Baaghi TV

Author: +9251

  • سی ٹی او کی ڈی ایس پی صاحبان کو نشیبی شاہراہوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

    سی ٹی او کی ڈی ایس پی صاحبان کو نشیبی شاہراہوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

    سی ٹی او کی ڈی ایس پی صاحبان کو نشیبی شاہراہوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )سی ٹی او کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی صاحبان کو نشیبی شاہراہوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی، نشیبی اور مصروف شاہراہوں پر وارڈنز کی اضافی نفری تعینات ہوگی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بارش کے دوران ڈی ایس پیز وارڈنز کے ہمراہ مصروف چوکوں میں موجود رہیں ، پلوں ،انڈرپاسز کے نیچے موٹرسائیکلسٹ کھڑے نہ ہونے دیں ‘ سی ٹی اونے بارش کے دوران چھتری، رین کوٹ اور رین بوٹ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وارڈنز بارش کی پرواہ کیے بغیر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں ، شہری مناسب حد رفتار اور فاصلہ رکھتے ہوئے محتاط ڈرائیونگ کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک افسران واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں ۔

  • ٹرین حادثے سے بال بال بچی

    ٹرین حادثے سے بال بال بچی

    آج پھر صادق آباد میں ٹرین حادثے سے بال بال بچی, لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی صادق آباد کے قریب ٹبی محمد پور کے مقام پر ہنگامی بریک پھنس گئی ٹرین اچانک جھٹکے سے رکنے پر چار افراد معمولی زخمی.بریک پھنسنے پر ٹرین پونا گھنٹہ ٹریک پر رکی رہی, عملے نے ہنگامی بریک کا لیور توڑ کر ٹرین کو چلنے کے قابل بنایا..ٹریک پر۔ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے وگرنہ یہ حادثے روزانہ ہوتے رہیں گے

  • فیصل آباد میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایاز لاشاری نے عید گاہ ماڈل ٹاؤن میں پود لگایا۔ اس موقع پر زونل خطیب قاری فتح محمد راشدی‘ مینجر اوقاف محسن حسنین اور امام مسجد سمیت مقامی شہری بھی موجود تھے۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے اظہار خیال کرتے ہوئے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام ڈویژن بھر میں مزارات اور محکمہ اوقاف کی دستیاب اراضی پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد کے آئمہ حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خطبات میں شجرکاری کا درس دیں کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ درخت لگانے کے کار ثواب میں ضرور حصہ لیں۔

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کابس اڈوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کابس اڈوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ

    رحیم یار خان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں پر ضروری بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں ٹرانسپورٹ سٹینڈز انتظامیہ کو متعلقہ قوانین و شرائط کا پابند بناتے ہوئے تمام ٹاسک کو مکمل کیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کی تعمیل مکمل کی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ونجی پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس اور نیو جنرل بس اسٹینڈ رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم، چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ضلع بھر میں مسافر بس سٹینڈز پر بنیادی سہولتوں کی دستیابی کین تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹ اڈوں کی حالت سنوارنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم کے ہمراہ زیر تعمیرنیو جنرل بس اسٹینڈ رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بس اسٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ بلڈنگ ابتدائی کام مکمل کرائے جبکہ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہ مسافروں کو فوری طور پر سہولیات فراہمی کے لئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو جلد ازجلد بنیادی سہولیات کو فنکشنل کرے۔قبل ازیں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں سرکاری و نجی 7مسافر بس اسٹینڈ ہیں جس میں تین سرکاری اور دیگر نجی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ مسافروں کوبنیادی سہولیا ت فراہم نہ کرنے والے بس اسٹینڈز کو سیل کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان بس اسٹینڈز کی تعمیر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث التواء کا شکار ہے جس کے لئے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ دیگر اسٹینڈز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدگی سے سرکاری و نجی بس اسٹینڈز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق مسافر بس اسٹینڈزمسافروں کے لئے صاف ستھرا خوشگوار ماحول، واش رومز، چیئرز، مسجد، خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ ویٹنگ ایریا، پنکھے، پینے کا صاف پانی، ٹک شاپس سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا نے بتایا کہ نیو جنر ل بس اسٹینڈ کی تکمیل کے لئے مزید فنڈز درکار ہیں جس کے حصول کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

  • فیصل آباد میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں 8 لاکھ پودے لگانے کی تیاری شروع

    فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں ڈویژن بھر میں 8 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس کا افتتاح محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گٹ والا فاریسٹ پارک میں بیک وقت مختلف اقسام کے پانچ سو پودے لگا کر کیا گیا۔ ڈویژنل کمشنر جاوید محمود بھٹی نے اس موقع پر گاب کا پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وجہیہ الدین احمد‘ ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید‘ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) مصور خان نیازی‘ کنزرویٹر فاریسٹ سردار فدا حسین‘ ڈائریکٹر فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ والا سردار ثناء‘ ڈی ایف او ریسرچ انوار الحق اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے اپنے سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد کے ہمراہ پودے لگائے۔ ڈویژنل کمشنر محمودجاوید بھٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے کیونکہ درختوں کی کمی پورا کرنے کے لئے وسیع بنیادوں پر شجرکاری کی ضرورت ہے لہذا ہر شہری کو پودا لگا کر اپنا قومی فرض ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سر سبز پاکستان کی منزل حاصل کرنے کے لئے عزم و جذبے کے ساتھ پودے لگا کر ان کی بھر پور انداز میں آبیاری کی جائے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران سے کہا کہ وہ شجرکاری کے لئے شہریوں میں احساس و ترغیب پیدا کرنے کے لئے بھر پور آگاہی مہم پر عمل کریں اور درخت لگانے کے متعلق مکمل تکنیکی رہنمائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں چاروں اضلاع کی انتطامیہ پی ایچ اے‘ مختلف سرکاری محکموں‘ نجی اداروں کی طرف سے پودے لگا کر مقررہ اہداف حاصل کئے جائیں گے اس سلسلے میں شجرکاری تحریک شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وجہیہ الدین احمد نے بتایا کہ رواں شجرکاری مہم کے دوران محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ضلع فیصل آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار‘ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو لاکھ 80 ہزار‘ جھنگ میں دو لاکھ 75 ہزار اور ضلع چنیوٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی معلومات کے لئے ڈویژن کے مختلف مقامات پر آگاہی کیمپس لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شجرکاری کی معلومات پر مبنی شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔

  • شریف خاندان کے ایک اور فرد کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

    شریف خاندان کے ایک اور فرد کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

    لاہور:شریف خاندان کے ایک اور فرد کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہباز شریف کے بھتیجے یوسف شریف اور عبدالعزیز عباس کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکا گیا۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یوسف عباس شریف نجی ایئر لائن سے حج پر جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچے تھے تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا کیونکہ یوسف عباس شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں تحقیقات چل رہی ہیں۔

    دوسری طرف یوسف عباس شریف اور عبدالعزیز عباس بلیک لسٹ ہونے کے باعث بیرون ملک نہیں جا سکیں گے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے دونوں افراد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں داخل کرنے کی درخواست کر دی گئی۔

    شریف فیملی کے خلاف تحقیقات سے متعلق نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بیرون ملک سے 58 کروڑ 27 لاکھ 45 ہزار 451 روپے منتقل ہوئے۔ سلمان شہباز نے کالے دھن کو سفید کرنے کےلیے مشتاق چینی اور یاسر چینی کو فرنٹ مین بنایا۔

  • فیصل آباد میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلے میں پودے لگا دئیے گئے

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعظم عمران خان کی ”پلانٹ فار پارکستان“مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی اور چیئرمین پی ایچ اے/ایم پی اے لطیف نذر نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی میں پودے لگائے۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،پرنسپل ادارہ میاں عبدالرؤف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن سردار محمد ساجد،اساتذہ اور طالب علم بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم ماحولیاتی تحفظ اور وطن عزیز کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے انتہائی اہم انقلابی اقدام ہے جو کو مربوط اندازمیں کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے شجرکاری مہم کو قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اسکی نگہداشت کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے طالب علموں سے کہا کہ وہ درختوں کی اہمیت وافادیت سے آگاہ رہیں اور ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔چیئرمین پی ایچ اے /ایم پی اے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمدجاری ہے اور موسم برسات کی مہم کو بھی کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اشجار قدرت کا خوبصورت شاہکار ہیں اور پلانٹ فار پاکستان مہم میں حکومت سمیت تمام طبقات کی بھرپور شرکت ناگزیر ہے۔سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ موسم برسات کی شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں وسیع تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے افتتاح کے موقع پر 18مختلف تعلیمی اداروں میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں۔

  • فیصل آباد میں محکمہ لائیو سٹاک نےشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی چیک پوسٹ قائم کر دئیے

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) محکمہ لائیوسٹاک نے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم عارضی چیک پوسٹ پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار 784 جانوروں کو چچڑوں سے بچاؤ کا سپرے کیا جبکہ ممکنہ سیلابی علاقوں میں 32 لاکھ60ہزار235چھوٹے بڑے جانوروں کو منہ کھر، گل گھوٹو، چوڑے مار کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمود اختر نے بتایا کہ 27لاکھ 753 بڑے اور 5لاکھ45ہزار482چھوٹے جانوروں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں۔انہوں نے ما ہا نہ کار کردگی رپور ٹس کا بھی جائزہ لیااور ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو فراہم کی جا نے سہولیات میں تعطل نہیں آنا چاہئے۔

  • حکومت نے تندروں کو گیس کی فراہمی کےلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی جاری کردی

    حکومت نے تندروں کو گیس کی فراہمی کےلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی جاری کردی

    حکومت تندروں کو گیس کی فراہمی کےلئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، روٹی کی قیمت 6 روپے برقرار رہے گی،صوبائی وزیر صنعت وتجارت

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی)صوبائی وزیر صنعت وتجارت ،اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تندروں کےلئے گیس کے پرانے ٹیرف بحال کر دیئے گئے ہیں اور وفاقی حکومت تندروں کو سستی گیس کی فراہمی کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ۔ 100گرام روٹی کی قیمت 6 روپے ہی برقرار رہے گی ۔ من مانی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے یہاں یہاں اپنے کیمپ آفس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لئے گندم پر 42 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے اس لئے آٹے کی قیمت بڑھنے نہیں دیں گے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ روٹی اور نان کی پرانی قیمت پرفراہمی کو یقینی بنائینگے ۔ روٹی و نان کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائےگا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے سرکاری طور پر گندم خریدی ہے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنایا گیا ہے ۔

  • وہاڑی : ڈکیتی کی واردات کرنے والوں کی گرفتاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نجی مشروب کمپنی کے سیلز مین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات. پولیس

    تفصیلات کے مطابق تین نا معلوم ڈاکو سیلز مین سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے. جس کی فوری اطلاع 15 پر کی گئی جس پر پنجاب پولیس نے بھرپور اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو ڈاکو موقع پر گرفتار کر لیے جبکہ تیسرے ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا جس کا تعاقب جاری ہے اور گرفتار ہونے والے اس کے ساتھیوں کی مدد سے اس کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں