Baaghi TV

Author: +9251

  • مومنہ درید کے خلاف فیروز خان میدان میں آ گئے

    مومنہ درید کے خلاف فیروز خان میدان میں آ گئے

    ماہرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ایم ڈی پروڈکشنز کی سی ای او مومنہ درید نے فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقبل میں میری کمپنی ان کے ساتھ کوئی کام نہیں کرے گی. اس رد عمل پر پاکستانی اداکار فیروز خان نے مومنہ درید کو چیلنج کر ڈالا.

    فیروز خان نے مومنہ درید کے اس سنگ دل فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مومنہ درید کے بیان کا سکرین شاٹ لگاتے ہوئے کہا کہ میرا سوال ہے کہ اظہار کی آزادی سے یہ حاصل ہوتا ہے کیا؟ کسی کی روزی روٹی بند کر دینا؟ اور اگر ایسا ہی ہے تو پھر میں چاہتا ہوں کہ یہ سب ہر اس شخص کے ساتھ ہو جو کسی دوسرے کو انٹرنیٹ پر برا بھلا کہے. بہت ہو گیا ہر بات کی حد ہوتی ہے! اداکار فیروز نے دوسرے اداکاروں کو اس حوالے سے کہا کہ اٹھ جاؤ اس سے پہلے کہ اگلی باری آپ کی ہو!

    فیروز خان نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ’’شو می اف یو کین کینسل می ‘‘ لکھ کر مومنہ درید کو چیلنج کر دیا کہ اگر وہ میرے ساتھ بھی یہ کچھ کر سکتی ہیں تو کر کے دکھادیں!

    واضح رہے مومنہ درید نے اس مسئلے میں آگ میں گھی ڈالنے والا کام کیا ہے. فلم انڈسٹری میں ایسے مسائل کو بگاڑنے کی بجائے سلجھایا جانا چاہیے. ان کے رد عمل پر فیروز نے بھی ان کو چیلنج کر دیا ہے.

  • بھارتی کی جانب سے کلسٹر بم استعمال کرنے کے مزید ثبوت مل گئے

    بھارتی کی جانب سے کلسٹر بم استعمال کرنے کے مزید ثبوت مل گئے

    بھارتی کی جانب سے کلسٹر بم استعمال کرنے کے مزید ثبوت مل گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی کی جانب سے کلسٹر بم استعمال کرنے کی شہادتیں اور ثبوت مل گئے. ایل او سی نوسیری کا رہائشی بچہ کلسٹر بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے گیا اور جہاں وہ پھٹ گیا.ایل او سی نوسیری کے مقام پر بچے نہ بتایا کہ وہ کھلونا سمجھ کر جب اس بم کو گھر لے گیا تو وہ بم وہاں پھٹ گیا .اس طرح چار شہادتیں ہو چکی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت نے کلسٹر بم استعمال کیے ہیں.
    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلسٹربم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹرٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔

    خیال رہے کلسٹرٹوائے بم شہریوں کیخلاف تباہ کن ہتھیار ہے، اس بم سے بچوں،گھروں کوخصوصی طورپرنشانہ بنایاجاتا ہے اور یہ بم اپنے ٹارگٹ پرکھلونوں کی شکل میں بکھرجاتا ہے، اس بم سے40فیصدبچےنشانہ بنتے ہیں اور اکثر بچے کلسٹرٹوائے بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے جاتے ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمن نے کمزور سمجھا ، کسے اور کب ؟ شبلی فراز نے اندرکی بات بتا دی

    مولانا فضل الرحمن نے کمزور سمجھا ، کسے اور کب ؟ شبلی فراز نے اندرکی بات بتا دی

    اسلام آباد میں سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر قوانین میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیے لیے تیار ہیں۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمارے اُن کے پاس جانے کو کمزوری سمجھا، مولانا کا تو اپنے ووٹرز پر خود کنٹرول نہیں تھا تو ہم نے کیا ان سے ووٹ مانگنے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا نے مہمانداری کی پشتون روایات کا بھی خیال نہیں کیا، علی امین گنڈاپور نے مولانا کو گھر تک محدود کر دیا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جب کہا کہ پیسے اُن سے پکڑ لو اور ووٹ نہ دو تو ہمیں دھچکا لگا، سینیٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت ہر اس قانون اور ترمیم کی حمایت کریگی جس سے نظام میں شفافیت آئے لیکن اپوزیشن قوانین میں ترامیم نہیں کرے گی کیونکہ وہ مخلص نہیں ہے۔

  • بھارت بازی لے گیا !

    بھارت بازی لے گیا !

    نئی دہلی : کرکٹ کے میدان سے بھارت کو ایک تازہ خوشخبری مل گئی ہے . اطلاعات کے مطابق بھارت نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو4وکٹوں سے شکست دیدی،بھارت نے 96رنز کا ہدف 6وکٹوں پرپورا کرلیا.

    ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی. ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پرصرف 95رنز بناسکی، پانچ بلے بازصفرتک محدود رہے. کیرن پولارڈ 49 اورنیکولس پورن 20 رنز بناکرنمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوا.

    دوسری طرف بھارت کی طرف سے ڈیبیوکرنے والے نودیپ سیانی نے 3 اوربھنشیورکمار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. بھارت کے ڈیبیوکرنے والے دوسرے کھلاڑی کرونال پانڈیا،واشنگٹن سندر،خلیل احمد اوررویندرا جدیجہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے.

    بھارت نے ہدف 6وکٹوں پر 17.2اوورز میں پورا کرلیا،،ویسٹ انڈیز کے کوٹرل،نارائن اورپال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں.ڈیبیو کرنے والے نودیپ سیانی کو بہترین باؤلنگ پرمیچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

  • ماحولیاتی زہرسے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ،جانیئے رپورٹ میں

    ماحولیاتی زہرسے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ،جانیئے رپورٹ میں

    ملتان :تمام تر حکومتی پابندیوں کے فیکٹریوں اوربھٹوں کادھواں ماحول میں زہرگھولنے لگا۔محکمہ ماحولیات کی ہدایت کے بعدبھی ملتان میں زگ زیگ بھٹے نہ بن سکے ۔

    ملتان سے ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہر بھر میں موجود تمام بھٹوں کو ماحول دوست یعنی زگ زیگ طرز پربنانے کا حکم جاری کیا گیاتھا مگر ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود ملتان میں زگ زیگ بھٹے نہ بنائے جا سکے۔

    حکومتی پالیسی سے متعلق بات کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ زگ زیگ بھٹے عام بھٹوں کی نسبت کافی مہنگے ہیں،ملتان شہر میں اب تک جن افراد نے زگ زیگ طرز کے بھٹے بنائے ہیں وہ کامیاب نہیں رہے۔

    بھٹہ مالکان کاکہناہے کہ جب حکومت ہدایت کرے گی تووہ سموگ سے بچاؤ کیلئے اپنے بھٹے دو ماہ کیلئے بندکردیں گے۔لیکن اس سے اینیٹیں مزید مہنگی ہوجائیں‌گی

  • شاہ محمود قریشی کا  سیکریٹری جنرل او آئی  سے ٹیلی فونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا سیکریٹری جنرل او آئی سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی یوسف احمد العثیمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا.

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی یوسف احمد العثیمین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے . مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی جارحیت اور صور ت حال پر بات چیت ہوئی. بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم نے پہاڑ توڑ رہا ہے .او آئی سی نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

    اس سے پہلے پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کو خط لکھ چکے ہیں. انڈیا نے پچھلے چند دنوں میں 38 ہزار فوج کشمیر میں‌ تعینات کر دی ہے اور ایک طرف آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر گولہ بارود اور کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا جارہا ہے تو دوسری جانب جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، پچھلے تین دنوں میں کئی مقامات پر بھارتی فوج نے کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا ہے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے،

  • وزیر اعلیٰ شکایت سیل ، اختلافات کا مرکز بن گیا

    وزیر اعلیٰ شکایت سیل ، اختلافات کا مرکز بن گیا

    لاہور: دوسروں کی شکایات کو حل کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل میں افسران ایک دوسرے کی شکائتیں لگانے لگے. تقرریوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین آمنے سامنے آگئے، اسد کھوکھر کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں پر وائس چیئرمین ناصر سلمان نے تحفظات کا اظہارکردیا۔

    ذرائع کے مطابق صورت حال یہ ہے کہ چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی جانب سے مختلف اضلاع کیلئے چیئرمینوں کا تقرر اختلافات کی نذر ہوگیا، اسد کھوکھر کی جانب سے گئی تقرریوں پر وائس چیئرمین ناصر سلمان نے مشاورت نہ کرنے کا گلہ کردیا۔

    وائس چیئر مین ناصرسلمان کے مطابق کی جانے والی تقرریوں پر نہ اعتماد میں لیا گیا او نہ ہی مشاورت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ طے ہے کہ شکایت سیل میں تعیناتیاں پارٹی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے ہی ہونگی

  • بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا بھارتی واویلہ دفن ہو گیا ، خود ہی اعتراف کرنا پڑا کہ کہ کوئی در اندازی نہیں ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا.فوج کی طرف سے حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی فوجی کو اغواہ نہیں کیا گیا اور نہ کوئی حملہ کیا گیا.دونوں ممالک کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہوا در اندازی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا..بھارت کا در اندازی کا واقعہ دفن ہو گیا .
    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی جانب سے خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ پاک فوج نے ایل او سی عبور کی ،یہ سکرین شاٹ بھارتی ٹی وی کے تھے تا ہم پاک فوج کے ترجمان فوری میدان میں آ گئے اور بھارتی پروپیگنڈوں کی تردید کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی بے نقاب کر دیا

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا تھا کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہد ہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

  • ن لیگ کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کی تصدیق !

    ن لیگ کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کی تصدیق !

    سرگودھا:پی ایم ایل ن کی قیادت کے درمیان اختلافات کے بعد دھڑوں میں تقسیم کی خبروں کو تقویت ملنے لگی ، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی 6 اگست کو سرگودھا میں ریلے کے حوالے سے ضلع بھر میں پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

    سرگودہا شہر سے تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے بینرز میں شہباز شریف کی تصاویر غائب ہیں اور صرف مریم نواز اور نواز شریف کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

    مقامی ذرائع کے مطابق ضلع میں شہباز شریف کا حمایتی گروپ ریلی کے انتظامات سے مکمل طور پر لاتعلق ہے۔ ان ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کے احکامات کے تحت بینرز چھپوائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے مابین اختلافات کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔مریم نواز نے جون میں لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شہباز شریف کی مثاقِ معیشت کی تجویز کو مسترد کر دیا اور اسے مذاق قرار دے دیا۔

  • پولیس ہو تو ایسی ہو ، اہلکار نے بحث کرنے پر نوجوان ہی قتل کردیا

    پولیس ہو تو ایسی ہو ، اہلکار نے بحث کرنے پر نوجوان ہی قتل کردیا

    کراچی: ملک میں جہاں ایک طرف ایک صوبے میں یوم شہداء پولیس منایا جارہا ہے اور پولیس کی خدمات کو سراہا جارہا ہے. تو دوسری طرف کراچی کے ہونہار پولیس اہکار نے اپنی قابلیت کا مظاہر کرتے ہوئے ایک نوجوان کو فقط بحث کرنے پر گولی مار کر قتل کردیا ہے.

    ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) شاکر علی کا کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان بشیر احمد اور ملزم پولیس اہلکار علی رضا کے درمیان گلشن حدید کی چورنگی پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ‘دونوں کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کے بعد کانسٹیبل نے نوجوان پر گولی چلادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا’۔دوسری طرف پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کوسندھ حکومت کے اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اس واقعہ کی خبر کے بعد انسپیکٹر جنرل سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے پولیس اہلکار کی جانب سے نوجوان کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) ملیر کو شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرتے ہوئے مقتول نوجوان کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔