Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیرخارجہ اورگورنرپنجاب کی ملاقات میں انتخاب کی حکمت عملی بنائی گئی، میر حاصل بزنجو کا الزام

    وزیرخارجہ اورگورنرپنجاب کی ملاقات میں انتخاب کی حکمت عملی بنائی گئی، میر حاصل بزنجو کا الزام

    اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹ میں متفقہ امیدوار میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اے پی سی میں سب کو بے نقاب کریں گے،

    اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر حاصل بزنجو نے کہاکہ مجھے متفقہ امیدوار بنایا گیا میں ہارا نہیں جیت گیا، وزیرخارجہ اورگورنرپنجاب میں ملاقات ہوئی انتخاب کی حکمت عملی بنائی گئی،

    واضح‌ رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ میں تحاریک عدم اعتماد کی ناکامی پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور انہوں نے اگے ہفتے اے پی سی بلالی ہے، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ اے پی سی میں سب کچھ بے نقاب کریں گے،

  • ڈی پی او رحیم یارخان ضلع بھر کے تھانوں کا دورہ

    ڈی پی او رحیم یارخان ضلع بھر کے تھانوں کا دورہ

    ڈی پی او رحیم یارخان ضلع بھر کے سرکلز میں خود جاکر ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسرز سے انکی کارکردگی کے متعلق پوچھ رہے ہیں۔اس سلسلے میں آج سرکل خان پور کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کرکے عوامی شکایات کے فوری حل،پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

  • فیصل آباد میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی واک

    فیصل آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک منعقد ہوئی جو کوہ نور پلازہ جڑانوالہ روڈ سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس اسی مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک کی قیادت ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن اعجاز اسلم ڈوگر نے کی جبکہ ڈی ایس پیز ٹریفک ساجدہ اعوان‘ زاہدہ پروین‘ سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک‘ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال چیمہ‘ وقاص وڑائچ‘ عبدالقیوم کے علاوہ این جی اوز کے نمائندے اور شہری بھی شریک تھے۔ واک کے شرکاء بچوں نے تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے۔ چائلڈ لیبر نامنظور اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ بچوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اس مقصد کے لئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو متحرک ہے اور سڑکوں‘ چوراہوں پر بھیک مانگنے والے بچوں کو تحویل میں لے کر ان کے ورثاء کی کونسلنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ لاوارث‘ بے سہارا بچوں کے بارے میں ہیلپ لائن 1121 پر اطلاع کریں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر ریسکیو کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیورو میں مقیم بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی طرف سے ڈی گراؤنڈ‘ ستیانہ روڈ‘ ریلوے اسٹیشن چوک اور دیگر جگہوں پر شہریوں میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

  • ملک بھر کی جیلوں میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد قیدی ہیں، خصوصی رپورٹ

    ملک بھر کی جیلوں میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد قیدی ہیں، خصوصی رپورٹ

    اسلام آباد: قیدیوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ پاکستان کی عدالت عظمی میں جمع کرادی گئی ہے ۔ اس وقت ملک میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں جیلوں کی حالت بہتر بنانے سے متعلق وفاقی محتسب نے سہ ماہی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں‌وفاقی محتسب کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو جیلوں میں رکھے جانے کا انکشاف ہو اہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں اسوقت لگ بھگ 2لاکھ 80ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں۔

    وفاقی محتسب کی طرف سے جمع کرائی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق پبجاب کی جیلوں میں ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار 788 قیدی ہیں ، سندھ میں 63804,کے پی میں 40323 اور بلوچستان کی جیلوں میں 7745 قیدی ہیں ۔

    وفاقی محتسب کی طرف سے عدالت عظمی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اسلام آباد سمیت ہر ضلع میں جیل بنائی جائے جس میں خواتین اور کمسن قیدیوں کیلئے الگ جگہ ہو، جیلوں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی انتطام ہونا چاہئیے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب نے درخواست کی کہ جیلوں میں قیدیوں کے ریکارڈ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائے، جیل ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ منشیات اور ایڈز جیسے مہلک امراض میں مبتلا قیدیوں کو دیگر قیدیوں سے الگ رکھا جائے۔ منشیات اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کیلئے بحالی مراکز قائم کیے جائیں۔

    سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی اس رپورٹ میں وفاقی محتسب کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ قیدیوں کو تعلیم اور ہنر سیکھنے کی سہولت دی جائےاورجیلوں کی حالت زار بہتر کرنے کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں ۔ مستحق قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہمی کی سفارش بھی رپورٹ میں کی گئی ہے۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کا ویڈیو لنک اجلاس۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کا ویڈیو لنک اجلاس۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کا ویڈیو لنک اجلاس۔

    ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک،ایس پی سکیورٹی محمد نوید،ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی محمود الحسن گیلانی،اے ڈی آئی جی،ڈی ایس پی لیگل و دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت۔
    تمام ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس پی ڈولفن سکواڈ،ایس پی مجاہد کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت۔ کرائم کنٹرول کے لئے موثر انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

    عید الاضحٰی کے لئے قائم مویشی منڈیوں،مارکیٹوں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دیں۔اشفاق خان. عید الاضحٰی پر نماز یوں،عید گاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور.امن و امان کے قیام کے لئےایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز امن کمیٹیوں، تاجروں کے نمائندوں سے مشاورت کریں۔اشفاق خان. چینی اور دیگر غیر ملکی باشندوں اور انکی رہائش گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی فوکس کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

    موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے موثر لائحہ عمل اپنائیں۔اشفاق خان
    قمار بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
    لڑائی جھگڑے اور گینگ وار میں ملوث افراد سے ضمانتی مچلکے لئے جائیں۔اشفاق خان. یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کریں گے،اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائےگا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

    آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پولیس کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت اور فرار کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔اشفاق خان

    پولیس افسران اور اہلکار مجرموں کے خلاف کسی بھی ایکشن سے پہلے مکمل حفاظتی اقدامات کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور. تھانوں میں لگے تمام کیمروں کو فنکشنل اور ریکارڈنگ محفوظ بنائی جائے ورنہ سخت کاروائی ہو گی۔اشفاق خان. ملزمان کی سرکوبی کے لئے ہاٹ سپاٹس اور نوٹ پوائنٹس کے مطابق سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز

    ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کاروائی کریں،ہوائی فائرنگ میں لائسنسی اسلحہ کے استعمال پر منسوخی کے لئے متعلقہ اداروں کو تواتر سے خط لکھیں۔اشفاق خان. کیٹیگری اے کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے اہداف پورے کرنے کے حوالے سےاس ماہ کے آخر میں افسران کی کارکردگی کا تعین ہو گا۔اشفاق خان. پولیس سٹیشنز کی صفائی ستھرائی اور انہیں کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائیں۔اشفاق خان

  • بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے بچی کا ریپ کردیا،معاملہ شدت اختیار کرگیا

    بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے بچی کا ریپ کردیا،معاملہ شدت اختیار کرگیا

    نئی دہلی : بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے لڑکی کے ساتھ ریپ کا معاملہ شدت اختیار کرگیا . اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے طاقتور سیاستدان کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ اُتر پردیش سے نئی دہلی منتقل کرنے کا حکم دیا۔

    بھارتی میڈیا اور کانگریس پارٹی کے ذرائع کےمطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر عصمت دری کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ اُتر پردیش کی ایک عدالت میں کلدیپ مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

    یاد رہےکہ چند دن قبل عصمت دری کا شکار لڑکی زخمی جبکہ اس کے خاندان کے دیگر دو افراد اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو عدالت جاتے وقت ٹکر مارا تھا۔

    دوسری طرف اس متاثرہ خاندان نے کلدیپ سنگھ پر اپنے کارندوں کے زریعے ٹرک سے حملہ کروانے کا الزام لگایا تھا۔ ان دنوں متاثرہ لڑکی تشویش ناک حلت میں ہسپتال میں زیر اعلاج ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گو گو ئی نے پولیس کو مقدمے کی کارروائی ساتھ دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ٹرک حادثے کے بعد پولیس نے کلدیپ سنگھ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس گو گو ئی نے عصمت دری کے مقدمے کی کارروائی 45 دن میں نمٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔متاثرہ لڑکی، جو 2017 میں نو عمر تھی، زیادتی کا نشانہ بنیں اور پولیس پر عدم فعالیات کا الزام عائد کرتے ہوئے خود کو مارنے کی کوشش کی تھی۔

  • فواد چوہدری نے نواز شریف اور زرداری کو پلی بارگین کر کے باہر جانے کا مشورہ دے دیا

    فواد چوہدری نے نواز شریف اور زرداری کو پلی بارگین کر کے باہر جانے کا مشورہ دے دیا

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ بیشترسینیٹرکی رائےتھی کہ تحریک درست فیصلہ نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کےابو جیلوں میں اور پیسےبھی نہیں دیناچاہتے، کچے ذہنوں کے فیصلےہیں کہ ابوکیلئے چیئرمین سینیٹ کوہٹانا ہے، ابو پیسے نہیں دیں گے تو پھرآپ ایسے ہی فیصلےکریں گے،

    فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف اورآصف زرداری پلی بارگین کریں اور باہر جائیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ کیسزاوراحتساب پر حکومت بات نہ کرے،

  • اسلام آباد، عدالتی احکامات کے باجود متاثرین سیکٹر ایف الیون فور کو پلاٹوں‌ کا قبضہ نہیں‌مل سکا

    اسلام آباد، عدالتی احکامات کے باجود متاثرین سیکٹر ایف الیون فور کو پلاٹوں‌ کا قبضہ نہیں‌مل سکا

    وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے شعبہ لینڈ و اسٹیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود چار سال قبل متاثرین کوسیکٹر ایف الیون فور میں کو الاٹ کئے گئے 97 پلاٹوں کا قبضہ دینے سے انکاری ہے،2ارب روپے سے زائد مالیت کے پلاٹو ں کا قبضہ دینے کے لئے شعبہ لینڈ و اسٹیٹ کے افسران و اہلکاروں نے متاثرین کو حیلے بہانو ں سے ٹا لنا شروع کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق سال 2015اور2016 میں عدالتی احکامات پر سی ڈی اے نے بھیکہ سیداں کے 1968 کے متاثرین کو 97 پلا ٹو ں کی الاٹمنٹ کی تاہم مو قع پر ان میں سے کسی بھی الاٹی کو قبضہ نہیں دیا گیا بعد ازاں ان الا ٹیو ں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ لیا جس کے مطابق سی ڈی اے کو ان الاٹیو ں کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کا پابند کیا گیا تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ ان پلا ٹو ں کے مقام پر قبضہ مافیا قابض ہے جو کہ سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ و اسٹیٹ کے افسران و اہلکارو ں کی مبینہ ملی بھگت سے اس زمین پر بیٹھے ہیں جہاں مکانات وغیرہ تعمیر کئے جاچکے ہیں جن کا کرایہ وصول کر کے سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ اور انفورسمنٹ کو بھی باقاعدہ حصہ دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب محتاط اندازے کے مطابق ان 97 پلاٹو ں کی ملایت دو ارب روپے سے زائد بنتی ہے اور مبینہ طور پر شعبہ لینڈ کے افسران و اہلکار مختلف حیلے بہانو ں سے عدالتی احکامات ماننے کو بھی تیار نہیں ہیں اور بلاوجہ تاخیر کی وجہ ان پلا ٹو ں کا قبضہ دینے کے لئے کرو ڑو ں روپے کی رشوت کا طلب کر نا ہے جو کہ متاثرین کسی طور پر بھی دینے کو تیار نہیں ہیں،

    واضح رہے کہ ان 97 پلا ٹو ں کا قبضہ دینے سے ان پر مکانات کی تعمیر سے اتھارٹی کو کرو ڑو ں روپے کا ریونیو حاصل ہو سکتا ہے، اس حوالے سے موقف جاننے کے لئےممبر اسٹیٹ خوشحال خان سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ممکن نہیں ہو سکا۔
    محمد اویس

  • یہ چودہ کِس کے لوگ ہیں؟  میر حاصل بزنجو سے سوال

    یہ چودہ کِس کے لوگ ہیں؟ میر حاصل بزنجو سے سوال

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد جب سینیٹر حاصل بزنجو سینیٹ سیکرٹریٹ سے باہر نکل رہے تھے تو چلتے چلتے ایک صحافی نے میر حاصل بزنجوسے سوال کیا کہ آپ بڑے پریشان دکھائی دے رہے ہیں


    صحافی کے سوال کے جواب میں میر حاصل بزنجونے چلتے چلتے جواب دیا کہ نہیں‌میں‌کوئی پریشان نہیں‌،صحافی نے میر حاصل بزنجو سے سوال کیا کہ رات عیشائیےمیں آپ کہہ رہے تھے کہ ان کے پاس 64 لوگ ہوں گے یہ 64 لوگ کہاں گئے، اس پر جواب دیتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ 64 لوگ کھڑے نہیں‌تھے

    صحافی نے سوال کیا کہ جو لوگ اندر گئے تھے ، جن 14 لوگوں نے خفیہ رائے شماری میں‌ حصہ لیا وہ کون لوگ ہیں ، صحافی کے اس سوال کے جواب میں میر حاصل بزنجونے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ 14 لوگ آئی ایس آئی کے جنرل فیض کے لوگ تھے ، ساتھ ہی میر حاصل بزنجونے یہ بھی کہہ دیا کہ کیا آپ جنرل فیض کو جانتے ہیں.

  • سینیٹ‌ میں‌ ووٹنگ کے دوران کون سے اہم رہنما مہمان گیلری میں‌ موجود رہے؟ اہم خبر

    سینیٹ‌ میں‌ ووٹنگ کے دوران کون سے اہم رہنما مہمان گیلری میں‌ موجود رہے؟ اہم خبر

    چئیرمین سینیٹ صادق سنبجرانی کے خلاف عدام اعتماد کی تحریک کے دوران چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلی بلوچستان جام کمال وزیردفاع پرویز خٹک، سابق وزیراعظم پرویزاشرف اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ،اے این پی کے رہنما میاں افتخار سمیت ارکان قومی اسمبلی سابق ارکان سینیٹ وقومی اسمبلی نے شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوچئیرمین سینیٹ صادق سنبجرانی کے خلاف عدام اعتماد کی تحریک کے دوران چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،وزیراعلی بلوچستان جام کمال وزیردفاع پرویز خٹک،سابق وزیراعظم پرویزاشرف اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ،اے این پی کے رہنمامیاں افتخار سمیت ارکان قومی اسمبلی سابق ارکان سینیٹ وقومی اسمبلی بھی مہمان گیلری میں بیٹھے رہے، پریزائڈنگ افسر محمد علی سیف نے سب کوایوان میں خوش آمدید کہا، بلاول بھٹو،پرویز اشرف صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے درمیان ایوان سے چلے گئے جبکہ میاں افتخار قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایوان سے گئے،

    وزیزدفاع پرویز خٹک تحریک مسترد ہونے کے اعلان کے بعد ایوان سے گئے ۔انہوں نے میڈیا کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومتی اور اپوزیشن کے سینیٹرز نے صادق سنجرانی پر اعتماد کااظہار کیا عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنادی ہے اگر وہ کوئی اور محازآرائی کریں گے تو ان کواس کا جواب مل گیاہے ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے لاعلمی کااظہارکرتے ہوے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کیاہوتی ہے ۔
    محمد اویس