Baaghi TV

Author: +9251

  • حاصل بزنجو کے اداروں کے خلاف الزام بے بنیاد ہیں. یہ جمہوریت کی خدمت نہیں ، آئی ایس پی آر

    حاصل بزنجو کے اداروں کے خلاف الزام بے بنیاد ہیں. یہ جمہوریت کی خدمت نہیں ، آئی ایس پی آر

    راوالپنڈی : چیئر مین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے کے بعد سینیٹر حاصل بزنجوکے فوج کے خلاف بیان پر جہاں ملک بھر میں‌ بڑے غصے کا اظہار کیا جارہا ہے وہاں افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بھی بزنجوکے بیان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

    میر حاصل بزنجو کی طرف سے اداروں پر الزامات لگائے جانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح انہوں نے زہر آلود بیان دیا یہ کوئی جمہوریت کی خدمت نہیں‌.


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ذرا سے سیاسی فائدے کے لیے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا ایک بہت غلط سوچ ہے. اس بیان سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا . میر حاصل بزنجوکی طرف سے یہ الزام بے بنیاد ہیں.

  • اراکین سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ.

    صدر بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا چئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی پر اراکین سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ
    ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وفاقی وزراء چوہدری غلام سرور زبیدہ جلال وزیراعظم کی مشیر فردوس عاشق اعوان بلوچستان کے وزراء اراکین قومی اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی عشائیہ میں شرکت شرکاء کی جانب سے چئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو مبارک باد کامیابی اتحادیوں کی محنت کا نتیجہ ہے جسکے لیۓ جمہوری اور سیاسی راستہ اپنایا گیا وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان بلوچستان عوامی پارٹی چئیرمین کی حمایت پر حکومت اور اتحادی جماعتوں کی مشکور ہے وزیراعلئ جام کمال خان.

  • صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا جہلم کا دورہ

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا جہلم کا دورہ

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا جہلم کا دورہ

    جہلم۔ (اے پی پی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس ے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ا ہوں ے ڈپٹی کمش ر دفتر میں سکول ایجوکیش ڈیپارٹم ٹ کے افسرا کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس مےںڈپٹی کمش ر جہلم محمد سیف ا ور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال، سی ای او ایجوکیش سید مظہر اقبال، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے ۔

    صوبائی وزیر تعلیم پ جاب مراد راس ے ڈپٹی کمش ر سیف ا ورجپہ اور سکول ایجوکیش ڈیپارٹم ٹ کے افسرا کی جا ب سے سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہم کو یقی ی ب ا ے پر زبردست سراہا۔ اجلاس میں بریف گ دیتے ہوئے ڈپٹی کمش ر سیف ا ور ے بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں شرح خوا گی 81 فیصد ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا جا چکا ہے۔

  • گانے سننےاور خواتین کے باہر نکلنے پر طالبان نے پابندی لگادی ، خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی  کا اعلان

    گانے سننےاور خواتین کے باہر نکلنے پر طالبان نے پابندی لگادی ، خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا اعلان

    پشاور : کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عوام کو اونچی آواز میں گانے سننے، خواتین کا بغیر کسی محرم کے باہر نکلنے سے خبردار کرتے ہوئے ایسا کرنے پر سخت نتائج بھگتنے کے اعلان کردیا۔

    دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان کا کہنا تھا کہ گھروں کے اندر یا باہر ڈی جے کا استعمال نہیں ہوگا اور جو ہمارے انتباہ کو نظر انداز کرے گا وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

    شمالی وزیرستان سے ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی نے کمپیوٹر اور دیگر دکانوں پر اونچی آواز میں گانے سننے سے بھی خبردار کیا گیا اور کہا گیا کہ جس دکان سے ایسی آواز آئی اسے اڑا دیا جائے گا۔

  • پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم پر طالبان نے پھر دھمکی دے دی

    پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم پر طالبان نے پھر دھمکی دے دی

    پشاور : پولیو مہم کو ناکام بنانے کے لیے شرپسند عناصر نے سازشیں شروع کردیں. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں طالبان دہشت گرد گروہ نے دھمکی دی ہے کہ پولیو کے خلاف مہم شروع کرنے والوں کو جان سے مار دیا جائے گا۔

    شمالی وزیرستان سے آمدہ رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں طالبان نے پولیو کی دوا پلانے کا پروگرام شروع کرنے والوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان میں گھروں میں جاکر ڈراپ پلانے سے باز آجائیں ورنہ ان پر جان لیوا حملے کر دیئے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم میں سرگرم عمل افراد کو طالبان گروہ کی جانب سے بارہا دھمکی دی جاتی رہی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں اب بھی پولیو کے خلاف مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

  • پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوطلب

    پشاور ۔ یکم اگست(اے پی پی)ضلع پشاور کے مالی سال-20 2019ء کا بجٹ اجلاس 5 اگست کوبروز پیرطلب کیا گیا جس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان بجٹ پیش کریں گے ۔ اجلاس 6 اور 7اگست کو بھی بجٹ پر بحث کرنے کے لئے جاری رہے گی ۔ مالی سال 2019-20ء کے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کا بجٹ اجلاس کے لئے ضلع کونسل سیکرٹری نے تمام ممبران کو دعوت نامے ارسال کر تے ہوئے ممبران کو اجلاس میں بروقت شرکت کرنے کی استدعاء کی ہے ۔ تمام الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی برادی سے استدعا ہے کہ5اگست پیر کے روز دوپہر11بجے اجلاس میں کوریج کرنے کے لئے شرکت یقینی بنائے ۔

  • حسن علی کی دلہن کے حوالے سے ایسی خبر آگئی جس نے مداحوں کے دل توڑ کر رکھ دیے

    حسن علی کی دلہن کے حوالے سے ایسی خبر آگئی جس نے مداحوں کے دل توڑ کر رکھ دیے

    گوجرانوالہ: کرکٹر حسن علی کی مستقبل میں بننے والی دلہن کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر جعلی نکلیں.

    تفصیلات کے مطابق حسن علی کی دلہن بننے والی لڑکی کے حوالے سے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی تھی. اس حوالے سے کہا جارہا تھا کہ شاید یہی وہی لڑکی ہیں جن کی شادی حسن علی کے ساتھ ہونی ہے. تاہم اب کچھ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا ہے کہ وہ لڑکی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں، دراصل حسن علی کی بننے والی دلہن نہیں بلکہ امریکہ کی بیوٹی بلاگر ہیں جو خوبصورتی کے ٹپس دیتی ہیں. یہ ہی نہیں ان کا نام شامیہ ازمین ہے جو نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک بچے کی ماں بھی ہیں. دوسری جانب جس کی شادی حسن علی سے ہونی ہے ان کا نام شامیہ آرزو ہے جو ایک بھارتی نجی ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں.
    واضح رہے کہ حسن علی کی شادی کی خبریں کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں. اس حوالے سے شادی اگست کے آخر میں ہونے کا امکان ہے جس کے لیے دونوں خاندان کے درمیان رابطے جاری ہیں.

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں امن کیلئے ٹرمپ کا وژن قابل تعریف قرار

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں امن کیلئے ٹرمپ کا وژن قابل تعریف قرار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وژن قابل تعریف قرار دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو۔

    امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگووزیراعظم عمران کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاک امریکا باہمی تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی صدر کی تجاویز پرگفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم نے کہا امریکی صدر اس بات سے متفق ہیں کہ خطے میں قیام امن ہو، امریکی صدر متفق ہیں کہ پاک امریکا مضبوط تعلقات ہونے چاہئیں، مضبوط تعلقات سے علاقائی امن و استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر بحری امور علی زیدی، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے شرکت کی۔

  • سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں

    پشاور ۔ یکم اگست(اے پی پی)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کا پہلا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے اور چاروں ٹاءونز، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، پی ڈی اے اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملازمین کے درمیان کرکٹ، فٹ بال، آرچری، رسہ کشی، والی بال، کبڈی، بیڈمنٹن، ایتھلٹکس، میوزیکل چیئر اور ٹیبل ٹینس کے ٹی میں بنائی گئی ہے ، پہلا سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سپورٹس گالہ پشاور2019ء کا افتتاحی تقریب5اگست بروز پیرمہمان خصوصی ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان سہ ساڑھے 6بجے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں کرینگے جبکہ اختتام اور تقسیم انعامات مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی 7اگست بروز بدھ رات 8بجے کرینگے ۔ چاروں ٹاءونز ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، پی ڈاے اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پشاور کے ملازمین نے ٹی میں بنائی جس کے درمیان مختلف کھیلوں میں مقابلے ہونگے ۔ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، جنرل سیکرٹری حاجی روشن خان اور ریجنیل سپورٹس آفس پشاور ٹیموں کی نگرامی اورانتظامات کو ختمی شکل دے دی ہیں ۔

  • برطانیہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ، برطانیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا

    برطانیہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ، برطانیہ نے مذاکرات سے انکار کردیا

    تہران : ایران اور برطانیہ پھر ایک دوسرے کے سامنے آگئے . تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران اور برطانیہ میں تیل بردار جہازوں پر قبضے کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ برطانیہ نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق نئے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ،ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی معاملہ جوئی کی منصوبہ بندی نہیں کررہا ہے جبکہ ایران کو برطانیہ سے تعلقات کے لئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ ماہ جبرالٹر سے ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے دو برطانوی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لیا گیا تھا جسے رائل نیوی کی بروقت مداخلت کے بعد ایرانی بوٹس کو پسپا ہونا پڑگیا تھا۔