Baaghi TV

Author: +9251

  • لالی وڈ فلموں کی نمائش کا اعلان کردیا گیا ، کب اور کہاں ہوں گی ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    لالی وڈ فلموں کی نمائش کا اعلان کردیا گیا ، کب اور کہاں ہوں گی ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    لاہور: لالی وڈ کی تین نئی فلمیں بہت جلد نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ، لالی وڈ ذرائع کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی تین لالی وڈ فلمیں عید سے تین روز قبل ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی تین نئی فلمیں جو عید کے روز سے ریلیز ہونا تھیں وہ تین دن روز قبل یعنی جمعہ نو اگست کو ہی سینما گھروں میں لگ جائیں گی ان میں پرے ہٹ لو، سپر سٹار اور ہیرمان جا شامل ہیں۔

    شوبز سے وابستہ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ تہوار کی فلمیں تہوار سے پہلے ہی سینماوں میں لگیں گی اور پھر پوراہفتہ کامیاب بزنس کریں گی۔ لاہوریوں کو اب نئی فلمیں عید سے قبل ہی ملیں گی

  • وسیم اکرم کو قومی ٹیم کا کوچ بنایا جائے، جاوید میانداد نے پی سی بی سے مطالبہ کردیا

    وسیم اکرم کو قومی ٹیم کا کوچ بنایا جائے، جاوید میانداد نے پی سی بی سے مطالبہ کردیا

    اسلام آباد:میرے خیال میں‌تو وسیم اکرم سب سے بہتر کوچ ثابت ہوں گے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وسیم اکرم قومی ٹیم کے کوچ کے لئے سب سے موزوں انتخاب ہوں گے۔

    جاوید میاںداد نے کہا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں وسیم اکرم سے مشورے لیتی رہتی ہیں اور ان مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ان کے کھیل میں بہتری بھی نظر آئی ہے، اگر وہ لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں اٹھاتے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو سب اس کا کریڈیٹ لینے کے لئے آ جاتے ہیں مگر وہی کھلاڑی بری فارم میں ہو تب کوئی نہیں بولتا۔جاوید میانداد نے کہا کہ یہ فیصلے وقت پر کرلیے جائیں تو بہتر ہوتا ہے

    غیر ملکی کوچ کے حوالے سے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ آپ تب ہی غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرتے ہیں جب ملک میں کوئی تجربہ کار کوچ موجود نہ ہو، مگر جب اتنے سارے لوگ یہاں موجود ہیں تو کسی باہر کے کوچ کو رکھنے کا کیا جواز ہے۔

    جاوید میانداد نے سابق کوچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں اکثر کھلاڑیوں کا تعلق گاؤں اور دیہاتوں سے ہوتا ہے انہیں لیپ ٹاپ کے ذریعے کوچنگ نہیں کی جا سکتی۔

  • خاوند ہی قاتل نکلا اپنی بیوی کا ، کیسے پتا چلا ، پولیس نے سب کچھ بتا دیا

    خاوند ہی قاتل نکلا اپنی بیوی کا ، کیسے پتا چلا ، پولیس نے سب کچھ بتا دیا

    لاہور: جائیداد کا تنازع یا کچھ اور معاملات خاوند ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا. جوہر ٹاؤن میں خاتون کے قتل کے ڈرامے کا ڈراپ سین ، شوہر ہی قاتل نکلا، انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس جوہر ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی عائشہ کو قتل کرنے والے شوہر ملزم عمران کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپنی بیوی کو گھریلو لڑائی جھگڑے کی رنجش پر قتل کیا۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم عمران نے یہ تسلیم کرلیا ہےکہ اس نے ملزم عمران نے مقتولہ کو دوپٹے کے ذریعے گلا دبا کر قتل کیا تھا اور نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔

  • "کلین کراچی” مہم کا ساتھ دینے پر علی زیدی کا لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کا شکریہ

    "کلین کراچی” مہم کا ساتھ دینے پر علی زیدی کا لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کا شکریہ

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے "کلین کراچی” مہم میں ساتھ دینے پر لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹرید اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا ہے .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے "کلین کراچی” مہم میں ساتھ دینے پر لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹرید اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا ہے . دو ہفتےپہلے جب یہ مہم یعنی کراچی کو صاف کرو شروع کی گئ تو شہر قائد کو صاف رکھنے بڑے بڑے لوگوں اداروں نے ساتھ دیا.اس سلسلے میں خاص کر سمندری حدوس اور ساحل کو صاف رکھا جارہا ہے .حکومت کے اس اقدام کی مکمل تائید کرنے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےپر سید علی حیدر زیدی کی طرف سے لانڈھ ی ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا گیا .اور شکر گزاری کے لیٹر کو علی زید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے.

  • بالی ووڈ گلو کارکو قتل کی دھمکیاں

    بالی ووڈ گلو کارکو قتل کی دھمکیاں

    بالی ووڈ کو بے شمار خوبصورت گیت دینے والے نامور گلوکارادت نارئن کو قتل کی دھمکیا ں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

    نامور گلوکارادت نارئن نے ممبئی کے تھانے امبولی پولیس اسٹیشن میں انہیں فون کال پر قتل کی دھمکیاں دیئے جانے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے.گلو کار نے کہا کہ انہیں اپریل سے فون پر قتل کی دھمکیاں دی جا ہی ہیں-
    گلوکار نے کہا کہ مجھے 6 اپریل کو پہلی فون کال موصول ہوئی جس میں ان کے ساتھ نازیبا زبان کے ساتھ قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی تھی-ان کا کہنا تھا کہ میں نے نمبر کو ٹریس کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہمیشہ نمبر بند آتا تھا-
    گلو کار نے پولیس کو بتایا کہ رواں ماہ جب وہ اپنی وینیٹی وین میں میوزک ریئلیٹی شو کیلئے تیارہو رہے تھے انہیں دوبارہ ایک نمبر سے کال موصول ہوئی جس مں ان کے ساتھ نازیباں زبان کا استعمال کیا گیا اور انہیں میسجز موصول ہوئے تھے جس میں انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئ تھیں جس کے بعد میں نے پولیس میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا-
    گلوکار کا کہنا تھا کہ پولیس معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے مجھے اُمید ہے کہ فون کرنے والا شخص جلد پکڑا جائے گا-

  • انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقہ جات کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی

    انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقہ جات کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی

    چنیوٹ
    مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ایک لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا چنیوٹ دریائے چناب پل سے گزر رہا ہے جس سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقہ جات کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی
    مون سون بارشوں کے پیش نظر دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے جس سے پانی کی سطح بلند ہونے لگی فلڈ کنٹرول روم کے ترجمان کے مطابق دریائے چناب چنیوٹ کے مقام پر سے ایم لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ سیلاب کے باعث دریا سے ملحقہ نواحی گاؤں اور بستیاں زیر آب آنے کا خدشہ ہے سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کے مختلف مقامات پر نو کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں اور نشیبی علاقہ جات میں قائم 65 کے قریب سرکاری اسکولوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے جبکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت اجلاس جاری موجود سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ تمام اداروں کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے مطابق اس وقت 1 لاکھ کیوسک کا ریلہ چنیوٹ کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ 1 لاکھ کیوسک سے زائد کا ریلہ چناب پل کے مقام سے گزر رہا ہے سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سے دریائے کے مقام پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے دوسری جانب ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی جانب سے پولیس اہلکار دریائے چناب پر تعینات کردے ہیں اور دریا میں نہانے اور کشتی رانی پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے

  • تین طلاق بل، مسلمانوں کے شرعی معاملات میں مداخلت قرار

    تین طلاق بل، مسلمانوں کے شرعی معاملات میں مداخلت قرار

    جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے تین طلاق سے متعلق قانون کی منظوری کو مسلمانوں کے شرعی اور معاملات میں مداخلت قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ مرد کے جیل جانے کی سزا عورت اور بچوں کو بھی بھگتنا ہو گی۔
    بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا
    مولانا مدنی کے مطابق اس قانون سے مسلم مطلقہ خواتین کے ساتھ کوئی انصاف نہیں ہو گا۔ اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ مطلقہ خواتین کے دوبارہ نکاح کرنا ہی ممکن نہ رہے۔جس قوم کے لئے یہ قانون بنایا گیا ہے ا س کے نمائندوں سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

    مولانا مدنی نے مزید کہا کہ طلاق بل کا مقصد مسلمانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ تین طلاق بل میں تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاونس دینے کی سہولت ہے۔

  • ن لیگی خاتون سینیٹر صادق سنجرانی کو ووٹ دینے پر بضد

    سینیٹر کلثوم پروین ایک بار پھر سادق سنجرانی کو ووٹ دینے پر بضد ہیں ،اس پر ن لیگی رہنما برہم ہیں
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق؛ سینیٹر کلثوم پروین ایک بار پھر سادق سنجرانی کو ووٹ دینے پر بضد ہیں ، ن لیگی رہنما اس پر برہم ہیں
    اس سے پہلے کلثوم پروین نے سادق سنجرانی کے عشائیے میں شرکت کی تھی جس پر نون لیگ کے رہنماؤں نے شدید حتجاج کیا تھا . اور کلثوم پروین سے استعفیٰ دینے کا مطابلہ کیا تھا، آج پھر جب سینیٹر کلثوم پروین میاں شہباز شریف سے ملاقات کے لیے گئی تو شہباز شریف نے ملاقات سے انکار کر دیا. واضح رہے اس سےپہلے بھی سینٹر کلثوم پروین چینئرمین صادق سنجرانی کو ووٹ دے چکی ہیں.

    خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے جبکہ حکومت نے جواب میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رکھی ہے

  • بغیر کسی سرمایہ کاری کے لاکھوں کمائیے

    بغیر کسی سرمایہ کاری کے لاکھوں کمائیے

    اس وقت دنیا میں ایسے کئی قسم کے کاروبار کیے جارہے ہیں جو کہ بغیر کسی سرمایہ کاری کے شروع کیے جا سکتے ہیں اور ان کو علاقائی اور عالمی سطح پر پھیلایا بھی جا سکتا ہے، ایسے کاروبار کافی منافع بخش بھی ثابت ہوتے ہیں جن میں آپ کو اپنے پہلے سے موجود وسائل کو بروئےکار لا کر بالکل چھوٹی سطح سے شروع کرنا ہوتا ہے اور پھر جوں جوں آپ کے وسائل میں اضافہ ہوتا جاتا ہے آپ اپنے کاروبار کو پھیلاتے جاتے ہیں، اکیسویں صدی میں اس طرز کا کاروبار شاید کامیاب یا پھر اتنا کامیاب نہ ہو پاتا اگر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی نہ ہوئی ہوتی،

    Headquarter of Airbnb in San Francisco, California, USA

    Airbnb ایک اسی طرز کی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو ان کے خواہش کردہ علاقے،شہر یا ملک میں کچھ دنوں کیلئے رہائش رکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، اس سہولت سے ہر وہ شخص مستفید ہو سکتا ہے جو اس کمپنی کیساتھ بزریعہ ویب یا موبائل ایپ منسلک ہو، اور یہ کمپنی ہرشخص کو اپنا کاروبار شروع کرنے کا موقع بھی دیتی ہے، اگر کسی شخص کے پاس کوئی ایسی پراپرٹی ہو جو اس کے استعمال میں نہ ہو تو وہ اس پراپرٹی کو بمع تصویر و تحریر Airbnb پر رجسٹر کروا کر میزبانی کیلئے اس اپارٹمنٹ ،گھریا کمرے کو کھول سکتا ہے،
    اس کے بعد کوئی بھی شخص ایئربی این بی کی ویب سائٹ یا ایپلیکیشن کے زریعے مکان مالک سے رابطہ کرکے گھر یا اپارٹمنٹ کی بکنگ کر سکتا ہے، اس بکنگ میں صارف کو بتانا ہوتا ہے کہ اس کو گھر کس جگہ،کتنے دنوں کیلئے اور کتنے کمروں کیساتھ چاہیے، اور اگر صارف کوگھر پسند آجائے تو اسے مکان مالک کیساتھ معاہدہ کرنا ہوتا ہے اور بی این بی کی طے کردہ رقم دینا ہوتی ہے،

    airbnb کا قیام بھی بہت دلچسپ ہے، دو امریکی دوست برائن چیسکی اور جو گیبیا پڑھائی کے سلسلے میں اکتوبر 2007 میں کیلی فورنیا ریاست کے شہرسان فرانسسکو آئے اور انہوں نے رہائش کیلئے ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لیا، لیکن اس اپارٹمنٹ کا کرایہ برداشت کرنا دونوں کیلئے بہت مشکل تھا، دونوں نے ایک ترکیب سوچی کہ ہم اپنے بیٹھک والے کمرے میں ایک ایئر میٹرس ڈال کر اسے کسی اور شخص کو کرائے پر دے دیت ہیں اور ہم کرایہ دار کو بیڈ اینڈ بریک فاسٹ آفر کریں گے اور اس آمدن سے ہم اپارٹمنٹ کا کرایہ اداکرسکیں گے،

    تھوڑے عرصے بعد برائن کے پرانے دوست ناتھن بھی برائن کے گروپ میں شامل ہو گیا اور انہوں نے اپنے نئے کاروبار کو ایک سے پانچ رہائشوں تک پھیلا دیا،11 اگست 2008 کو برائن،چیسکی اور ناتھن نے مل کر اپنی کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ بنا ڈالی،کمپنی کو اس کے پہلے صارف 2008 کی موسم گرما میں ملے جب فرانسسکو میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کی گئی، 2009 میں پال گراہم نے ایئر بی این بی کے مالکان سے کمپنی کے پانچ فیصد شئیرز 20000 ڈالرز میں خرید لیے، برائن چیسکی اور جو گیبیا نے اس رقم سے نیویارک ٹور پلان کیا اور مارکیٹنگ مینیجرز سے ملاقات کی اور اپنی کمپنی کی ویب سائٹ کی پروموشن کیلئے بات کی، جس کے زریعے بالکل تھوڑے عرصے میں کاروبار اور پراپرٹی ڈیلنگ کے نئے انداز کو پورے امریکہ میں پھیلا دیا، مارچ 2009 تک بی این بی ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد 10000 اور پرائیویٹ جائدادوں کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی،
    2011 میں کمپنی نے لندن میں اپنا دوسرا انٹرنیشنل دفتر کھولا، اور دن بدن بڑھتے انٹرنیشنل صارفین کے باعث کمپنی نے 2012 میں میلان،کوپن ہیگن،ساؤپولو،پیرس اور ماسکو میں بھی دفاتر کھولے گئے،

    First Airbnb apartment in London

    اکتوبر 2013 تک کمپنی کے زریعے گھر تلاش کرنے والے سیاحوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی اور اسی سال مزید 250 گھر مالکان کمپنی کے نیٹ ورک سے منسلک ہوگئے،اگست 2015 میں کمپنی کے منافع میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ دن بدن بڑتا گیا،
    2015 میں ہی ائیربی این بی کا کاریں بنانے والی امریکن کمپنی ٹیسلا سے معاہدہ ہو گیا جس کے مطابق ٹیسلا کا صارف ائیر بی این بی سے رجسڑڈ پراپرٹی سے اپنی کار کی بیٹری چارج کرسکتا ہے، 2018 میں برائن چیسکی نے اعلان کیا کہ ان کی کمپنی ایک ائر لائن کو بنانے کا ارادہ رکھتی ہے،2017 کی رپورٹس کیمطابق ائیربی این بی کی آپریٹنگ آمدن 450 ملین ڈالر اور نیٹ انکم 93 ملین ڈالر تھی اور اس کا کل ریونیو 2.6 بلین ڈالر تھا جو کہ آج کی تاریخ میں مزید بلند ہوچکا ہو گا،

    ایئربی این بی کے کاروبار کی خاصیت اور اس کے کامیاب ہونے کا راز یہ ہے کہ یہ اپنے گروپ میں شامل ہونے والے کرایہ دار اور مکان مالک دونوں کو منافع فراہم کرتی ہے، کمپنی کے صارف اس ایپ سے فائدہ اس طرح اٹھاتے ہیں کہ بڑے بڑے 3 اور 5 سٹار ہوٹلز کے کرائے دینے سے بہتر ہے کہ بالکل معمولی سی رقم سے اتنے کمروں کا گھر یا فلیٹ کرائے پر لیا جائے جتنے لوگ سیر و تفریح کیلئے یا کسی کام کے سلسلے میں اپنے گھر سے دور جا رہے ہیں
    اور ائیر بی این بی کے نیٹ ورک میں شامل ہونے والے پراپرٹی ہولڈرز بھی اچھا خاصہ منافع کما سکتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس کوئی گھر،اپارٹمنٹ یا بلڈنگ خالی ہے کسی استعمال میں نہیں تو آپ اسے بی این بی کی ویب سائٹ پر رجسٹر کروا کر گھر بیٹھے اپنا کاروبار بغیر کسی سرمایہ کاری کے شروع کر سکتے ہیں

  • لاہور شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش جاری ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے،

    لاہور شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش جاری ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے،

    لاہور شدید آندھی طوفان کے ساتھ بارش جاری ، شہر کے نشیبی علاقے زیر آب گئے،

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارش جاری ہے اور ساتھ طوفان باد و باراں بھی ہے .بارش کی اس شدت کی وجہ سے پورا شہر جام ہو کر رہ گیا ہے.نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں.، لاہور کے علاقے مال روڑ، اقبال ٹاوں ، گلبرگ ، ڈیفنس ، ماڈل ٹاون میں بارش شدت کے ساتھ جاری ہے.