Baaghi TV

Author: +9251

  • کارساز کمپنیوں ماروتی، ٹاٹا، ہونڈا اور مہندرا نے اپنی پیداوار کیوں بند کی

    کارساز کمپنیوں ماروتی، ٹاٹا، ہونڈا اور مہندرا نے اپنی پیداوار کیوں بند کی

    بھارت میں کار ساز کمپنیاں گہری سکتے کے عالم میں ہیں۔ دو اورچار پہیے بنانے والی کار سازکمپنیوں کو بڑھتے اسٹاک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو گذشتہ 7 ماہ کے دوران بڑھتا رہا ہے۔

    تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ، جون 2019 کے آغاز میں، کمپنی کے ڈیلرز کے پاس پانچ لاکھ گاڑیاں جن کی مالیت 5ارب ڈالر بنتی ہے موجود ہیں۔ جبکہ دو پہیوں والی گاڑیوں کی تعداد تیس لاکھ ہے جن کی مالیت ڈھائی بلین ڈالر ہے۔

    بھارت میں بڑھتے سٹاک کی وجہ سے چار اور دو پہیوں والی کمپنیوں نے پلانٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ماروتی سوزوکی، مہندرا اور ٹاٹا موٹرز نے مئی میں پیداوار بند کر دی تھی جس سے شٹ ڈاﺅن شروع ہو گیا۔

    ماروتی سوزوکی نے 23جون سے دوسرے مرحلے کی بندش کی جبکہ مہیندرا کے مطابق اس کی مینوفیکچرنگ یونٹ ، مہندرا وہیکل مینوفیکچررز کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 5-13 دن سے پیداوار نہیں ہوں گے۔

    ٹاٹا موٹرز کے سانند پلانٹ کو 27 مئی سے 3 جون تک بند کیا گیا تھا جبکہ ہونڈا کارس انڈیا کے پروڈکشن یونٹ کو5جون سے 8جون تک بند کردیا گیا تھا۔ رینالٹ نسان اور اسکوڈا آٹو نے بھی جون 2019ء میں شیڈول دیکھ بھال کے لیے 4سے 10دن کا شٹ ڈاﺅن کیا۔

    پیداواری بندش کی وجہ سے مئی جون پیداوار میں 20سے 25فیصد کمی ہوئی جس سے سٹاک ہولڈر پر دباﺅ کم ہو گا۔ڈیلرز کو فروخت ہونے والے سٹاک پر بھی جنرل سیلز ٹیکس دینا ہوتا ہے جس سے وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    بھارت کی سب سے بڑی کار کمپنی ماروتی سوزوکی ایک سال میں ساڑھے 15لاکھ یونٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • یمن میں حوثی باغیوں کے حملے سے 40 یمنی شہری جاں بحق  اور کئ زخمی

    یمن میں حوثی باغیوں کے حملے سے 40 یمنی شہری جاں بحق اور کئ زخمی

    یمن میں حوثی باغیوں کے حملے سے 40 یمنی شہری جاں بحق ہو گئے اور کئ زخمی ہوئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے حملے سے 40 یمنی شہری جاں بحق ہو گئے اور کئ زخمی ہوئے. پہلا دھماکا عدن شہر کے مضافاتی علاقے عمر المختار میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ایک پولیس مرکز پر ہوا۔ دوسرے واقعے میں ایک ملٹری کیمپ میں عسکری پریڈ کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں سپورٹ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل منیر الیافعی سمیت درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ایران نواز حوثی ملیشیا نے اپنے زیر انتظام چینل "المسيرہ” ٹی وی پر بتایا ہے کہ اس نے الجلاء کیمپ میں عسکری پریڈ کو ڈرون طیارے اور درمیانی مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہل کار جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے میں پولیس مرکز کے اطراف واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

  • بحرین میں مجرموں کو سزائے موت ایرانی سپریم لیڈر کی مزمت

    بحرین میں مجرموں کو سزائے موت ایرانی سپریم لیڈر کی مزمت

    بحرین میں دہشت گردی کے الزام میں مجرم ٹھہرائے جانےپر ایرانی سپریم لیڈر علی خامنائی کے بیان کو مشرق وسطی میں سنجیدگی سے لیا جارہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق .ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بحرین کے خلاف اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بحرینی عوام حکومت کے اس قدام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں.
    خامنہ ای کا یہ موقف بحرین میں دہشت گردی کے حوالے سے مجرم ٹھہرائے جانے والے افراد کی سزائے موت پر رواں ہفتے عمل درامد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    خامنہ ای نے مذکورہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کے بعد بدھ کے روز احتجاج پر اکساتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "بحرین میں عوام کے ارادے کو فتح حاصل ہو گی”۔

    بحرین کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایران بحرینی عوام میں شدت پسندی کا شعلہ بھڑکا رہا ہے۔

  • اختلافات بھلا کر سب کو ملکی ترقی واستحکام،بقاء کیلیے کام کرنا ہوگا

    اختلافات بھلا کر سب کو ملکی ترقی واستحکام،بقاء کیلیے کام کرنا ہوگا

    سرگودھا۔(نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کئے بغیر جمہوریت کا استحکام ممکن نہیں ہے،اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ معاشی استحکام‘ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومت کاساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف خان نے مختلف یونین کونسلز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں یہی وجہ ہے کہ یہ بین الاقوامی مافیا کبھی ڈالر مہنگا کرتا ہے تو کبھی پٹرول اور کبھی دیگر مسائل پیدا کرکے حکومت اور عوام کیلئے مشکلات پیدا کرتا ہے ہمیں ایسے لوگوں کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔راؤ طاہر مشرف خان نے کہا کہ اب اختلافات بھلا کر سب کو ملکی ترقی‘ استحکام‘ بقاء کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

  • بلوچستان میں کی نیب نے بڑھی کروائی۔

    نیب بلوچستان نے سابق مشیرخزانہ خالد لانگو، سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے فرنٹ مین سہیل مجید شاہ کی38کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی رہن زرعی اراضی ضبط کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی،ترجمان نیب بلوچستان (اے پی پی) بلوچستان خزانہ کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے نیب بلوچستان نے سابق مشیرخزانہ خالد لانگو، سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے فرنٹ مین سہیل مجید شاہ کی38کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی رہن زرعی اراضی ضبط کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی۔ ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق ڈی سی صحبت پور کو متعلقہ زمین کی زرعی آمدن سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے بلوچستان خزانہ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو،سابق سیکرٹری خزانہ مشاق رئیسانی کے فرنٹ مین ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کی بقایا رقم کی عدم ادائیگی کی صورت بطور ضمانت لی گئی 38کروڑ20لاکھ روپے مالیت کی 388ایکڑ رہن زرعی اراضی ضبط کر کے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی جبکہ ڈی سی صحبت پور کو متعلقہ زمین کی زرعی آمدن سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان خزانہ کیس کے مرکزی ملزمان کے فرنٹ مین سہیل مجید شاہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے 96کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروانے کے لئے پلی بارگین کی درخواست دی۔ملزم نے درخواست کی معزز عدالت اور مجاز حکام کی منظوری کے بعد 46کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے جبکہ 50کروڑ روپے مالیت کی زمینیں رہن رکھوائیں تاہم بقایا رقم جمع کروانے کی مدت گزر جانے کے بعد نیب بلوچستان نے ضلع صحبت پور میں واقع 388ایکڑ زمین قبفہ میں لے کر بحق سرکارحکومت بلوچستان کو قبضہ منتقل کر دیا۔ مزید برآں 419ایکڑ کی مزید رہن زرعی زمین کو بھی ضبط کر کے حکومت بلوچستان کے حوالے کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے پلی بارگین کی رقم جمع نہ کروانے کی صورت احتساب عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں جن کی روشنی میں ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

  • سرگودھا کا اہم مسئلہ کیا ہے پی ٹی آئی رہنمانے بتا دیا

    سرگودھا کا اہم مسئلہ کیا ہے پی ٹی آئی رہنمانے بتا دیا

    سرگودھا کا اہم مسئلہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے
    سرگودھا۔(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں مسائل کا جائزہ لیکر ان کے حل کیلئے حکومت سے فنڈز کی استدعاء کی جائیگی تاکہ سرگودھا کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر فنڈز کا حصول اولین ترجیح ہے جس کیلئے وزیر اعظم‘ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے انہیں فنڈز کیلئے درخواست کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے مسائل سابقہ حکومتوں کا تحفہ ہے جس کی وجہ سے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں ان میں سب سے اہم مسئلہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے جو سیوریج کی وجہ سے خراب ہورہا ہے۔ الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ شہر بھر میں سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے زیر زمین پانی بھی کڑوا ہوچکا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں زیر زمین پانی کو میٹھا رکھنے کیلئے بنائے جانیوالے کھالے بھی لوگوں نے بند کردیئے ہیں جو زیر زمین پانی کو کڑوا کرنے کا موجب بنے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ زیر زمین پانی کو میٹھا کرنے کیلئے دوبارہ کھالوں کو فعال کیا جائے اور سیوریج کا نظام بھی اس طریقہ سے بچھایا جائے کہ یہ پانی زیر زمین پانی کیلئے مسائل پیدا نہ کرے

  • سرگودھا: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی بھیرہ کے گاوں نوتھیں میں شہید کیپٹن عاقب جاوید کے گھر آمد

    سرگودھا: جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی بھیرہ کے گاوں نوتھیں میں شہید کیپٹن عاقب جاوید کے گھر آمد

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کیپٹن عاقب شہید کے والدین سے ان کے گاؤں نوتھیں میں تعزیت کی اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاشہادت کی موت پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے، یہ شہدا ملک کے انچ انچ کی حفاظت کر رہے ہیں
    ہمیں امید ہے کہ ان شہدا کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان امن قائم ہوگا، پاکستان کے دشمن ناکام ہونگے،
    ان شہدا کے والدین کا جو صبر ہے وہ پوری قوم کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے،
    ملک میں سیاسی افرتفری ہے جبکہ ہمارے دشمن ہمیں چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں، آج بھی کئی مقامات پر بھارت کی طرف سے کنٹرول لائین پر خلاف ورزی کی گئی ہے،
    س
    قوم کو مل کر بھارت کی اس جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا، اور عالمی سطح پر بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنا ہو گا
    ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی باہر سے ثالثی نہیں بلکہ پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کو مل کر اس مسلہ کو حل کرنا ہو گا
    سینٹ میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مل کر ایک چیرمین لائے تھے، پھر پیپلز پارٹی اپنے اس قدم سے پیچھے ہٹ گئی ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس پورے عمل کے دوران جماعت اسلامی غیر جانبدار رہے گی،
    ہم کسی ایسے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے پارلیمان اور جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سرگودہا کے امیر جاوید چیمہ اور زبیر گوندل بھی ہمراہ تھے

  • بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے خاوند سے جدا ہونے کا اعلان کردیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے خاوند سے جدا ہونے کا اعلان کردیا

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنے خاوند سے علیحدگی کا اعلان کردیا .میں ساحل سانگھا کے ساتھ بطوری بیوی نہیں‌رہ سکتی، ہاں ہماری دوستی میں کوئی فرق نہیں آئے گا ، میں‌ساحل سانگھا کے ساتھ احترام اور عزت کے ساتھ پیش آیا کروں گی

    غیرملکی میڈیا کے مطابق دیا مرزا اور خاوند ساحل سانگھا نے منگل کے روز 5 سال اکٹھے رہنے کے بعد اس علیحدگی کا اعلان کیا ہے، دیا مرزا نے کہا کہ میں‌نےشادی سے پہلے اور شادی کے بعد 11 سال تک سانگھا کے ساتھ وقت گزارا ہے لیکن اب حالات نے علیحدگی پر مجبور کردیا ہے.


    دوسری طرف یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ ان میاں بیوی کے درمیان تعلقات اس وقت سے خراب ہونا شروع ہوئے ہیں جب دیا مرزا اور رنبیر کپور کو دوفلموں میں بہت قریب سے دیکھا گیا

    دیا مرزا نے اپنے مداحوں ، دوستوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور مشکل وقت میں میرےساتھ کھڑے ہیں.

  • عرس مبارک پر گھوڑا ڈانس کا شاندار مقابلہ

    عرس مبارک پر گھوڑا ڈانس کا شاندار مقابلہ

    چنیوٹ
    چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں حضرت میاں شیر باٹا کے عرس پر گھوڑا ڈانس کا مقابلہ ہوا جس میں ملک بھر سے خوبصورت گھوڑوں نے ڈانس کرکے ہزاروں شائقین کو محظوظ کیا
    چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں معروف صوفی بزرگ حضرت میاں شیر باٹا کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور عرس مبارک کی تقریبات روایتی انداز سے جاری ہیں اور گزشتہ روز عرس مبارک پر گھوڑا ڈانس کا شاندار مقابلہ بھی ہزاروں شائقین عوام اور دربار حضرت میاں شیر باٹا کے عقیدت مندوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا اور گھوڑا ڈانس کے ان دلچسپ مقابلوں نے میلے کی رونق کو چار چاند لگا دئیے گ مقابلہ میں ملک بھر سے نامور گھوڑا ڈانس کروانے والے ماہر استادوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھوڑوں کے ڈانس پر اپنے فن کا جادو جگایا اور مختلف خوبصورت دلکش رنگوں کے گھوڑے اور خوبصورت ڈانس شائقین کی توجہ کا مرکز رہے اور ہزاروں شائقین اس گھوڑا ڈانس انعقاد پر خوب محظوظ بھی ہوئے تحصیل بھوانہ کے مشہور صوفی بزرگ میاں شیر باٹا کے عرس کے موقع پر گھوڑا ڈانس مقابلہ گھوڑا شاہ سوار چوہدری شمس الحسن چدہڑ نے جیت کر اپنے نام کرلیا جس پر شائقین نے انہیں خوب داد دی

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن غریب بے روزگار

    تجاوزات کے خلاف آپریشن غریب بے روزگار

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    تجاوزات کے خلاف آپریشن غریب بے روزگار تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن غریب ریڑھی بان روزگار سے محروم کر دیے گئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عابد فرید اس بات کا سختی سے نوٹس لیں کہ دکاندار حضرات اپنی دکانوں سے باہر آ کر بیٹھے ہیں جنہیں روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے صرف اور صرف تجاوزات کی سزا ریڑھی بانوں کو دی گئی ہے قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے نہ کہ چند افراد پر قانون لاگو کیا جائے ۔ شجاع آباد کے ریڑی بانوں نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے یہے اپیل کی ہے کہ ناجائز تجاوزات میں دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور ریڑھی بانوں کے لئے مستقل طور پر ان کے کاروبار کے لئے متبادل جگہ کا انتظام کیا جائے اور بے روزگاری سے نپٹنے کے لئے کوئی مستقل حل تلاش کیا جائے تاکہ غریب عوام کو روزگار مل سکے اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں یاد رہے شجاع آباد 7 لاکھ آبادی پر مشتمل شہر ہے اور بیروزگاری اس شہر کا بہت بڑا مسلہ ہے ماضی میں بیروز گاری کی وجہ سے بہت سے لوگ خد کشی بھی کر چکے ہیں ۔رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد