Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا مانے یا نہ مانے ، ٹرمپ نے بہت بڑی بات کہہ دی

    دنیا مانے یا نہ مانے ، ٹرمپ نے بہت بڑی بات کہہ دی

    واشنگٹن : دنیا مانے یا نہ مانے امریکہ آج بھی دنیا کی ایک بہت بڑی طاقت ہے. ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات دنیا کو توانائی کی فراہمی کے حوالے سے یہ ریمارکس دیئے


    روسی ذرائع ابلاغ نے امریکی صدر کے اس بیان کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے گفتگومیں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ اگر آج بھی کوئی ان کی توانائی کی ضروریات پوری کرتا ہے تو وہ امریکہ ہے.

    امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت آیا جب چین اور روس کی طرف سے کچھ ممالک سے توانائی کی فراہمی کے حوالے سے بارگیننگ چل رہی ہے. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج کل امریکی سپر میسی کو ثابت کرنے کے چکروں میں ایسی بیان بازی کرتے نظر آرہے ہیں.

  • والی بال چیمپئن شپ کب اور کہاں شروع ہوگی؟ جانیے

    والی بال چیمپئن شپ کب اور کہاں شروع ہوگی؟ جانیے

    اسلام آباد (اے پی پی) ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ ہفتہ سے ویت نام میں شروع ہوگی۔ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

    پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر نعیم ظفر شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان میانمار، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ، گروپ بی میں جاپان، قزاخستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان ، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 3 سے 11 اگست تک میانمار میں کھیلی جائے گی۔ 3 اگست کو میانمار کا مقابلہ ہانگ کانگ سے، قازقستان کا ویت نام، نیوزی لینڈ کا تھائی لینڈ، بحرین کا تائیوان، پاکستان کا قطر، سعودی عرب کا جاپان سے، آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے اور چین کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ 4 اگست کو پاکستان کا مقابلہ بحرین سے، ویت نام کا سعودی عرب سے، سری لنکا کا میانمار سے، بھارت کا نیوزی لینڈ سے، تھائی لینڈ کا چین سے، ہانگ کانگ کا آسٹریلیا سے، تائیوان کا قطر سے اور جاپان کا قزاخستان سے ہوگا جبکہ 5 اگست کو سری لنکا کا مقابلہ ہانگ کانگ، چین کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، میانمار کا مقابلہ آسٹریلیا سے، پاکستان کا تائیوان، تھائی لینڈ کا مقابلہ بھارت سے، جاپان کا ویت نام سے، قطر کا مقابلہ بحرین اور قزاخستان کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا۔

  • بابری مسجد کیس: ثالثی ناکام، 6 اگست سے باضابطہ سماعت کا آغاز

    بابری مسجد کیس: ثالثی ناکام، 6 اگست سے باضابطہ سماعت کا آغاز

    بابری مسجد اور رام جنم بھومی تنازعہ کا حل نکالنے کے لیے تشکیل دی گئی ثالثی کمیٹی ناکام ہو گئی ہے۔اب چھ اگست سے سپریم کورٹ میں اس مقدمے کی سماعت ہوگی۔
    بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس میں ملزمان کا ٹرائل نو ماہ کے اندر کرنے کا حکم
    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ ثالثی کا عمل ناکام رہا ہے اس لیے اب روزانہ سماعت ہوگی اور یہ سماعت اس وقت تک چلے گی جب تک کہ معاملہ نمٹا نہیں دیا جاتا۔

    سپریم کورٹ کے سابق جج ایف ایم آئی کلیف اللہ، سیاسی کارکن مسٹر روی شنکر اور ثالثی امور کے ماہر ایڈوکیٹ شری رام پنچو کی ثالثی کمیٹی نے گذشتہ روز آئینی بنچ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی۔

    آئینی بنچ میںچیف جسٹس کے علاوہ جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس عبد النذیر ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے کمیٹی کو 31 جولائی تک کام کرنے اور یکم اگست کو رپورٹ دینے کو کہا تھا۔

  • 6 اگست کے روز مریم نواز کا سرگودہا میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    6 اگست کے روز مریم نواز کا سرگودہا میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی سابق ایم این اے این اے 91 اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں ہمارے محبوب قائد اسیر جمہوریت میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی دختر پاکستان محترمہ مریم نواز شریف کا 6 اگست بروز منگل شام 5 بجے لاہور روڈ بائی پاس پر این اے 91 کی غیور عوام اور سوشل میڈیا ٹیم کے ہمراہ فقید المثال استقبال کیا جائے گا’ضلع سرگودھا میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے چاہنے والوں کا ہے’ 6 اگست کے روز سلانوالی سرگودھا اور پل گیارہ کرش مارکیٹ سے وابستہ افراد جو مہنگائی’غربت’بے روگاری اور انتقامی سیاست سے ستائے ہوئےہیں جن کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے’میری ان تمام بھائیوں’ماؤں’بہنوں اور بیٹیوں سے التماس ہے کہ وہ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اس نام نہاد اور ووٹ چور تبدیلی سرکار کے خلاف کلمہ حق بلند کریں اور جوق در جوق لاہور روڈ بائی پاس پر پہنچیں’ووٹ کو عزت دو کی تکریم’ انصاف کی بحالی’غربت افلاس بے روزگاری اور انتقامی سیاست سے نجات کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیں

  • بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی  کچلنے کی نئی حکمت عملی بنالی

    بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کچلنے کی نئی حکمت عملی بنالی

    بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے نئی حکمت عملی بنالی ہے ، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حریت رہنمائوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئی ہیں،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں بالخصوص نوجوانوں کو وادی سے نکال دیا جائے ، متعدد کشمیری رہنمائوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور غیر ملکی سفارتکاروں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، کشمیری حلقوں کے علاوہ بعض غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے ، واضح رہے کہ ماہ فروری کے دوران ایک خود کش حملے میں بھارت کے چالیس فوجی جوانوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کھلی بربریت پر اتر آئی ہے ، اس نے پاکستان پر بھی ‘‘علیحدگی پسندوں’’ کو سرمایہ اور اسلحہ فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے ، پاکستان ان بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر سختی کے ساتھ مسترد کرچکا ہے ،
    واضح رہے کہ بھارت کشمیرپر اپنے غاصبانہ قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے اس طرح‌کے اوچھے ہٹھکنڈے استعمال کرتا آیا ہے .

  • ریڈیو پاکستان سرگودہا کو بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ،صحافتی اداروں کی شدید مزمت

    ریڈیو پاکستان سرگودہا کو بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ،صحافتی اداروں کی شدید مزمت

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی سرگودہا)حکومت کی جانب سے ریڈیو پاکستان سرگودہا کو بند کرنے کا با ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کی صحافتی حلقوں نے شدید مذمت کی ہے اور تشویش کا اظہار کیا ہے حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ اداروں کو بند کرنا افسوس ناک قدم ہے ریڈیو پاکستان سرگودہا عرصہ دراز سے معاشرے کی فلاح وبہبود اور سرگودہا کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذرائع ابلاغ ہے ان خیالات کا اظہار صحافیوں نے پریس کلب سرگودہا میں کیا حالانکہ یہ معاملہ ندیم افضل چن جو حکومتی ترجمان ہیں ان کے سامنے بھی پیش کیا گیا تھا اور انہوں نے اسے بند نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی اس کے باوجود سرگودہا میں آج ریڈیو کا سنہری باب بند کر دیا گیا آج کے دن کو سرگودہا کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا

  • سنی لیونی کے”ارجن پٹیالہ”میں فلمی فون نمبر سے دلی والاایک شخص پریشان

    سنی لیونی کے”ارجن پٹیالہ”میں فلمی فون نمبر سے دلی والاایک شخص پریشان

    سنی لیونی کی گزشتہ ماہ ریلیزہونے والی فلم”ارجن پٹیالہ”میں سنی لیونی نے اداکار دلجیت دوسانج کوجو نمبر دیا تھا وہ داراصل دلی کے ایک شخص پُنیت اگروال کا تھا-
    دلی کے پُنیت اگروال اس نمبر کے سبب راتوں رات مشہور تو ہوئے ساتھ ہی مصیبت کا شکار بھی ہوئے کیونکہ اب دن میں انہیں بےشمار فون کال موصول ہورہی ہیں.پُنیت اگروال فون کال سے بے حد پریشان ہیں اُن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ انہیں فون کرکے سنی لیونی سے بات کروانے کی درخواست کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ انہیں حراساں بھی کر رہے ہیں-
    پُنیت اگروال کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کیونکہ کچھ لوگ فون کال کرکے ان کے ساتھ نازیباں زبان استعمال کرہے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی اس لیے انہوں نے اب عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے-

  • بھارت کی  روائتی ہٹ دھرمی جاری ، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات کو پھر سے مسترد کردیا

    بھارت کی روائتی ہٹ دھرمی جاری ، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات کو پھر سے مسترد کردیا

    بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر روایتی ہٹ دھرمی جاری ، امریکہ کی طرف سے ثالثی کی بات پھر سے مسترد کر دی

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر ثالثی کی بات پر بھارتی حکومت نےپھر سے مسترد کر دیا ہے اس سلسلے میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کی کہ ان کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بات چیت ہوئی ہے جس پر انہیں پیغام دے دیا کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی بھی بات چیت صرف پاکستان سے ہوگی، یہ دو طرفہ معاملہ ہے، کسی کی ثالثی قبول نہیں۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کی۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار نریندر مودی پر ہے، میری عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں، اگر پاکستان بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں۔

    ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اضافی بھارتی اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد وادی میں ممکنہ ردعمل اور مظاہروں کو روکنا ہے۔
    مودی سرکار آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنا چاہتی ہے جس کے تحت غیر ریاستی بھارتی باشندے جموں و کشمیر میں جائیدادیں اور زمینیں خرید سکیں گے جس سے متنازع خطے میں مسلم اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

  • سیاست نہیں ریاست بچاؤ۔۔ راؤ فیصل

    سیاست نہیں ریاست بچاؤ۔۔ راؤ فیصل

    چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے وہ اپوزیشن جو حجم کے لحاظ سے طاقتور اور بڑی دکھائی دے رہی تھی دراصل وہ سراب تھی، بلاول، مریم، مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو وغیرہ وغیرہ کے اتحاد کو ان بھان متی کا کنبہ کہا جا رہا ہے اپوزیشن کی سیاست ایک کمزور بیانیے پر کھڑی ہے جس کا تعلق ذاتیات سے متعلق ہے عوامی مسائل کا اس سے دور تک کوئی رشتہ نہیں ہے اور یہی بنیادی وجہ ہے کہ یہ کھوکھلا بیانیہ نہ تو اپنی سیاسی ساکھ کو راکھ بننے سے روک پا رہا ہے اور نہ ہی اس میں جان ہے

    سینیٹ کی بازی پلٹنے کی بڑی وجہ صادق سنجرانی کی اپنی مثبت شہرت اور ایک سال اور پانچ ماہ اس کرسی پر غیر جانبداری سے کئے گئے فیصلے بھی ہیں ان کے حمایتی کو چھوڑیں ان کے مخالف بھی ان کی شرافت اور کردار کی گواہی دیتے رہے خود حاصل بزنجو بھی ان کے اقدار کا دم بھرتے ہیں اس تحریک عدم اعتماد کو شروع سے ہی بلاجواز قرار دیا جاتا رہا ہے
    وہ پیپلزپارٹی جو ۱۲ مارچ ۲۰۱۸ کو صادق سنجرانی کو ہیرو قرار دے رہی تھی اور ضیاء کی باقیات کو طعنے دے رہی تھی بلاول خود صادق سنجرانی کی فتح کے جشن میں ٹویٹ کررہے تھے

    زرداری بھی نواز شریف کو وکٹری کا نشان بنا کر چڑا رہے تھے اب ایک سال بعد جب ان کے نظریات نے ایک بار پھر جوش مارا تو اسی صادق سنجرانی کے خلاف اب اپنے سینیٹرز کو ووٹ ڈالنے کا حکم صادر کررہے تھے کیا سینیٹرز مٹی کے بت ہیں جو اس لیڈر شپ سے اس یوٹرن پر سوال نہ اٹھائیں اور کیا نون لیگ میں وہ ضیاء کی باقیات بالکل مر چکی ہے جو ایک سال پہلے تک زندہ تھی
    اپوزیشن کی بدترین شکست نے نوازشریف کو بھی بڑا دھچکا پہنچایا ہے کیونکہ میر حاصل بزنجو ان کے امیدوار تھے اگر وہ جیت جاتے تو نون لیگ کو اپنی لگاتار قانونی اور سیاسی رسوائی بھول جاتی لیکن ایسا نہ ہوا کیونکہ میر حاصل بزنجو کا انتخاب ایک خاص ذہنیت کا انتخاب تھا جو اس وقت ریاستی اداروں کے خلاف برسر پیکار ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہیں
    وہ میر حاصل بزنجو جو اپنے چھوٹے سے مفاد کی خاطر یہ بھی بھول گئے کہ وہ پاکستان کے ایک ایسے ادارے پر الزام لگا رہے ہیں جو پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہے ایسی ذہنیت کے مالک شخص کو کیسے قائم مقام صدر بنایا جا سکتا ہے۔ اگر اس کی تاریخ میں جائیں تو بات نیشنل عوامی پارٹی(NAP) پر پابندی تک جا پہنچتی ہے جس کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے
    میں نے جولائی کی بارہ کو یہ تجزیہ پیش کیا تھا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی اس کی وجوہات میں ایک نمایاں وجہ یہ بھی تھی کہ اگر اس وقت سینیٹ چیئرمین تبدیلی میں اپوزیشن کامیاب ہو جاتی تو پی ٹی آئی کی حکومت کسی صورت بھی چند ماہ سے زیادہ قائم نہیں رہ پائی گی اگرچہ ابھی بھی ان کے سامنے بیشمار مصیبتیں موجود ہیں لیکن تاحال اس سیٹ آپ کو تمام اداروں کا اعتماد حاصل ہے یعنی حکومت کو اندرونی طور پر خطرہ لاحق نہیں اور معیشت کے بحران سے مقابلے کیلئے ریاست اب کسی طرح بھی مقننہ کے معاملات میں الجھاؤ برداشت کرنے کے قابل نہیں تو میرے خیال میں اس تبدیلی کے حمل میں سب سے بڑی وجہ تو یہی تھی کیونکہ اپوزیشن نے اس تبدیلی کے بعد ایوان زیریں پھر بلوچستان اسمبلی اور پھر پنجاب اسمبلی کی طرف بھی بڑھنا تھا سینیٹ کی کامیابی سڑکوں اور گلیوں میں ان کی حمایت کو پرزور کر سکتی تھی
    سینیٹ میں ناکامی سے پہلے وکلا کی تحریک، تاجروں کی تحریک، صنعتکاروں کی تحریک، مذہبی جماعتوں کی تحریک کا بھی حکومت مقابلہ کر چکی ہے جن میں سے تو کچھ ابھی بھی پنپ رہی ہیں لیکن ریاست کے فیصلوں کے آگے کسی کی نہیں چلے گی اگر اصلاحاتی ایجنڈا نامکمل رہا تو اس کا نقصان عوام کو ہی ہوگا جس کے نتیجے میں معاشی بدحالی کا دورانیہ بڑھ جائے گا اور اگر یہ معاملات درست سمت میں بوقت ضرورت چلتے رہے تو یہ دورانیہ زیادہ سے زیادہ ایک سال ہو گا جس کے بعد معیشت سنبھلنے لگے گی
    بہرحال کرپٹ اشرافیہ اور سیاسی مافیا کو کسی قسم کی چھوٹ کا فی الحال کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا ایک اور اہم بات آخر میں بیان کردوں کہ وہ حضرات جو جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت کے بارے میں قیاس آرائیاں کررہے ہیں وہ حوصلہ رکھیں “افراد” اداروں سے زیادہ اہم نہیں ہوتے، ابھی اتنا ہی کہوں گا۔

  • حسن علی بھارتی لڑکی سےکب شادی کریں گے ؟

    حسن علی بھارتی لڑکی سےکب شادی کریں گے ؟

    چند روز سے میڈیا پر خبریں چل رہیں تھیں کہ حسن علی بھارتی لڑکی شامعہ آرزو کیساتھ دبئی میں شادی کریں گے اور اگست میں شادی قرار پائے جانے کا امکان ہے، آج حسن علی نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کی اور اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کر دی
    حسن علی نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی لڑکی سے شادی کر رہا ہوں تقریب نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہو گا تقریب میں دوست اور اہل خانہ شرکت کریں گے، حسن علی نے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں اپنی دلہن کا نام درست کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نام شامعہ نہیں سامعہ ہے، حسن علی نے مزید بتایا کہ سامعہ سے میری پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی اور میں نے سامعہ کو پسند کیا، اور پھر عطا بھائی، والدہ اور والد سے بات ہوئی اور انہوں نے بھی ہاں کہہ دی