Baaghi TV

Author: +9251

  • ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال

    ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال

    ابی ذخائر میں پانی کی صورتحال

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے ;200;بی ذخائر میں جمعرات کے روز پانی کی ;200;مد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاءو کی صورت حال حسب ذیل رہی ۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی ;200;مد297800کیوسک اور اخرج 242000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر) پر پانی کی ;200;مد75600 کیوسک اور اخراج75600 کیوسک، دیائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پر پانی کی;200;مد56200کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پر پانی کی ;200;مد134100 کیوسک اور اخراج 107900کیوسک ۔ جناح بیراج میں پر پانی کی ;200;مد288000 کیوسک اور اخراج 280000 کیوسک ۔ چشمہ بیراج میں پر پانی کی;200;مد311300کیوسک اوراخراج 299900کیوسک، تونسہ بیراج پر پانی کی;200;مد305700 کیوسک اور اخراج284000 کیوسک، پنجند میں ;200;مد22000 کیوسک، اور اخراج 6000 کےوسک،گدو بیراج پر پانی کی;200;مد 222900کیوسک اور اخراج 190700 کیوسک، سکھربیراج میں پانی کی ;200;مد188200 کیوسک اور اخراج136400 کیوسککوٹری بیراج میں پانی کی;200;مد84200 کیوسک اور اخراج 64100 کیوسک ۔ ریزروائرز :تربیلا;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1532;46;04 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5;46;039 ملین ایکڑ فٹ ۔ منگلا;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1190;46;66 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3;46;767 ملین ایکڑ فٹ ۔ چشمہ;58;ریزروائر کا کم از کم ;200;پریٹنگ لیول 638;46;15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640;46;00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0;46;024 ملین ایکڑ فٹ ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی ;200;مد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاءو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی ;200;مد و اخراج کی تفصیل جمعرات صبح 6 بجے کی ہے ۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا صادق سنجرانی کو ٹیلیفون، کیا گفتگو ہوئی؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کا صادق سنجرانی کو ٹیلیفون، کیا گفتگو ہوئی؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ہے، آپ نےثابت کیاہے کہ آپ پر ایوان کا اعتماد ہے،

    چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کے ٹیلیفون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اللہ کا کرم ہوا ہے،الحمدللہ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صادق سنجرانی کے کامیاب ہونے پر حکومتی اتحاد نے صادق سنجرانی کے حق میں نعرے بازی کی.

    سینیٹ کا اجلاس بیرسٹر سیف کی‌صدارت میں ہوا، راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش کی،تحریک کےحق میں اپوزیشن ارکان اپنے بنچز سے کھڑے ہوگئے ، اپوزیشن کے 64 اراکین نے کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی ،تحریک عدم اعتماد کی اجازت کےلیے 26 ارکان کی ضرورت تھی .

    اجلاس میں 100 اراکین موجود رہے، جماعت اسلامی کے دو راکین اجلاس سے غیر حاضر رہے، د واراکین مسلم لیگ ن کے بھی غیر حاضر ہیں، ووٹنگ کا طریقہ خفیہ رکھا گیا . حروف تہجی کے اعتبار سے پہلا ووٹ مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبد الکریم نے کاسٹ کیا ،اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا .

  • ہمیشہ نانی نے ہی سب کو مروایا ، نانی نے سب کو نانی یاد کروا دی ، سب کو سمجھ جانا چاہیے ، مبشر لقمان کی نصیحت

    ہمیشہ نانی نے ہی سب کو مروایا ، نانی نے سب کو نانی یاد کروا دی ، سب کو سمجھ جانا چاہیے ، مبشر لقمان کی نصیحت

    لاہور: سینیٹ میں اپوزیشن کو ناکامی پر خوبصورت انداز سے تبصرہ کرتے ہوئے ممتاز صحافی، سینیئر اینکر اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے اپوزیشن ارکان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اپوزیشن کو مروانے والی شخصیت کون ہے،

    اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے مبشر لقمان نے کہا کہ سب کو نانی صاحبہ نے نانی یاد کروادی ، اپنے ٹویٹر پیغام میں وہ لکھتے ہیں کہ نانی نے جب بھی حرکت کی سب کا بیڑہ غرق کروا کر چھوڑا۔اب سمجھ آیا اسکے بھائی اسکو بزنس سے دور کیوں رکھتے ہیں۔

  • جادو چل گیا ، جمہوریت کو نقصان پہنچا، ضمیر فروشی ہوئی، شہباز شریف

    جادو چل گیا ، جمہوریت کو نقصان پہنچا، ضمیر فروشی ہوئی، شہباز شریف

    اسلام آباد : چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نےاسے جمہوریت کا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضمیر فروشی ہوئی ہے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ جادو تو چلا ہے، ضمیر فروشی ہوئی ہے۔صحافی کے سوال پر کہ کون سا جادو چلا ہے ؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ امیر ترین جو ہیں وہ حرکت میں آئے ہیں اور ضمیر فروشی ہوئی۔

    اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہا کہ 14 ارکان کم ہوئے ہیں، ہمارے 64 ارکان تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے تھے، آج جو ہوا اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ پتہ لگایا جائے مسلم لیگ ن سے کس کس نے ووٹ صادق سنجرانی کو دیا اوراپوزیشن کے 9 ووٹ چیئرمین سینیٹ کو کیسے پڑے؟

  • صبح ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے؟ راجہ ظفر الحق

    صبح ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے؟ راجہ ظفر الحق

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ افسوسناک ہوا جو بھی ہوا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہمیں اندازہ ہے کس نے ووٹ نہیں دیے، صبح ہی پتا چل گیا تھا کہ ہمیں کتنے ووٹ ملیں گے،

    راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جو فورسزچیئرمین سینیٹ کوبچانا چاہتی تھیں وہ کامیاب ہوگئیں، واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے، پولنگ کا عمل مکمل ہوا، اور تحریک عدم ناکام ہوئی ،صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پانچ ووٹ مسترد ہوئے، اپوزیشن کو 53 ووٹ درکار تھے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صادق سنجرانی کے کامیاب ہونے پر حکومتی اتحاد نے صادق سنجرانی کے حق میں نعرے بازی کی.

    سینیٹ کا اجلاس بیرسٹر سیف کی‌صدارت میں ہوا، راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش کی،تحریک کےحق میں اپوزیشن ارکان اپنے بنچز سے کھڑے ہوگئے ، اپوزیشن کے 64 اراکین نے کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی ،تحریک عدم اعتماد کی اجازت کےلیے 26 ارکان کی ضرورت تھی .

    اجلاس میں 100 اراکین موجود رہے، جماعت اسلامی کے دو راکین اجلاس سے غیر حاضر رہے، د واراکین مسلم لیگ ن کے بھی غیر حاضر ہیں، ووٹنگ کا طریقہ خفیہ رکھا گیا . حروف تہجی کے اعتبار سے پہلا ووٹ مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبد الکریم نے کاسٹ کیا ،اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا .

  • 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ اہم سنگ میل ، کم آمدنی والے طبقہ کو اپنے گھر ملیں گے،مومنہ وحید

    50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ اہم سنگ میل ، کم آمدنی والے طبقہ کو اپنے گھر ملیں گے،مومنہ وحید

    50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ اہم سنگ میل ، کم آمدنی والے طبقہ کو اپنے گھر ملیں گے،مومنہ وحید

    لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے، 10 سالہ لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں پیسے کی کمی ہے، اس منصوبے سے جہاں کم آمدنی والے طبقہ کو اپنے گھر ملیں گے وہاں ملک کی 40 صنعتوں کو براہ راست فائدہ ہو گا اور نوجوانوں کوروزگار ملے گا، نیا پاکستان ہاءوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی ون ونڈو آپریشن کے تحت تعمیراتی کمپنیوں سمیت دیگر کے مسائل حل کر رہی ہے ۔ پاکستان میں گھر بنانے کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضے دیئے جانے کی شرح 0;46;2 فیصد ہے، گزشتہ دس سال کی لوٹ مار کے باعث ملکی خزانہ میں پیسے نہیں ہیں ، ہمارے پاس کیش کی کمی ہے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ ہے ۔ یو این او پی ایس اور ایس ایچ ایس کی شمولیت سے اس منصوبے میں بہت مدد ملے گی ۔ یہ منصوبہ بڑے پیمانے پر شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاءوسنگ سکیم کے تحت جو منصوبہ شروع کئے جائیں گے ان میں پاکستانی وسائل استعمال ہوں گے ۔ محنت کش بھی پاکستانی ہوں گے اور تعمیراتی سامان بھی کوشش کی جائے گی کہ پاکستان کا ہی ہو ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس منصوبے سے ہ میں دو فوائد حاصل ہوں گے، ایک یہ کہ بے گھر لوگوں کو گھر ملیں گے اور دوسرا اس سے ہاءوسنگ سے متعلقہ تمام صنعتوں کو فروغ حاصل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہی لوگ گھر بناسکتے ہیں جن کے پاس نقد رقم موجود ہو، عوام کی اکثریت کے پاس گھر بنانے کیلئے پیسہ نہیں ہے، ملک میں سوا کروڑ گھروں کی قلت ہے، ملکی قوانین ایسے ہیں کہ بینک اس سلسلے میں عام آدمی کو قرض فراہم نہیں کرتے اس لئے ہم نے قوانین کو بھی بہتر بنایا ہے ۔ اس حوالے سے تمام قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ بینکنگ کا شعبہ گھر بنانے کیلئے لوگوں کو قرضے دے ۔

  • ماہرہ خان نے سینیئر اداکار کی جانب سے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب میں کہا ہے

    ماہرہ خان نے سینیئر اداکار کی جانب سے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب میں کہا ہے

    پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے سینیئر اداکار کی جانب سے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ وہ عموماً خاموشی اختیار کرتی ہیں کیونکہ ہم اداکار ہیں اور لوگ ہمارے بارے میں کچھ نہ کچھ کہتے ہی ہیں چاہے وہ وہ سینیئر اداکار ہوں، اداکار ہوں یا پھرعوام۔

    انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ مسئلہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت بڑا بن گیا اور جب پوری شوبز انڈسٹری نے مجھے مکمل سپورٹ کیا، جس کی میں بہت شکر گزار ہوں، کیونکہ یہ ایسا وقت تھا جب مجھے معلوم ہوا کہ اچھا تو انڈسٹری میرے بارے میں ایسے احساسات رکھتی ہے۔‘

    انھوں نے بتایا کہ ’مجھے یہ نہیں معلوم تھا، کیونکہ میری ان سب سے ویسے دوستی نہیں ہے۔ یہ میرے لیے بہت بڑی چیز تھی۔‘

    ’جہاں تک میرا ردِعمل ہے تو وہ یہ ہے کہ یہ کسی کی رائے ہے، اور مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک چیز بہت ضروری ہے کہ تھوڑا سا ہمیں اپنے آپ کو ذرا کنڑول کرنا پڑے گا کہ ہم دوسرے کی عزت کریں یعنی فنکار ایک دوسرے کی عزت کریں۔ کیونکہ اگر ہم ایک دوسرے کی عزت نہیں کریں گے تو پھر ہمیں کوئی حق نہیں ہے کہ ہم جاکر ٹرولز دیکھیں اور کہیں کہ دیکھیں کہ لوگ ہمیں یہ یا وہ کہتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ ہم ایک دوسسرے کی عزت کریں۔‘

    ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ماں کا کردار تو میں نے اپنے ڈرامہ ’ہمسفر میں نبھایا تھا اور میں مزید نبھاؤں گی اور میرا ارادہ ہے کہ میں شوبز میں رہوں اور نانی دادی کے بلکہ پڑنانی کے کردار بھی ادا کروں۔‘

    اسی بارے میں: ماہرہ خانفلمسوشل میڈیا

  • آج سینیٹرز نے مولانا فضل الرحمن کی پالیسی پر خودکش حملہ کر دیا، فردوس عاشق اعوان

    آج سینیٹرز نے مولانا فضل الرحمن کی پالیسی پر خودکش حملہ کر دیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے ، چیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکومت نے ووٹنگ کرائی ،

    اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن نے ارکان کو ووٹنگ سےروکا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے آج جمہوری عمل پر داغ لگایا، آج جمہوری عمل میں رخنہ ڈالنےسےان کاچہرہ پھر عوام کےسامنے بےنقاب ہوا، اپوزیشن ڈپٹی چیئرمین سےمتعلق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےعمل میں شریک نہ ہوئی،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ان کو جمہوریت سے نہیں اپنی ذاتی مفادات ، جائیدادوں سے دلچسپی ہے ، مولانا صاحب آج آپ کے تمام سینیٹرز نے آپ کی پالیسی پر عدم اعتماد کردیا، آج سینیٹرز نے مولانا فضل الرحمان کی پالیسی پر خودکش حملہ کردیا، مولانا صاحب آپ توبہ کریں اور اکتوبر والی اپنی کال واپس لے لیں ،

  • تحریک عدم اعتماد کی ناکامی،مصطفے نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کو دھچکے پر دھچکا ، ایک طرف چیئر مین سینیٹ کے خلاف کو ششوں پر پانی پھر گیا تو دوسری طرف زرداری کے لاڈلے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا .

    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک اعتماد میں اپوزیشن کی طرف سے 14ووٹوں کا کم ہونا افسوسناک بات ہے۔

    سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمارے 14ساتھیوں نے انتہائی افسوسناک کردا ادا کیا ہے ۔ ان حالات میں سینیٹ میں رہنا کم از کم میرے لئے مناسب نہیں ہے۔ سینیٹرشپ پارٹی کی امانت ہے میں اپنا استعفی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیش کردوں گا۔

  • بگٹی ہاؤس کوئٹہ کا فیصلہ۔

    عدالت نے بگٹی ہاوس کوئٹہ کا فیصلہ نواب میر عالی بگٹی کے حق میں سنا دیا ہے، یاد رہے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے وفات کے بعد نوابزادہ شاہ زین بگٹی کوئٹہ بگٹی ہاوس میں رہ رہے تھے جس کے بعد نواب میر عالی بگٹی نے عدالت میں درخواست دائر کیا تھا جس کا فیصلہ نواب میر عالی بگٹی کے حق میں آگیا ہے