Baaghi TV

Author: +9251

  • برطانوی خاتون نے اپنے پیار کی خاطر اپنے دو نومولود بچوں کو قتل کردیا

    برطانوی خاتون نے اپنے پیار کی خاطر اپنے دو نومولود بچوں کو قتل کردیا

    لندن : خاتون نے اپنے دو شیر خوار بچوں کو اس لیے قتل کردیا کہ وہ اس کی جنسی خواہش میں‌رکاوٹ بن سکتےہیں. برطانیہ کی ایک عدالت نے خاتون کو اپہنے نومولود بچوں کو قتل کرنے کے جرم میں سزا سنا دی

    برطانوی میڈیا کے مطابق لوئس پورٹن نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کے ہاتھوں اس کا پہلا بچہ جب قتل ہوا تو اس کے بعد اس کے 41 دوستوں نے اگلے دن اس کے ساتھ ڈیٹ کی درخواست کی تھی

    برطانوی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا جب دوسرا بچہ ہسپتال میں مررہا تھا تو لوئس پورٹن اپنے دوستوں کے ساتھ رنگ رلیاں منارہی تھی. لوئس پورٹن نے اپنے 3 سالہ بچے کو گھر واپس لا کر قتل کردیا . جب اس کی اطلاع پولیس حکام تک پہنچی اس وقت یہ خاتون اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے اپنےدوستوں کےساتھ گئی ہوئی تھی

  • اب آپ بھی اس خوبصورت ملک کا ویزا بالکل مفت حاصل کرسکیں گے، شاندار خبر آگئی

    اب آپ بھی اس خوبصورت ملک کا ویزا بالکل مفت حاصل کرسکیں گے، شاندار خبر آگئی

    کوالالمپور (اے پی پی) سری لنکا نے 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اپنے ہاں ایک ماہ تک کے قیام کے لئے ویزا فری داخلے کی اجازت پر عملدرآمد یکم اگست سے شروع ہو گیا۔

    سری لنکا کے وزیر سیاحت کے مطابق سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لئے سری لنکا پہنچنے والوں کو ہوائی اڈے پر ہی ویزا جاری کر دیا جائے گا۔ سری لنکا میں اس سال ایسٹر سنڈے کے موقع پر ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے بعد ملک میں سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی طرح غیر ملکی سیاحوں کو دوبارہ راغب کیا جائے۔

  • مولانافضل الرحمان کا نقب زنوں کا ساتھ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے، عثما ن سعید بسرا

    مولانافضل الرحمان کا نقب زنوں کا ساتھ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے، عثما ن سعید بسرا

    مولانافضل الرحمان کا نقب زنوں کا ساتھ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے، عثما ن سعید بسرا

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکٹری اطلاعات عثما ن سعید بسراء نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہیں ، وہ جن رہزنوں کے چوری کے مال کا تحفظ کر نا چاہتے ہیں ان کے سیاہ کارنامے سے باخوبی واقف ہیں ، مولانہ فضل الرحمان کا نقب زنوں کا ساتھ دینا اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے لیکن کسی سزا یافتہ شخص کو جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں دینگے، مولانا فضل الرحمن آج کل بیروزگار ہیں اور سیاست میں زندہ رہنے کیلئے مدرسے کے بچوں کا استعمال کررہے ہیں ، مولانا فضل الرحمن اصول کے نام پر وصول کی سیاست کرتے ہیں ، ان کا کام نوازشریف اور آصف زرداری کا پیغام ایک دوسرے کو پہنچانا ہے، آل شریف ٹبر قوم سے چار سو بیسی کرتا ہے، لندن میں ڈیلی میل میں شہبازشریف نے گلہ شکوہ کیا ہے ۔

  • اشیز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کا برا حشر کردیا

    اشیز سیریز: انگلینڈ نے آسٹریلوی ٹیم کا برا حشر کردیا

    برمنگھم: اشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 284 رنز پر آل آوٹ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شروع سے ہی انگلش کرکٹ ٹیم عمدہ کھیل کھیلتی رہی. انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، کرس ووکس نے تین کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. دوسری جانب آسٹریلیا کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ داخل ہوسکے. آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 35 رنز بنائے. انگلینڈ کے ٹاپ بالر جیمز انڈیرسن انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل رہے لیکن ان کی جگہ کھیلنے والے کرس ووکس نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا.
    واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل اشیز سیریز کا پہلا میچ برمنگھم کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے.

  • ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہ ملنے پر استعفیٰ دیا، سابق گروپ  ایم ڈی آپ میڈیا جنید اقبال کی باغی ٹی وی سے بات

    ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہ ملنے پر استعفیٰ دیا، سابق گروپ ایم ڈی آپ میڈیا جنید اقبال کی باغی ٹی وی سے بات

    لاہور : آپ ٹی وی کے سابق گروپ ایم ڈی جنید اقبال نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے پھیلنے والی بعض خبروں میں یہ تاثر دیا گیا کہ جنید اقبال کو آپ ٹی وی سے فارغ کردیا گیا ہے. حالانکہ ایسا نہیں تھا

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جنید اقبال نے اپنے استعفے کی وجوہات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حقائق کچھ اس طرح ہیں کہ چند ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے مسائل پیدا ہورہے تھے تو ان ملازمین کی پریشانیوں اور مسائل کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو جلد سے جلد تنخواہیں دینے کی درخواست کی تھی.

    خبر سے متعلق مزید جانیں ….. آپ نیوز کے ایم ڈی فارغ ، ورکر تنخواہوں کا مطالبہ کرنے لگے

    جنید اقبال نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ اصل میں ان سارے مسائل کے ذمہ داروہ انویسٹرز تھے جو اس میڈیا گروپ کو چلارہے تھے. ان انویسٹرز کی عدم توجہ کی وجہ سے عام ملازمین زیادہ متاثر تھے . جنید اقبال نے مزید بتایا کہ گروپ ایم ڈی ہونے کی وجہ سے وہ اس معاملے سے دور نہیں رہ سکتے تھے
    سابق گروپ ایم ڈی آپ ٹی وی جنید اقبال نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ جب ملازمین کو ان کی محنت مزدوری عید کے مبارک موقع پر مل ہی نہیں پائے گی تو ان غریبوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی اگر ادھوری رہ جائیں تو پھر اس ادارے میں میں رہنے کا کیا فائدہ جہاں میں ملازمین کے لیے کچھ کر نہ سکوں

  • سیاست کو ڈھال بنا کرملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا مستقبل تاریک ہو چکا،غلام محی الدین دیوان

    سیاست کو ڈھال بنا کرملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا مستقبل تاریک ہو چکا،غلام محی الدین دیوان

    سیاست کو ڈھال بنا کرملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا مستقبل تاریک ہو چکا،غلام محی الدین دیوان

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما و ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ زر داری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ۔ سیاست کو ڈھال بنا کرملکی خزانے کو لوٹنے والے سابق کرپٹ حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے ۔ جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کرپشن کا زہر گھولنے والے آج قومی اداروں سے ریلیف کی بھیک مانگ رہے ہیں ۔ نئے پاکستان میں کرپشن کا قلع قمع کرکے پاکستانی قوم کو خوشحال زندگی دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔ سیاسی انتقام کے بانی آج نیب کے احتساب سے کیوں گھبرا رہے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اپوز یشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے کیو نکہ سب اپنے آپ کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزےد کہا کہ سابق حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک مشکلات کا شکار ہے ۔ اپوز یشن کا کو ئی احتجاج بھی ان کے سیاہ کامو ں کو سفید نہیں کر سکتا ۔

  • اپوزیشن منفی مقاصد کےلئے ملک میں افراتفری پیداکرنا چاہتی ہے، ایم شاہ زید خان

    اپوزیشن منفی مقاصد کےلئے ملک میں افراتفری پیداکرنا چاہتی ہے، ایم شاہ زید خان

    اپوزیشن منفی مقاصد کےلئے ملک میں افراتفری پیداکرنا چاہتی ہے، ایم شاہ زید خان

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی منفی مقاصد کےلئے ملک میں افراتفری پیداکرنا چاہتی ہے ۔ مریم نواز اور بلاول زرداری اپنے بڑوں کی چوری چھپانے کےلئے شور مچارہے ہیں ۔ اپوزیشن جھوٹ بولنے کی بجائے کرپشن کا جواب دے ۔ ن لیگ اپنے بیانیوں کے تضادات کا شکار ہوچکی ہے ۔ آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماءوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دن بدن لیگی کارکن بھی اپنی قیادت کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ۔ شہباز شرےف کے دور اقتدار مےں کرپشن کا راج رہا ۔ میگا منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رکھا گیا ۔ وزیر اعظم کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور قومی دولت کی ایک ایک پائی واپس لائی جائےگی ۔ ن لیگ ہو یا کوئی اور کسی سے رعایت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران اپنے دورہ امر یکہ پر کروڑوں روپے خر چ کرتے رہے مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی ہے اور انکے دورے کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ ملک وقوم کے مفادات کا تحفظ تھا ۔

  • پی ایس ایل کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹرز کا ایسا فیصلہ جس پر پاکستانی شائقین خوش ہوجائیں گے

    پی ایس ایل کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹرز کا ایسا فیصلہ جس پر پاکستانی شائقین خوش ہوجائیں گے

    لاہور (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہونا ضروری ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں۔ انٹرنیشنل کرکٹرز سے رابطہ میں ہیں اور متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز کی طرف سے مثبت جواب ملا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ پی ایس ایل کی فرنچائز نے پاکستانی کرکٹ میں سرمایہ کاری کی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے ساتھ لانگ ٹرم کنٹریکٹ ہو تاکہ ان کو بھی پی ایس ایل سے معقول فائدہ مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو فیل کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ پی ایس ایل کامیاب انٹرنیشنل برانڈ بن چکاہے۔ دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ چیمپین شپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ کا اگلا ہدف ہے.

  • لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق،875زخمی

    لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق،875زخمی

    لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق،875زخمی

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ875زخمی ہو گئے ، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ351معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کرطبی امداد فراہم کی جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے، اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں ، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 398ڈرائیورز،کم عمرڈرائیور21،مسافر374اور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ226ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ، جن میں صوبائی دارالحکومت220متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 86حادثات میں 99متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان66حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا ۔

  • بھارتی آبی دہشتگردی سے بھاری زمین کٹاؤ ، ذمہ دار ورلڈبینک ۔۔۔ انشال راؤ

    بھارتی آبی دہشتگردی سے بھاری زمین کٹاؤ ، ذمہ دار ورلڈبینک ۔۔۔ انشال راؤ

    مردم شماری 2017 کے مطابق پاکستان کی تقریباً 60 فیصد آبادی دیہی ہے جن کا زریعہ معاش براہ راست یا بالراست زراعت سے وابستہ ہے اس کے علاوہ شہری آبادی کا بھی زراعت سے گہرا تعلق ہے پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے، زراعت شماری 2010 کے مطابق پاکستان کی تقریباً سات کروڑ ایکڑ سے زائد اراضی قابل کاشت ہے جس میں سے تقریباً چار کروڑ ایکڑ سے زائد رقبہ آباد اور تقریباً تین کروڑ ایکڑ رقبہ پانی کی قلّت و دیگر وجوہ کی بنا پر غیرآباد ہے، پاکستان کی زراعت کا انحصار تین مغربی دریا سندھ، چناب، جہلم پر ہے جن کے منبع مقبوضہ کشمیر میں ہیں، جنت ارضی جموں و کشمیر تاریخی و جغرافیائی، مذہبی و ثقافتی جملہ اعتبار سے پاکستان کا جزولاینفک ہے اور آبی اعتبار کے نقطہ نظر سے پاکستان کی شہ رگ ہے جو تقسیم ہند کے بنیادی اصول یعنی مسلم اکثریت والے علاقے پاکستان میں شامل ہونگے کے مطابق قطعی طور پر پاکستان کا حصہ بنتے تھے مگر قادیانیت کی سازش سے بھارت نے غاصبانہ قبضہ کرلیا جس کے خلاف کشمیر کے مسلمانوں نے علم جہاد بلند کیا جن پاکستانی مسلمانوں نے دل و جان سے مدد کی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں کئی بار خونریز جنگیں ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ دونوں ممالک میں شروع سے ہی پانی پر تنازعہ کھڑا ہوا جوکہ ورلڈ بینک کی ثالثی میں ایک معاہدے کے تحت حل ہوا جس کے تحت تین مغربی دریا راوی، ستلج، بیاس پر بھارت اور سندھ، چناب، جہلم پر پاکستان کا حق طے پایا مگر بعد میں اس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوے بھارت نے پاکستانی دریاوں پر کنٹرول کرنا شروع کردیا اور کھلم کھلا آبی دہشتگردی کررہا ہے اس ضمن میں بھارت نے انڈس واٹر ٹریٹی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوے پاکستانی دریاوں پر بڑے پیمانے پر ڈیم بنارہا ہے، اس کے علاوہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی 1970 کی خلاف ورزی کرتے ہوے ستلج، بیاس، راوی کا پانی روک رہا ہے اس عالمی معاہدے کے مطابق کسی بھی دریا کے زیریں حصے کا سو فیصد پانی نہیں روکا جاسکتا، بھارت سازش کے تحت بارشوں کے موسم میں ایک ساتھ پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال پیدا کردیتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو لاکھوں ایکڑ زراعت و دیگر مالی جانک نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کا زمہ دار عالمی بینک بھی ہے جو بھارت کو پاکستانی دریاوں پر ڈیم بنانے کی اجازت دے رہا ہے جسکے پاکستان پر سنگین اثرات پڑ رہے ہیں ہیں، جن میں صحت کے مسائل، سمندری حیات کو نقصان، جنگلات کی کمی، صحرازدگی، بڑے پیمانے پہ زمینی کٹاو، معاشی و جانی نقصان اور دیگر ماحولیاتی مسائل سرفہرست ہیں، بھارت صنعتوں کا زہریلا پانی اور زہریلے کیمیکل پاکستان میں ایک سازش کے تحت پانی میں چھوڑ کر بڑے پیمانے پر انسانی نسل کشی کا مرتکب ہے اور بھارتی ڈیمز کی تعمیر کے باعث چناب، جہلم اور سندھ جوکہ Meandering دریا ہیں بڑے پیمانے پر زمینی کٹاو کررہے ہیں جس سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کی تباہی ہوچکی ہے لاکھوں ایکڑ جنگلات ختم ہوچکے ہیں، کئی لاکھ خاندان متاثر ہوکر زریعہ معاش سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، دریائے زرد چین پر Sanmenxia Dam کی تعمیر کے باعث 1961 سے 1964 کے درمیان بڑے پیمانے پر Bank Erosion ہوا اور دوسری بار Xiaolangdi Dam کی تکمیل کے باعث 1998 سے 2004 کے درمیان بھاری زمینی کٹاو کا سامنا کرنا پڑا، دریائے ڈینیوب یورپ کا تاریخی و مشہور دریا ہے جسے ہنگری نے navigational اور سیلابی کنٹرول کے مقاصد کے حصول کے تحت modify کیا جس کے نتیجے میں بلغاریہ، سربیا وغیرہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دریائے نیل نے انسانی سرگرمیوں کے زیر اثر مصر میں خوب تباہی مچائی، ان نقصانات کے پیش نظر یورپی ممالک سمیت عالمی سطح پر اب اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ دریاوں کے قدرتی بہاو کو زیادہ نہ چھیڑا جائے اور دوبارہ بحال کیا جائے جبکہ بھارت وہ ملک ہے جس کے دریا پہ کنٹرول کے خواب کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر لوگ اپنی زرعی اراضی سے محروم ہورہے ہیں دریائے سندھ نے گھوٹکی، راجن پور، مظفر گڑھ کلور کوٹ جھنگ اور دیگر بہت سے اضلاع میں بڑے پیمانے پر زمینی کٹاو کیا ہے، دریائے جہلم اور چناب آج کل وسیع پیمانے پر زمینی کٹاو کررہے ہیں، ملتان ڈویژن کے علاقوں میں لوگ اپنی بےبسی پر رورہے ہیں کیونکہ چناب نے ہزاروں ایکڑ رقبہ کا کٹاو کردیا ہے جوکہ بھارتی آبی دہشتگردی کے باعث ہورہا ہے، نتیجتاً لاکھوں افراد کا زریعہ معاش ختم ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری غذائی و زرعی نقصان بھی ہوا ہے، اب سے پہلے پاکستان کے پالیسی سازوں اور حکومتوں نے سنگین غفلت اور غیرزمہ داری کا مظاہرہ کیا جس سے پاکستان کو نہ صرف پانی کی کمی کا سامنا ہے بلکہ ہر سال بھاری نقصان بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے، موجودہ حکومت کو پہلی فرصت میں سنجیدگی کے ساتھ بھارتی دہشتگردی اور ویانا کنوینشن کی خلاف ورزی دنیا کے سامنے رکھنی چاہئے، تمام متعلقہ تنظیموں کو رپورٹس دینی چاہئے اور ان کے اشتراک سے یا عالمی ماہرین کو طلب کرکے بھارتی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے رکھنا چاہئے، ورلڈ بینک کی طرف سے بھارت کو ڈیمز کی تعمیر کی اجازت جوکہ میرٹ اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے صرف لابنگ کی بنیاد پہ دی گئی، اس سازشی اجازت کو عالمی عدالت میں فوری طور پہ چیلنج کرکے ورلڈبینک کو بھی گھسیٹے اور ہرجانے کا دعویٰ دائر کرے، عالمی سطح پر مہم چلا کر بھارتی دہشتگردی کو بےنقاب کرے جو آگے چل کر خونریز جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔