Baaghi TV

Author: +9251

  • انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کے عہدے کی معیاد ختم نیا چیف سلیکٹر کون

    انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کے عہدے کی معیاد ختم نیا چیف سلیکٹر کون

    انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر عہدے کی معیاد ختم، پی سی بی حکام نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کرینگے

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی ) انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی ۔ اب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی ہوگیا اور پی سی بی کے حکام نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کرینگے ۔ انضمام الحق کا کنٹریکٹ 31 جولائی تک تھا ۔ انضمام الحق نے اپریل 2016ء میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کی آخری سلیکشن ورلڈ کپ کےلئے کی تھی لیکن پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی ۔ انضمام الحق کے دور میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے مجموعی طور پر 28 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں میں 10جیتے ،17 ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ 68 ون ڈے میچز میں سے 32 میں فتح ،34 میں ناکامی اور 2 کا نتیجہ نہیں نکلا ۔ انضمام الحق کے دور میں پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہرایا ۔ ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم ساتویں ، ون ڈے میں چھٹے اور ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر رہی ۔

  • کراچی، ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    کراچی، ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    پاکستان میں‌ ذی الحجہ کاچاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،

    اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے،

    واضح‌ رہے کہ سعودی عرب میں آج چاند نظر آ گیا ہے اور وہاں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی،

  • محکمہ توانائی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جلد وزیر اعلیٰ کو پیش کروں گا، ڈاکٹر اختر ملک

    محکمہ توانائی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جلد وزیر اعلیٰ کو پیش کروں گا، ڈاکٹر اختر ملک

    محکمہ توانائی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جلد وزیر اعلیٰ کو پیش کروں گا، ڈاکٹر اختر ملک

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )محکمہ توانائی نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے آنے کے بعد اپنی پہلی سالانہ رپورٹ تیار کر لی ۔ وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وہ رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پریس کانفرنس کر کے اپنی پہلی سالانہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں گے ۔ ڈاکٹر اختر ملک نے پنجاب’’سولرائزیشن پراجیکٹ‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تعلیم اور صحت کے میدان میں واقعی ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ15ہزار پرائمری سکول،28سو بنیادی مراکز صحت کے علاوہ یونیورسٹیوں اور دوسرے سرکاری ادارے اس منصوبے سے شمسی توانائی پر منتقل کر دیئے جائیں گے ۔ اس منصوبے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کوتقریباً10 کروڑ تک سالانہ بجلی کے اخراجات کی مد میں فائدہ ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 17 سو ایسے پرائمری سکول بھی اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں گے جہاں پچھلے بہتر سالوں میں بجلی نہیں آئی ۔ یہ منصوبہ مکمل عوامی فلاح کا ہے جس سے ماحول دوست بجلی کی فراہمی کے علاوہ شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا ۔

  • یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ: کون کون سے پاکستانی کھلاڑی دھوم مچائیں گے؟ خبر آگئی

    یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ: کون کون سے پاکستانی کھلاڑی دھوم مچائیں گے؟ خبر آگئی

    ایمسٹرڈیم (اے پی پی) یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یورو ٹی ٹونٹی سلام آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

    ایونٹ کےلئے پلیئرز ڈرافٹنگ گزشتہ ماہ لندن میں ہو چکی ہے جس میں 22 ممالک سے 700 کے قریب کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہوئی تھی۔ پاکستان کے فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست میں شامل تھے، تمام چھ فرنچائزز کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 غیرملکی کھلاڑیوں کا چناﺅ کرنے کی اہل تھیں۔ تمام آئیکون کھلاڑی 1 لاکھ 35 ہزار اور ہر مارکیو کھلاڑی 1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز حاصل کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 33 میچز کھیلے جائینگے۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں ایمسٹرڈیم نائٹس، بلفاسٹ ٹائٹنز، ڈبلن چیفس، ایڈن برگ راکس، گلاسگو جینٹس اور روٹرڈیم رہینوس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی میزبان آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 21 ستمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • کراچی، رکن صوبائی اسمبلی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقدمہ درج

    کراچی، رکن صوبائی اسمبلی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقدمہ درج

    کراچی میں رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پرسوارتھے، موٹرسائیکل سوارملزم موبائل فون اورپرس لے کر فرارہوگئے،

    رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے واردات کےخلاف متعلقہ تھانےمیں درخواست دائر کر دی گئی ہے،

  • سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی

    سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی

    سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے موصول شہادتوں کے مطابق ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 2 اگست یکم ذی الحج ہوگا، جبکہ حج کا رکن اعظم ہفتہ 10 اگست کو ادا کیا جائیگا،

    سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحج 3 اگست کو اورعید الاضحی 12 اگست کو ہوگی، پاکستان میں عید الاضحیٰ‌ 13 اگست کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،

  • بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی گرانٹ جاری ، نمائندوں کی  بھی سنی گئی

    بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی گرانٹ جاری ، نمائندوں کی بھی سنی گئی

    لاہور: بالآخر بلدیاتی نمائندوں کی بھی سنی گئی ، محکمہ خزانہ نے بیس ماہ بعد بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی گرانٹ جاری کردی۔پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو دو ارب پچھتر کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو سولہ کروڑ پچیس لاکھ روپے ملیں گے، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

    محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے دئیے گئے اعدادوشمار کے مطابق میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ اکتیس لاکھ ادا کئے جائیں گے جبکہ جاری کردہ گرانٹ میں سے ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن کو دوکروڑ باسٹھ لاکھ روپے ملیں گے۔

    ذرائع کے حوالے سے ملنی والی معلومات کے مطابق گجرانولہ کو دو کروڑ انتالیس لاکھ روپے، گجرات کو دوکروڑ ستاون لاکھ روپےملیں گے۔ میٹروپولیٹین کارپوریشن ملتان کیلئے گرانٹ میں سے چار کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے جبکہ راولپنڈی کیلئے دوکروڑ انچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    محکمہ خزانہ پنجاب نے میونسپل کارپوریشن مری کو ایک کروڑ بائیس لاکھ، ساہیوال کو تین کروڑ اڑتیس لاکھ روپے جبکہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو چار کروڑ انتیس لاکھ کی گرانٹ جاری ہوگی۔

    یاد رہےکہ صوبائی مالیاتی کمیشن کی مد میں بلدیاتی اداروں کو گرانٹ ڈیڑھ سال سے بند تھی۔ ترقیاتی گرانٹ بند ہونے سے ترقیاتی کام اور مفاد عامہ کے منصوبے اور سروسز متاثرہورہی تھیں۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی ) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، یہ درخواست شہری منیر احمد کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی،جس میں وفاقی حکومت ،اوگرا اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں ، جب تک زیر سماعت درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو سکتا ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری کابینہ سے نہیں لی ۔ ;46; درخواست گزار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہورہی ہے اور پاکستانی حکومت ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیمتیں بڑھا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ اوگرا نے رواں ماہ اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے مطابق اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5;46;65 روپے فی لیٹر، پٹرول کی قیمت میں 5;46;15 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5;46;38 روپے فی لیٹر اور لاءٹ ڈیزل کی قیمت میں 8;46;90 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے ۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون؟ اہم خبر آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون؟ اہم خبر آگئی

    لاہور (اے پی پی ) انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر کے عہدے کی معیاد ختم ہوگئی۔ اب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی ہوگیا اور پی سی بی کے حکام نئے چیف سلیکٹر کی تقرری کرینگے۔ اس حوالے سے معین خان، محسن حسن خان اور دیگر سابق کرکٹرز کے نام زیر غور ہیں.

    انضمام الحق کا کنٹریکٹ 31 جولائی تک تھا۔ انضمام الحق نے اپریل 2016ءمیں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کی آخری سلیکشن ورلڈ کپ کےلئے کی تھی لیکن پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی۔ انضمام الحق کے دور میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم نےمجموعی طور پر 28 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں میں 10جیتے ،17 ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ 68 ون ڈے میچز میں سے 32 میں فتح ،34 میں ناکامی اور 2 کا نتیجہ نہیں نکلا۔ انضمام الحق کے دور میں پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہرایا۔ ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم ساتویں، ون ڈے میں چھٹے اور ٹی ٹونٹی میں پہلے نمبر پر رہی

  • پاکستان کی طرف سے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش

    پاکستان کی طرف سے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش

    پاکستان کی طرف سے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دینے کی باضابطہ پیشکش کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو کل بروز جمعہ قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی گئی ہے،

    ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ قونصلر رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں دی جا رہی ہے،