سرگودہا،جوھرآباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق
کٹھوائی کےرھائشی34سالہ
محمدحسن ولدصاحب خاننےگھریلوناچاکیوں اور خالات سےدلبرداشتہ ھوکر
خودکوگولی مارکر خودکشی کرلی
تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال لایاگیالیکن راستہ میں دم توڑگیا
Author: +9251
-

34سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی
-

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کا اجلاس
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کا اجلاس دفتر ختم نبوت لکڑمنڈی میں منعقد کیا گیا
اجلاس کی صدارت مجاہد ختم نبوت یاد گار اسلاف حضرت مولانا محمد اکرم طوفانی صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی اور ۔
اس موقع پر امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع سرگودھا استاد العلماء حضرت مولانا نور محمد ہزاروی صاحب دامت برکاتہم ۔۔ جنرل سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبدالرشید صاحب ۔۔سٹی صدر پروفیسر عاصم اشتیاق صاحب
و دیگر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودھا کی مجلس شوری کے ارکان اور پروفیسرز وکلاء اور کثیر تعداد میں علماءکرام نے بھی شرکت نے کی ۔۔
مولانا اکرم طوفانی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 7 ستمبر کو روڈ کارواں اور 26 ستمبر کو عیدگاہ سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس کی تیاری اور علماءکرام کو عقیدہ ختم نبوت پر بریفنگ دی کہ ممبر و محراب سے آواز بلند کریں اور قادیانیت کا پردہ چاک کریں کہ یہ قادیانی ملک و ملت کے غدار ہیں۔ اور موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے کا سوچ رہی ہے لہذا امت کو بیدار کریں
۔ اگر عمران خان نے ناموس رسالت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کی تو یہ خون کی ہولی کھیلنے کے مترادف ہوگی۔
ختم نبوت کے پروانے تمہارا تعاقب کریں گے تمہیں کہیں بھی سرچھپانے کے جگہ نہیں ملے گی۔ اگر تم اپنے یہودی آقا سے وعدہ کرکے آئے ہو کہ 1973 کے آئین میں تبدیلی کریں گے تو یاد رکھنا ہم بھی اپنے آقا صلى الله عليه و سلم کی ناموس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ ہم نے انگریز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔۔ کائنات کے سب سے بڑے جھوٹے مرزا بدبخت کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا تو تم کونسی کھیت کی مولی ہو ۔ غدار وطن قادیانیت کی پشت پناہی چھوڑ دیں ورنہ پھر ختم نبوت کے پروانوں کو روکنا بہت مشکل ہے۔۔ اور دیگر علماءکرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔۔ -

دریائے چناب کے پانی کا دباو کلری احمد والا سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا
چنیوٹ
دریائے چناب کے پانی کا دباو کلری احمد والا سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا کئی دیھات زیرآب آگئے۔کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہو گئیں
حالیہ مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلابی ریلے سے دریائے چناب کے پانی کا دباو کلری احمد والا سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹوٹے ہوئے بند کو مکمل کرنے کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی سیم نالے کا بند ٹوٹنے سے قریبی دیہاتوں کے درجنوں علاقے فصلیں اور گھر زیر آب آ گئے انتظامیہ بے خبرعلاقہ مکنیوں نے ٹوٹے ہوئے بند کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ کر دیا -
اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا
مظفرگڑھ میں اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا بیٹا اپنے اغواء کا ڈرامہ کر کے باپ سے خود 7 لاکھ روپے تاوان مانگتا رہا۔پولیس نے لڑکے کو لاہور سے گرفتار کرالیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشی سعید احمد نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے شہباز کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جس پر تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔مغوی کو لاہور بادامی باغ سے برآمدکر لیاگیا۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں مغوی شہباز نے بیان دیا کہ اس نے اپنےوالدین کو پریشان کرنےکے لئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا اوروالد سے 7 لاکھ مانگے۔
-
زرعی ماہرین نے ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما، نگینہ، پاکٹ کی پنیری کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(اے پی پی)زرعی ماہرین نے ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما، نگینہ اور پاکٹ کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں صحت مند اور زیادہ سے زیادہ بہتر پیداوار مل سکے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی فصل کو 8 سے 10 دن کے وقفہ سے پانی دینا چاہیے البتہ کمزور زمین کی صورت میں یہ عرصہ آبپاشی 4 سے 5دن بھی کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ موسم برسات کے دوران بینگن، بھنڈی کے پودوں پر ہڈابیٹل، سبز تیلے اور جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے۔ اسی طرح ان ایام میں گھیا کدو، چپن کدو، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر لال بھونڈی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ کیڑوں کے حملہ کی صورت میں فوری مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے کیاجائے تاکہ سبزیوں کو مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔
-
دوران ڈرائیونگ ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
فیصل آباد(اے پی پی)چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس فیصل آباد نے دوران ڈرائیونگ کاروں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل سی ڈی، ٹی وی سکرین استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ ایل سی ڈی پر دوران ڈرائیونگ فلمیں دیکھنے کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہٰذا دوران ڈرائیونگ ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
کن افراد کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے؟ محکمہ صحت نے اعلان کر دیا
فیصل آباد (اے پی پی)محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ صرف پاکستان و پنجاب بیت المال، زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والے مستحق افراد کو ہی صحت انصاف کارڈز جاری کئے جائیں گے۔ جمعہ کے روز فیصل آباد اور چنیوٹ میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے بتایاکہ صرف انہیں مستحق و غریب اور بے سہارا خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے جو پہلے ہی مالی معاونت فراہم کرنے والے اداروں سے امداد حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ متعلقہ افراد موبائل فون کے ذریعے 8500 نمبرپر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کرکے اپنی صحت انصاف کارڈ کی اہلیت کے بارے میں تصدیق حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ میسج کے جواب میں متعلقہ شخص کو بتایا جائے گا کہ اسے صحت انصاف کارڈ کس جگہ سے جاری ہوگا اس طرح مستحق افراد مقرر ہ جگہ پر جاکر بآسانی کارڈ جاری کرواسکتے ہیں۔
-

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، جولائی میں 6 فلسطینی شہید، 414 گرفتار
اسرائیلی فوج نے انسانیت سوز کارروائیوں کے دوران گذشتہ ماہ 6 فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں شہریوں کو زخمی کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، القدس سٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال جولائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 6 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 414 کو کوئی عذر پیش کئے گرفتار کر لیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جولائی میں انسانی حقوق کی 364 پامالیاں کیں۔ اس دوران عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے جائز مکانات بھی گرائے جاتے رہے جبکہ 1500 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی بھی کی جنہیں اسرائیلی حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔
دوسری جانب اسرائیل فلسطین پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کرنے کے لیے یہودی آباد کاری کے منصوبے پر گامزن ہے، فلسطینی اکثریتی علاقے میں یہودیوں کے لیے 6 ہزار نئے گھروں کی تعمیرات کی منظوری دے دی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ یہودی آبادی کاری کو جس قدر فروغ ان کے دور حکومت میں دیا گیا ہے اتنا پہلے کبھی کسی حکومت نے نہیں کیا۔
-

طلبا کی آن لائن تصدیق کا منصوبہ فلاپ ،حکومت کے عزم کو نقصان ، ذمہ دار کون ؟ ضرور جانیئے
لاہور : پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبا کی تصدیق کا حکومتی منصوبہ فلاپ ہوگیا . تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 24 لاکھ جبکہ لاہورمیں 1 لاکھ 92 ہزارطلبا وطالبات کی تصدیق نہ ہو سکی۔
ذرائع کےمطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھرکے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو31 جولائی کی تاریخ دی تھی کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی آن لائن تصدیق کوجلد ازجلد مکمل کر کے رپورٹ کریں،
سکول ایجوکیشن ذرائع کے مطابق طلبا کی آن لائن تصدیق کا مقصد مستقبل میں طلبا کی تعلیمی قابلیت کی مکمل پروفائل بنانا اور انہیں اعلی تعلیم تک ایک ریجسٹریشن نمبر دینا ہے۔ تاکہ آئندہ اعلی تعلیم کے لیے طلبہ و طالبات کی اس نمبر سےتصدیق کی جاسکے،
دوسری طرف چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصدیق طلبا کے بے فارم اور والدین کے شناختی کارڈ سے کی جارہی ہے، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 24 لاکھ طلبا اورلاہور کےسرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 1لاکھ 92 ہزار طلبا وطالبات کی آن لائن تصدیق نہیں ہو سکی۔
-

سعودی خواتین کو ملی اب اور آزادی
سعودی عرب جدت پسندی کی طرف گامزن ،سعودی خواتین اب مرد سرپرستوں کی اجازت کے بغیر دنیا کی سیر کر سکتی ہیں اور انہیں اپنے نابالغ بچوں کا سرپرست بننے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عربی اخبار ’عکاظ ‘ کے مطابق سعودی عرب جدت پسندی کی طرف گامزن ،سعودی خواتین اب مرد سرپرستوں کی اجازت کے بغیر دنیا کی سیر کر سکتی ہیں اور انہیں اپنے نابالغ بچوں کا سرپرست بننے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔
’’ملک میں نئے قانون کے تحت 21 سال کی عمر کے بعد خواتین کو پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے اپنے مرد سرپرست سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل بالغ خواتین کو پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے اپنے والد، بھائی یا شوہر سے اجازت لینی پڑتی تھی‘‘۔ خواتین پر اس طرح کی پابندی کی دیگر ممالک میں سخت تنقید ہو رہی تھی۔
اخبار کے مطابق حالیہ قانون کے بعد خواتین، مردوں کی طرح اپنے بچے کی سرپرست ہونگی اور اب وہ اپنے نوزائیدہ بچوں کی پیدائش پر انتظامیہ کے متعلقہ دفتر میں رجسٹر کرا سکتی ہیں۔سرکاری اخبار کے حوالے سے فرانسیسی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت جنس کی تفریق کے بغیر اب ہر اس شہری کو پاسپورٹ جاری کردے گی جو اس سلسلے میں درخواست دے گا۔واضح رہے اس سے پہلے سعودی قانون کے مطابق تمام عمر کی خواتین پر لازم تھا کہ پاسپورٹ بنوانے اور بیرون ملک سفر کے لیے اپنے خاندان کے کسی فرد یعنی نگراں جیسے والد، شوہر یا بھائی کو ضرور ساتھ لے کر جائیں یا پھر کم از کم ان کی اجازت کے ساتھ سفر کریں گی۔