Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سفارتی محاذ پر خود سرگرمی دکھانی شروع کردی اطلاعت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کیاہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں انکے سیاسی ومعاشی تعاون پرشکریہ ادا کیا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی ۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے واپسی پرسعودی عرب کا دورہ کریں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے پرنس بندر بن عبدالعزیز کے انتقال پراظہار تعزیت بھی کیا۔دونوں رہنمائوں نے اپنی بات چیت کے دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔
    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں جب کہ پاکستانی قوم آپ سے بہت محبت کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے رواں سال فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات پہلے سے بہت بہتر ہوگئے ہیں

  • حج بیت اللہ کیلئے 1 لاکھ 55 ہزار پاکستانی سعودی عرب پہنچ گئے

    حج بیت اللہ کیلئے 1 لاکھ 55 ہزار پاکستانی سعودی عرب پہنچ گئے

    حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے 1 لاکھ 55 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 1 لاکھ 10 ہزار سرکاری جبکہ 45 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ہیں، سرکاری حج سکیم کے 52 ہزار عازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کر کے مکہ پہنچ گئے ہیں، سرکاری حج سکیم کے 8 ہزار عازمین حج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں، سرکاری حج سکیم کے تحت مکہ پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعداد ایک لاکھ ہو گئی ہے،

    پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 6 اگست تک جاری رہے گا، وزارتِ مذہبی امورکا سیزنل سٹاف ، حج میڈیکل مشن ، معاونین ہمہ وقت حجا ج کی خدمت میں مصروف عمل ہے، مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ جاری ہے، حرم گائڈز کے ذریعے راستہ بھولنے والے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں تک رہنمائی جاری ہے، 9 رہائشی سیکٹرز میں ڈسپنسریاں جبکہ 40 بیڈ کا مرکزی ہسپتال حجاج کو ایمرجنسی طبی سہولیات کیلئے قائم ہیں، اسی طرح بزرگ عازمین حج کیلئے وہیل چیئرز کا خصوصی انتظام ہے،

  • بلاول بھٹو نے پی پی سینیٹرز کی جانب سے استعفے جمع کروانے کی تصدیق کر دی

    بلاول بھٹو نے پی پی سینیٹرز کی جانب سے استعفے جمع کروانے کی تصدیق کر دی

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افسوس جنرل الیکشن کی طرح اس بار بھی ووٹ مسترد کرکے اپوزیشن کو ہرایا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے پی پی سینیٹرز کی جانب سے استعفے جمع کروانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے سینیٹرز نے اپنے استعفے اخلاقی طورپرمجھے دیے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ خفیہ بیلٹ کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کرائے گئے،

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی ضرور معاملے کی چھان بین کرے گی، یہ عمل وفاق،سینیٹ اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے، مایوس بالکل نہیں ہوں جمہوریت کے لیے جدو جہد کرتا رہوں گا،

    واضح رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحاریک عدم اعتماد کے دوران اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس پر اپوزیشن جماعتیں شدید ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں،

  • رحیم یارخان( )وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے سے اپوزیشن کوکچھ حاصل نہیں ہونا

    رحیم یارخان( )وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے سے اپوزیشن کوکچھ حاصل نہیں ہونا

    رحیم یارخان( )وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے سے اپوزیشن کوکچھ حاصل نہیں ہونا‘ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی‘ ملک کوکرپشن کے زریعے کھوکھلاکرنے والے احتساب سے بچ نہیں سکیں گے‘ ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کی تعمیروترقی کے لیے جس اندازمیں دلچسپی لے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔رحیم یارخان میں دورے کے دوران صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق اورنمائندہ ایم این اے ڈاکٹراعجازتنویرسے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے سرکاری خزانے کوبے دردی سے لوٹااوریہی وجہ ہے کہ حکومت کوخزانے کی تجوری خالی ملی لیکن ایک سال میں آج ملک کی معیشت میں بہتری آئی ہے اورعوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآرہے ہیں‘ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے ترقی کی جانب گامزن ہوسکے گا‘ قبل ازیں چوہدری محمدشفیق اورڈاکٹراعجازتنویرنے شیخ رشیداحمدسے سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااوررحیم یارخان میں ریلوے کی مسماردکانوں کے مسئلہ کے حل سمیت دیگراموربارے آگاہ کیاجنہیں شیخ رشیدنے جلدحل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

  • سینیٹ میں شکست پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

    سینیٹ میں شکست پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

    پیپلز پارٹی کے تمام سینیٹرز نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے پاس اپنے استعفے جمع کروا دیے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحاریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں‌ میں سخت بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے، بلاول بھٹو زرداری کل لاہور آ رہے ہیں‌ اور اس دوران وہ پارٹی رہنماؤں سے تازہ ترین صورتحال سے متعلق مشاورت کریں گے، سینیٹ‌ میں اپوزیشن کی شکست پر نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحاریک عدم اعتماد پر پی پی سینیٹرز نے اپنے استعفے بلاول بھٹو زرداری کو جمع کروادیے ہیں،

    سینیٹ میں شکست پر بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سینیٹ میں کھلے عام حملہ ہوا ،آج جن سینیٹر ز نے اپنی پارٹیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ان سے حساب لیں گے اور انہیں سب کے سامنے بے نقاب کریں گے، واضح‌ رہے کہ آج سینیٹر صادق سنجرانی اپنا عہدہ بچانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین بھی سلیم مانڈوی والا ہی رہیں گے،

  • فیصل آباد ،میاں کاشف اشفاق کو اہم ذمہ داری مل گئی

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) چئیرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میاں کاشف اشفاق کو پنجاب میں ایک اور اہم زمہ داری سونپ دی گئی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر میاں کاشف اشفاق ، وقاص صدیق ، مزمل سلطان ، جنید احمد ، رضوان اشرف اور خواجہ عاصم خورشید کو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ڈرائیکٹرز تعینات کردیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن سیکرٹری ھاوسنگ نسیم صادق کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ اس موقعہ پر میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جو ہم پر اعتماد کیا گیا ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق نیاء پاکستان ھاوسنگ سکیم پر دن رات محنت کرکے اسے کامیاب بنایا جائے گا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان ھاوسنگ اسکیم پاکستان کی غریب عوام کے لیے ایک تحفہ ہے جس سے غریب کے لیے اپنے گھر کا خواب پورا ہوگا ۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے ہمیشہ پارٹی اور صوبہ پنجاب کی بہتری کے لیے احسن اقدامات اٹھائے جوکہ ایک وژنری لیڈر کی سوچ کی عکاسی ہے

  • میٹرک میں‌نمایاں‌کامیابی پر انعام

    میٹرک میں‌نمایاں‌کامیابی پر انعام

    ظاہرپیر :
    پولیس کانسٹیبل مہر محمد قاسم کے ہونہار بیٹے رمیز قاسم نے میڑک کے امتحان میں 1040/1100نمبرز حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ جس پر ڈی پی او عمر سلامت نے بچے اور اسکے والد کو اپنے دفتر بلایا بچے کو شاباش اور نقد انعام دیا۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کرس گیل سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کرس گیل سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    جمیکا (اے پی پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    کرس گیل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ گیل نے رواں سال فروری میں کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے لیکن ورلڈ کپ کے دوران ہی انہوں نے اپنے فیصلے پر یو ٹرن لیتے ہوئے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور سلیکٹرز نے بھی ان کی خواہش کا احترام کیا۔ جان کیمپ بیل، روسٹن چیس اور کیموپال کو بھی دوبارہ سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے جبکہ سنیل ایمبرس، ڈیرن براوو اور ایشلے نرس کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہو گا۔
    اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، کرس گیل، جان کیمپ بیل، ایون لیوس، شائی ہوپ، شمرون ہٹمائر، نیکولاس پوران، روسٹن چیس، فابین ایلن، کارلوس بریتھویٹ، کیموپال، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس اور کیمر روچ پر مشتمل ہے۔

  • فیصل آباد میں مرکزی علماء کونسل پنجاب کے زیر اہتمام سیمینار

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو مستحکم بنانے کے لئے نوجوان طلباء کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے جن میں عزم وہمت اور حب الوطنی کا جذبہ بیدار رہنا چاہئے تاکہ پاکستان کو درپیش مختلف نوعیت کے چیلنجز کا مقابلہ کرکے امن وترقی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بات مرکزی علماء کونسل پنجاب کے زیراہتمام جامعہ قاسمیہ غلام محمد آباد میں منعقدہ”استحکام پاکستان طلباء سیمینار“سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر،میاں خیال کاسترو،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی،چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ودیگر قائدین مولانا شبیر احمد عثمانی،حافظ محمد امجد،میاں طیب ایڈووکیٹ،حافظ محمد طیب قاسمی،مولانا مشتاق لاہوری،حافظ مقبول،مولانا عمر قاسمی،مولانا اعظم فاروق،مولانا عابد فاروقی،مولانا یاسر علوی،مولانا نعیم طلحہ،مولانا قاسم فاروقی،مولانا ثاقب عزیز،قاری ممتاز احمد،مولانا عامر اشرف،مولانا اسحاق ڈھڈی،علامہ حفیظ الرحمن کشمیری،حافظ سعید میو،مولانا رسال الدین آزاد،پیر عبدالقیوم نقشبندی،مولانا قاسم عمار ودیگر کے علاوہ بڑی تعداد میں مدرسہ کے طلباء اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے دینی مدرسہ میں استحکام پاکستان طلباء سیمینار کے انعقاد کے سلسلے میں منتظمین کی عمدہ سوچ اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد ویکجتہی کو برقرار رکھیں اور کسی بھی تعصب یا گروہ بندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نفرتوں کو مٹا کر محبت ویگانگت کی فضاء کو تقویت دی جائے۔انہوں نے طلباء کو تاکید کی کہ وہ کسی بھی آلودہ باتوں کا اثر نہ لیں اور اپنی سوچ وکردار کی سمت درست رکھتے ہوئے حصول علم پر گہری توجہ مرکوزکریں۔آر پی او غلام محمود ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور اللہ تعالیٰ اس کا حامی وناصر ہے لیکن ہمیں استحکام پاکستان کے لئے بھرپور محنت و قومی خدمت کا پختہ عزم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان طلباء اس ملک کی اندرونی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں لہذا انہیں منفی قوت کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے درمیان نفاق پیدا کرنے اور نظریاتی سرحدوں میں مداخلت کرکے سوچ بدلنے کی کوشش میں ہیں جن کو ناکام بنانے کے لئے مذہبی ہم آہنگی،ملی وحدت کا مظاہرہ کیا جائے۔انہوں نے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں استحکام پاکستان کے اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے لہذا استحکام پاکستان کے لئے اتحاد واتفاق وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی تقریبات مناتے وقت اپنی سوچ کو صرف جھنڈیوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے اپنے حصے کے کردار کو عملی طور پر ثابت کرنا ہے۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے کامیاب دورہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانیوں کو اقوام عالم میں سر اٹھا کر بات کرنے پر فخر حاصل ہواہے۔انہوں نے امن وآشتی ومذہبی رواداری کے فروغ کے سلسلے میں مرکزی علماء کونسل کے کردار کو سراہا۔ایم پی اے میاں خیال کاسترونے کہا کہ قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جنہوں نے قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے ہمیشہ امن وسلامتی اور بھائی چارے کو مقدم رکھا تاہم استحکام پاکستان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کالی بھیڑوں کا صفایا کرنا ہوگا۔انہوں نے طلباء کی ذہنی آبیاری کے لئے سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سیمینار میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ مرکزی علماء کونسل پنجاب کے زیر اہتمام قومی وحدت کے فروغ اور قیام پاکستان میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یکم سے 14،اگست تک مختلف شہروں میں استحکام پاکستان سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کی سلامتی،عزت وتوقیر پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور مرکزی علماء کونسل فرقہ واریت،انتہاپسندری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کردار ادا کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ پیغام پاکستان اعلامیہ کے تحت تمام مکاتب فکر کے 18سو سے زائد علماء کرام و مشائخ عظام کے متفقہ فتوی کے مطابق ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا اور خود کش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں علماء کرام اتحاد بین المسلمین اوراتحاد وملت کے لئے ہمہ تن سرگرم عمل ہیں۔سیمینار سے میاں محمد طیب ایڈووکیٹ ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں سے حاصل کیاگیا تھا جس کے تحفظ کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ قبل ازیں جامعہ قاسمیہ میں زیر تعلیم طلباء کے گروپ نے خوش الحانی سے ملی نغمہ پیش کیا اور بعدازاں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی‘قومی یکجہتی اور امن وآشتی کے لئے دعا اور شہدائے پاکستان کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

  • وہاڑی : ڈی پی او آفس میں گرین پاکستان مہم

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے دفتر پولیس کے احاطے میں پودا لگا کر گرین پاکستان شجر کاری مہم میں حصہ لیا..ضلعی سطح پر پولیس ملازمان کوکم از کم ایک پودا لگانے کی ہدایات

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے بھی گرین پاکستان شجر کاری مہم شروع کر دی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے دفتر پولیس کے ا حاطے میں پودا لگا کر گرین پاکستان شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور محکمہ جنگلات کے وساطت سے دفاتر, پولیس لائنز اور تھانہ جات 5ہزار پودے لگائے جائیں گےجس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے ناصرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے ضلعی سطح پر پولیس ملازمان کوکم از کم ایک پودا لگانے کی ہدایات بھی دیں.