Baaghi TV

Author: +9251

  • ایسوسی ایٹ ڈگری پر پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ ، کالجوں کا الحاق منسوخ ہو سکتا ہے

    ایسوسی ایٹ ڈگری پر پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ ، کالجوں کا الحاق منسوخ ہو سکتا ہے

    لاہور : پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے معاملے پر اہم فیصلہ دے دیا . ایسوسی ایٹ ڈگری پر پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، سرکاری و نجی کالجوں میں ڈگری کی مطلوبہ سہولیات کی عدم موجودگی پر پنجاب یونیورسٹی کالجوں کا الحاق منسوخ کردے گی۔

    ذرائع کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نےکہا ہےکہ ایسوسی ایٹ ڈگریوں کی مطلوبہ سہولت نہ ہونے پر کالج کا یونیورسٹی سے الحاق منسوخ کر دے گی۔ ایسوسی ایٹ ڈگریوں کا الحاق دینے کیلئے کالجوں کی انسپکشن کی جائے گی، ایسوسی ایٹ ڈگریوں کیلئے ایچ ای سی کے قواعد و ضوابط کو نافذ کیا جائے گا،

    یاد رہے کہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجوں کی تعداد 700 سے زائد ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ای سی کی ہدایت پر رواں سال بی اے بی ایس سی کہ ڈگریاں بند کر دی گئی ہیں۔

  • ایران کے بحران کا فوجی حل کسی صورت قابل قبول نہیں ، جرمنی

    ایران کے بحران کا فوجی حل کسی صورت قابل قبول نہیں ، جرمنی

    جرمنی کے وزیر خارجہ ھائیکوس ماس نے کہا ہے کہ ایران کےبحران کا کوئی فوجی حل قابل قبول نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کسی صورت قابل قبول نہیں ہےانہوں نے واضح کیا کہ جرمنی امریکا کے ایران کے خلاف کسی فوجی مشن میں شامل نہیں ہوگا۔

    اس سے پہلے ترجمان کا کہنا تھا کہ برلن ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کےلیے کوششیں کررہا ہے۔ جرمن خاتون وزیر دفاع نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکا کی قیادت میں کسی آپریشن میں شامل نہیں ہوگا۔ایران کے لیے جرمنی جیسے ملک سے حمایت ایران کے لیے خوش آئند ہے .

  • مہنگائی تو ہر دور میں رہی ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔ محمد رفیع شاکر راجن پور

    مہنگائی تو ہر دور میں رہی ہے تو ۔۔۔۔۔۔۔ محمد رفیع شاکر راجن پور

    نئی حکومت کے آتے ہی تجاوزات آپریشن کی آڑ میں ن لیگ پیپلز پارٹی کے بااثر شخصیات سے قبضے واگزار کرانے کے لیے اور اپنی دلی تسکین کے لیے پورے ملک میں تباہی مچا دی گئی مگر اس کا حاصل کیا ہوا کیا ان واگزار کروائی گئی لاکھوں ایکڑ زمین سے کوئی فائدہ مل رہا ہے جبکہ اس کو قانونی طریقے سے بولی کے ذریعے اشتہارات کے ذریعے لیز پر دے کر اچھی خاصی انکم حاصل کی جاسکتی تھی جبکہ دوسری طرف وہ بے روزگار طبقہ بھی کام میں لگ سکتا تھا جو آج اسی تجاوزات اور واگزار آپریشن میں عام مزدور طبقہ ملازم طبقہ متاثر ہوا ہے۔

    لیکن اس آپریشن سے الٹا لوگ بے روزگار کاروبار تباہ املاک تباہ زمینیں واگزار مگر فائدہ کچھ نا ہوا ہے البتہ کرائم روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہا ہے کیونکہ بھوک میں لوگ پھر یا تو مانگ کر کھائیں گے یا چھین کر اور روز روز بھی کون مانگنے پر دیتا ہے۔۔

    اگر وہی سرکاری املاک یا زمینوں یا پتھاروں پر سال چھے ماہ کے لیے ٹیکس لگا دیا جاتا تو اس سے سینکڑوں ارب ڈالر کا ریونیو حاصل کیا جاسکتا تھا اور ایک سال یا چھے ماہ کا نوٹس دے کر ختم بھی کیا کرایا جاسکتاتھا جس سے نقصان بھی نا ہوتا اور لوگ اپنا کوئی متبادل بھی بنا لیتے یا شفٹ کرلیتے اپنے کاروبار دکانیں وغیرہ دنیا میں کہیں بھی کوئی ملکی پالیسی یا قانون بنایا جاتا ہے تو پہلے لوگوں کو آگاہی دی جاتی ہے پھر آہستہ آہستہ لاگو کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں تو قانون اتنے بنا دیے کہ اب اگر لاگو ہوجائیں تو بندہ ایک دن بھی جی نہیں سکتا کسی نا کسی قانون میں دھر لیا جائے گا اور جو قانون بنتا ہے دوسرے دن لاگو اور عمل درآمد شروع جس سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں

    جبکہ دوسری طرف عوام کو این ٹی این کے چکر میں ڈال کر ذلیل و خوار کر دیا گیا۔ آج نیب اور ایف بی آر کے خوف سے پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں کرنا چاہتا اور آج کی ایک اور بری خبر بھی آگئی کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے

    حکومت نے عوام پر آج یکم اگست 2019 کو ایک اور بم بھی گرادیا ہے۔‏وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظور کر لی ‏اوگرا کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ‏پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ۔ ‏پیٹرول کی نئی قیمت 117.83 روپے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 132.47 روپے۔ مقرر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے۔

    آج اپوزیشن کی کی ہوئی ہر بات سچ ثابت ہوتی جارہی ہے۔ آئی ایم ایف سے مہنگائی کرنے کی ڈیل کی خبریں بھی سچ ہونے لگیں ہیں جس سے ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت اپنی مقبولیت کھو رہی ہے ہر آنےوالا دن متوسط اور غریب لوگوں پر بم بن کر گر رہا ہے لوگوں میں مایوسی پھیلتی جا رہی ہے

    لوگ ویسے تو ہر دور میں مہنگائی کا رونا روتے نظر آتے ہیں جبکہ جو چیز پاکستان میں ان کو 100 روپے کی ملتی ہے وہی چیز دوبئی میں 500 روپے کی بڑی خوشی کے ساتھ خریدتے نظر آتے ہیں تو اس مہنگائی کا رونا رونے کی اصل وجہ لوگوں کو آج تک شائد سمجھ نہیں آسکی ہے۔ اصل میں مہنگائی کا رونا انسان اس وقت روتا ہے جب اس کے پاس آمدن ۔ انکم ۔ آمدنی ۔ کاروبار ۔ روزگار ۔ ذرائع آمدن نہیں ہوتے اور ضروری خرچے ہی پورے نہیں ہوتے تو وہ مہنگائی مہنگائی کا رونا روتے نظر آتے ہیں اگر ہر انسان کی بنیادی ضروریات اور خرچے بھی پورے نا ہوں تو وہ بے چارے پریشانی کے عالم میں بس مہنگائی مہنگائی کی باتیں کرتے ہیں لیکن اصل بات کی ان کو سمجھ نہیں آتی ہے۔
    یہی صورتحال آجکل کچھ پاکستان اور اس کی عوام کی ہے جو آپ کو بھٹو دور میں بھی شائد اگر کچھ یاد کرنے پر مہنگائی کا رونا روتی نظر آئی ہوگی تو کبھی بے نظیر بھٹو تو کبھی نوازشریف تو کبھی آصف زرداری تو کبھی عمران خان کے دور میں بھی مہنگائی مہنگائی کا رونا روتی نظر آتی ہے

    ضرورت اس چیز کی ہے کہ حکومت پاکستان ایسے حالات اور پالیسیاں مرتب کرے جس سے ملک میں خوش حالی کا دور دورہ ہو لوگ اپنے اپنے کاموں روزگار کاروبار میں مصروف ترین زندگی گزار رہے ہوں

    یہ محاظ آرائی کی موجودہ پالیسیاں عمران خان اور حکومت کا طریقہ عوام میں اور ملک پاکستان میں افراتفری پریشانی کے سوا کوئی فائدہ نہیں دے رہی ہے۔ عوام کو کوئی پرواہ نہیں ہے کسی بھی کرپٹ یا کسی بھی دہشت گرد کوچاہے کسی کو بھی پھانسی لگا دیں مگر خدارا عوام کو اس پریشانی کے عالم سے نکالیے اب آپ کی لچھے دار تقریریں بھی اچھی نہیں لگتی ہیں اب صرف یہی بات بار بار کر کر کے آپ اچھے نہیں بن سکتے کہ فلاں برا تھا فلاں غلط تھا کچھ کر کے آپ کو اپنے آپ کو ثابت کرنا ہے جو تاحال عملی طور پر کچھ نا ہوسکا ہے البتہ باتیں بہت بڑی بڑی ضرور ہیں کیونکہ عمران خان صاحب اب تک آپ نے پاکستانی عوام کو کچھ نا دیا ہے البتہ چھینا ضرور ہے اور آپ کے اداروں میں بھی عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ان کے کام میرٹ انصاف اور وقت ضائع کیے بغیر نہیں ہو رہے ہیں آج بھی وہی تھانہ کلچر وہی افسر شاہی کلچر وہی کرپشن کلچر وہی لوڈ شیڈنگ وہی سرکاری اداروں میں زلالت اور خواری ہے آج بھی تھانے میں ایم پی اے ایم این اے کی مرضی کے بغیر پولیس والے ایک قدم نہیں اٹھاتے ہیں یا پھر قائد اعظم کی سفارش کے بغیر کام نہیں ہوتا ہے۔ بس صرف رپورٹیں سب اوکے اوکے اوکے کی ضرور کی جا رہی ہوں گی مگر حقیقت یہی ہے کہ عوام آج جتنی مشکلات پریشانیوں کا شکار ہے لگتا یہی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں شائد اتنی نا تھی یا شائد ہم نہیں جانتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنی 40 سالا زندگی میں اتنے پریشان لوگ نہیں دیکھے تھے۔۔۔۔۔

    *امید رکھتے ہیں حکومت و حکمرانوں کی آئندہ پالیسیوں کا محور عام آدمی ہوگا اور اس ملک و قوم کی بہتری کے لیے زبانی سے زیادہ عملی اقدامات کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔

    رہے نام اللہ کا

  • ڈینگی، پولیو ورکرز کی شامت آگئی ، شوکاز نوٹس جاری

    ڈینگی، پولیو ورکرز کی شامت آگئی ، شوکاز نوٹس جاری

    لاہور: پنجاب بھر میں پولیو اور ڈینگی کے روز بروز نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کمشنر لاہور نے ورکروں کوذمہ دارقرار دیا ہے. ناقص کارکردگی پر ڈینگی اور پولیو ورکرز کی شامت آگئی، کمشنر لاہور نے ڈینگی اور پولیو مہم کے دوران 30 فیصد سے کم کارکردگی والے سٹاف کو شوکاز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    کمشنر ہاوس سے ذرائع کے مطابق آج کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ڈینگی و پولیو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی، ڈی سی شیخوپورہ سید طارق بخاری، ڈی سی ننکانہ راجہ منصور ، اے ڈی سی جی لاہور صفدر ورک، اے سی جی لاہور انعم زید اور تمام سی ای اوز ہیلتھ اتھارٹیز اور پی آئی ٹی بی افسران نے شرکت کی۔

    دوران بریفنگ کمشنر کو بتایا گیا کہ لاہور شہر میں یکم جنوری تا 31 جولائی 2019 ڈینگی کے مصدقہ 7 مریض سامنے آئے ہیں، جس کے جواب میں‌ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں انسداد پولیو پر پورا فوکس کریں، انہوں نے کہا کہ ڈینگی مریض رپورٹنگ سسٹم کو موثر بنائے بغیر اعدادو شمار غیر موثر ہیں۔

    کمشنر لاہور نے کہا کہ والڈ سٹی، یو ای ٹی اور مرغزار کالونی سمیت دیگر علاقوں میں سرویلنس بہتر ہوئی ہے، انہوں نے ڈینگی اور پولیو مہم کے دوران 30 فیصد سے کم کارکردگی والے سٹاف کو شوکاز جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ شاہدرہ اور فیروز والہ میں گہری ڈینگی لاروا سرویلنس کی جائے،

  • کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی اوراختلاف کی تردید کر دی

    کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی اوراختلاف کی تردید کر دی

    بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے روہت شرما کے ساتھ کسی بھی تلخی کی خبروں کو سرے سے خارج کر دیا تھا اور ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے کہا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے بڑا نہیں ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے ’’میں صرف اپنی ٹیم کے لیے نہیں اپنے ملک کے لیے کھیلتا ہوں۔‘‘

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز دورہ پر روانہ ہونے سے قبل شاستری نے کہا تھا کہ ’’ٹیم جس طرح سے کھیلتی ہے، اس میں کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے بڑا نہیں ہے۔ جس طرح سے کھلاڑی کھیلتے ہیں وہ ٹیم کے مفاد میں کھیلتے ہیں۔ اگر تنازعہ ہوتا تو اچھی کارکردگی لگاتار دیکھنے کو نہیں ملتی۔‘‘

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے روہت شرما اور کپتان کوہلی کے درمیان تلخیوں کی خبر آ رہی ہے۔ حال ہی میں ٹیم انڈیا کے بلے باز روہت شرما نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اَن فالو کر دیا تھا۔ اس سے پہلے روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو اَن فالو کیا تھا۔ حالانکہ وراٹ کوہلی ابھی بھی روہت شرما اور ان کی بیوی ریتیکا سچدیو کو فالو کر رہے ہیں۔

  • رابی پیر زادہ نے گلو کاری کیلئے اور ایک زبان پر عبور حاصل کر لیا

    رابی پیر زادہ نے گلو کاری کیلئے اور ایک زبان پر عبور حاصل کر لیا

    گلو کارہ واداکارہ رابی پیر زادہ نے گلو کاری کیلئے پنجابی زبان پرعبورحاصل کرلیا-رابی پیر زادہ نے پنجابی زبان سیکھنے کیلئے با قاعدہ ایک استاد کی خدمات حاصل کیں اور اب انہیں پنجابی زبان پر مکمل عبور حاصل ہو گیا ہے-
    اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں ملکہ ترنم نور جہاں کو ان کی فنی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا چا ہتی ہوں لیکن ان کے زیادہ تر گانے پنجابی زبان میں ہیں-
    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سندھی،بلوچی،انگریزی اور زبا ن پر تو عبورحاصل ہے لیکن پنجابی پر نہیں تھا لیکن استاد سے سیکھنے کے بعد انہیں پنجابی پر بھی عبور حا صل ہو گیا ہے .ان کا کہنا تھا کہ اب میں ملکہ ترنم کے گائے ہوئے گیت پیش کرکے انہیں خراج تحسین پیش کروں گی-

  • بھارتی فوج کی طرف سے آزاد کشمیر پر فائرنگ ، ہدف کون تھا ، نئے انکشافات سامنے آگئے

    بھارتی فوج کی طرف سے آزاد کشمیر پر فائرنگ ، ہدف کون تھا ، نئے انکشافات سامنے آگئے

    لاہور:بھارتی فوج کی طرف سے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانے بنانے کے پیچھے چھپی اصلی حقیقت سامنے آگئی ، معتبر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں واقع ڈیم کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے . یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی افواج ڈیم پر کام کرنے والے چینی انجنیئروں کو مارنا چاہتی تھیں.

    ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری کی گئی، کچھ گولے نیلم و جہلم پن بجلی منصوبہ کے لیے بنائے جانے والے نوسیری ڈیم کے قریب بھی لگے۔تاہم ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران جب بھارتی افواج کی طرف سے گولا باری جاری تھی نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ پر تعینات چین کی کمپنی کے اہلکاروں کو گذشتہ روز ہی دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے ایک گاوں دیولیاں جو لائن آف کنٹرول سے تقریباً پندرہ کلو میٹر دور ہے 1970 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی گولہ ادھر ہِٹ ہوا ہے اس سے قبل کبھی بھی بھارتی فوج نے اس علاقے کو ہٹ نہیں کیا۔

  • قادیانی مرزائی زندیق مرتد کافر(اسلام کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی ازلی ابدی دشمن ہیں) حافظ عبدالرحمٰن منہاس گوجرانوالہ

    قادیانی مرزائی زندیق مرتد کافر(اسلام کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی ازلی ابدی دشمن ہیں) حافظ عبدالرحمٰن منہاس گوجرانوالہ

    قارئین کرام یہ بات کسی بھی مومن مسلمان سے ڈھکی چھپی ہی نہیں کہ قادیانی مرزائ دنیا کے بدترین زندیق کافر مرتداوریہود ونصارٰی ہندوبنیاکے آلہ کا رہیں اور یہودونصارٰی ہندو بنیاقادیانیوں مرزائیوں کو اسلام اور پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور پاکستان کوٹکڑےٹکڑےکرنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں جو کہ اللہ کے فضل و کرم سے کبھی پورے نہیں ہوسکتے

    1پاکستان پر قبضہ کرنے کے غلیظ ارادے​

    ایک مرزائ قادیانی زندیق کافر کا بیان پڑھیے اور غور کیجئے کہ یہ کتنے پاکستان کے خیرخواہ ہیں بلوچستان کی کل آبادی پانچ لاکھ یا چھ لاکھ ہے ۔زیادہ آبادی کو احمدی بنانا مشکل ہے لیکن تھوڑے آدمیوں کو تو احمدی بنانا کوئی مشکل نہیں پس جماعت اس طرف اگر پوری توجہ دے تو اس صوبے کو بہت جلد احمدی بنایا جا سکتا ہے اگر ہم سارے صوبے کو احمدی بنالیں تو کم از کم ایک صوبہ تو ایسا ہو گا جس کو ہم اپنا صوبہ کہہ سکیں گے پس میں جماعت کو اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آپ لوگو ں کیلئے یہ عمدہ موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور اسے ضائع نہ ہونے دیں ۔ پس تبلیغ کے ذریعے بلوچستان کو اپنا صوبہ بنالو تا کہ تاریخ میں آپ کا نام رہے۔ ( مرزا محمود احمد کا بیان مندرجہ الفضل ١٣اگست ١٩٤٨)​

    2قادیانی مرزائ زندیق کافر مرتد پاک و ہند کی تقسیم پر بھی رضامند نہیں

    ذرہ غور کیجیے اور ان لوگوں سے اپنے ایمان اور ملک پاکستان کو بچائیے
    ہم ہندوستان کی تقسیم پر رضامند ہوئے تو خوشی سے نہیں بلکہ مجبوری سے اور پھر یہ کوشش کریں گے کہ کسی نہ کسی طرح جلد متحد ہوجائیں ۔
    (مرزا بشیر الدین محمود احمد ، الفضل ، ربوہ ، ١٧مئی ١٩٤٧)​
    یہاں میں آپ دوستو کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ قادیانی حضرات اپنے مردوں کو امانتا دفن کرتے ہھیں اور ان کا عقیدہ ھے کہ اکھنڈ بھارت بننے کے بعد یہ اپنے انجہانی مردوں کی ہڈیاں بھارت میں واقع قادیان کے قبرستان میں جا کر مٹی میں دبائیں گے​

    3قادیانیوں مرزائیوں کی پاکستان سے ازلی و ابدی دشمنی​

    اللہ تعالیٰ اس ملک پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیگا ۔ آپ (احمدی) بے فکر رہیں ۔ چند دنوں میں (احمدی )خوشخبری سنیں گے کہ یہ ملک صفحہ ہستی سے نیست و نابود ہو گیا ہے۔
    ( مرزا طاہر قادیانی خلیفہ چہارم کا سالانہ جلسہ لندن ١٩٨٥)
    قارئین کرام مضمون میں انکے غلیظ منصوبے غلط ارادے بیان کرنے کا مقصد کہ اہل ایمان جاگیےاور اپنا دشمن پہچانیئے اپنے دین کا دشمن پہچانیئے اپنے اللہ کا دشمن پہچانیئے اپنے رسو ل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دشمن پہچانیئے ملک پاکستان کا دشمن پہچانیئے اور ہر طرف سے انکا بائی کاٹ کیجئیے اور انکے ہر پراپیگنڈہ کا مثبت جواب دیجئیےتانکہ تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کی چوکی داری کاحق ادا ہوسکےاہل ایمان حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیئےاور اس پاک سرزمین کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کرو یہ اب وقت کی اہم ضرورت ہے

  • جولائی 2019، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے 11کشمیری شہید

    جولائی 2019، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے 11کشمیری شہید

    جولائی 2019ء کے دوران ایک چھوٹی بچی اور خاتون سمیت 11کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس عرصہ مبں بھارتی پولیس اور فوج کی جانب سے پیلٹ گنز، گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال سے 80کشمیری شدید زخمی ہو گئے ۔

    علاوہ ازیں بھارتی فوج نے 46کشمیری گرفتار کیے جن میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان غلام احمد گلزار سمیت دیگر حریت رہنمااور سرگرم کارکن شامل ہیں۔ بھارتی فوج نے دو رہائشی گھروں کو بھی تباہ کر دیا

  • لاہور ہائیکورٹ کا سیلز ٹیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ ، براہ راست وصولی پر پابندی عائد کردی

    لاہور ہائیکورٹ کا سیلز ٹیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ ، براہ راست وصولی پر پابندی عائد کردی

    لاہور: سیلز ٹیکس کی براہ راست وصولی نہیں کرسکتے ، لاہور ہائیکورٹ نےایف بی آرکو سیلزٹیکس کےبقایاجات کی براہ راست وصولی سے روک دیا۔ہائی کورٹ کے جج شاہد کریم نے یہ فیصلہ دیا

    لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے سردار سٹیل ملز دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نےبراہ راست وصولی کو سیلز ٹیکس 2006 کے رول 71 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےبراہ راست وصولی سے روک دیا۔