شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ہاؤسنگ کالونی فیز2 بائی پاس روڑ پر دو گروہوں میں لڑائی جھگڑے سے 1شخص ہلاک سمیت 1 زخمی ہو گیا
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمی مریض کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا جبکہ ہلاک ہونے والے کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا –
ہلاک ہونے والا شخص 32 سالہ تنویر ولد محمد یوسف محلہ رحمان پورہ گلی نمبر 7 کا رہائشی تھا جو قربانی کا جانور خریدنے گیا تھا تو لڑائی کے دوران فائرنگ سے گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ ایک گروہ کا شخص 26 سالہ دانش ولد غلام عباس ہاؤسنگ کالونی فیز2 کا رہائشی تھا جوگولی لگنے سے زخمی ہو گیا- ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوراً ہسپتال منتقل کر دیا –
Author: +9251
-
دو گروہوں کے مابین تصادم، 1 فرد جاں بحق
-
شیخوپورہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود ۔ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چوہدری تنو یر ورک ۔اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ ۔میاں تیمور خالد نےپرنسپل پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا
صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ پودے اللہ تعالی کا ذکر کرتے ہیں اور ہمارے لئے آکسیجن مہیا کرتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ ماحول دوست پودے زیادہ سے زیادہ لگا کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں -
مکان کی دیوار گرنے سے نوجوان زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر 17 شرقپور شریف روڑ پر مکان کی کچی دیوار گرنے سے ایک نوجوان ملبے تلے دب کر زخمی ہو گیا-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے 25 سالہ نوجوان فیصل ولد منظور کو فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا- -

چیئرمین سینٹ کو کس نے کس کا بچہ کہہ دیا
سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنے پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچالیا، 10 دن پہلے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا کہہ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنے پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچالیا، 10 دن پہلے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا کہہ دیا تھا۔
خود کہتا ہوں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں جو سب پر بھاری ہے، فضل الرحمان مدرسوں کو نہ بہکائیں، وہ باز نہ آئے تو خود مدرسوں میں جاؤں گا، پہلے مریم نواز اور شہباز شریف خود ایک پلیٹ فارم پر آئیں، کسی پارٹی کیساتھ لڑائی نہیں ہے، آصف علی زرداری نے حسین حقانی جیسے غدار کو پروٹو کول دیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہوگئیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیںڈالا،جبکہ سلیم مانڈوی والا کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 32 ووٹ آئے،اس اپ سیٹ پر سب ہی حیران ہیں اوراپوزیشن کے اہلکار حکومت پر بہت تنقید کررہے ہیں. -
شیخوپورہ میں ڈاکٹرز کا مریض کی والدہ پر تشدد
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ کے اسپتال میں کمسن مریض کی والدہ کو ڈاکٹرز نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈلا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے چلڈرن اسپتال میں کمسن مریض کی والدہ ڈاکٹروں کے مبینہ تشدد سے زخمی ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد خاتون نے ورثا نے لاہور سرگودھاروڈ بلاک کرکے احتجاج کیا ۔
ورثاء کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کولےکر2 گھنٹے تک ڈاکٹرزکی منتیں کرتے رہے کسی نے بچے کو طبی امداد فراہم نہیں کی۔ڈاکٹرزکی لاپرواہی پر احتجاج کیا تو ڈاکٹرزنےمل کرخاتون کر تشدد کیا
-

یاد رکھیں ! انسان کی اصل بڑائی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے، فیصل قریشی
اسلام آباد :فردوس جمال اور ماہرہ خان کے درمیان ہونے والی بیان بازی کے بعد اب دیگر ساتھی بھی اس معاملے کو طول سے بچانے کے لیے میدان میں اترپڑے ہیں.اس حوالے سے پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ انسان کی اصل بڑائی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارفیصل قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب انسان اپنی غلطیاں معاف کر کے آگے بڑھ سکتا ہے تو دوسروں کی غلطیوں کو معاف کیوں نہیں کیا جا سکتا۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ درگزر کرنے سے ہی معاملات بہتر ہوسکتے ہیں.
اپنے ٹویٹ پیغام میںفیصل قریشی نے کہا کہ اصل بڑائی اور کامیابی دوسروں کو معاف کرنے میں ہے کیونکہ ہر انسان سے کوئی نہ کوئی غلطی ہوتی ہے اور اس غلطی کو لے کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا اس لئے دوسروں کو معاف کرنا سیکھیں۔
-

چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں کس نے کہا کہ جمہوریت کی فتح ہوئی
چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے کو خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات نے جمہوریت کی فتح قرار دے دیا.
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کو شکست اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔ایک ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے اندر باضمیر لوگ ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور اداروں کو کمزور کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے اور عمران خان کے وژن کو کامیابی ملی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہوگئیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیںڈالا،جبکہ سلیم مانڈوی والا کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 32 ووٹ آئے،
-

مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے‘ ماہرہ خان نے یہ کہوں کہا ؟ وہ خود بتاتی ہیں
کراچی :معروف اداکارہ نے بالآخر فردوس جمال کی طرف سے کی گئی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہہ ہی کہ کہ جب کوئی بلا وجہ تنقید کرتا ہے تو اسے بڑی تکلیف ہوتی ہے.
اپنے بیان میںماہرہ خان نے کہا کہ میں باتوں سے زیادہ کام پر دھیان دیتی ہوں ۔سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو سے متعلق ماہرہ خان نےکہا جب کوئی کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس میںپھر جوابی تنقید سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے.
ماہرہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکار ندیم بیگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گفتگوناپسند کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں۔ ماہرہ نے کہا کہ فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا، ان سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔
-

ڈالر کوپر لگ گئے ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
اسلام آباد:ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے عام آدمی کے استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف ڈالر کو پرلگ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسلام آباد سے اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں 8 پیسے کے اضافے سے ڈالر159.42 سے بڑھ کر 159.50 روپے کا ہو گیا ہے۔دیگر کرنسیوں کی قیمت پر نظر دوڑائیں تو اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 42.47 روپے، یو کے پاؤنڈ 192.87 روپے، آسٹریلین ڈالر 108.56 روپے، یورو 176.61 روپے جبکہ اماراتی درہم 43.65 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 159 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 60 پیسے ہو گئی تھی۔اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی معاشی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق دوسری جانب سے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہو کر 71 ہزار 245 روپے تک گر گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار 407 ڈالر پر پہنچ گئی۔
-

پاکستان میں سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں6 لاکھ 95 ہزار روپے تک کا ہوشربا اضافہ کر دیا
کراچی : ملک میں عام استعمال کی چیزوں سے لیکربڑی بڑی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ، سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں6 لاکھ 95 ہزار روپے تک کا ہوشربا اضافہ کر دیا
کراچی سے ذرائع کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس آر ایک لاکھ 37 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 12 لاکھ 38ہزار، سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل/ اے جی ایس ایک لاکھ 38 ہزار روپے مہنگی ہونے سے قیمت 14 لاکھ گیارہ ہزار اور سوزوکی وٹارا جی ایل ایس 6 لاکھ 95 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہو گئی۔
دوسری طرف پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کار ڈیلرز نے مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر پابندی انہی کمپنیوں کو نوازنے کیلئے لگائی گئی ہے، کمپنیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔