میں‌ خوف و ہراس کی کیفیت ہے اور وہ اس بات کا اندیشہ ظاہر کررہے کہ مودی حکومت آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ آرٹیکل 35 اے سرکاری نوکریوں اور زمین کے معاملات میں ریاست کے باشندوں کے خصوصی اختیارات دیتا ہے،

  • تیونس ، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے متعدد دہشت گرد ہلاک

    تیونس ، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے متعدد دہشت گرد ہلاک

    تیونس میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،جس میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق تیونس میں سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،جس میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
    تیونس کے نیشنل گارڈ کے ترجمان کرنل حسام الدین الجبابلی نے بتایا کہ ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جبال عرباطہ میں ایک آپریشن شروع کیا ہے جس میں اب تک متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    خیال رہے کہ جولائی میں ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ‘داعش’ سے وابسطہ جنگجووں کو ابو بکر البغدادی کی غائبانہ بیعت کرنے کے ساتھ تیونس میں دہشت گردانہ حملوں کا اعلان کیا تھا۔

  • مکہ مکرمہ کی مساجد میں ہوا صاف کرنے کے منصوبے کا افتتاح

    مکہ مکرمہ کی مساجد میں ہوا صاف کرنے کے منصوبے کا افتتاح

    فضا کی آلودگی اس وقت ہر ملک کامسئلہ ہے ، پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں فضائی آلوگی کا سامنا ہے لیکن اس کا حل تلاش کر لیا گیا ہے اور سعودی عرب نے اس سلسلے میں سبقت لے لی ہے. سعودی عرب میں ہوا صاف کرنے کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ کی مختلف مساجد کو صاف اور ٹھنڈی ہوا کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

    تفصیلات کےمطابق مکہ معظمہ میں ہوا صاف کرنے کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح خادم الحرمین الشرییفن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبداللطیف آل الشیخ اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کے ذریعے مسجد نمرہ اور مشاعر مقدسہ میں الخیف مسجد کو تازہ اور صاف ہوا فراہم کی جاسکے گی۔ خیال رہے کہ مقدس دارالحکومت (مکہ معظمہ) میں ہوا کو صاف کرنے اور ایئر کنڈیشن فراہم کا یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد نمرہ اور مسجد الخیف کو تازہ ہوا فراہم کی جاسکے گی۔ ایک منٹ میں ان دونوں مساجد کو ایک منٹ میں 10 لاکھ ساڑھے تین مکعب فٹ تاز فراہم کی جائے گی۔
    واضح‌ رہے کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اب تک اکثر ممالک تگ و دو کر رہے ہیں. جنوبی ایشیائی ممالک اس سے کافی حد تک متاثرہیں.

  • ممبئ بارشوں سے تباہی، فوج اور نیوی الرٹ کر دی گئی

    ممبئ بارشوں سے تباہی، فوج اور نیوی الرٹ کر دی گئی

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں‌بارش اور سیلاب سے تباہی ، فوج اور بحریہ کو الرٹ کر دیا گیا. ممبی میں صورت حال تشویش ناک ہو گئی.

    مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ریاست کے چیف سیکرٹری کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ ممبئی ،تھانے ،پالگھراور اطراف کے علاقوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ حکومت نے مرکز سے این ڈی آر ایف کی مزیدچھ ٹیمیں میں بھیجنے کے ساتھ ہی فوج،بحریہ اور دیگر ایجنسیوں کو بھی الرٹ کردیا گیاہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق کاندیولی میں جو نندکھوری گاؤ ں کے 35 دیہاتیوں کو باحفاظت نکالنے کے لئے لیے بحریہ سے مدد طلب کی گئی ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان میں بارشیں جیسے نقصان کا باعث بنتی ہیں ایسے ہیں بھارت میں بھی مون سون کی شدت سے کافی نقصان ہوتا ہے.

  • دنیاکی خاموشی نے بھارت کو شہہ دی، اسد عمر کی ٹویٹ

    دنیاکی خاموشی نے بھارت کو شہہ دی، اسد عمر کی ٹویٹ

    سابق وزیرخزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ دنیا کی خاموشی نے بھارت کو شہ دے دی ہے اور عالمی برادری کے سکوت سے فائدہ اٹھا کر وہ معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم میں اضافہ کرتا جا رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو رات کی تاریکی میں بالاکوٹ پر بزدلانہ بھارتی حملے کا نوٹس لینا چاہئیے تھا، لگتا ہے اس حملے کے بعد ملنے والی رسوائی سے بھارت نے کچھ بھی سبق نہیں سیکھا۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ شہری آبادی پر کلسٹر بم پھینک کر بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور وہ کشمیر میں ایک نئی شرارت کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے
    واضح رہے کہ ان حالات میں کشمیر میں شیدید کشیدگی پائی جاتی ہے .مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.

  • حمزہ علی عباسی کا پاکستانی آرٹسٹز کو کشمیر کے متعلق اہم پیغام

    حمزہ علی عباسی کا پاکستانی آرٹسٹز کو کشمیر کے متعلق اہم پیغام

    پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش تمام پاکستانی آرٹسٹز خاص طور پر سوشل میڈیا پر جن کی بہت زیادہ فین فالوونگ ہے کہ زرا اپنے آپ سے نہایت بے ریائی کے ساتھ پوچھیں کہ آپ لوگ کشمیر کے لیے اپنی آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟ کیا آپ سب کو یہ لگتا ہے کہ آپ کے آواز اٹھانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا؟

    حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ کیا آپ سب آرٹسٹز یہ مانتے ہیں کہ آپ سب اس مسئلے سے انجان ہیں اور اپنی رائے کا اظہار نہیں کر رہے؟ یا آپ اس معاملے میں مداخلت ہی نہیں کرنا چاہتے اور اس سے آپ کے بھارتی مداح متاثر ہوں گے یا پھر اپنے مستقبل کے کام کی پرواہ ہے؟

    انہوں نے کہا کہ مہربانی کر کے میری بات پر غور فرمایا جائے اور دیکھا جائے کہ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ کتنا ظلم ہو رہا ہے. اس پر سب کو اپنی آواز اٹھانی چاہیے ( ہم صرف اتنا ہی کر سکتے) لیکن آپ سب خاموش ہیں. اور یاد رکھیں کہ آپ کے مداح ایک دن آزمائش بن جائیں گے جب آپ سب اللہ تعالی کے سامنے جواب دہ ہوں گے.

    واضح رہے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بڑھتا جا رہا ہے لیکن بھارتی حکومت اس مسئلے پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے اور کشمیری مدد کے طلبگار ہیں.

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

    وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

    وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو چکا ہے.جس میں آرمی چیف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ،پاک بحریہ ، فضائیہ کے سربراہان بھی شریک ہیں . ان کے علاوہ سول قیادت بھی اجلاس کا حصہ ہیں. جس میں قومی سلامتی اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے.
    قومی سلامتی کمیٹی میں بھارت کی طرف سے ایل و سی کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم پر تبادلہ خیال ہو گا

    واضح رہے کہ ان حالات میں کشمیر میں شیدید کشیدگی پائی جاتی ہے .مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.

  • بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    حریت کانفرنس گ جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی سازشوں‌ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت خصوصی حیثیت والی دفعات 370 اور 35 اے ختم کر کے یہاں‌ آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی گھناؤنی اور مکروہ سازشیں کر رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد نے کہا کہ بھارت سرکار کی جانب سے ایسی کسی بھی مہم جوئی کی پوری طاقت سے مزاحمت کی جائے گی، خصوصی دفعات کو کھوکھلا اور بے اثر کرنے کے اصل ذمہ دار اور مجرم یہاں کے ہندنواز سیاستدان ہیں جنہوں نے جاہ وحشمت کی لالچ میں اِن کی روح کو ختم کرکے رکھ دیا تاکہ اُن کے آقاؤں کے خاکوں میں رنگ بھر کر وہ اپنی وفاؤں کا صلہ حاصل کرتے رہیں،

    بزرگ کشمیری قائد نے کہاکہ لینڈ گرانٹس بل کے مطابق غیر ریاستی لوگوں کو 90سال کے لیے زمین دینے کا قانون انہی شعبدہ بازوں نے بنایا، اُن کی بکاؤ قیادت نے علی الاعلان کہہ دیا کہ 370کوئی قرآنی آیت تو نہیں جس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور اگر یہ رکاوٹ ختم ہوگی تو ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل جائیں گے، آج یہی لوگ خصوصی پوزیشن کے بچاؤ کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں،

    سید علی گیلانی نے کہاکہ مرکزی حکومت کو سرزمین کشمیر پر للکارنے کا ڈرامہ رچانے والوں کی لگام تھوڑی سی کیا کَسی گئی کہ پوراخاندان بشمول قانونی ضمیر فروش دہلی کے ’’آستانہ‘‘ پر سجدہ ریز ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ کشمیر میں حالات اس وقت انتہائی خراب ہیں اور سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کو پیغام دیا ہے کہ بھارت کشمیر میں تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے اگر کشمیریوں‌ کا قتل جاری رہا اور آپ سوئے رہے تو کل قیامت کو اس کا حساب دینا پڑے گا،

  • کشمیریوں کی شہادت اور ایل او سی کی خلاف ورزی  پر عمران خان کی ٹویٹ آگئی

    کشمیریوں کی شہادت اور ایل او سی کی خلاف ورزی پر عمران خان کی ٹویٹ آگئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتےہوئے کلسٹربموں کا استعمال کیا ہے . انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل عالمی امن اور خطے کی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لے.وزیر اعظم نے کہا کہ صدر امریکہ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے .سرحد پار کشمیریوں پر حملے اور ظلم و ستم کی مزمت کرتا ہوں.یہ حملہ 1983 کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.

    اس سےپہلے دیگر رہنما بھی بھارت کی اس جارحیت پر اپنا اپنا رد عمل پیش کر چکے ہیںِ.گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔اسی سلسلے میں‌آج 7 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا .

    مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حوالے سے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے کئی رہنما بیانات بھی داغ چکے ہیں۔

    بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کی باتوں پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محموبہ مفتی سمیت حریت قیادت اور کشمیری عوام شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔