Baaghi TV

Author: +9251

  • انکم ٹیکس قوانین 2002 میں مزید ترمیم کیلئے نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری

    انکم ٹیکس قوانین 2002 میں مزید ترمیم کیلئے نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری

    ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 150مربع فٹ دکان پر2019 میں 35 ہزار فکسڈ ٹیکس لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں مقررہ ٹیکس 40 ہزار روپے عائد ہوگا، فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والے دکاندار کو اسٹیکرجاری کیاجائے گا، 300 مربع فٹ تک کی دکان پرپہلے سال 40 ہزار فکسڈ ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے،

    ایف بی آر کا کہنا ہے کہ دوسرے سال 300 مربع فٹ تک دکان سے 50 ہزار فکسڈ ٹیکس لینے کی تجویز دی گئی ہے، انکم ٹیکس قوانین 2002 میں مزیدترمیم کیلئے نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری کر دیا گیا ہے، ملک میں کاروبار شروع کرنے کیلئے لائسنس اسکیم متعارف کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے،

  • جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کیلئے سزائے موت کا بل منظور کر لیا گیا

    جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کیلئے سزائے موت کا بل منظور کر لیا گیا

    بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے مجرموں کے لئے سزائے موت سے متعلق بل بھارتی لوک سبھا نے منظور کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (ترمیمی) بل کو آج اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا اور اس کی خالفت نہیں کی گئی، یوں بھارتی پارلیمنٹ نے اس بل پر مہر ثبت کر دی ہے،

    رپورٹ کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں اس بل پر تقریباً تین گھنٹے تک بحث جاری رہی، بھارت میں‌ خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر تمام پارٹیوں نے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کرحمایت کی ہے، واضح‌ رہے کہ بھارت میں بچوں سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوامی سطح‌ پر کافی دیر سے اس بل کی منظوری کا مطالبہ کیا جارہا تھا،

  • ویلڈن سعودی حکومت: حاجیوں کو اب تک کی سب سے بڑی سہولت دے دی گئی

    ویلڈن سعودی حکومت: حاجیوں کو اب تک کی سب سے بڑی سہولت دے دی گئی

    مکہ المکرمہ (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے عازمین حج کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے 5 جی سروس کا افتتاح کر دیا۔امسال حج مقامات مکہ مکرمہ ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں مختلف ممالک کے حجاج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 5Gکی سہولت ”سمارٹ حج“پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد حاجیوں کو ڈیجیٹل سروسز پیش کرنے والی ایپلیکیشنز کی مدد سے منفرد خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر گورنر مکہ المکرمہ نے کہا کہ مکہ مکرمہ سمارٹ ریجن کی جانب پہلا قدم ہے۔ یہ میری زندگی کا انتہائی اہم دن ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن کے وزیر عبداللہ السواحہ نے گورنر مکہ مکرمہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امسال حج میں مواصلاتی ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی سہولتیں پیش کی جا رہی ہیں جس کے لئے مواصلاتی کمپنیوں کا نیٹ ورک مضبوط کیا گیا ہے، حج مقامات پر زائرین کو بڑے پیمانے پر مواصلاتی سہولتیں حاصل ہوں گی جبکہ افرادی قوت کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5Gکےلئے مسجد الحرام کے اطراف منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں 37 نئے سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،4G نیٹ ورک کےلئے بھی موثر ہے، حاجی امسال ڈیجیٹل سروس کا اچھا تجربہ لے سکیں گے۔ واضح رہے کہ سمارٹ حج پروگرام کا پہلا مرحلہ گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔امسال اس پروگرام سے عرب دنیا میں 96ملین افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ڈھائی لاکھ حاجی فیضیاب ہوں گے۔

  • شہریارآفریدی کی موٹرسائیکل پر لاہور کی سیر ، حالات کا جائزہ بھی لیا

    شہریارآفریدی کی موٹرسائیکل پر لاہور کی سیر ، حالات کا جائزہ بھی لیا

    اسلام آباد: شہر آفریدی کی موٹر سائیکل پر لاہور پھرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر مقبول ہونے لگیں. اطلاعات کےمطابق وزیر مملکت برائے سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے رات کے وقت موٹرسائیکل پر لاہور کی سیر، نہاری کھائی اور لوگوں کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ اس شہر سے میری کافی نسبت ہے، انہیں گلیوں میں کرکٹ کھیلی ہے اور پل کر جوان ہوا ہوں۔ شہریار آفریدی نے کہا مجھے لاہور آکر خوشی ہوتی ہے کیوں کہ یہاں بچپن سے آرہا ہوں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ میری والدہ کا تعلق لاہور سے ہے اور یہاں آکر مجھے ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔دورہ لاہور کے دوران ںہوں نے سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا جہاں حکام نے ان کو پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر مملکت نے کہا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ رول ماڈل کے طور پر کام کر رہا ہے اور کوہاٹ میں منصوبے کے قیام کے لیے ٹیم لاہور بھیجیں گے۔

  • پپپلز کالونی میں سیوریج کا پانی گھروں میں بھر جانے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    پپپلز کالونی میں سیوریج کا پانی گھروں میں بھر جانے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    پپپلز کالونی میں سیوریج کا پانی گھروں میں بھر جانے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

    راولپنڈی یکم اگست(اے پی پی)حالیہ بارش کے باعث کنٹونمنٹ کے علاقے پپلز کالونی اور ٹینچ بھاٹہ میں سیوریج کا پانی گھروں میں بھر جانے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شعبہ سینی ٹیشن کی جانب سے علاقہ میں نالوں کی صفائی نہ کرنے کے باعث بارش ہونے کے بعد نالوں کا پانی گھروں میں بھر جانا معمول ہے ۔ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے اپیل کرتے ہیں کہ پپلز کالونی اور ٹینچ بھاٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر نالوں کی صفائی کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز علاقہ مکینوں جنید بھٹی،ملک عدنان،رضوان خان،چوہدری مزمل،راجہ فواد ،راجہ جنید،ملک عامر اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کیا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کینٹ بورڈ شعبہ سینی ٹیشن کا عملہ نالوں کی صفائی نہیں کرتا اور جب بھی بارش ہوتی ہے تو نالوں کا پانی گھروں کی طرف نکل آتا ہے جس سے اہل علاقہ کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اگر بارش نہ بھی ہو تب بھی نالوں کا گندہ پانی سڑک پر موجود رہتا ہے اور راہگیروں خاص طور پر مساجد جانے والے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔ اہل علاقہ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پر نالوں کا صفائی کروائی جائے ۔

  • بھارتی فوجی سربراہ کی گورنر مقبوضہ کشمیر سے ملاقات، تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

    بھارتی فوجی سربراہ کی گورنر مقبوضہ کشمیر سے ملاقات، تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

    بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعرات کو مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ آرمی کمانڈر ناردرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلوں جی او ایس 15 کارپس بھی موجود تھے، گورنر اور ہندوستانی فوج کے سربراہ کی ملاقات کے دوران جموں‌ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    واضح رہے کہ کشمیر میں مضبوط ہوتی ہوئی تحریک آزادی کو دیکھ کر بھارتی حکومت اور فوج میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت نے کشمیر میں مزید 10 ہزار فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے،

  • مہاراشٹرا :9 سالہ بچی کو گھر سے اٹھاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

    مہاراشٹرا :9 سالہ بچی کو گھر سے اٹھاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

    مہاراشٹرا : 9 سالہ بچی کو گھر سے اٹھا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا .اطلاعات کے مطابق اس بچی کو اس وقت گھر سے اٹھایا جب وہ سو رہی تھی.پولیس کے مطابق اس بچی کو کسی نامعلوم جگہ پر کسی کمرے میں رکھاگیا تھا

    مہاراشٹرا سے پولیس ذرائع کے مطابق اس گینگ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئ ہے. اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے. پولیس کے مطابق یہ مقدمہ بچی کی والدہ کی درخواست پر یہ مقدمہ درج کیا گیا

  • مسجد حرام میں حج کے دوران صفائی کے لئے کتنے ہزار افراد ڈیوٹی انجام دیں گے؟ بڑی خبر آگئی

    مسجد حرام میں حج کے دوران صفائی کے لئے کتنے ہزار افراد ڈیوٹی انجام دیں گے؟ بڑی خبر آگئی

    مکہ مکرمہ (اے پی پی) الحرمین الشریفین کے جنرل سروسز امور کے ادارے کی طرف سے حج انتظامات کے تحت رواں سال 1440ھ کے موسم حج پر مسجد حرام میں 4 ہزار افراد پر مشتمل صفائی کا اضافی عملہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مسجد حرام کے جنرل سروسز امور کے ڈائریکٹر محمد الجابری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے ادارے نے مسجد حرام کی صفائی اور طہارت کو یقینی بنانے کے لیے چار ہزار افراد پر مشتمل اضافی عملہ تیار کیا ہے جو حج کے ایام میں مسجد میں صفائی کے انتظامات کو یقین بنائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام میں صفائی کے لئے جہاں بڑی تعداد میں افرادی قوت مہیا کی گئی ہیں۔ صفائی کے لئے 400 آلات اور مشینیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ یہ عملہ مسجد حرام میں کے اندرونی اور بیرونی مقامات، قالینوں اور دیگر اہم جگہوں کی صفائی کے ساتھ مسجد کومعطر کرنے کے لئے کام کرے گا۔

  • نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخض قتل

    نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخض قتل

    نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخض قتل

    راولپنڈی یکم اگست(اے پی پی)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخض کو قتل کردیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر قتل کے شواہد اکھٹے کئے اور مقتول کی لاش بی بی ایچ ہسپتال منتقل کی ۔ ریسکیو1122ترجمان کے مطابق گرجاروڈ پر سکول کے سامنے چالیس سالہ شخص طاہر ریاض اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے جہنوں نے فائرنگ کر دی،ریسکیو1122کی ٹیم اطلاع ملتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا ایک عسکریت پسند گرفتار کرنے کا دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا ایک عسکریت پسند گرفتار کرنے کا دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھارتی فوج نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے سرگرم کشمیری نوجوان کو تعلق مجاہدین سے تھا اور یہ کہ اس کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے،

    بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان کی شناخت شوکت احمد کے بطور ہوئی ہے جو کہ کولگام کا رہنے والا ہے، جموں‌کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کشمیری نوجوان مقامی جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس سٹیشن چاہ ڈورہ میں ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے ۔