Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک ماہ میں ساڑھے 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان ، کہاں ہوئے ضرور جانیئے

    ایک ماہ میں ساڑھے 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان ، کہاں ہوئے ضرور جانیئے

    کراچی : ایک ماہ میں ساڑھے 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کے دوران ساڑھے 5 کروڑ روپے کے چالان کیے اور ڈھائی لاکھ موٹر سائیکلیں تحویل میں لیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں ہیلمٹ نہ پہننے اور ٹریفک قوانین توڑنے والوں کیخلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس کے دوران موٹر سائیکل چلانے والوں کو سستے داموں ہیلمٹ بھی فراہم کیے گئے۔

    ٹریفک پولیس ذرائع نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ضلع ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سٹی ، ملیر اور کورنگی ڈسٹرکٹ میں ایک ماہ میں چالان کی مد میں 5کروڑ 48 لاکھ 48ہزار 700 روپے جمع کیے۔

    دوسری طرف سٹی پولیس نے صرف 10 روز میں رانگ وے پر ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے اور ہیلمیٹ نہ پہننے والوں کے خلاف 3لاکھ 65ہزار روپے سے زائد کے چالان کیے جب کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ 36 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط بھی کی گئیں۔

  • 64 سے 50 اور پھر 60 ہوگئے ، اپوزیشن کے اجلاس میں‌ ووٹ نہ دینے والے بھی پہنچ گئے

    64 سے 50 اور پھر 60 ہوگئے ، اپوزیشن کے اجلاس میں‌ ووٹ نہ دینے والے بھی پہنچ گئے

    اسلام آباد: اپوزیشن بوکھلا گئی یا اپنے ہی ارکان اپوزیشن بن گئے . سینیٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی صورت حال بھی ڈرامائی لگنے لگی. 64 ممبران کا دعویٰ کرنے والوں میں سے 50 نے حمایت کی ، باقی 14 سینیٹرز کا پتہ نہ چل سکا . بعد ازان الیکشن کے بعد اپوزیشن کے اجلاس میں‌پھر 60 سینیٹرز نے پہنچ کر دنیا کو حیران کردیا

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی قیادت خود مذبذب دکھائی دے رہی ہے کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 64 ارکان نے حمایت کرنے کا یقین دلایا تھا لیکن جب پولنگ ہوئی اور نتائج کا اعلان ہوا تو اپوزیشن کے 50 ممبران نے ووٹ سنجرانی کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا لیکن دیگر 14 ممبران نے سنجرانی کی حمایت کردی

    دلچسپی والی بات یہ ہے کہ الیکشن نتائج کے بعد جب اپوزیشن نے دوبارہ اجلاس طلب کیا تو پھر 60 ممبران وہاں پہنچ گئے . اس پر اپوزیشن کے رہنماء بھی چکرا گئے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے کہ کون ہے بے وفا ان میں سے

  • رمضان شوگرملزکیس ، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع

    رمضان شوگرملزکیس ، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع

    رمضان شوگرملزکیس ، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی ) احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگرملزکیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کردی ہے،احتساب عدالت کے جج وسیم اختر نے کیس کی سماعت کی، عدالتی سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے رو برو پیش کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سینیٹ انتخابات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی، دوران سماعت حمزہ شہباز نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عام شہری ہوں لیکن نیب کے نزدیک میں بڑا گنہگار ہوں مجھ پرلگائے گئے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں ‘انہوں نے کہا کہ میں نے کیا جرم کیا ہے،یہ سوال چھوڑ کے جا رہا ہوں ،قیامت تک یہ میرے سوال کا جواب نہیں دے سکیں گے، عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کردی،یاد رہے کہ رمضان شوگرملزریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے، نیب ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے رمضان شوگرملزکےلئے10کلومیٹرطویل نالہ بنوایا، شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا اور اپنے خاندان کی ملز کو فائدہ پہنچانے کےلئے عوامی مفاد کا نام لیا، ریفرنس کے مطابق شہباز شریف کے اس فیصلے سے سرکاری خزانے کو 213 ملین کا نقصان ہوا، سرکاری خزانے کا نقصان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملی بھگت سے ہوا، اتنے شواہد موجود ہیں کہ ریفرنس دائر کیا تاکہ کیس چلایا جا سکے،نیب ریفرنس میں کہا گیا حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری جاری ہے، مکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے;46; ۔

  • پی سی بی کا اہم ترین اجلاس طلب، کون سے فیصلے ہونے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

    پی سی بی کا اہم ترین اجلاس طلب، کون سے فیصلے ہونے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

    لاہور (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی سربراہی پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کریں گے۔
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان ( ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی)، مدثر نذر (ڈائریکٹر اکیڈمیز) اور ہارون رشید ( ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ) اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی مینز اور ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر۔19 اور انڈر۔16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر تمام اراکین اجلاس میں شرکت کےلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچیں گے۔ کرکٹ کمیٹی ایک ایڈوائزری پینل ہے جس کی ذمہ داری سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ہے۔ اجلاس کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی ۔ ٹیم کی گزشتہ تین سال اور ورلڈ کپ میں کارکردگی کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ اپنی رپورٹ پی سی بی کو جمع کرواچکی ہے جس کا کمیٹی کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں ہے تاہم وہ ٹیموں کی گزشتہ کئی سالوں کی پرفارمنس کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی جس کی روشنی میں وہ فیصلہ کریں گے ۔ سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں نہیں ہوگا۔ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ابھی ٹیموں کی اور ٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور کپتان کی تقرری کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں۔ کپتان کے بارے میں سری لنکاکے خلاف سیریز سے چند روز قبل فیصلہ کر لیا جائے گا۔2 اگست کو کرکٹ کمیٹی اجلاس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر،کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ کارکردگی پر سوالات ہوں گے اور کمیٹی کے اراکین ہیڈکوچ، سپورٹنگ سٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے بارے میں مشاورت کرنے کے بعد سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی کے حوالے کریں گے۔

  • صوبائی دارالحکومت لاہور میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں فی کلو سبزیوں کی قیمتیں

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں ۔ آلو نیا کچہ چھلکا 21 سے23 روپے فی کلو، پیاز41سے43 روپے اور ٹماٹر43 سے45 روپے فی کلو فروخت ہوا ۔ اسی طرح ادرک چائنہ 258 سے 264 روپے، پالک20 سے21، بینگن46سے48 ، بھنڈی توری43 سے45،کریلہ58 سے60، گھیا کدو46 سے48، مٹر110 سے115، اروی58سے 61 ، شملہ مرچ70سے73، پھول گوبھی62 سے 64، بند گوبھی46 سے48، شلجم31 سے33 اور مولی12سے13روپے فی کلو رہی ۔

  • وزیر خارجہ سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغانستان سے امریکی فوجیوں کی محفوظ واپسی پر بات چیت

    وزیر خارجہ سےامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغانستان سے امریکی فوجیوں کی محفوظ واپسی پر بات چیت

    اسلام آباد : افغانستان سے امریکی فوجیوں کی محفوظ واپسی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی . اس ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو دوحا میں ہونے والے امریکا، افغان طالبان امن مذاکرات کے ساتویں دور کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کے بنیادی روڈ میپ سے تمام فریقین کا متفق ہونا بہت مثبت پیش رفت ہے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ دورہ کابل کی تفصیلات سے بھی شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ پاکستان، افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت اپنا مصالحانہ کردارادا کرتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد میں موجود ہیں . یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زلمے خلیل زاد وزیراعظم اور عسکری قیادت کو افغان طالبان سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے اور دورہ پاکستان مکمل کرکے قطر روانہ ہو جائیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا کے دوران کہا تھا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے امریکی حکام سے بات ہو چکی ہے، اب افغان طالبان سے ملاقات کروں گا۔

  • ممبر سندھ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ممبر سندھ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کراچی : اثاثے چھپانے پر سپریم کورٹ نےممبر سندھ اسمبلی معظم علی خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے صوبائی اسملبی ندا کهوڑو نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کے خلاف سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تهی۔ جنوری 2019 میں الیکشن ٹربیونل نے معظم علی خان کے خلاف ندا کهوڑو کی درخواست مسترد کر دی تهی۔

    ذرائع کے مطابق معظم علی خان حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے جی ڈی اے کے ٹکٹ پر ممبر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تهے معظم علی خان کے نام پر 140 ایکڑ زمین ہےمگر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں صرف 61 ایکڑ زمین ڈکلئیر کی۔

    سپریم کورٹ میں معظم علی خان کے وکیل نے کہا کہ زمین معظم خان کے نام پر ہے لیکن اس پر کنٹرول ان کے والد منور عباسی کے پاس ہے۔ زمین سے ملنے والا ریونیو ان کے والد کے پاس جاتا ہے۔ یہ زمین خریدی نہیں گئی بلکہ ان کو ورثے میں ملی ہے۔

  • ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ شیڈول جاری

    ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ شیڈول جاری

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتہ سے لاﺅڈرہل میں کھیلا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے  نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ جاری

    مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ جاری

    1 لاکھ 55 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں . 1 لاکھ 10 ہزار سرکاری جبکہ 45 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے

    سرکاری حج سکیم کے 52 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ گئے. سرکاری حج سکیم کے 8 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں. سرکاری حج سکیم کے تحت مکہ پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعداد ایک لاکھ ہو گئی .پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 6 اگست تک جاری رہے گا

    وزارتِ مذہبی امورکا سیزنل سٹاف ، حج میڈیکل مشن ، معاونین ہمہ وقت حجا ج کی خدمت میں مصروف عمل. مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ جاری. حرم گائڈز کے ذریعے راستہ بھولنے والے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں تک رہنمائی جاری ہے . 9 رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں جبکہ 40 بیڈ کا مرکزی ہسپتال حجاج کو ایمرجنسی طبی سہولیات کیلئے قائم . بزرگ عازمین حج کیلئے وہیل چیئرز کا خصوصی انتظام

    کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے 24 گھنٹے مفت ہیلپ لائن 8001166622 کام کر رہی ہے

  • عافیہ صدیقی کی واپسی کیسے ہوگی ، شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

    عافیہ صدیقی کی واپسی کیسے ہوگی ، شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

    اسلام آباد: حکومت پاکستان ہر صورت عافیہ صد یقی کو وطن واپس لانا چاہتی ہے . دہشتگردی کے الزام میں امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومتی اقدامات کے معاملے پر وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی کا تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرایا گیاہے۔

    قومی اسمبلی میں جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہےاور امریکی حکام کے سامنے ان کی پاکستان واپسی کا امکان سمیت اس کیس کو مسلسل پیش کیاگیاہے۔

    اپنے جواب میں وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیاہے کہ ہیوسٹن میں پاکستان کا قونصل جنرل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیر و عافیت معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ قونصلر دورے کرتا ہے۔ اگر کوئی پیغام ہو تو وہ پیغامات ڈاکٹر عافیہ کے خاندان کو پہنچاتا ہے۔

    وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی قونصلر جنرل نے آخری با 18 اپریل 2019 کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو نیو یارک عدالت میں طویل سماعت کے بعد 86 سال کی سزا سنائی گئی۔

    قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے ایوان زیریں کو آگاہ کیا گیاکہ وزیر اعظم کے دورہ واشنگٹن سے قبل عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ انہوں نے دفتر خارجہ میں بھی حکام سے ملاقا ت کی۔ عافیہ صدیقی کا معاملہ وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن کے دوران بھی اٹھایا گیا۔