Baaghi TV

Author: +9251

  • صبح سویرے ، غمناک خبر نےہر آنکھ کو اشکبار کردیا ، 3 مسافر جاں بحق

    صبح سویرے ، غمناک خبر نےہر آنکھ کو اشکبار کردیا ، 3 مسافر جاں بحق

    گوجرانوالہ:صبح سویرے ایک روڈ حادثے نے ہر آنکھ کا اشکبار کردیا، اطلاعات کے مطابق کنگنی والا کے قریب کنٹینر یو ٹرن لیتے کار پر الٹ گیا،حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    گوجرانوالہ سے ذرائع کے مطابق خوفناک حادثےکنگنی والا کے قریب پیش آیا. جاں بحق افراد کی لاشوں کو گاڑی سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

    ریسکیو اہلکاروں کا کہناتھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے،حادثہ کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام، لمبی لمبی قطاریں لگی گئی، کنٹینر کے نیچے سے جلد لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا،زخمی اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • گورنر پنجاب کا شہدائے پولیس تقریب سے خطاب، شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

    گورنر پنجاب کا شہدائے پولیس تقریب سے خطاب، شہدا کو خراج تحسین پیش کیا

    گورنر پنچاب چودھری سرور کا یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب پولیس کی قربانیوں کو سراہا.

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنچاب چودھری سرور نے یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور ہماری فورسز نے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں.دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے. اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہدا کی فیملیز میری فیملیز ہیں ان کی ہر ضرورت کو اپنی فیملی کی طرح پورا کروں گا.شہادت ایک اعزاز ہے ہمارے افسران اورسپاہیوں نے اپنی جانیں پیش کر کے اپنی مادر وطن کے لیے دفاع کا کام کیا ہے.

    لاہور کے علاوہ ملک کےدیگر علاقوں میں بھی ایسی تقریبات کا اہتمام کیا گیا.جہاں اہم سیاسی ، شخصیات نے شرکت کی اورپولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

  • حالات مزید خراب ، بھارتی فوج کے کمانڈوز پونچھ کی سرحدی علاقے میں تعینات کردیئے گئے

    حالات مزید خراب ، بھارتی فوج کے کمانڈوز پونچھ کی سرحدی علاقے میں تعینات کردیئے گئے

    مقبوضہ کشمیر میں‌صورت حال انتہائی کشیدہ ، بھارت نے پونچھ کے علاقے میں کمانڈوز کو بھیج دیا ، بھارتی عزائم نے کشمیر میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے. بھارتی افواج کے ٹاپ کی فوجی بٹالین کو ٹاسکے دے دیاگیا ،

    باغی ٹی وی کو مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ پونچھ کے علاقےمیں بھارت نے کمانڈوز کو تعینات کردیا ہے. یہ کمانڈوز جنہیں رپیڈ فورس کہا جاتا ہے اس وقت پونچھ کی شاہراہوں پر مارچ کررہی ہیں.

    ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے یہ دستے پاکستانی سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں اور امکان ہے کہ سرحدی علاقوں میں کوئی بڑا آپریشن ہونے جارہاہے. دوسری طرف کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی عزائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • سرگودہا سمیت ملک بھر میں آج یوم شہدائےپولیس قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے

    سرگودہا سمیت ملک بھر میں آج یوم شہدائےپولیس قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہاسمیت ملک بھر میں آج پولیس یوم شہدائے پولیس قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہےبرائے پولیس شہداء کے سلسلہ میں خصوصی تقریب پولیس لائن سرگودھا میں منعقد کی گئی۔
    تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسعود جہانگیر تھے۔
    جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسعود جہانگیر، آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر،ایس ایس پی نجیب الرحمن بگوی و ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
    جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسعود جہانگیر نے کہا کہ پولیس کے شہدإ ہمارے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔
    جذبہ شہادت دین اسلام کی بنیاد ہے۔
    یہ حقیت ہے اور میرا ہقین ہےکہ شہید کبھی نہیں مرتا۔
    آر پی او سرگودھا نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر اور انکی فیملیز ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔
    سرگودھا ریجن کے 65پولیس افسران نے اس ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے ملک کا آخری سانس تک دفاع کریں گے۔

    اس تقریب میں شہدإ کی فیملیز۔ ایم این اے عامر سلطان چیمہ صوبائیٕ وزیر لیبر و افرادی قوت انصر مجید۔ایم پی اے افتخار گوندل۔سول سوسائٹیٕ اور میڈیا نمإیندگان کی بڑی تعداد شریک ہوٕیی۔

    تقریب کے آخر میں شہدإ کے لواحقین میں تحائفٕ تقسیم کیے گیے۔

  • بھارتی وزیر امت شاہ کشمیر کی تاریخی حیثیت بدلنے کا بڑا کام کرنے جارہے

    بھارتی وزیر امت شاہ کشمیر کی تاریخی حیثیت بدلنے کا بڑا کام کرنے جارہے اس سلسے میں کل راجے سبھا میں کشمیر کی آئین میں خصوصی حیثیت کی تبدیلی کا بل پیش کریں گے

    تفصیلات کے مطابق .بھارت نے کشمیر کے خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیر کو قانونی حیثیت سے اپنا اٹوٹ حصہ بنانے کے لیے تیاری مکمل کر لی ،

    اے این آئی بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کے ریاستی ہوم منسٹر امت شاہ کل کشمیر کے متعلق اہم بل ایوان بالا میں پیش کریں گے. واضح رہے کہ بھارت اپنےآئین میں‌35 اے شک میں ترمیم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے جارہا ہے جس کے لیے اس نے بہت زیادہ تیاریاں کر رکھی ہیں.

    واضح رہے کہ وادی میں بھارتی فوج نے زندگی مفلوج کر رکھی ہے ، تمام راستے بند ہیں. ظالم بھارتی فوجی ہر چوک اور ہر راستے پر بندوقیں تانے کھڑے ہیں‌، بھارت مقبوضہ کشمیر کی اپنی حیثیت ختم کرنے کافیصلہ کرچکا ہے اور کسی بھی ممکنہ سخت ردعمل سے بچنے کےلیے پوری وادی میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں افواج کو الرٹ کردیا ہے. معاملات کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کررہے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.
    بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری .بھارتی فوج کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ فوجیوں میں اضافہ کرنے کے بعد حالات بہت کشیدہ ہیں. اس پر سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے

  • قومی رینکنگ اسنوکر میں محمد آصف چیمپین قرار

    قومی رینکنگ اسنوکر میں محمد آصف چیمپین قرار

    سابق عالمی چیمپئن محمدآصف نے دلچسپ مقابلے کے بعد مبشررضا کو 7 کے مقابلے میں 8 فریمزسے شکست دیکر11 ویں این بی پی کپ قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ فتح کر لی۔

    اس فتح کے ساتھ محمد آصف قومی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے عالمی کپ اسنوکر چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کے حقدار بھی بن گئے ہیں، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر جمنازیم میں منعقدہ 9 روزہ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نے سنسنی خیز مقابلے میں اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے لاہور کے مبشر رضا پر قابو کرلیا، ملک کے ٹاپ 32 قومی کھلاڑیوں کے درمیان منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں مجموعی طور پر تین سنچری بریک کھیلے گئے ہیں، جن میں سے 2 محمد آصف کے نام رہے۔

    یاد رہے عالمی کپ اکتوبر میں ترکی کے شہرانتالیہ میں شیڈول ہے، ایونٹ میں کامیابی پر محمدآصف نے وننگ ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا انعام بھی حاصل کیا جبکہ مبشر رضا کو رنر اپ ٹرافی کے ساتھ 40 ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا، مہمان خصوصی این بی کے گروپ چیف جمال رضا باقر نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پرپاکستان بلیئرڈ اینڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے  کوچیئرمین عالمگیر شیخ، صدر منور شیخ، سیکریٹری ذوالفقار اے رمزی، نوید کپاڈیہ، اقبال قاسم اور انور فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

  • وزیرخارجہ نےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل،سلامتی کونسل،جنرل اسمبلی کےصدورکو خطوط لکھ دیے

    وزیرخارجہ نےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل،سلامتی کونسل،جنرل اسمبلی کےصدورکو خطوط لکھ دیے

    وزیرخارجہ نےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل،سلامتی کونسل،جنرل اسمبلی کےصدورکو خطوط لکھ دیے
    تفصیل کے مطابق وزیرخارجہ نےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل،سلامتی کونسل،جنرل اسمبلی کےصدورکو خطوط لکھ دیے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور اور ایل سی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پر اقوام متحدہ کو اگاہ کیا گیا. واضح رہے کہ اس سے پہلے شاہ محمود نےکہا تھا کہ وزیرخارجہ نےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل،سلامتی کونسل،جنرل اسمبلی کےصدورکو خطوط لکھ دیے

  • امریکہ افغان طالبان سے: مان لو ہمیں جانے دو ، سب کو جانا پڑے گا، افغان طالبان نے  واضح کردیا

    امریکہ افغان طالبان سے: مان لو ہمیں جانے دو ، سب کو جانا پڑے گا، افغان طالبان نے واضح کردیا

    پشاور:امریکہ نے افغان طالبان کی پھر منتیں کرنا شروع کردی ہیں. اطلاعات کے مطابق امریکی حکام افغان طالبان سے واپسی کا محفوظ راستہ مانگ رہے ہیں . دوسری طرف افغان طالبان نے امریکہ پر واضح کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ یہ بھول جائے کہ وہ خود تو چلا چائے گا لیکن اس کی اتحادی افواج افغانستا ن میں‌رہیں‌گی،

    ذرائع کے مطابق افغان طالبا ن نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ سب کو افغانستان سے جانا ہوگا ، امریکہ کے ساتھ اسی صورت میں ہی کوئی معاہدہ کارگر ہو سکتا ہے. دوسری طرف افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا سے 80 فیصد مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں تاہم اس میں امریکی فوج کے انخلا کے ٹائم فریم پر اب بھی بحث ہونا باقی ہے۔

    دوحہ میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ڈان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ہم 80 فیصد امور پر معاہدہ کرچکے ہیں اور باقی 20 فیصد میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا اور ایک اور مسئلہ شامل ہے’۔

    دوسری طرف افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پراُمید ہیں کہ مذاکرات کے اس مرحلے میں معاہدہ کرلیں گے کیونکہ امریکا نے اس سے قبل بھی اس جانب اشارے دیے ہیں’۔

  • سینٹ ارکان بھی کریں گےدنیا بھر میں  بھارتی مظالم کو آشکار، سجرانی کا اعلان

    سینٹ ارکان بھی کریں گےدنیا بھر میں بھارتی مظالم کو آشکار، سجرانی کا اعلان

    سینٹ کے ارکان دنیا کے اہم ممالک کو کشمیر میں بھارتی چہرے سے آگاہ کریں گے. چیئرمین سینٹ کا اعلان
    چیئرمین سینٹ کا عالمی برادری کی سینٹ اور اسلمبلی کے نمائندوں سے ٹیلی فونگ رابطے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح وہ اہم ممالک کے نمائندگان سے رابطہ کریں گے. اہم ممالک کے قومی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام کیا چاہتی ہے اور وہاں کی عوام کس طرح بھارتی قبضے سے چھٹکارہ چاہتےہیں ان حالات پردنیا کو آگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؛ ساتھ ہی بھارت کی جانب سے ایل او سی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کلسٹربموں کے استعمال پر بھی آگا ہ کیا جائے گا.انہوں نے عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے.
    واضح رہے کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری .بھارتی فوج کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ فوجیوں میں اضافہ کرنے کے بعد حالات بہت کشیدہ ہیں. اس پر سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے،

  • میسی پر تین ماہ کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

    میسی پر تین ماہ کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

    فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے کوپا امریکا کپ کو ’’کرپٹ ‘‘کہا تھا، سزا کے طور پر جنوبی امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے میسی پر 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، میچ کے دوران میسی کو چلی سے مقابلے میں باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکسڈ کیا گیا ہے۔

    میسی نے کہا وہ فیصلے کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل بھی کرسکتے ہیں، لیکن پابندی کے زیر نظر میسی ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان شیڈول میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

    کوپا امریکا میں ریفری اور آفیشل کے ناقص فیصلوں پر کونمیبل پر تنقید کا خمیازہ ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 3 ماہ پابندی کی صورت بھگتنا پڑے گا۔

    واضح رہے رونالڈو 126 گول کے ساتھ UEFA چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ گول اسکورر ہیں جبکہ لیونل میسی 112 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ نومبر 2014 میں میسی نے پچھلے ریکارڈ ہولڈر راؤل کو پیچھے چھوڑنے کے بعد 2015 کے دوران اس جوڑی نے ایک دوسرے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔