Baaghi TV

Author: +9251

  • بریسٹ فیڈنگ کے عالمی دن کے حوالے سے تقر یب

    بریسٹ فیڈنگ کے عالمی دن کے حوالے سے تقر یب

    بریسٹ فیڈنگ کے عالمی دن کے حوالے سے تقر یب

    پشاور ۔ یکم اگست(اےپختونخواہ ڈاکٹر سید فاروق جمیل تھے جبکہ دیگر شرکا میں ڈی جی ہیلتھ پبلک سروس اکیڈمی ڈاکٹر جانباز ;200;فریدی ، چیف ایچ ایس ;200;ر یو ڈاکٹر شاہد یونس ، ڈائریکٹر نیوٹریشن ، ڈائریکٹر ایم سی ایچ ڈاکٹر سعید گل، ڈاکٹر اہین ;200;فریدی، یونیسف کے علاوہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور یونیسیف کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ تقریب سے شرکاء کو بتایا گیا کہ ماں بچے کو کم سے کم دو سال تک متواتر اپنا دودھ پلائیں اور پہلے چھ ماہ تک اپنے دودھ کے علاوہ اور کوئی غذا نہ دی جائے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید فاروق جمیل نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کےلئے قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، ماں کا دودھ بچے کوکئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے سورہ بقرہ میں فرمایا کہ ;34;ماں بچے کو دو سال تک اپنا دودھ پلائیے;34; اور اب سائنس سے بھی یہ تحقیقات ہوئی ہیں کہ ماں کا دودھ بچے کی صحت اور تندرستی کےلئے دو سال تک لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اس تاثر کو شکست دینی ہو گی کہ ماں کے دودھ کے علاوہ باقی مصنوعی دودھ بچے کی صحت کےلئے بہتر نہیں ہیں بلکہ سائنس اور قر;200;ن سے یہ بات ثابت ہے کہ صرف ماں کا دودھ ہی بچے کےلئے بہترین خوراک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ سے یہ بات بھی سامنے ;200;ئی کہ جو مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ نہیں پلاتیں ان میں قد کی کمی، نظر کی بیماری اور ہڈیوں کی بہت سی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یونیورسٹیوں اور دفتروں میں ہماری ماں بہنوں کےلئے مخصوص جگہ مختص ہونی چاہیے جہاں وہ اپنے بچوں کو دودھ پلا سکیں ،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اس کی پیش رفت کےلئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے ۔

  • قومی ترانہ وائلن پر کیوں بجایا؟ عراق میں تنازع کھڑا ہوگیا

    قومی ترانہ وائلن پر کیوں بجایا؟ عراق میں تنازع کھڑا ہوگیا

    بغداد: قومی ترانے کو غلط جگہ بجانے پر عراق میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا . اس حوالے سے فٹبال چیمپئن شپ کے دوران عراق کا قومی ترانہ وائلن پر بجانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں منتظمین نے قومی ترانے کو وائلن پر بجایا اور اس پر خواتین نے بھی رقص کیا۔

    دوسری طرف اس معاملے پر بحث کرتے ہوئے عرب میڈیا مذہبی رہنماوں کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی ترانے کو وائلن پر بجانےوالی گلوکارہ کو کڑی سزا دی جائے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کربلا شہر میں منعقد ہوئی تو وہاں پر رہائشی اکثریتی عوام نے اس اقدام کو کربلا کی توہین قرار دیا۔

    دوسری جانب کربلا کی مقامی حکومت کا کہنا ہےکہ فٹ بال مقابلے کی افتتاحی تقریب میں ترانے کے بعد کچھ حلقوں نے اعتراض کیا اس اقدام میں حکومت کا کوئی کردار نہیں جبکہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی تفتیش شروع کردی گئی۔

  • کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تعریف ہے، غلام مرتضی بلوچ

    کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تعریف ہے، غلام مرتضی بلوچ

    شہر قائد میں باسکٹ بال کے فروغ کےلئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تعریف ہے، غلام مرتضی بلوچ

    کراچی ۔ یکم اگست (اے پی پی)صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ شہر قائد میں باسکٹ بال کے فروغ کےلئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تعریف ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو این آئی سی وی ڈی کراچی میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ وفد میں فرحت مرتضی، ٹینس سٹار علیشہ چوہدری اور ایڈمنسٹریٹر این آئی سی وی ڈی کراچی ملک حمید اللہ بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ شہر کراچی سمیت صوبے میں کھیل اور کھلاڑیوں کو جہاں میری ضرورت ہوئے میں مکمل تعاون کرونگا ۔ اس موقع پرکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ سے اپیل کی کہ ضلع ملیر اور ڈسٹرکٹ کونسل میں باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کو یقینی بنا یا جائے تاکہ ملیر اور ڈسٹرکٹ کونسل کے دور افتادہ علاقوں کے نوجوان بھی باسکٹ بال کھیل سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔

  • نسان کمپنی کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا

    نسان کمپنی کو تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا

    ٹوکیو (اے پی پی) موٹرساز کمپنی نسان، رینالٹ اور متسوبیشی کا اشتراک گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے عالمی نمبر ایک سے گر کر نمبر تین پر آ گیا ہے۔

    اس گروپ نے اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں تقریباً 52 لاکھ گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہے جب یہ اشتراک پہلے نمبر پر تھا۔فروخت میں زیادہ کمی نسان کی گاڑیوں میں ہوئی جس نے امریکا اور یورپ میں سست کارکردگی کی وجہ سے 8 فیصد تنزلی دکھائی۔ اس اشتراک میں نصف کے برابر نسان کی گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔جرمن کمپنی واکس ویگن نے 53 لاکھ سے زائد گاڑیاں بیچ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے واکس ویگن کے مقابلے میں 54000 گاڑیوں سے کم فرق کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹویوٹا کی اِن چھ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت چین میں لگژری گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2 فیصد بہتر ہوئی۔ اس کمپنی نے مسلسل تیسرے سال کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کا ریکارڈ بنایا۔

  • بھارت کومسلمانوں کیلئے قبرستان بنا دیا گیا ہے، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ

    بھارت کومسلمانوں کیلئے قبرستان بنا دیا گیا ہے، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی سلب ،ان پربہیمانہ تشدد اورانہیں بے جرم وخطاءقتل کرنے کے دلخراش واقعات میں تیزی آنے پرگہری تشویش اور اپنے شدید غم وغصہ کااظہار کیا ہے، حالیہ دنوں میں انتہاپسندہندوﺅں کے ہاتھوں ایک ریٹائرڈ فوجی کیپٹن اورمعصوم بچے کامحض مسلما ن ہونے کی پاداش میں قتل ہو نا انتہائی تشویشناک اورقابل مذمت ہے ۔مسلمانوں کوطاقت کے زورپراسلام دشمن نعرے لگانے پرمجبورکرناکہاں کاانصاف ہے۔بھارت سمیت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے باوجود عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔کیابھارت پر اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق نہیں ہوتا۔مقتدرقوتوں کواپنادوہرامعیارترک کرناہوگاکیونکہ بھارتی مسلمانوںکوانتہاپسندہندو تختہ مشق نہیں بناسکتے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس امرکااظہار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدرتنویرخان کی زیرصدارت ہونیوالے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ، مرکزی سینئر نائب صدور محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،ممتازاعوان اورصدرپنجاب محمدیونس ملک شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنویرخان نے کہا کہ ہندوستان کومسلمانوں کیلئے قبرستان بنادیاگیاہے ۔نہتے مسلمانوں پرتشدد ،انہیں زندہ جلانااورقتل کرناہرگزبرداشت نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے درمیان میثاق انسانیت ناگزیر ہے،انسانیت نفرت ،تشدداورتعصبات کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔محمدناصراقبال خان ،محمدرضاایڈووکیٹ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،سلطان حسن بٹ،ناصرچوہان ایڈووکیٹ ،ممتازاعوان اورمحمدیونس ملک نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے مذہبی عقیدہ کے باوجودہندوستان میںگائے قربان کرنے کی اجازت نہیں لیکن شدت پسندہندو جب اورجہاں چاہیںمسلمانوں کی گردنیں کاٹ اوران کاخون بہا سکتے ہیں ۔بھارت میں مسلمانوں کومذہبی آزادی حاصل ہے اوران کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ گجرات کے شہیدوں کی ارواح کو انصاف کون دے گا۔

  • سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ ، جانی نقصان کا دعویٰ

    سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ ، جانی نقصان کا دعویٰ

    صنعا : سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج کے درمیان جنگ طویل ہونےلگی . دوسری طرف یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن کے شہر عدن میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

    المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جارح سعودی اتحاد کے آلہ کار عناصر کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مختلف یونٹوں کی مشترکہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی یمن کے شہر عدن میں الجلا میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    سعودی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کے بارے میں‌یحیی سریع کے بقول یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مختلف یونٹوں کی مشترکہ کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے جن میں متعدد آلہ کار فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں

  • ملک میں مون سون بارشیں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین نے خبردار کردیا

    ملک میں مون سون بارشیں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں، ماہرین نے خبردار کردیا

    کراچی: پاکستان میں مون سون بارشوں کے بعد طبی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ شہر قائد میں ہونے والی مون سون کی بارشیں ہیپاٹائٹس اے اور ای کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر وسیم جعفری کا کہنا تھا کہ مون سون کی ہونے والی بارشیں ’’ہیپاٹائٹس اے اور ای کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں کیونکہ سندھ میں پہلے ہی یہ مرض خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے۔

    کراچی میں‌ہونے والے اس اجلاس میں‌انہوں نے بتایا کہ جگر کی سوزش کو بھی ہیپاٹائٹس کہتے ہیں، زندگی کے لئے جگر کا صحت مند ہونا لازمی ہے، ہیپاٹائٹس ’اے‘ اور ’ای‘ ناقص غذا اور آلودہ پانی کے سبب ہوتے ہیں جو پاکستان میں بہت زیادہ عام ہیں اور بارش کے بعد آلودہ پانی گھروں میں فراہم کیا جاتا ہے۔

  • جمعیت مشائخ پاکستان کی ختم نبوت کانفرنس، صدارت دیوان مسعود چشتی نے کی

    جمعیت مشائخ پاکستان کی ختم نبوت کانفرنس، صدارت دیوان مسعود چشتی نے کی

    جمیعت مشائخ پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیزبین المذاہب تاجدار ختم نبوة کانفرنس لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جمیعت مشائخ پاکستان کے مرکزی صدر پیر دیوان احمد مسعود چشتی نے کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پیر دیوان احمد مسعود چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت پاکستان کی سالمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، قادیانی اس وقت نہ صرف پاکستان میں قادیانیت کے پرچار میں مصروف ہیں بلکہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے لیے جاسوسی کا بھی کام کررہے ہیں، جمیعت مشائخ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ممتاز عالم صوفی سکالر علامہ پیر سید ایاز ظہیر ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوة نظریہ پاکستان کی اصلی روح ہے۔ہم تحفظ نبوةکے پاسبان اور سپاہی ہیں ہم آقا کریم کے ناموس کی خاطر اپنی گردنیں کٹواتو سکتے ہیں مگر آقا کائنات کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے،

    انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو ملک بدر کیا جائے یا پھر انکو 1973کے آئین کا پابند کیا جائے، اس موقع پر معروف سیرت نگارنسیم الحق زاہدی نے کہا کہ جو آخری نبی حضرت محمد کو اللہ کا نبی اور عقیدہ ختم نبوة کو نہیں مانتا ہم کسی بھی صورت اس کو نہیں مانتے، کلیدی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے، پاکستان کے حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے، جب تک قادیانیوں کو انکے عہدوں سے فارغ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک خداداد کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے،

    کانفرنس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،

  • اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ

    اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے میں 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ

    کراچی:پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہونےلگی . اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بینک کے ذخائر میں 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 7 ارب 77 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 29 کروڑ ڈالر ہیں۔
    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی ذخائر بھی بڑھ کر 15 ارب 6 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےفارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کر کے بینکوں کو فارن کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔جس سے مزید ذخائر کے بڑھنے کا امکان ہے

    نئی اکنامک پالیس کے مطابق تمام کمرشل بینکس آزادانہ طور پر اپنی تمام شاخوں سے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کر سکیں گے، کسٹم ڈکلیریشن کی صورت میں 10 ہزار ڈالر سے زاید مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی بینکوں کو فروخت کی جا سکے گی۔

    دوسری طرف پاکستانی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی افراد بھی بینکوں کو غیر ملکی کرنسی فروخت کر سکیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی بھی بینکوں سے مقررہ حد کے مطابق غیر ملکی کرنسی خرید سکیں گے، بینک غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں سے نکالی گئی رقوم بھی خرید سکیں گے۔

  • ایران کی بحریہ کے حوالے سے اچانک بڑی خبر آگئی

    ایران کی بحریہ کے حوالے سے اچانک بڑی خبر آگئی

    تہران (اے پی پی) ایران کی بحریہ کی میزبانی میں 4 اگست کو خلیج فارس میں 2019ءورلڈ آرمی ڈائیونگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق خلیج فارس میں ہونے والے مقابلوں میں دنیا کے 10 ممالک سے آئے ہوئے غوطہ خور آرمی اہلکار، بین الاقوامی فوجی مقابلوں کے مختلف کیٹگیری میں حصہ لیں گے۔ یہ مقابلے 4 سے 14 اگست تک ایرانی جزیرہ کیش اور خلیج فارس کی پانیوں میں منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے جولائی میںورلڈ آرمی ڈائیونگ ٹورنامنٹ کا بحیرہ اسود میں واقع روسی جزیرہ کریمہ میں انعقاد کیا گیاتھا۔