Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کاووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

    ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کاووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ

    ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن جماعتون کا ووٹ نہ ڈالنے فیصلہ
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں اپوزیشن جماعتون کا حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے. متحدہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئی تو حکومت نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی تھی۔

    گزشتہ ماہ 12 جولائی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف جمع کرائی گئی قرارداد پر پاکستان تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اور آزاد سینیٹرز کے 11 ارکان کے دستخط موجود تھے۔

  • پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور رکن قومی اسمبلی مخدوم  زین قریشی کا ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ  تقریب سے خطاب

    پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور رکن قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی کا ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

    سلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور رکن قومی اسمبلی مخدوم زین قریشی نے کہا ہے کہ جس طرح پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے مل کر برطانیہ میں کھیلے گئے عالمی پارلیمانی کرکٹ کپ میں کامیابی حاصل کی ہے اس طرح ہم سارے مل کر پارلیمنٹ میں کام کریں تو پاکستان میں بہتری آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز نیشنل پریس کلب میں پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب صدر شکیل قرار، سابق صدر شہریار خان کے علاوہ ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ انہوں نے پارلیمانی کرکٹ ٹیم کے عزاز میں تقریب منعقد کرنے پر نیشنل پریس کلب صدر شکیل قرار اور دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاسی طور پر بہت اہم دن ہے اس کے باوجود وقت نکال کر ہمیں عزت اور حوصلہ افزائی بخشی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو ہم کرکٹ ولڈ کپ کھیلنے گئے تھے مگر ہم پاکستان کے سفیر بن کر گئے تھے دیگر ممالک کے پارلیمنٹیرین سے اچھی انٹریکشن ہوئی اور پاکستان کا موقف دینے کا موقع ملا، انہوں نے کہاکہ پاکستان فرنٹ لائن پر دہشتگری کا نشانہ بنتا رہا ہے، دہشتگردی کی خلاف ہم نے ہمت نہ ہاری بلکہ 70 ہزار سے زائد جن میں عوام، افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز شامل تھیں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی جبکہ بنگلہ دیش نے ہمیں بنگلہ دیش میں کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے باہر ملک جا کر کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی اختلاف سے بالاتر ہو کر پاکستان کیلئے کھیلا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں ہم نے تمام اخراجات خود برداشت کئے ہیں نہ کہ حکومت سے لئے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے فیصلے کو بھی سراہا کہ ہر ٹیم کا رکن اپنے اخراجات خود کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب بالکل میرٹ پر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کا اسلام آباد میں سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں میدانوں کو آباد کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کو پاکستان لانا ہوگا اور آئندہ پی ایس ایل کے میچز بھی پاکستان میں منعقد ہونگے۔ نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار نے کہاکہ پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی عالمی کرکٹ کپ میں کامیابی پر میڈیا نے ان کی اتنی حوصلہ افزائی نہیں کی جتنی کرنی چاہئے تھی۔ پیپلز پارٹی کے مرتضی محمود نے کہاکہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہوا، مخدوم زین قریشی نے میرٹ پر سب کو کھلایا اور اگر پارلیمنٹ اسی طرح مل کر آگے بڑھے گی تو پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑیوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنے ملک کیلئے کھیلا اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے ہمیں مل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ نائب کپتان اور مسلم لیگ (ن) کے علی زاہد نے کہاکہ پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں کبھی کرکٹ ٹیم نہیں بنی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ تو بچپن سے کھیلا لیکن فٹنس لیول اتنا بہتر نہیں تھا اور فٹنس پر کافی توجہ دی گئی۔ فٹنس بہتر ہونے کے بعد پرفارمنس میں بھی بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھی ٹیموں کے ساتھ ہمارے میچز ہوئے۔ پہلا میچ بنگلہ دیش سے ہارے لیکن پھر لگاتار پانچ میچ جیت کر ہم نے ورلڈ کپ جیتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلے گا، کوشش ہے پارلیمانی کرکٹ ٹیم بھی جائے۔ عمران خٹک نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مقصد تھا کہ عالمی کپ میں کامیابی حاصل کی جائے۔ ٹیم کی چار ماہ کی پریکٹس میں آپس میں دوستی اور رابطے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ کھیلوں میں کھویا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔ تمام اراکین پر مشتمل ٹیم نے ٹیم کے کوچ ایاز اکبر کی ٹیم کیلئے کاوشوں کو سراہا، ایاز اکبر نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا پارلیمانی کرکٹ ٹیم کا ٹیم کے کوچ مقرر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس کے اہل سمجھا اور وہ اس کو ہمیشہ کیلئے زیادہ رکھیں گے –

  • مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں بارش سے شہر کی تمام سڑکیں زیرآب، پانی دکانوں اور مکانوں میں گھس گیا

    مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں بارش سے شہر کی تمام سڑکیں زیرآب، پانی دکانوں اور مکانوں میں گھس گیا

    مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کی صبح چند منٹوں تک جاری رہنے والی بارش سے شہر سری نگر کی تمام بڑی سڑکیں بالخصوص تاریخی لال چوک زیر آب آگیا۔ پانی کے دکانوں اور مکانوں میں گھسنے کی وجہ سے نہ صرف مال خراب ہوا بلکہ اہل خانہ کے لیے بھی پریشانیوں کا سبب بن گیا۔
    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 100بھیڑیں لقمہ اجل بن گئیں
    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔

    سری نگر کا تجارتی مرکز لال چوک جمعرات کی صبح جھیل کا نظارہ پیش کرتا رہا ۔کئی دکانوں میں پانی گھس گیا جس کی وجہ سے وہاں مختلف قسم کے مال کو کافی نقصان پہنچا۔ لال چوک کے گروپیش سڑکوں پر کم سے کم دوفٹ پانی جمع تھا۔

    رزیڈنسی روڑ اور ریگل چوک میں بھی کئی فٹ پانی جمع ہو ا۔ پانی ایکسچینج روڑ پر کئی عمارتوں بشمول یو این آئی دفتر اور ریڈ کراس دفتر میں گھس گیا۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی شرکت

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی شرکت

    .وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی زیدی، زلفی بخاری اور دیگر سول حکام شریک ہوئے.

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے نتائج اورثمرات کا جائزہ لیا دورہ امریکہ کے دوران ملنے والی کامیابیوں اور ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ عمران خان کی ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے دورے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ خطے میں قیام امن کیلئے امریکی صدر کے ویژن کو بھی قابل تعریف قرار دیا گیا.اس موقع پر خطے کی صورت حال بھارت کی طرف سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

  • انقرہ: اعلی عسکری شوری اجلاس، صدر اردگان نے قیادت کی

    انقرہ: اعلی عسکری شوری اجلاس، صدر اردگان نے قیادت کی

    ترک دارالحکومت انقرہ میں اعلی عسکری شوری کا اجلاس صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں منعقد ہوا۔
    ترکی کے فوجی دستے شامی سرحد پر پہنچ گئے
    شوری اراکین نے اجلاس سے قبل مزار اتاترک پر حاضری دی جس کے بعد اراکین ایوان صدر کے لیے روانہ ہو گئے۔

    بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں نائب صدر فواد اوکتائے، وزیر دفاع خلوصی عقار،وزیر قانون عبدالحمید گل ، وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو ،وزیر خزانہ برات البراک اور دیگر اہم حکومتی و عسکری اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • مجھ سمیت پی سی بی کا کوئی بھی عہدیدار کارکردگی کے بغیر بورڈ میں اپنے عہدے پر رہنے کا حقدار نہیں ہوگا ، پی سی بی ایم ڈی وسیم خان

    مجھ سمیت پی سی بی کا کوئی بھی عہدیدار کارکردگی کے بغیر بورڈ میں اپنے عہدے پر رہنے کا حقدار نہیں ہوگا ، پی سی بی ایم ڈی وسیم خان

    لاہور ۔ یکم اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا اس وقت تک پاکستانی ٹیم کو کارکردگی میں عدم تسلسل اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، پی سی بی اسی لئے ڈومیسٹک کرکٹ کو ری سٹرکچر کر رہا ہے جس کے بعد پاکستانی کرکٹ میں کافی بہتری آئے گی ۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اس معیار کی نہیں ہے جو ہونی چاہئے۔ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ پاکستانی ٹیم پر لگا یہ لیبل اتر جائے اور کھلاڑی تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دکھائیں۔ ماضی میں باب وولمر اور وقار یونس جیسے بہترین کوچز بھی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کے سسٹم کے ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل برقرار رہا ۔ اس لئے ڈومیسٹک سسٹم کو ٹھیک اور مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے مجوزہ ڈرافٹ کی منظوری ملنے پر اس پر فوری عمل در آمد شروع ہوجائے گا۔ ڈومیسٹک سسٹم کے نئے ڈھانچہ میں صوبوں کی 6 ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملیں گے۔ ملک میں اچھی وکٹیں بنا رہے ہیں، کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کرکٹرز کو قومی ٹیم میں شمولیت سے قبل ہی اچھی کوچنگ اور ایجوکیشن مل جائے اس کیلئے 15، 16، 17 سال کی عمر کے کھلاڑیوں کو نہ صرف بہترین کوچنگ، فٹنس، نیوٹریشن، اینٹی ڈوپنگ اور ڈسپلن کی تعلیم دی جائے گی بلکہ ان کیلئے سپورٹ سائیکالوجسٹ بھی موجود ہوں گے جو ان کو پریشر کو ہینڈل کرنے کیلئے تیار کریں گے۔ کھلاڑیوں کو بتایا جائے گا کہ آن دی فیلڈ اور آف دی فیلڈ کیسا رویہ رکھنا ہے ۔ صوبوں میں 6 ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔ ہمارے کوچز ہر سال انگلینڈ میں کوچنگ ایکسینج پروگرام کیلئے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا سے بھی اسی سلسلہ میں بات چیت کی جا رہی ہے۔ کوشش ہوگی کہ آئندہ دو سال میں کوچنگ سٹاف پاکستان سے ہو، اس کیلئے ہمارے مقامی کوچز قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز سے تجربہ حاصل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی سی بی کو دنیا کا نمبر ون پروفیشنل بورڈ بنائیں۔ پی سی بی میں شفاف طریقہ کار، میرٹ اور احتساب کا سسٹم لاگو ہوچکا ہے۔

    پی سی بی میں پہلے ڈائریکشن اور منصوبہ بندی کا فقدان تھا لیکن ہم نے آئندہ پانچ سال کیلئے پلان سیٹ کر دیا ہے۔ کمرشل ڈائریکٹر مقرر ہوچکا ہے، میڈیا، کمرشل، انٹرنیشنل کرکٹ، ڈومسیٹک کرکٹ سمیت ہر ڈیپارٹمنٹس کے گول طے کر دیئے گئے ہیں۔ ہر ڈیپارٹمنٹ کو کارکردگی دینا ہوگی ۔ مجھ سمیت پی سی بی کا کوئی بھی عہدیدار پرفارمنس نہیں دے گا ( ڈلیور نہیں کرے گا) تو اسے بورڈ میںملازمت کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ سال کے بعد ہر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کی تفصیل بتائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم خان نے بتایا کہ انضمام الحق پاکستان کا لیجنڈ کرکٹر ہے اور انہوں نے دیانت داری سے چیف سلیکٹر کے فرائض سر انجام دیئے تاہم غلطیاں کسی سے بھی ہوسکتی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین چیف سلیکٹر کا تقرر کیا جائے گا جبکہ سلیکشن کمیٹی کیلئے دو ماڈل زیر غور ہیں ایک تو چیف سلیکٹر کے ساتھ تین سلیکٹرز کا تقرر اور دوسرا چیف سلیکٹر کے ساتھ صوبوں کے 6 کوچز کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنا ہے تاہم ابھی کسی ماڈل کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ وسیم خان نے کہا کہ میرا فوکس صرف کرکٹ کی طرف ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ ایمانداری سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے آیا ہوں اور پاکستان کرکٹ کو بہتر سے بہتر مقام تک پہنچنانے کی پوری کوشش کروں گا۔ میڈیا میری کارکردگی پر ضرور تنقید کرے لیکن ذاتیات کو نشانہ نہ بنائے۔ میں انگلینڈ ہالی ڈے کیلئے نہیں جاتا بلکہ پاکستانی کرکٹ کی بہتری کیلئے جاتا ہوں۔

    امید ہے کہ ستمبر میں سری لنکا کی ٹیم دو ٹیسٹ کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ای سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بھی ستمبر کے بعد پاکستان آئیں گے جنھیں پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایم سی سی کے سنگا کارا بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔ آئی سی سی کی کمیٹیوں میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور مجھ سمیت پی سی بی کے کئی عہدیداران شامل ہیں۔ وسیم خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، انڈر۔19 ورلڈ کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہمارا ٹارگٹ ہے اور ان ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے تمام میچز کا انعقاد پاکستان میں ہونا ضروری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں۔ انٹرنیشنل کرکٹرز سے رابطہ میں ہیں اور متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز کی طرف سے مثبت جواب ملا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ پی ایس ایل کی فرنچائز نے پاکستانی کرکٹ میں سرمایہ کاری کی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے ساتھ لانگ ٹرم کنٹریکٹ ہو تاکہ ان کو بھی پی ایس ایل سے معقول فائدہ مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کو فیل کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ پی ایس ایل کامیاب انٹرنیشنل برانڈ بن چکاہے۔

  • افغانستان: بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

    افغانستان: بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
    افغانستان آج پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا ، 34 افراد ہلاک
    وزارت خارجہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بم کابل میں ایک چیک پوسٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

  • جواد ظریف پر امریکی پابندیاں بچگانہ فعل ہے ، ایرانی صدر

    جواد ظریف پر امریکی پابندیاں بچگانہ فعل ہے ، ایرانی صدر

    ایران کے صدر روحانی نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کے عمل کو بچ گانہ فعل قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے.

    ایران کے صدر روحانی نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگانے کے عمل کو بچ گانہ فعل قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے.انہوں نے کہا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی.
    واضح‌رہے کہ امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندی لگا دی یو ایس ٹریژری ڈیپارٹمنٹ آفس نے ایرانی وزیر خارجہ کے اوپر پابندیوں کی تصدیق کر دی ہے. ان پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے یو ایس ٹریژری ڈیپارٹمنٹ آفس نے کہا کہ ہم یہ پابندیاں جواز زریف پر اس لیے لگا رہے ہیں کیونکہ وہ ایرنی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی شہہ پر ان کے خاص ایجنڈے پر کاربند ہیں .امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جواد ظریف ایران کے رہبر اعلیٰ کے ایجنڈے کو پھیلارہے ہیں۔

  • سرگودھا، بارشوں کے بعد دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی

    سرگودھا، بارشوں کے بعد دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی

    سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) حالیہ بارشوں کے بعد دریائے چناب میں طغیانی کے پیش نظر ضلع سرگودھا میں دریائے چناب کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کچے کے علاقہ میں بھی لوگوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سیلابی صورت حال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے، اسی طرح دریائے جہلم کے کناروں پر آباد مکینوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں حالیہ ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • بھارت، ٹرین میں خطرناک کرتب کرنے پر دو نوجوان ہوئے گرفتار

    بھارت، ٹرین میں خطرناک کرتب کرنے پر دو نوجوان ہوئے گرفتار

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کی ایک مقامی ٹرین میں خطرناک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرنے پر پولیس نے جمعرات کو دو نوجوانوں کو گرفتارکر لیا۔ نوجوانوں کو ان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    آج (جمعرات) ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی جس میں ایک نوجوان کو ممبئی کی مقامی ٹرین میں دروازے پر چھلانگ لگاتے ، دروازے پر نصب کھمبے سے پھسلتے اور ٹرین کے باہر رکھے ہوئے سامان کو چھونے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس نے کرتب کرنے والے اور ویڈیو بنانے والے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں وڈالہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ جون میںبھی دو نوجوان لڑکوں کو مقامی ٹرین میں اسٹنٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔