ن۔م۔ راشد کا یوم پیدائش*
ن۔م۔ راشد کا اصل نام نذر محمد تھا اور وہ اگست 1910ء کواکال گڑھ ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔
علامہ اقبال کی وفات کے بعد اردو شاعری جن شعرا کی بدولت عہد آفرین تبدیلیوں سے دوچار ہوئی ان میں ن م راشد کا نام بلاشبہ سرفہرست ہے۔
اس میں شک نہیں کہ حالی اور آزاد سے لے کر اقبال تک اور اقبال سے لے کر جوش‘ حفیظ جالندھری اور اختر شیرانی تک اردو نظم نے بڑا تیز سفر کیا لیکن یہ سفر نظم نگاری کی دیرینہ روایات کے دائرے ہی میں ہوا۔
لیکن ن م راشد اور ان کے ایک اور ممتاز ہم عصر میرا جی کے یہاں اس نظم نے ہیئت و اسلوب میں ایک ایسی تبدیلی کی بنیاد ڈالی جس نے نظم کا سانچہ ہی بدل ڈالا۔
ن۔م راشد کا پہلا مجموعہ ’’ماورا‘‘ 1941ء میں شائع ہوا تو گویا یہ ٹھہرے ہوئے تالاب میں ایک پتھر کی مثال ثابت ہوا۔
راشد نے اپنی نظموں میں نہ صرف یہ کہ نظم آزاد کا کامیاب تجربہ کیا بلکہ مغرب کے شعرا بالخصوص انگلستان اور فرانس کے جدید شعرأ سے متاثر ہو کر نظم نگاری کے فن کو نئے طریقوں سے برتنے کی کوشش کی۔
یہ نظم سادہ اور بیانیہ شاعری سے خاصی مختلف تھی اور اس نظم میں افسانوی اور ڈرامائی انداز کے جدید اسالیب بدرجۂ اتم موجود تھے۔
ابتدا میں ن۔م راشد اور میرا جی‘ دونوں ہی شدید تنقید کا نشانہ بنے لیکن انہوں نے جو بیج بویا وہ بہت جلد تناور درخت کی شکل اختیار کرگیا۔
خود راشد نے ماورا کے بعد اردو شاعری کو کئی یادگار مجموعے عطا کیے جن میں ایران میں اجنبی‘لا= انسان اور گمان کا ممکن شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دوسرے شعرأ نے بھی غیر محسوس طریقے سے ان کا اتباع کیا اور یوں اردو شاعری کے صحن میں نئے دریچے کھلتے چلے گئے۔
ن۔م راشد نے اپنی زندگی مختلف ممالک میں بسر کی۔
زندگی کے آخری ایام میں وہ لندن میں مقیم تھے۔جہاں وہ 9 اکتوبر 1975ء کو وفات پاگئے ان کی وفات کے بعد ان کی وصیت کے مطابق ان کی لاش کو نذر آتش کردیا گیا
۔وہ زندگی بھر دنیا کو چونکاتے رہے تھے اور موت کے بعد بھی اپنی یہ عادت ترک نہ کرسکے۔۔!!!
Author: +9251
-

ن_م راشد کون تھے،وہ کب پیدا ہوئے ،اور ان کی خدمات کیا ہیں
-

بھارتی آرمی چیف کا دورہ کشمیر، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
بھارتی آرمی چیف کا شمالی کشمیر کا دو روزہ دورہ سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ لی، جوانوں سے ملاقات کی.
تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت جمعرات سے اپنے دو روزہ دورے پر کشمیر ہیں ، اپنے دورے میں سیکیورٹی ایشوز اور وادی کی صورت حال پر تازہ صورت حال سے بریفنگ لی .بھارتی آرمی چیف کو دفاعی صورت حال سے بریفنگ کےلیے ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل رمبیر سنگھ ، چنار کارپس کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل کے جی ایس ڈھلوں نے بریف کیا .افسران نے آرمی چیف کے ساتھ شمالی کشمیر میں آرمی اور سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی اور دیگر امور کو جاننے کے لیے دورہ کیا. ترجمان کے مطابق ہائی کمانڈ کو وادی میں چوکسی اور امن و امن کی صورت حال کو قائم رکھنے کے متعلق لیے گئے قدام سے بریف کیا گیا.مختلف محاذوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ ملاقات میں آرمی چیف نے نعرے لگائے اور ان کو ہر طرح کی سہولیات اور ضروریات مہیا کرنےکی یقین دھانی کرائی .
-

امریکی جنگی طیارے کلسٹر بموں سےلیس ہو کر آبنائے ہرمز پر پراوازیں کرنےلگے
امریکی جنگی طیارے کلسٹر بموں سےلیس ہو کر آبنائے ہرمز پر پراوازیں کرنےلگے.
تفصیلات کے مطابق آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والے "F-15” امریکی لڑاکا طیاروں کو کلسٹر بموں سے لیس کیا گیا ہے۔ یہ بم درست طور پر اہداف کا تعین اور انہیں تباہ کرنے کے لیے انفرا ریڈ اور لیزر شعاؤں کے تحت کام کرتے ہیں۔
"F-15E” ماڈل کا خصوصی طیارہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے والے دونوں مشنوں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ اس وقت آبنائے ہرمز کے علاقے میں آزاد سمندری تجارت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم دستے میں شامل ہے۔
اس سلسلے میں عسکری امور سے متعلق ویب سائٹ THE WAR ZONE DRIVE نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ہتھیار اُس نوعیت کی چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر استعمال ہیں۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی بحری فوج نے برطانوی آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اور اس وجہ سے پورے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے.
-

دوکاندار غریب عوام کو لوٹنے لگے
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد شہر میں دوکاندار اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر عوام کو لوٹنے لگے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی .
دکاندار حضرات نے اشیاء خوردونوش کے ریٹ اپنی مرضی سے بڑھا کر عوام کو لوٹنا شروع کردیا گھی چینی بیسن دال چاول بوتل کے من مرضی ریٹ وصول کرنے لگے انتظامیہ نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے پرچون فروشوں نے گاہکوں سے بدتمیزی کرنا معمول بنا لیا ۔ انتظامیہ اس مافیاء کےآگے بے بس نظر آ رہی ہے ۔چینی گھی سبزی کے ریٹس 15%سے 20%بڑھا کر من مرضی عوام پر مسلط کی ہوئی ہے جب بات کرو تو کہتے ہیں کہ بجٹ میں ریٹ بڑھ گئے ہیں بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔گاہک کے احتجاج پر اس کو بے عزت کیا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیں اور ریٹ لسٹ کا پابند کریں۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان -

امریکی صدر نے چین کی مزید 3 کھرب مالیت کی مصنوعات پر ٹیس لگا دیے
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 3 کھرب ڈالر مالیت مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی 3 کھرب ڈالر مالیت مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔اپنے اس قدام کی وضاحت بیان کرتےہوئے امریکی صدر نے کہا کہ چینی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرتے ہیں اور زیادہ منافع کماکر رقم لے جاتے ہیں۔ چینی اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کر کے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اس سے پہلےصدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بیجنگ کسی منصفانہ معاہدے پر آمادہ نہیں ہونا چاہتا۔ میری ٹیم چین سے مذاکرات کر رہی ہے لیکن وہ ہمیشہ اپنے فوائد حاصل کرنے کے لیے آخر میں ڈیل کو تبدیل کر دیتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 27برس کے دوران چین کا رویہ انتہائی خراب رہا ہے، اس بات کا امکان تھا کہ چین ہماری زرعی مصنوعات خریدے گا تاہم اس کا کوئی اشارہ تاحال نہیں ملا۔واضح رہے کہ چین کی بڑھتی ہوئی معاشی ترقی کے باعث چین کو مستقبل کی سپر پاور کے طور پر دیکھا جار ہا ہے . امریکہ چین کی اس ترقی سے خائف نظر آتا ہے.
-

ایل پی جی گیس ٹینکر لیکج کی اطلاع
لیاقت پور:قومی شاہراہ پر ترنڈہ محمد پناہ ٹوٹل پیٹرول پمپ کے قریب ایل پی جی گیس ٹینکر لیکج کی اطلاع- ریسکیو 1122 کے اہلکار 1 ایمبولینسوں اورفائر وہیکل کے ساتھ جائے حادثہ پر روانہ- تمام متعلقہ اداروں کو حادثہ کی اطلاع فراہم۔ریسکیو1122کےاہلکار فائر وہیکل کے ساتھ کولنگ کر کے گیس لیکج کو کم کرنے میں مصروف ۔
-

شام: اسرائیل کا لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
شام کے سرحدی علاقے القنیطرہ میں اسرائیل نے لبنانی شیعہ ملیشیا کے ایک مرکز پرمیزائل حملہ کیا ہے
جس میں شامی حکومت کے حامیوں کو نشانہ بنایا گیاہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں.تفصیلات کے مطابق شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس میں بشار الاسد کے دفاع میں لڑنے والی لبنانی تنظیم کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی’سانا’ کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اس سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے شام میں 8 سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران حزب اللہ بشار الاسد کے دفاع میں لڑ رہی ہے۔ حزب اللہ کے جنگجو شام کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں جو بشارالاسد اور ایران کی دیگر ملیشیائوں کے ساتھ مل کر اپوزیشن فورسز کو کچلنے میں سرگرم ہیں۔
-

حوثیوں کا حملہ ،یمنی سپاہیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی
جمعرات کے روز پولیس مرکز حملے میں یمنی سپاہیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی جنوبی شہر عدن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی شدت پسندوں کےدو حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہوگئی ہے جب کہ 48 زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکا عدن شہر کے مضافاتی علاقے عمر المختار میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ایک پولیس مرکز پر کیا گیا۔ اس حملےمیں 13 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دوسرے واقعے میں ایک ملٹری کیمپ میں عسکری پریڈ کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں سپورٹ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل منیر الیافعی سمیت 36 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
حوثی ملیشیا نے اپنے زیر انتظام چینل "المسيرہ” ٹی وی پر بتایا ہے کہ اس نے الجلاء کیمپ میں عسکری پریڈ کو ڈرون طیارے اور درمیانی مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔
زرائع کے مطابق پولیس مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہل کار جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال
منتقل کیا گیا۔ دھماکے میں پولیس مرکز کے اطراف واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ -

صادق آباد ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب
عزت اور تکریم کے ساتھ ریٹائرڈ منٹ حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،فیض اللہ فیض تعلیمی میدان میں ایک درخشاں ستارے کا نام ہے جس نے ہمیشہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے اداکئے ہیں بہت عرصہ تک اے ای اوکے عہدے پر بھی فائز رہے استاتذہ کی رہنمائی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں .
ان خیالات کا اظہار سی ای او رحیم یار خاں چوہدری اکبر علی، ڈپٹی دسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرسرفراز احمد بھٹی، پنجاب ٹیچریونین کے ضلعی صدر محمد خالد چوہدری، نے،فیض اللہ فیض کی بطور ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ منٹ الوادعی کی منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اپ اچھے ماہر تعلیم کے نام سے بھی جانے اور پہچانے جاتے ہیں تعلیم کے میدان میں اپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آپ جیسے اچھے ماہر تعلیم ہی اچھے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوا کرتے ہیں، وقت کے دھارے نے انسانی سوچ کو بدل کر رکھ دیا ہے دنیا سمندر ہے، مگر یہ دنیا عارضی ہے، کبھی دور تھا کہ ریٹائرڈ کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا اور اب دور ہے کہ ریٹائرڈ منٹ خوشی سے لی جاتی ہے اج کے اس دور میں عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رانا خالد محمود خاں، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول لو انکم سکیم صادق آباد، چوہدری مقبول احمد، ہیڈ ماسٹر سجاد احمد قزلباش، ہیڈ ماسٹر مسعود احمد، سید احسن گیلانی نے کہا کہ فیض اللہ فیض نے تعلیم کی شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
ان کی تعلیمی خدمات ایک روشنی کی ماند ہیں خوش اخلاق انسان ہیں، بڑے ہی محنتی شخص ہیں، اپ ایک تعلیمی اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،ہم نے تعلیم کے میدان میں فیض اللہ فیض سے بہت کچھ سیکھا ہے، اپ ایک اچھے شاعر بھی ہیں اپ کی بہترین شاعری سبق اموز ہوتی ہے۔
شاعری میں بھی اپ کو ایک اہم مقام حاصل ہے، ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی اپ کو صحت والی زندگی دے، اپ کا تعلیم کے ساتھ ایک مثالی لگاؤ ہے اپ ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی تعلیم کے ساتھ وابستہ رہیں اور ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔
پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رانا خالد محمود خاں، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول لو انکم سکیم صادق آباد، چوہدری مقبول احمد، ہیڈ ماسٹر سجاد احمد قزلباش، ہیڈ ماسٹر مسعود احمد، سید احسن گیلانی، پنجاب ٹیچریونین کے ضلعی صدر محمد خالد چوہدری،چوہدری محمد ارشد چیمہ، چوہدری الطاف حسین ودیگر نے بھی فیض اللہ فیض کو ریٹائرڈ منٹ پر تحائف پیش کئے۔
پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رانا خالد محمود خاں، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول لو انکم سکیم صادق آباد، چوہدری مقبول احمدنے سی ای او رحیم یار خاں چوہدری اکبر علی، ڈپٹی دسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرسرفراز احمد بھٹی کو سندھی اجرک کاتحفہ، اور پھولوں کے گل دسے پیش کئے گئے کیا، تقریب میں تحصیل بھر کے ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، اور جملہ اسٹاف، دوست احباب نے شرکت کی
-

لداخ میں کسی بھی محاذ آرائی سے بچنے کے لیے بھارتی اور چینی فوجی حکام کی میٹنگ
نئی دہلی : بھارت اور چین کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق،اس سلسلے میں لداخ میںلائن آف ایکچیل کنٹرول کے قریب دونوں ممالک کے فوجی حکام کے دررمیان ایک اہم اجلاس بھی ہوا ہے
ذرائع کے مطابق لداخ کے علاقے میںلائن آف ایکچیل کنٹرول پر بڑھنے والی کشیدگی کے حوالے سے دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں طرف سے یہ طئے پایا کہ لداخ کے مشرقی محاذ پر دونوں ممالک کسی بھی محاذ آرائی کو ہوا نہیںدے گے
بھارت کی طرف سے اس اجلاس میں بریگیڈیئر ایچ ایس گل ، کرنل ایس ایس لامبا جبکہ چین کی طرف سے کرنل کاو گو شینگ اور کرنل شانگ چن لی نے شرکت کی اور حالات کو بہتر رکھنے کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا