Baaghi TV

Author: +9251

  • ماں کے دودھ کی افادیت کیا ہیں؟ گوجرانوالہ میں اس پر ہفتہ منایا جا رہا ہے

    گوجرانوالہ : سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر فرجاد احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ایک تا7- اگست 2019 ماں کے دودھ کی افادیت کا ہفتہ منایا جا رہا ہے جس میں دودھ پلانے والی ماؤ ں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس میں یہ بتایا جائے گا کہ ماں کادودھ بچے کی بہترین ذہنی نشوو نما کر تاہے ماں کاددھ زود ہضم اور قبض کشا ہے – اسہال اور پیٹ کی خرابی سے حفاظت کرتاہے بچے میں قوت مدافعت پیدا کرتاہے اور بچے کو مختلف بیماریوں سے بچا تاہے- دو سال کی عمر تک اضافی خوراک کے ساتھ ماں کا دودھ بھی جاری رکھا جائے-
    انہو ں نے کہا کہ ماں کے دودھ کی افایت کے ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں کم از کم 292359 ماؤں اور بالغ بچیوں کو بچے کے لئے ماں کادودھ نہ پینے کے نقصانات، ماں کے لئے بچے کو دودھ پلانے کے فوائد او رماں کو اپنی اور بچے کی صحت بہتر بنانے کے مشورے بھی دیئے جائیں گے اور تقریبًا2400000 آبادی کو کور کیاجائے گا جس میں رولر آبادی100 فی صد کور کی جائے گی- ماں کے دودھ کی افادیت کے ہفتہ کے دوران آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت1523 لیڈی ہیلتھ ورکرز 65+14 لیڈ ی ہیلتھ سپر وائزرز کے ذریعے گھر گھر جاکر ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کریں گی- بچوں اور حاملہ خواتین کا چیک اپ اور ویکسینیشن بھی کروائی جائے گی اور دو سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جائیں گے- ماں کے دودھ کی افادیت کے ہفتہ کے دوران شادی شددہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ کے مفید مشورے دیں گے اور فیملی پلاننگ کی اشیاء بھی مہیا کی جائیں گی اور تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز مل کر کمیونٹی میں ہیلتھ آگاہی سیشن بھی کریں جس میں خاص طو ر پر بچے کی زندگی کے ابتداءي ایک ہزار دنوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گی-
    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد احمد نے مزید کہا کہ 80 سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر دیہی علاقوں میں پبلک سیکٹر کے تمام سکولوں کو کور کریں گے اور صحت اور صفاءي کو بہتر بنانے کیلئے لیکچر بھی دیں گے -خواتین سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر ضلع بھر کے مختلف خواتین کالجز میں بھی ماں کے دودھ کی اہمیت پر لیکچر دیں گے-

  • ایمنسٹی انٹر نیشنل کی سابق ایرانی وزیر قانون پر تنقید

    ایمنسٹی انٹر نیشنل کی سابق ایرانی وزیر قانون پر تنقید

    ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے سابق وزیر قانون مصطفیٰ بور محمدی کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے سنہ 1988ء میں ایرانی عوام کے اجتماعی قتل عام کی حمایت کی جس میں قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے قائم کردہ ‘ڈیتھ کمیٹی’ درست قراردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خیال رہے کہ مصطفیٰ بور محمدی خود بھی اس بدنام زمانہ ‘ڈیتھ اسکواڈ’ میں شامل رہ چکے ہیں جو ایران میں قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کے لیے قائم کی گئی تھی۔

    مصطفیٰ بور محمدی نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ قیدیوں کے قتل عام کے لیے قائم کردہ ‘ڈیتھ کمیٹی’ آئین اور قانون کے تحت قائم کی گئی تھی۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1988ء میں قائم کی گئی ڈیٹھ کمیٹی ماورائے قانون تھی اور اس کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس کمیٹی کا دفاع کرنا قیدیوں کو ماوروائے عدالت اجتماعی سزائیں دینے کے مترادف ہے۔

  • پی سی بی نے پاکستان میں نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے پر کام شروع کر دیا

    پی سی بی نے پاکستان میں نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے پر کام شروع کر دیا

    پی سی بی نے متوقع کرکٹ سٹرکچر کے تحت سینئر و جونئیر ٹیموں کی تشکیل پر کام شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق سلیکٹرز توصیف احمد ، وسیم حیدر ،اور وجاہت اللہ واسطی کوچز کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    اجلاس میں انڈر 19 کےلئےچھ صوبائی ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔چھ ڈویژن ٹو انڈر 19 ٹیموں کے لئے بھی کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے جائیں گے ۔

    قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس اور نان فرسٹ کلاس کے لئے بھی چھ چھ صوبائی ٹیموں کے لئے بھی کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے جائیں گے ۔

    قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے بھی کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ ہوں گے ۔

    صوبائی ٹیموں کا اعلان پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری کے ساتھ ہی کردیا جائے گا ۔

    کھلاڑیوں کا انتخاب گذشتہ برس ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔

    انڈر 19 ٹیموں کے لیے ریجنل اکیڈمیز بھی بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا .

  • بھارت: 7 سالہ لڑکی کے پیٹ میں درد، ہسپتال میں کیا راز کھلا …. جانیے

    بھارت: 7 سالہ لڑکی کے پیٹ میں درد، ہسپتال میں کیا راز کھلا …. جانیے

    بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے رائے پوڈی گاوں میں 7سالہ لڑکی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی۔جس پر اس کے والدین ہسپتال لے گئے۔ ہسپتال جا کر انکشاف ہوا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔لڑکی سے دریافت کرنے پر اس نے سرکاری اسکول کے ہیڈماسٹر کا نام لیا۔

    بچی کے والدین اور دیہاتیوں نے نہ صر ف سکول میں احتجاج کیا بلکہ پولیس میں بھی رپٹ درج کروائی۔ پولیس نے سکول ہیڈماسٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔آندھراپردیش میں ایک ماہ کے اندریہ دوسرا واقعہ ہے جس میں سکول کے استادنے نابالغ طالبہ سے جنسی زیادتی کی ہے۔

  • سینیڑ کلثوم پروین نے ووٹ کاسٹ کیا تو سینیٹ حال میں کیا ہوا….

    سینیڑ کلثوم پروین نے ووٹ کاسٹ کیا تو سینیٹ حال میں کیا ہوا….

    سینیٹر کلثوم پروین نے ووٹ کاسٹ کیا تو کیا ہوا. سینیٹر کلثوم پروین نے ووٹ کاسٹ کیا تو نون لیگی ارکان و پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے اور حکومتی ارکان کی جانب سے بھی ڈیسک بجائے گئے.
    واضح رہے کہ کلثوم پروین نے اس سے قبل بھی جب ووٹ کاسٹ کیا تو ان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے حکومت کو ووٹ دیا ہے اور اسی وجہ سے ن لیگ کے قائدین ان سے استعفی مانگتے رہے تھے.اور اس وقت بھی دونوں جانب یعنی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ان کے ووٹ کاسٹ کرنے پر ڈیسک بجائےگئے ہیں

  • سرگودھا، جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

    سرگودھا، جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

    سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) سرگودھا کے مختلف علاقوں میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے،جس کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے یکم اگست کو جشن آزادی کی تقریبات کا کیک کاٹ کر کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ یوم آزادی صرف پرچم لہرانے،کیک کاٹنے اور جھنڈیاں لگانے کا نام نہیں بلکہ اس کے پیچھے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی لازوال داستان موجود ہے جشن آزادی ہمیں ملکی استحکام، بقا اور باہمی یکجہتی کا درس دیتا ہے 70 سال کے دوران شاید اتنی اتحاد کی ضرورت نہ تھی جتنی اس وقت ہے، ہمیں مل کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو بحیثیت قوم دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم قومی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں۔

  • بجلی کے 200یونٹ استعمال کرنے والوں کا بل مکمل معاف مگر کہاں…. پڑھیے

    بجلی کے 200یونٹ استعمال کرنے والوں کا بل مکمل معاف مگر کہاں…. پڑھیے

    بجلی کے ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کا بل مکمل معاف اور 201سے 400یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 50فیصد سبسڈی دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اس بات کا اعلان عام آدم پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور وزیراعلی اروند کیجری وال نے نئی دہلی کے صارفین کے لیے کیا۔

    وزیراعلی کے مطابق گھریلو بجلی صارفین فی ماہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتا ہے تو اسے بل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح 201 یونٹ سے 400 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو 50 فیصد سبسڈی ملے گی۔

    یاد رہے کہ دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن نے بدھ کو گھریلو بجلی صارفین کے لئے 75 روپے سے 105 روپے فی کلوواٹ تک کی کمی کردی تھی۔

  • اداکارہ دیا مرزا کا اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

    اداکارہ دیا مرزا کا اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان

    ناموربالی ووڈاداکارہ دیا مرزا نے اپنی 5سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کرکے ساتھی فنکاروں سمیت اپنے مداحوں کو بھی چونکا دیا-

    بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کی اداکارہ اور پروڈیوسر دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے اختتام کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے-
    دیا مرزا نے 5سال قبل اپنے دوست ساحل سانگھا سے شادی کی تھی-دونوں شادی سے پہلے گہرے دوست تھے اور6سال تک دوستی کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا-دیا مرزا نے سوشل میڈیا پراپنی شادی کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 11سال ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے بعد ہم نے رضا مندی سےعلیحدگی کا فیصلہ کیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ قائم رہے گا اور ایک دوسرے کی عزت کرتے رہیں گے-
    دیا مرزا نے لکھا ہے کہ ان کی اور ان کے شوہر کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئےلیکن وہ دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہے-انہوں نے اپنے گھروالوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسے سمجھا.اور ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ان کی پرائیویسی کا احترام کریں-

  • سرگودھا یونیورسٹی میں کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی نشستوں کا اہتمام

    سرگودھا یونیورسٹی میں کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی نشستوں کا اہتمام

    سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) سرگودھا یونیورسٹی میں کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والی عملی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد طلبہ کی اُن عملی میدان میں مفید ثابت ہونے والی مہارتوں کو نکھارنا ہے۔ سرگودھا یونیورسٹی میں سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو طلبہ کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں نکھار پیدا کرنے کا باعث بن رہاہے۔سیشنز میں 10سے زائد نمونوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو انتظامی صلا حیتوں کو نکھارنے،انگریزی زبان سیکھنے، فری لانسسنگ کی تربیت، اعتماد سازی اور استعداد کار میں اضافہ کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں پہلا سیشن ”موثر ابلاغ“ کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔ جس میں امریکی نژاد ماہر علی عمیر نے طلبہ کو بتایا کہ وہ کس طرح موثر گفتگو کے ذریعے اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ سیشن میں طلبہ کو بولنے، تجزیاتی تحریر لکھنے اور بات کو سمجھنے کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔ دوسرا سیشن پریزنٹیشن بنانے کی مہارتوں کے اطلاق سے متعلق ہوا جس میں طلبہ کو مائیکرو سافٹ آفس کے ٹولز بشمول ایم ایس ورڈ، ایگزل اور پاور پوائنٹ کی تربیت دی گئی، اس سیشن کی نگرانی راؤ نوید اقبال نے کی۔ ای کامرس کے سیشن میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے آئے محمد افضل نے طلبہ کو بتایا کہ وہ کس طرح اپنے بزنس آئیڈیاز کے عملی اطلاق سے باعزت روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیشن میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے آئے ماہر فیصل نے طلبہ کو فوٹو گرافی، ویڈیو گرافی، ایڈیٹنگ اور مواد کو اپ لوڈ کرنے کی تربیت فراہم کی۔کاروباری مہارتوں کے سیشن میں بلال سلیم نے طلبہ میں خود اعتمادی بڑھانے، فی البدیح بولنے کی تربیت فراہم کی اور انہیں بتایا کہ وہ اپنے نئے بزنس آئیڈیاز کا اطلاق کیسے کریں، طلبہ کو فری لانسنگ کی تربیت فراہم کرنے کے لیے بھی خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے ماہر عبدالمعید نے طلبہ کو فری لانسنگ کے پلیٹ فارمز، طلبہ کی مہارتوں کے مطابق فری لانسنگ پورٹل بنانے کی تربیت دی۔ انہوں نے طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ فری لانسنگ کے ذریعے باعزت روزگار کو اپنائیں۔ طلبہ کی کیریئر کونسلنگ کے لیے منعقدہ سیشن میں مریم گل نے طلبہ کو سکالرشپس، انٹرن شپس اور جی آر ای ٹیسٹ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ وہ کس طرح بہتر ملازمت اور سکالرشپس حاصل کر سکتے ہیں۔ طلبہ کو جاب انٹرویو کی تیاری کے لیے بھی مفید مشورے دیئے گئے۔ ان سیشنز میں طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ تربیتی نشستوں کو حصہ بننے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔انچارج کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر حماد حسن مرزا نے کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ کو وہ تربیت اور مہارتیں فراہم کرنا ہے جو تعلیمی دورانیہ میں نہیں دی جا سکتیں۔ ہم نے ان طلبہ کا انتخاب کیا ہے جو آخری میقات میں ہیں اور مارکیٹ میں جانے کے لیے تیار ہیں تا کہ انہیں اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ عملی میدان میں کامیابیاں سمیٹ کر ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

  • سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں  سے موسم خوشگوار ہوگیا

    سرگودھا اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا

    سرگودھا۔ یکم اگست (اے پی پی) سرگودھا اور گردونواح میں جمعرات کے روزٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ آسمان پر کالی گھٹائیں چھائی رہی اور دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں اور بادلوں سے موسم انتہائی دلکش ہوگیا۔ لوگ انتہائی خوشگوار موسم کے مزے لوٹتے رہے گھروں میں پکنے والے مختلف پکوانوں نے موسم کا لطف مزید دوبالا کردیا۔ محکمہ موسمیات نے آج سرگودھا اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔؎