Baaghi TV

Author: +9251

  • لودھراں : یوم شہداء پولیس کی اہم تقریب

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یوم شہداء پولیس کے حوالے سے عظیم شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یاد گار شہداء پر شمعیں روشن کی گئی۔ترجمان پولیس

    تفصیلات کے ل مطابق تقریب میں ڈی پی او لودہراں، اے ڈی سی جی لودہراں، اے سی لودہراں، پولیس آفیسران و ملازمان،سول سوسائٹی اور صحافی حضرات نے شرکت کی. شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی.
    دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے شہید ہونے والے عظیم شہداء کوسلام ، شہداء پولیس محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں.
    ہم سب شہداء کی فیملیز کے بیٹے اور بھائی ہیں اور ہم ان کے ہمیشہ ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ پولیس فورس شہداء کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. ڈی پی او ملک جمیل ظفر

  • شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "یوم شہدائے پولیس” منایا جارہاہے

    شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے "یوم شہدائے پولیس” منایا جارہاہے

     

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس آج اپنے 15 سو شہداء ساتھیوں سے محروم ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب پولیس صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

    اس موقع پر سی ٹی او ٹریفک پولیس لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

    سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ احمد مبین شہید نے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے نام کو اعلی مرتبہ دیا، تجدید عہد ہے کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم شہدائے پولیس ہے۔

    شہباز گل نے کہا کہ شہداء نے جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیں چین سے سونے دیا، ہمیں شہداء کی فیملیوں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔خیبرپختونخوا کے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صوبہ بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں مرکزی تقریب رات 8 بجے پشاور میں منعقد ہوگی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق 20 سال کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے 1726جوانوں کا وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

  • بورے والا : کسان کو لاکھوں روپے کے نقصان کی وجہ سے شدید صدمہ

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) کرنٹ لگنے سے کسان کی 20 قیمتی بھینسیں ہلاک۔
    تفصیلات کے مطابق بورے والا میں بارش کے کھڑے پانی میں بجلی کا تار ٹوٹ کر گرنے سے کرنٹ آیا۔
    بھینسیں جونہی پانی میں داخل ہوئیں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔ کرنٹ لگنے سے بھینسوں کا مالک کسان بھی بیہوش ہوگیا۔
    بھینسوں کی مالیت 30 لاکھ سے زائد تھی۔

  • مودی مقبوضہ کشمیر میں کیسے اسرائیلی سٹرکچر لانا چاہتا ہے شیخ رشید نے بتا دیا

    مودی مقبوضہ کشمیر میں کیسے اسرائیلی سٹرکچر لانا چاہتا ہے شیخ رشید نے بتا دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیر کے حالات پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کو عمران خان کے کامیاب امریکا دورے سے تکلیف ہوئی ہے .مودی سرینگر میں اسرائیلی سٹرکچر لانا چاہتا ہے، شیخ رشید

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیر کے حالات پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کو عمران خان کے کامیاب امریکا دورے سے تکلیف ہوئی ہے ،نریندر مودی دہشت گرد لیڈر ہے.مودی کی امریکا میں زبان کچھ اور زبان بولتا ہے اور بھارت میں کچھ اور ، آئندہ 15 روز میں کشمیر میں حالات بہت کشیدہ دیکھ رہا ہوں.
    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سرینگر میں اسرائیل کا سٹرکچر لانا چاہتا ہے.مودی چاہتاہےکہ سری نگر اورلداخ کودلی کےماتحت لےآئے، ،ہمیں پوری طاقت، جوش اور ولوے کے ساتھ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے.ا مریکی صدر ٹرمپ نے مودی کو بے نقاب کر دیا.مودی نے ایک مسلمان کو بھی سیٹ نہیں دی اور کسی مسلمان سے ووٹ نہیں لیا، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری .بھارتی فوج کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.
    مزید پڑھیں:بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ، سات کشمیری نوجوان شہید کردیے

    واضح رہے کہ ان حالات میں کشمیر میں شیدید کشیدگی پائی جاتی ہے .مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.

  • تشکیل پاکستان اور عوام کا جذبہ ایثار ۔۔۔ ثنا صدیق

    تشکیل پاکستان اور عوام کا جذبہ ایثار ۔۔۔ ثنا صدیق

    پاکستان انتہائی کٹھن حالات میں معرض وجود میں آیا اس کا قیام انگریزوں اور ہندوں کی مرضی کے خلاف تھا بلکہ ہندو تو یہاں تک کہا کرتے تھے کہ پاکستان صرف چھہ ماہ تک ہی قائم رہ سکتا ہے کیونکہ ہندوستان کو تقسیم خاص کر ہندوں کی مرضی کے خلاف کیا گیا تھا انہیں مجبورا اس تقسیم کو ماننا پڑا تھا اس لیے انہوں نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم ہی نہیں کیا الٹا پاکستان کو ختم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں
    پنڈت لال نہرو نے ایک موقع پر کہا تھا:
    "یہ تقسیم عارضی ہے ہندوستان ایک دفعہ پھر متحد ہو کر رہے گا جناح کو پاکستان لینے دو لیکن اقتصادی حربوں اور دوسرے طریقوں سے اتنی مشکلات پیدا کر دی جائیں گی کہ بااخر پاکستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا اور دوبارہ ہندوستان میں شمولیت کی درخواست کرے گا”
    لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے، قائداعظم کی مدبرانہ قیادت سے اور پاکستان کی عوام کے جذبہ و ایثار اور اتحاد کی بدولت نہ صرف قائم ہوا بلکہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا
    انگریزوں نے ہندوستان چھوڑنے کا جو منصوبہ بنایا تھا اس کی تاریخ جون 1948 تک مقرر کی گی تھی فروری 1947 کو برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ جون 1948 کو برصغیر کو اقتدار منتقل کر دیا جائے گا اور ساتھہ یہ ابھی طے نہیں کیا گیا تھا کہ اقتدار کس کے حوالے کیا جائے گا لیکن پٹیل کے کہنے کی وجہ سے لارڈ ماونٹ بیٹن نے برطانوی حکومت کو لکھہ بھیجا کہ دو ماہ کے اندر اندر انتقال اقتدار کی منظوری کا قانون پاس کرے اگر اقتدار کی منتقلی 1948 کو ہوتا تو دونوں حکومتوں کو اثاثے، فوج اور دیگر سازوسامان کی تقسیم کا وقت مل جاتا مگر دو ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستان کی تقسیم سے پیدا ہونے والے مسائل کا اندازہ لگانا نہ صرف مشکل تھا اس کو سلجھانا بھی ناممکن تھا اس کے پیچھے وہ سازش تھی جو کانگریس کی پاکستان کو ناکام کرنے کی تھی ہندوں کی یہ سازش تھی اگر انتقال اقتدار میں طویل وقت مل گیا تو مسلم لیگ اس کے لے کئی انتظامات کر لے گی لیکن افراتفری کی صورت میں اقتدار منتقل ہو جائے تو مسلمان اس کو سنبھال نہیں سکے گے اسی سارش کے تحت انگریز اور ہندوں کے گٹھہ جوڑ سے قانون آزادی ہند 1947 کو پاس کروایا گیا ہندوستان کی تقسیم کے بعد پاکستان کے لیے بہت سے مسائل تھے کچھہ مسائل تو ایک نئی ریاست کو لازما پیش اتے ہیں لیکن زیادہ تر مسائل ہندوں کے پیدا کردہ تھے بھارت کے لیڈروں نے یہ مسائل اس لیے پیدا کیے تھے کہ پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہ ہو سکے لیکن پاکستان کی عوام کا بے دریغ قربانیاں اور جذبہ ایثار نے دنیا کو دکھایا کہ یہ پاکستان ختم ہونے کے لیے نہیں بلکہ ہمشہ قائم رہنے کے لیے تشکیل پایا گیا ہے
    پاکستان کی عوام نے قائداعظم کی قیادت کے علاوہ مسلمانوں کی بے پناہ جذبہ اخوت اور ایثار کی وجہ سے قائم ہوا وہ اپنا علحدہ وطن اور اسلامی ریاست کے حصول کے لیے اپنا سب کچھہ قربان کرنے کے لیے تیار ہو گے قیام پاکستان کے بعد سب سے سنگین مسئلہ مہاجرین کا تھا اگرچہ پاکستان تو بن گیا تھا لیکن اتش زنی اور خنجر زنی کے واقعات بڑی تعداد میں رونما ہو رہے تھے سب سے زیادہ تکلیف دو صورتحال مہاجرین کی تھی کیونکہ ہندوں نے ٹھان لیا تھا کہ کوئی مسلمان زندہ بچ کر نہ جائے اگر مسلمان زندہ بچ بھی جائے تو زخمی اور برباد کر دیا جائے ہندوں اس قدر اشتعال تھے کہ زیادہ تکلیف دہ صورتحال مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی تھی جن کے پاس لباس کے سوا کچھہ نہ تھا پاکستان کی عوام نے اپنے ان بے یارومددگار اور بے خانماں بھائیوں کو جس فراخ دلی اور جذبہ اخوت سے دل کے ساتھہ لگایا وہ ہماری اعلی تاریخی روایات کا ایک حصہ ہے اقتصادی میدان میں اور دوسرے شعبوں یہاں ماہرین کی کمی تھی اس کو جس محنت اور دل لگی سے پورا کیا گیا وہ ہماری قومی خلوض دیانت اور محنت کی عمدہ مثالیں ہیں پاکستانی قوم انتہائی کٹھن حالات میں بھی احساس محرومی اور کمتری کا شکار نہیں ہوئی بلکہ قومی جذبہ سے سرشار تعمیر وطن کے لیے تیار ہو گئی انتظامیہ کے سامان کی قلت کے پیش نظر خیموں اور فوجی بارکوں میں بیٹھہ کر محنت سے دن رات کام کیا گیا ڈاکٹروں نے آلات کی عدم موجودگی کے باوجود زخمی مہاجرین کا خلوص دل سے علاج کیا غرضیکہ کہ ہر شعبہ ذندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے ثابت کیا کہ قوموں کی بقاء کے لیے وسائل کی کمی نہیں بلکہ محنت دل لگی خلوص ایثار و قربانی کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح پاکستانی عوام نے چند مہنوں میں دنیا کو خاص کر ہندوؤں کو دکھا دیا کہ پاکستان ہمشہ رہنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

  • بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ، سات کشمیری نوجوان شہید کردیے

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ، سات کشمیری نوجوان شہید کردیے

    بھارتی فورسز کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری .بھارتی فوج کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ فوجیوں میں اضافہ کرنے کے بعد حالات بہت کشیدہ ہیں. اس پر سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور انہیں نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے،

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی جانب سے خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ پاک فوج نے ایل او سی عبور کی ،یہ سکرین شاٹ بھارتی ٹی وی کے تھے تا ہم پاک فوج کے ترجمان فوری میدان میں آ گئے اور بھارتی پروپیگنڈوں کی تردید کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی بے نقاب کر دیا

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا تھا کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہد ہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

  • اک قرض…. جو ابھی چکانا باقی ہے… ڈاکٹر ماریہ نقاش

    اک قرض…. جو ابھی چکانا باقی ہے… ڈاکٹر ماریہ نقاش

    لمحوں کی قید سے آزاد ہو کر پل بیتتے رہے….لمحوں اور پلوں کے تانا بانا بنتے بنتے …گھنٹوں, ہفتوں اور مہینوں کے گزرنے کا پتا ہی نہ چل سکا….اور ماہ و سال کی پت جھڑ اور شب و روز کی قید سے آزاد ہو کر اک بار پھر اگست کا مہینہ آن نازل ہوا….
    وہی آزادی کا مہینہ جسے باقی عام مہینوں پر اس لیے بھی برتری حاصل ہے کہ اس مہینے میں ملک آزاد ہوا تھا ….آج آزادی کے اکہترویں سال جب قلم ہاتھ میں لیے میں لکھنے بیٹھی تو بڑے بوڑھوں سے سنے آزادی اور قربانی کے کئ قصے ذہن کی سکرین پر اک تسلسل کے ساتھ گردش کرنے لگے…
    کہیں لڑکیوں کو عصمت بچانے کیلیے بھاگتے ہوۓ دیکھ رہی ہوں …..
    کہیں عزت لٹنے کے خوف سے کنویں میں کودتی لڑکیاں دکھائ دے رہی ہیں…
    کہیں ماں کی چیخوں کے درمیان بچے کو برچھے میں پروتا ہوا منظر آنکھوں کو دھندھلا کر رہا ہے…
    کہیں باپ کی کٹتی ٹانگیں دل کو افسردہ کر گئیں….
    کہیں بھائی کے چیختے وجود سے گردن الگ ہوتے دیکھ کر وجود لرز سا گیا….
    اور کہیں بیٹا بازو کٹوا کر بوڑھے باپ کی ڈھال بننے کی ناکام کوشش کرتے ہوۓ دکھا تو روح لرز گئ…
    گھبرا کر ان مناظر کو نظروں سے دل و دماغ سے اوجھل کرنا چاہا نکالنا چاہا ….
    تو….. یہ کیا….؟؟؟
    میں ناکام کیوں ہو گئی..؟؟؟
    یہ اذیت اور درد بھرے مناظر میری سوچ و فکر کی قید سے آزاد کیوں نہیں ہو رہے؟؟؟
    کیوں مجھے اس آزادی کے پر کیف نشے اور خوبصورت آزاد فضاؤں میں اکیلا نہیں چھوڑ رہے؟؟؟
    ذہنی قید سے آزاد ہو کر ان آزاد فضاؤں کا مزہ کیوں نہیں لوٹ پا رہی….؟؟؟
    یہ اک آزاد ملک ہے جسکی آزاد باشندی ہوں میں….میری اک اک سانس آزاد ہے…پھر کیوں یہ خطرناک مناظر مجھے اپنی قید سے آزاد نہیں کر رہے…؟؟؟
    کوئ گھنٹہ بھر ان سوچوں سے لڑنے کے بعد میں جس نتیجے پر پہنچی…آئیے قارئین کرام….!!!
    آپ بھی سنتے چلیے….
    کیا معلوم
    کبھی نہ کبھی…
    کہیں نہ کہیں….
    کسی بھیڑ میں یا تنہائی میں…
    کبھی دکھ میں یا درد میں…
    کبھی جلوت میں یا خلوت میں…
    کبھی خوشی میں یا غم میں….
    کسی سوچ میں یا فکر میں…
    آپ بھی کبھی اس کیفیت کا شکار ہوۓ ہوں….
    تو ناظرین کرام….!!!
    یہ آزادی اک ایسی حقیقت ہے جسے آپ کبھی بھی محسوس کریں تو کچھ افسردہ یادیں اس کے ساتھ وابستہ ہیں….
    آزادی کو تصور کرتے ہی وہ قربانیاں آپکی بے قراری اور بے چینی کی وجہ بن جائیں گی….
    جیسے دھوپ اور چھاؤں کاساتھ ہے….
    دریا اور کنارے کا سنگم ہے….
    سمندر اور ساحل دونوں اک دوسرے کا لازمی جزو ہیں….
    بادل اور بارش…..
    آندھی او طوفان…
    کا ساتھ ہے….بالکل اسی طرح آزادی اور قربانی کا ساتھ بھی ازل سے ہے…
    آج ہم آزاد ملک کے باشندے ہیں….آزادی حاصل کر کے بے فکر ہیں….بے فکری کی نیند سوتے جاگتے ہیں….
    مگر یاد رکھیے ہم سب پر اس آزاد سر زمین کا اک قرض ہے…جو ہم سب کو اپنی اپنی حیثیت میں رہتے ہوۓ اتارنا ہے…
    یاد رکھیے…!!
    کوئی بھی کیفیت مستقل نہیں ہوتی….
    کوئی بھی عروج ہمیشگی حاصل نہیں کر سکتا …
    کوئی ذی روح ہمیشہ زندہ نہیں رہ سکتا….
    اسی طرح آزادی ہمیشہ قائم رہنے والی چیز کا نام نہیں….
    اسے قائم رکھنا ہے…
    میں نے…
    آپ نے….
    ہم سب نے ملکر…
    جب تک اس ملک کے سبھی لوگ اپنے اپنے حصے کا کردار ادا نہیں کریں گے….اس ملک کی درو دیوار دائم و قائم اور سلامت رکھنے میں آرمی کا ساتھ نہیں دیں گے…تو یاد رکھیے دنیا کی ابتدا ہی اسی شرط پر ہوئ تھی….( کہ اک دن ہر چیز کو زوال ہے )سواۓ رب تعالی کے….
    ارے وہاں تو ماں, بیٹی, باپ, بھائی سب کٹے تھے…مرے تھے….
    ہمیں تو یہاں صرف ملک کی سرحدوں کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے…
    چاہے وہ فنڈز کی صورت میں ہو…
    یا آرمی کے روپ میں جوان بیٹے کی شکل میں ہو…
    چاہے نیک خواہشات اور تمناؤں کی شکل میں ہو ….
    یا چھوٹی موٹی کوششوں کی شکل میں….
    یا…..
    اک فکر و خیال اور جذبات کو ابھارتی ہوئ تحریر کی شکل میں ہی کیوں نہ ہو….
    قارئین….!!!
    میں اپنے حصے کا کردار ادا کر رہی ہوں… یہ اپنی سوچ میں.,,, قلم اور کاغذ کے ذریعئے آپ تک پہنچا رہی ہوں….اب آپکی باری ہے….چاہے پڑھ کر نظر انداز کریں…
    یا
    عمل کریں….
    اور وطن سے محبت کا ثبوت دیتے ہوۓ دوسروں سے بھی عمل کروائیں….اور ملک دوست بن جائیں…..
    کیونکہ…..!!!
    آزادی اک قرض ہے…جسے ہم سب نے ملکر چکانا ہے….

  • گوجرانوالہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ تین افراد کی جان لے گیا

    گوجرانوالہ:کنگنی والا کے قریب کنٹینر نے کار سواروں کو کچل ڈالا:
    ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالا کنگنی والا کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک کار کے یوٹرن لینے کے باعث ایک بڑا کنٹینر الٹ گیا کار کنٹینر کے نیچے دب کر تباہ ہو گئی ۔ حادثہ کے باعث کار میں موجود سوار تین مسافر جاں بحق ہو گئے۔

    یہ افسوس ناکہ واقع رات گئے کنگنی والا جی ٹی روڈ جناح پارک کے قریب پیش آیا ۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ۔ ساتھ ہی ریسکیو کی ٹیم اور انتظامیہ کی ٹیم بھی پہنچ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا، جانیے تفصیل میں

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا، جانیے تفصیل میں

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ہزارہ، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، قلات ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سوموار کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے کا امن تباہ کر رہا ہے۔ ہمسایہ ملک مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، امریکی ثالثی پر بھی آگے نہیں بڑھنا چاہتے تو ہم بھی دیکھیں اور کیا راستے ہیں۔ پاکستان نے پہلے ہی اس خدشے کو محسوس کر دیا تھا کہ بھارت کوئی اس طرح کی حرکت کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں بھاری نفری بڑھانے پر کے مسئلے پر سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور انہیں نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے،

    وزیر خارجہ قبل ازیں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی تفصیلی خط ارسال کر چکے ہیں جس میں ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا،