Baaghi TV

Author: +9251

  • اپوزیشن کو بے نقاب کروانے والے مولانا بھی بہت جلد بے نقاب ہونے والے ہیں.مبشر لقمان

    اپوزیشن کو بے نقاب کروانے والے مولانا بھی بہت جلد بے نقاب ہونے والے ہیں.مبشر لقمان

    لاہور :سینیٹ میں صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد کو جس طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس پر سنیئر اینکر ممتاز صحافی اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے بہت خوبصورت انداز میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بے نقاب کروانے والے مولانا فضل الرحمن بھی بہت جلد بے نقاب ہونے والے ہیں

    مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں‌کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کی جماعت اب بلوچستان حکومت کا حصہ بن جائے تو کیا مضائقہ ہے؟ اور اگر ایسا ہوا تو یاد کرنا پپو اور نانی کو دھوکہ کون دے گیا۔

  • باپ بچاؤ، لوٹا مال باہررکھو کی تحریک چلانے والے بے نقاب ہوگئے، شیخ‌ رشید

    باپ بچاؤ، لوٹا مال باہررکھو کی تحریک چلانے والے بے نقاب ہوگئے، شیخ‌ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا استعفی لینے نکلے تھے صادق سنجرانی کو ہٹانے میں ناکام رہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ باپ بچاؤ اورلوٹا مال باہررکھو کی تحریک چلانے والے بے نقاب ہوگئے، اپوزیشن نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ان کی سیاست زندہ دفن ہوجائے گی، صادق سنجرانی کی جیت کی بات پرمخالفین کو بڑی تکلیف ہوئی تھی،

    شیخ‌ رشید احمد نے کہاکہ 10روز پہلے کہا تھا صادق سنجرانی جیت جائیں گے،

  • ان سینیٹرز کو سلام جنہوں نے کرپشن کو مسترد کرکے جمہوریت کے حق میں ووٹ دیا ،سینیٹر فیصل جاوید

    ان سینیٹرز کو سلام جنہوں نے کرپشن کو مسترد کرکے جمہوریت کے حق میں ووٹ دیا ،سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونےکے بعد حکومتی سینیٹرز کی طرف سے ردعمل آنا شروع کردیا ، حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ان سینیٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے کرپشن مافیا کو مسترد کیا،

    فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا سوال ہی نہیں پیداہوتا ہے،ارکان نےضمیر کےمطابق فیصلہ کیا آج ان کے ارکان سینیٹ بھی ان سے پوچھتے ہیں کہ قرض کا پیسا کہاں گیا ،

    فیصل جاوید نے کہا کہ آج بلوچستان کی جیت ہوئی ہے پاکستان کی جیت ہوئی ہے. کپتان کی جیت ہوئی ہے .سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر ایوان کا اعتماد بحال ہے

    اپوزیشن کے کردار پر بات کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ یہ لوگ این آر او کے متلاشی ہیں .یہ چاہے کچھ بھی کر لیں وزیر اعظم ان کو این آر او نہیں دیں گے،

    سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آئی کہ یہ قرارداد صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد کیوں لائے

  • سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کی شکست پر مریم نواز نے کیا کہا؟ اہم خبر

    سینیٹ میں اپوزیشن اتحاد کی شکست پر مریم نواز نے کیا کہا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ میدان میں نہیں ، میدان سے باہر ہی کیا جا سکتا ہے “خفیہ” بیلیٹ کے ذریعے۔ جو خفیہ نہیں ہو گا، نواز شریف جیت جائے گا،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر مانڈوی والا کے خلاف 32 ووٹ آٸے ہیں تو سنجرانی کے حق میں بھی 32 ووٹ ہی آنے چاہیے تھے 13 ووٹ چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ اس ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے،


    انہوں نے لکھا کہ 65 ووٹ والے ہار گئے، 36 ووٹ والے جیت گئے، پاکستانیوں 2018 کا الیکشن اب سمجھ آیا ؟


    واضح رہے کہ سینیٹ میں صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے جبکہ سلیم مانڈوی والا اپنا عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں،

  • بھارت، اکبر الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    بھارت، اکبر الدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    بھارت میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مسٹر اکبرالدین اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    تفصیلات کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی و پارٹی فلور لیڈر مسٹر اکبر الدین اویسی کے خلاف عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ قبل ازیں کریم نگر پولیس کمشنر نے مسٹر اویسی کو کلین چٹ دے دی تھی۔

    بعد ازاں وکیل بی مہندر ریڈی نے مقامی عدالت میںدرخواست داخل کی۔ انہو ں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ اکبر اویسی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکام جاری کرے۔جس پر فاضل جج مجسٹریٹ مس پی سائی سدھا نے کریم نگر پولیس کوحکم جاری کیا کہ وہ رکن اسمبلی اکبر اویسی پر فرقہ وارانہ بیان پر مقدمہ درج کریں۔

    یاد رہے کہ 24جولائی کو مسٹر اویسی نے کریم نگر ضلع میں ایک جلسہ سے خطاب کیا تھا۔

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، سلیم مانڈوی والا عہدے پر برقرار

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، سلیم مانڈوی والا عہدے پر برقرار

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے،

    اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکے خلاف تحریک عدم اعتمادکے حق میں 32 ووٹ آئے، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پربرقرار رہیں‌گے،

    اپوزیشن اراکین نے سینیٹ میں ایسا کام کیا کہ شہباز شریف ہوئے پریشان

    صادق سنجرانی کو کتنے ووٹ ملیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ سن کر اپوزیشن ہوئی پریشان

    واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے، پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور تحریک عدم ناکام ہوئی ہے ،صادق سنجرانی اپنا عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پانچ ووٹ مسترد ہوئے، اپوزیشن کو 53 ووٹ درکار تھے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صادق سنجرانی کے کامیاب ہونے پر حکومتی اتحاد نے صادق سنجرانی کے حق میں نعرے بازی کی.

    سینیٹ کا اجلاس بیرسٹر سیف کی‌صدارت میں شروع ہوا، راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش کی،تحریک کےحق میں اپوزیشن ارکان اپنے بنچز سے کھڑے ہوگئے ، اپوزیشن کے 64 اراکین نے کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی ،تحریک عدم اعتماد کی اجازت کےلیے 26 ارکان کی ضرورت تھی .

    اجلاس میں 100 اراکین موجود رہے، جماعت اسلامی کے دو راکین اجلاس سے غیر حاضر رہے، د واراکین مسلم لیگ ن کے بھی غیر حاضر ہیں، ووٹنگ کا طریقہ خفیہ رکھا گیا . حروف تہجی کے اعتبار سے پہلا ووٹ مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبد الکریم نے کاسٹ کیا ،اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا .

  • بھارت، زہر آلود کھانا کھانے سے 35 بچے بیمار

    بھارت، زہر آلود کھانا کھانے سے 35 بچے بیمار

    بھارتی ریاست بہار میں سارن ضلع کے مسوڑھی تھانہ علاقہ کے پکہا گاوں میں زہر آلود کھانا کھانے سے 35 بچے بیمارہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پکہا گاوںمیں ایک شخص نے دعوت کا اہتمام کیا۔کھیر کے کھانے کے بعد بچوںکی طبیعت خراب ہوگئی۔ بیمار بچوں کو پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید بیمار بچوں کو چھپرہ صدر اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

  • اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیر دفاع نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیر دفاع نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی اچھے آدمی ہیں، لوگوں نے ان پر اعتماد کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سمیت سب کا موقف تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے ایوان اچھا چلایا، اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن احتجاج کے موڈ میں ہیں کیا پیغام دیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ پیغام تو اپوزیشن کو مل چکا ہے،

    پرویز خٹک نے کہاکہ اپوزیشن کے احتجاج کا انجام بھی وہی ہوگا جو آج ہوا ہے،

  • خواہش خبر نہ بن سکی، جیونے سجرانی کے ہٹائے جانے کی خبر چلا دی

    خواہش خبر نہ بن سکی، جیونے سجرانی کے ہٹائے جانے کی خبر چلا دی

    خواہش خبر نہ بن سکی، جیو نے نتائج سے پہلے ہی سنجرانی کے ہٹائے جانےکی خبر بریک کر دی جو کہ 5 منٹ بعد غلط ثابت ہو گئی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینٹ کی عدم اعتماد کی تحریک پر جیو نے 4 بج کر 14 منٹ پر خبر بریک کر دی تھی کہ چیئرمین سینٹ کےخلاف تحریک عدم کامیاب ہو گئی ہے، جب کہ 5 بجے یہ خبر آگئ تھی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے.

  • بھارتی فوج نے ایک سال میں 31کشمیری بچے شہید کیے، اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ

    بھارتی فوج نے ایک سال میں 31کشمیری بچے شہید کیے، اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی کارروائیوں کے دوران 7 سے 17 سال کی عمر کے 31 بچے شہید ہوگئے تھے۔
    جولائی 2019، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے 11کشمیری شہید
    رپورٹ کے مطابق اس عرصہ میں کم سے کم 150زخمی کشمیری بچے بھی بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے زخمی ہوئے ۔ زخمی بچوں میں سے کچھ کی عمر ایک سال ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں لڑکیوں کے خلاف جنسی جرائم کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں جموں کے کٹھوعہ میں 8سالہ بچی آصفہ کے قتل کا حوالہ دیا گیا ہے جسے اغوا کر کے تین دن تک عصمت دری کی گئی اور بعد میں پولیس افسران نے شہید کر دیا۔