Baaghi TV

Author: +9251

  • مومنہ درید کے سینیئر اداکار فردوس جمال کے خلاف سخت الفاظ نے سلجھنے والے مسئلے کو پھر تازہ کر دیا

    مومنہ درید کے سینیئر اداکار فردوس جمال کے خلاف سخت الفاظ نے سلجھنے والے مسئلے کو پھر تازہ کر دیا

    سینیئر اداکارفردوس جمال کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کا معاملہ ٹھنڈا ہونے ہی والا تھا کہ ایم ڈی پروڈکشنز کی سی ای او مومنہ درید کی جانب سے کیے جانے والے اعلان نے اس مسئلے کو پھر تازہ کردیا ۔

    گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کو ہیروئن کے بجائے ماں کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دینے والے فردوس جمال کو شوبز حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    جواب میں ماہرہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر خاموش رہنا چاہتی ہوں لیکن آرٹسٹز کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے تا کہ یہ انڈسٹری اور ملک آگے بڑھ سکے. سوشل سائٹ انسٹا گرام پر اپنے ہاتھ سے لکھی تحریر میں ماہرہ نے اس اندازفکرکوعورت کو ڈراؤنی سوچ سمجھنے والا مائنڈ سیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ عورت خوبصورت اور بااختیار ہے.

    مومنہ نے ماہرہ کے بارے میں کہا کہ مجھے آج ماہرہ پر فخر ہو رہا ہے، وہ نہ صرف ہمارے ملک کا فخر ہے بلکہ بے حد دیانت دار، خود پر ضبط رکھنے والی اور مضبوط اصولوں کی مالک ہے. وہ فردوس جمال کی تنقید کا جواب انتہائی برے طریقے سے دے سکتی تھی جو اس کا حق بھی تھا لیکن انہوں نے نہایت مثبت طریقے سے ان لوگوں کو پیغام دیا کہ نفرتوں کی جگہ پیار بانٹا جائے.

    ماہرہ کی حمایت کرتے ہوئے مومنہ درید نے سینیئر اداکار فردوس جمال کے لیے نہایت سخت الفاط استعمال کیے. انہوں نے کہا کہ فردوس جمال کے بارے میں کچھ بولنا اپنے الفاظ ضائع کرنا ہے اور مجھے شرمندگی ہے کہ فردوس ہماری انڈسٹری کا حصہ ہیں. ایک خاتون کے ساتھ پروڈیوسر ہوتے ہوئے اعلان کرتی ہوں کہ میری کمپنی فردوس جمال کے ساتھ کسی قسم کا کام نہیں کرے گی.

    مومنہ کی جانب سے سینیئر اداکار کے متعلق ایسے سخت الفاظ سنبھل جانے والے معاملات میں آگ میں گھی ڈالنے کے برابر ہیں. فلم انڈسٹری میں ایسے معاملات کو سلجھانے کی بجائے تازہ کر دیا.

    واضح رہے کہ ماہرہ خان مومنہ درید کی پسندیدہ اداکارہ ہے۔ ماہرہ خان ہم ٹی وی او ایم ڈی پروڈکشنز کے متعدد بڑے پروجیکٹس کر چکی ہیں۔ مومنہ درید کی پروڈکشنز میں ماہرہ خان ہمسفر، شہرذات، صدقے تمہارے، بن روئے جیسے پروجیکٹس کر چکی ہیں اور اداکار بلال اشرف کے ساتھ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ کو بھی مومنہ ہی پروڈیوس کر رہی ہیں۔

  • امریکہ میں بغاوت ،جھڑپوں میں 9 اور امریکی مارے گئے

    امریکہ میں بغاوت ،جھڑپوں میں 9 اور امریکی مارے گئے

    واشنگٹن : امریکہ میں بغاوت کی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور 24 گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ بڑی جھڑپ کے نتیجے میں مزید 9 امریکیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں.

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 16 کو زخمی کردیا، جبکہ پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے 3 اور 4 اگست کی درمیانی شب شہر کی آریگن انٹرٹینمنٹ کے علاقے میں ایسٹ ففتھ اسٹریٹ پر لوگوں پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔

    خیال رہے کہ یہ امن کے داعی ملک امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے . پہلے واقعہ میں امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو قتل اور 26 افراد کو زخمی کردیا تھا جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • صادق سنجرانی نے مدد کے لیے غیرملکیوں کو خط لکھنے شروع کردیئے

    صادق سنجرانی نے مدد کے لیے غیرملکیوں کو خط لکھنے شروع کردیئے

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے تناظر میں‌ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں کی مدد کے لیے عالمی رہنماوں کو خط لکھنے شروع کردیئے ہیں.یہ خط دنیا بھر کی پارلیمنٹس کےسپیکرز اور پریزائڈنگ افسروں کو خط لکھ دیئے۔

    ذرائع کے مطابق کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم سے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہم ممالک کے پارلیمان کےسپیکرز سے ٹیلی فون پر بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے،

    صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں جاری جارحیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے وادی نیلم میں بھارت افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور سولین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سےمتعلق بھی تمام سپیکرز کو آگاہ کیا۔

    چیئر مین سینیٹ نے کہا ہے کہ بین الااقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کلسٹر بموں کے استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، دنیا بھر کے عوام کی نمائندہ تمام پارلیمٹس بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ریاستی دہشت گردی فوری بند کرے۔

  • اندھا شوق جہالت: ماموں کو بھی بھانجے کی خاطر قربانی دینا پڑگئی

    اندھا شوق جہالت: ماموں کو بھی بھانجے کی خاطر قربانی دینا پڑگئی

    مظفرگڑھ : سیلفی کے شوق سے ہر روز ہونے والے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں مگر اس کے باوجود اس جاہلانہ شوق سے کوئی توبہ ہی نہیں کررہا، اطلاعات کے مطابق علی پور میں سیلفی لیتاہوا نوجوان دریائے سندھ میں جاگرا، بچانے کی کوشش میں ماموں بھی ڈوب گیا۔

    مظفر گڑھ سے ذرائع کی طرف سے دی جانی والی تفصیلات کے مطابق سیلفی کے شوق نے جانیں لے لیں، علی پور میں تفریح پر آئے ہوۓ ماموں اور بھانجا سیلفی بناتے دریائے سندھ میں ڈوب گئے، مجاہد نامی شخص بھکر سے اپنے بھانجے حمزہ کو لے کر سیروتفریح کیلئے آیا تھا، سیلفی بناتے ہوئے حمزہ پاؤں پھسلنے پر دریا میں گرگیا۔

    بھانجے کی جان بچاتے ہوئے مجاہد بھی دریا میں ڈوب گیا، ریسکیو اہلکاروں کا دونوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔اس واقعہ کے بعد دریا کے کنارے ڈوبنے والوں کے رشتہ دار ڈیرے ڈال کے بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے پیاروں کی لاشوں کا انتظارکررہے ہیں

  • پولیس والے بھی شہید ہوتے ہیں ، آئی جی پنجاب کو یہ کیوں اور کب کہنا پڑا ؟

    پولیس والے بھی شہید ہوتے ہیں ، آئی جی پنجاب کو یہ کیوں اور کب کہنا پڑا ؟

    لاہور: ملک میں‌امن واما ن کو قائم رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی شہید ہوجاتے ہیں اور ان کی یہ قربانیاں معمولی نہیں‌ہیں. اپنے عزیز ہم وطنوں کو محفوظ رکتھے ہوئے سیکڑوں پولیس اہلکار شہادت کا منصب پا چکے ہیں . ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے لاہور میں آج یوم شہدا پولیس کی تقریب کے انعقاد کے دوران کیا .

    آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے اس موقع پر کہا ہے کہ پولیس فورس اپنے 500 شہداء کی وارث ہے، کوئی اہلکار شہید ہو تو لگتا ہے میرے جسم کا کوئی عضو کٹ گیا، پر عزم اور بہادر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے، شہداء کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    اپنے پیغام میں آئی جی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والے پولیس جوانوں کو قوم کا سلام ، پولیس کے یوم شہداء کے حوالے سے آئی جی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے پولیس کا ہر جوان جان قربان کرنے کیلئے تیار رہتا ہے،

    آئی جی نے مزید کہا کہ میری درخواست پر حکومت پنجاب نے پولیس کے منجمد الاؤنسز بحال کیے، شہداء کے خاندانوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا، شہداء کے خاندانوں میں چیک بھی تقسیم کردیئے گئے، مجھے کسی صورت شہداء کی فیملیز سے الگ نہ سمجھا جائے۔

    یاد رہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی یاد میں آج یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے،
    انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے مسائل کے حل کیلئے سنٹرل پولیس آفس یں ایک ڈی آئی جی رینک کا آفیسر تعینات کیا گیا جبکہ شہداء کے خاندانوں کیلئے میں خود بھی ہمہ وقت موجود ہوں، پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو بھی کشمیر چھوڑنے کا آرڈر مل گیا.

    سابق کرکٹر عرفان پٹھان کو بھی کشمیر چھوڑنے کا آرڈر مل گیا.

    بھارتی حکام نے بھارت کےسابق کرکٹرعرفان پٹھان کو کشمیرسے نکل جانے کےلیے کہہ دیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بھارت کےسابق کرکٹرعرفان پٹھان کو کشمیرسے نکل جانے کےلیے کہہ دیا.چند روز سے جاری غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے بھارتی حکام سیاح اور غیر ملکی افراد کو وادی سے نکال رہی ہے اس سلسلےمیں سابق فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ کشمیر چھوڑ دیں.
    واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر چھوڑنے کے اعلان کے بعد عوام کی بڑی تعداد کے ائیرپورٹ پہنچنے کے باعث ٹکٹوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے مبینہ خدشے کے پیش نظر زائرین اور سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے جب کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت سرکار کی جانب سے یہ سب کچھ آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

  • روٹی یونین والے پھردھمکیاں دینے لگے ، حکومتی رٹ غائب

    روٹی یونین والے پھردھمکیاں دینے لگے ، حکومتی رٹ غائب

    لاہور: حکومت کی طرف سے سبسڈی دینے کے باوجود روٹی نان کی قیمتوں میں کمی نہیں ہورہی ، متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے ایک بارپھر روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔

    روٹی نان ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ حکومت کی تندروں کے لئے ڈیڑھ ارب کی سبسڈی دینے کی پالیسی واضح نہیں، جبکہ آٹے کی قیمت میں بھی تاحال کمی نہیں ہو سکی، اس لئے کل پیرکواجلاس بلالیا ہے، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    آفتاب گل نے کہاکہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کو سستی روٹی فراہم کرنا چاہتی ہے تو تندروں کے لئے 700 روپے فی یونٹ گیس اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 770 روپے میں فراہم کرے۔

  • ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں اب مل کر کراچی کو بدلنا ہے،میئر کراچی

    ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں اب مل کر کراچی کو بدلنا ہے،میئر کراچی

    ہمارے بچے کرنٹ لگنے سے مرر رہے ہیں لیکن کوئی کراچی کی فکر نہیں کر رہا.
    ہم نے بہت غلطیاں کی ہیں اب مل کر کراچی کو بدلنا ہے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کلین مہم تقریب سے میئر کراچی وسیم اختر نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کراچی شہرکو صاف رکھنا صرف حکومتی اداروں کا کام نہیں ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ وہ کچرے کو گزر گاہوں میں مت پھینکے.سندھ حکومت نے نالوں کی صفائی کے لیے بھی پیسے نہیں دیے ، اربوں روپے کا فنڈ ہوتا ہے تو کراچی کا فنڈ کہاں جاتا ہے.ہمیں جو بھی پیسے ملتےہیں وہ تنخواہوں اور پنشن میں چلے جاتے ہیں.اسلام آباد کا بجٹ یہ شہر بناتا ہے یہاں کے لوگ بناتے ہیں لیکن ہمیں ملتا کیا ہے.سندھ حکومت جو پیسے دیتی ہے وہ بھی عدالت کے کہنے پر دیتی ہے. ہم نے پیچھے غلطیاں کی ہیں اب ہمیں سب کو مل کر کراچی کے لیے کام کرنا ہے.، سندھ حکومت کو سپریم کورٹ کرپٹ ترین حکومت قرار دے چکی ہے .ہمیں‌فنڈز بھی کے ایم سی سے ملتے ہیں.جیسے بھی کراچی چل رہا ہے کےایم سی کے ساتھ چل رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ .ہمارے بچے کرنٹ لگنے سے مررہے ہیں.بڑےبڑے لوگوں نے نالوں پر بلڈنگ بنائی ہوئی ہیں.جب ان بلڈنگوں کو ختم کرنے کو کہتا تھا تو دھمکیاں ملتی تھیں.
    اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے سیاسی اختلافات کو بھلا کر سب کراچی اور اہل کراچی کےلیے کام کریں.ا نہوں نے سب شرکا اور میڈیا کا حاضری پر شکریہ ادا کیا.

  • کشمیریوں کے سوا ہر کسی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا جارہا ہے، بھارت کے عزائم ٹھیک نہیں لگتے، محبوبہ مفتی نے خبردار کردیا

    کشمیریوں کے سوا ہر کسی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا جارہا ہے، بھارت کے عزائم ٹھیک نہیں لگتے، محبوبہ مفتی نے خبردار کردیا

    سری نگر:بھارتی عزائم ٹھیک نہیں لگتے ، بھارت کشمیر سے کشمیریوں کے علاوہ ہر کسی کو ہنگامی بنیادوں پرنکال کر بھارت واپس بھیج رہا ہے. اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ کچھ کرنے جارہاہے،

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیری قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جس طرح بھارتی حکام مقبوضہ وادی سے کشمریوں کے علاوہ ہر کسی کونگامی بنیادوں پر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں اس سے یہ بات روز روشن کی طرح آشکار ہوچکی ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ کچھ کرنے جارہا ہے.

    محبوبہ مفتی نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ رکھتے ہوئے کہاہے کہ بھارت یاتریوں،سیاحوں، بھارت سے آئے ہوئے ملازمین ، مزدوروں ، کھلاڑیوں سمیت تمام بھارتیوں کو مقبوضہ وادی سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچا رہا ہے، اب اس کےبعد کسی کشمیری کو بھارت کے عزائم سے واقف ہوجانا چاہیے،

    دوسری طرف بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا حوالہ د یتے ہوئے محبوبہ مفتی نے انکشاف کیا ہے کہ 100 سے زیادہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کو بھی جلد از جلد کشمیر چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے . لٰہذا اب کسی کشمیری کو ان حالات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے

  • فیسکو صارفین کو بجلی کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی کے بدلےاذیت ناک موت کا تحفہ

    فیسکو صارفین کو بجلی کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی کے بدلےاذیت ناک موت کا تحفہ

    سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی) کے عوام بجلی کے بلوں کی ماہانہ 100 فیصد ادائیگی کرتے ہیں اور یہاں بجلی چوری جیسے واقعات نہیں ہوتے. شہری اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر ہزاروں روپے ماہانہ کے بل ادا کرتے ہیں. بدقسمتی سے فیسکو کا کام صارفین کو اچھی سہولیات کی بجائے صرف بلوں کی وصولی اور ایک دن کی تاخیر پر بھی میٹر کنکشن کاٹنا رہ گیا ہے. اکثر جگہوں پربجلی کے میٹر بھی بجلی کے کھمبوں پر لگا دیئے جاتے ہیں جس سے بارش کے دنوں میں کرنٹ کھمبوں میں موت کا پیغام لے کر آجاتا ہے، خطرناک ٹرانسفارمر اور کھمبے سڑکوں کے درمیان کھڑے ہیں، جس سے تجاوزات میں اضافہ اور ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ بجلی کی تاروں کے گچھے گلی محلوں اور بازاروں میں لٹکےہوئے ہیں، اور کوئی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں. بجلی کی خطرناک تاریں گھروں کی چھتوں سے گذر رہی ہیں جس سے آئے روز اموات معمول بن چکی ہیں. گذشتہ دنوں سکا کالونی میں 4 سالہ محسن اور 6 سالہ قیصر گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی تار سے لپٹ کر زندگی ہار گئے. کئی بار شکایت کے باوجود واپڈا نے گھر کی چھت سے تار نہیں ہٹائے. شہریوں میں ایسے واقعات کے خلاف شدید غم وغصہ ہے. مطالبہ ہے کہہ واپڈا لواحقین کے ورثا کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے، بجلی کی تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے،سڑکوں کے درمیان سے کھمبے اور ٹرانسفارمر ہٹائے جائیں.