Baaghi TV

Author: +9251

  • ‘آزادیِ صحافت’ عمران خان کے بیان پررپورٹرز ود آؤٹ باڈرز کی تنقید

    ‘آزادیِ صحافت’ عمران خان کے بیان پررپورٹرز ود آؤٹ باڈرز کی تنقید

    اسلام آباد:پاکستان میں میڈیا کوآزادی دلانے کے لیے عالمی ادارہ رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز بھی میدان میں‌آگیا . رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا پر قدغن لگانے سے متعلق اٹھائے گئے سوالوں کو مسترد کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    اگر کوئی شخص دانتوں کےساتھ ناخن کتراتا ہے تو سمجھ لو وہ شکار ہے ، کس چیز کا ؟ ڈاکٹروں نے بتا دیا

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں اپنے دورہ امریکا کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں آزادی صحافت پر قدغن لگائے جانے سے متعلق خبریں ‘مزاق’ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد آر ایس ایف کے سیکریٹری جنرل کرسٹوفے ڈیلوئیری نے ایک خط تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ ‘یہ واضح ہے کہ یا تو آپ کو معلوم ہی نہیں، جس کی وجہ سے آپ کو اپنے قریبی لوگوں کو فوری طور پر ہٹا دینا چاہیے، یا پھر آپ جان بوجھ کر حقائق کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں .

    رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز نے الزام لگایا کہ عمران خان کی جانب سے یہ کہنا کہ پاکستان میں آزادیِ صحافت کامیابی سے پنپ رہی ہے، یہ ‘خلاف تہذیب’ ہے،رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز کے چیئرمین نے عمران خان پر زور دیا کہ ‘پاکستان میں صحافیوں کو اپنے پیشے کے مطابق محفوظ طریقے سے کام کی آزادی ہونی چاہیے’۔ رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز کے چیئرمین کا اشارہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی طرف تھا جو آج کل آزادی ملنے کے باوجود ڈھنڈورا پیٹ رہی ہیں

  • کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مثبت آغاز، معیشت سنبھلنے لگی

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مثبت آغاز، معیشت سنبھلنے لگی

    اسلام آباد:پاکستان میں معیشت کے سنبھلنے کے اشارے ملنےلگے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں‌تیزی کا رجحان پایا جانے لگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مثبت آغاز دیکھا گیا ہے۔100 انڈیکس میں 97 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار کی سطح پر بحال ہے جبکہ کرنٹ انڈیکس 32 ہزار 35 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 280 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔جو مجموعی طور پر اچھا ہی رہا

    ماہرین معیشت کے مطابق پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی ہے. دوسری طرف کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 53,802,940 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 2,402,521,654 پاکستانی روپے بنتی ہے۔رواں ہفتہ کے پہلے روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی رہی تھی اور انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔ دو روز کی مندی کے بعد آج انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

  • اگر ماہرہ خان اسٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ ، یہ کون ہے جو فردوس جمال کی حمایت میں‌بول پڑا ؟

    اگر ماہرہ خان اسٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ ، یہ کون ہے جو فردوس جمال کی حمایت میں‌بول پڑا ؟

    کراچی : پاکستانی اداکاروں کے درمیان ہلکی پھلکی جارحانہ بیان بازی شدت ختیار کرنے لگی ، ماہرہ خان اور فردوس جمال کی حمایت میں دوسرے اداکار بھی سامنے آنے لگے،

    یہ معاملہ اس وقت تنازعے کی شکل اختیار کرگیا جب فردوس جمال نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس عمر میں ہیروئن بننے کے بجائے ماہ کا کردار ادا کریں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ کو اداکارہ نہیں بلکہ صرف ایک ماڈل مانتے ہیں۔

    ماہرہ خان اور فردوس جمال کے درمیان جہاں کئی اداکاروں نے فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں اداکار شان شاہد نے بھی اب اس سلسلے میں اپنا بیان دے دیا۔اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں بڑے اداکاروں کے درمیان جاری تنازع پر اپنے دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔


    شان شاہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘جو بھی فردوس جمال نے ماہرہ خان کے بارے میں کہا اسے سن کر دکھ ہوا اور جو بھی ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں بول رہے ہیں اسے پڑھ کر اور بھی زیادہ دکھ ہوا، انہوں نے اس انٹرویو سے کہیں زیادہ انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے، ماہرہ خان ایک اسٹار ہیں اور کسی بھی قسم کی رائے ان سے یہ درجہ نہیں لے سکتی اور فردوس صاحب ایک لیجنڈ ہیں’۔

  • وہاڑی : سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانا مہنگا پڑ گیا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ مترو نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم شمشاد ڈون کو گرفتار کر لیا-

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ مترو نے چک نمبر 90 ڈبلیو بی کے رہائشی شمشاد لبانہ عرف ڈان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے. ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی ہے جبکہ پولیس چوکی گڑھا موڑ پر حملہ میں بھی مرکزی ملزم تھا. علاقہ کے لوگوں کے مطابق ملزم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ قریبی تعلقات بھی تھے. اور علاقہ میں بدمعاشی کر کے خوف حراس پھیلا رکھا تھا.

    پولیس کی اس کاروائی پر شہریوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اسلحہ کی سوشل میڈیا پر نمائش کو فخر سمجھتے تھے ڈی پی او وہاڑی کے اس قدم سے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے اپنے ایک پیغام میں والدین کو نصیحت کرتے کہ وہ اپنے بچوں کو اسلحہ کی نمائش پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے سے روکیں جبکہ شہری بھی علاقہ میں بدمعاشی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کی حوصلہ شکنی کرنے میں پولیس کا ساتھ دے.

  • زیادہ چینی کا استعمال کس حد تک خطرناک ہوسکتا ہے؟ سنیئے ماہرین طب سے خاص خاص باتیں

    زیادہ چینی کا استعمال کس حد تک خطرناک ہوسکتا ہے؟ سنیئے ماہرین طب سے خاص خاص باتیں

    لاہور: چینی کے بارے میں‌ بہت سے ماہرین طب کا یہ کہنا ہےکہ اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے. اس حوالے سے ایک نئی تحقیق آئی ہے کہ کتنی چینی کا استعمال جسم کے لیے بہت زیادہ ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب مختلف ماہرین طب نے کچھ اس طرح دیا ہے.

    چینی کے روزانہ استمعال کے بارے میں‌ایک تحقیق سامنے آئی کہ لوگوں کو روزانہ صرف 50 گرام چینی کا استعمال کرنا چاہئے۔یہ4 چائے کے چمچ یا سافٹ ڈرنک کے ایک کین سے کم کچھ کم ہوتی ہے۔روزانہ 25 گرام یا 6چائے کے چمچ چینی کا استعمال طبی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

    سائنسی طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اگر کوئی زیادہ چینی استمعال کرتا ہے تو پھر اس کوکیا بھگتنا پڑسکتا ہے.ماہرن طب نے تحقیق کے بعد یہ اخذ کیا ہے کہ اس کے زیادہ استعمال سے ہر وقت بھوک کا بہت زیادہ احساس رہتا ہے.

    بھوک کا یہ احساس کیسے محسوس ہوتا ہے ، ماہرین طب بتاتے ہیں‌کہ ایک ہارمون لپٹین جسم کو بتاتا ہے کہ کب اس نے مناسب حد تک کھالیا ہے۔ جن لوگوں میں اس ہارمون کی مزاحمت پیدا ہوجاتی ہے تو انہیں پیٹ بھرنے کا اشارہ کبھی موصول نہیں ہوتا اور یہ وزن کنٹرول کرنے کے لیے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔

    کچھ طبی ماہرین تو یہ کہتے ہیں‌کہ لپٹین کی مزاحمت موٹاپے کے اثرات میں سے ایک ہے مگر چوہوں پر ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ چینی کا استعمال خاص طور پر اس کا سیرپ جو کولڈ ڈرنکس میں عام ہوتا ہے، براہ راست لپٹین کے لیول کو معمول سے زیادہ بڑھا دیتا ہے اور اس ہارمون سے متعلق جسمانی حساسیت میں کمی آجاتی ہے۔کچھ طبی ماہرین اس سے اگلی سطح کے شروع ہونے کا بھی اشارہ کرتے ہیں اور ان کے مطابق یہ شوگر یا ذیا بطس کی صورت میں ہوسکتاہے

    تازہ ترین طبی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جن ممالک میں چینی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے وہاں اس مرض کی شرح کافی بلند ہے۔ 51 ہزار خواتین پر ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو لوگ میٹھے مشروبات جیسے کولڈ ڈرنکس، میٹھی آئس ٹی، انرجی ڈرنکس وغیرہ استعمال کرتے ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق ذیابطس کے بعد چینی کا زیادہ استعمال گردوں پر منفی اثرات چھوڑتا ہے .

    حال ہی میں‌ دنیا بھر سے ہونے والی تحقیقات سامنے آئی ہیں‌جن سے پتا چلتا ہے کہ چینی سے بھرپور غذا اور بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال گردوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میٹھے مشروبات کا استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گردوں کے نقصان اور میٹھے مشروبات کے درمیان تعلق ایسے افراد میں سامنے آیا ہے جو 2 یا 3 کولڈ ڈرنکس روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کے زیادہ استمعال سے موٹاپے کی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے.

    تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ موٹاپا چینی کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں لاحق ہونے والے بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ روزانہ صرف ایک کین کولڈ ڈرنک کا استعمال ہی ایک سال میں تین کلو وزن بڑھنے کا باعث بن جاتا ہے جبکہ سوڈا کا ہر کین بہت زیادہ موٹاپے کا امکان بڑھاتا چلا جاتا ہے۔ چینی براہ راست موٹاپے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس، میٹابولک سینڈروم یا عادات جیسے زیادہ غذا کا استعمال اور ورزش نہ کرنا بھی اس کا باعث بنتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ہماری غذا کی سپلائی اور ان کے استعمال کا رویہ موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔

    چینی کے زیادہ استعمال سے جگر کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ رہتا ہے. ڈاکٹروں کے مطابق بہت زیادہ مقدار میں چینی آپ کے جگر کو بہت زیادہ کام پر مجبور کردیتی ہے اور لیور فیلیئر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چینی کو جس طرح ہمارا جسم استعمال کرتا ہے وہ جگر کو تھکا دینے اور متورم کردینے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

    چینی کے زیادہ استعمال کو حوالے سے یہ بات بھی سامنےآئی ہےکہ چینی کی بہت زیادہ مقدار جگر پر غیر الکحلی چربی بڑھنے کے مرض کا باعث بن سکتی ہے اور یہ چربی بتدریج پورے جگر پر چڑھ جاتی ہے۔ عام فرد کے مقابلے میں 2 گنا زیادہ سافٹ ڈرنکس استعمال کرنے والے افراد میں اس مرض کی تشخیص زیادہ ہوتی ہے۔ جگر پر غیر الکحلی چربی کے امراض کے شکار بیشتر افراد کو اکثر علامات کا سامنا نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ وہ کافی عرصے تک اس سے آگاہ بھی نہیں ہوپاتے۔

    اس سے پہلے عام طور پر نمک کو فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کا باعث سمجھا جاتا ہے مگر بہت زیادہ چینی کھانے کی عادت بھی آپ کو اس جان لیوا مرض کا شکار بناسکتی ہے۔ طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کے حوالے سے غلط سفید دانوں پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ تحقیق کے بعد یہ رائے سامنے آئی ہے کہ نمک کے مقابلے میں اس غذا پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو لت کی طرح انسانی دماغ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور وہ ہے چینی۔ محقین کے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ چینی کو ہضم کرنے سے یورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے یعنی ایسا کیمیکل جو ہائی بلڈ پریشر کا باعث ہے۔تاہم محققین کے مطابق اس حوالے سے بڑے پیمانے پر طویل المعیاد تحقیق کی ضرورت ہے۔

    زیادہ چینی کے استعمال سے انسولین کا معاملہ پچیدہ ہوجا تا ہے ماہرین طب کےمطابق جب آپ ناشتے میں بہت زیادہ مٹھاس پر مشتمل غذا استعمال کریں تو کیا ہوگا؟ یہ آپ کے جسم میں انسولین کی طلب کا مطالبہ بڑھا دے گی۔ انسولین وہ ہارمون ہے جو غذا کو قابل استعمال توانائی میں تبدیل کرنے کا کام کرتا ہے مگر جب اس کی مقدار زیادہ ہو تو جسم اس کے حوالے سے کم حساس ہوجاتا ہے اور خون میں گلوکوز جمنے لگتا ہے۔

  • امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دیں

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دیں

    امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دیں، اثاثے امریکا میں ہونے کی صورت میں منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندی لگا دی یو ایس ٹریژری ڈیپارٹمنٹ آفس نے ایرانی وزیر خارجہ کے اوپر پابندیوں کی تصدیق کر دی ہے. ان پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے یو ایس ٹریژری ڈیپارٹمنٹ آفس نے کہا کہ ہم یہ پابندیاں جواز زریف پر اس لیے لگا رہے ہیں کیونکہ وہ ایرنی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی شہہ پر ان کے خاص ایجنڈے پر کاربند ہیں .امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جواد ظریف ایران کے رہبر اعلیٰ کے ایجنڈے کو پھیلاتے ہیں۔

    جواد ظریف نے ان پابندیوں پر رد عمل پیش کرتےہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ امریکا نے اپنے ایجنڈے کیلئے خطرہ تصور کرتے ہوئے ان پر پابندیاں لگائیں۔ ماہرین کے مطابق جواد ظریف ان پابندیوں کے باوجود اقوام متحدہ کا دورہ کرنے نیویارک آ سکتے ہیں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی غیر ملکی لڑکی سے شادی کرنے جارہے

    قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی غیر ملکی لڑکی سے شادی کرنے جارہے

    ایک اور کرکٹر دے بیٹھے کسی غیر مملکی حسینہ کو دل اور وہ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے ساتھ شادی کریں گے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . پاکستانی کرکٹر عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی دوشیزہ سے شادی رچانے جا رہے ہیں اس طرح وہ موجودہ ٹیم میں دوسرے کھلاڑی ہیں جو غیر ملکی لڑکی سے شادی کریں گے اس سے پہلے حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کررہے ہیں.

  • ملک بھر میں‌ مون سون کی بارشیں کہاں کہاں  برسیں‌ گی. محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتادیا

    ملک بھر میں‌ مون سون کی بارشیں کہاں کہاں برسیں‌ گی. محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتادیا

    اسلام آباد: آج کا دن بھی بارشوں کے نام ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی ملک بھر میں‌ مون سون کی بارشیں برسیں گی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائیں علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں اس دوران جڑواں شہروں سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان میں‌ آئندہ 24 گھنٹوں میں‌ہونے والی بارشوں کی پشین گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوٗں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہیگا۔

    دوسری طرف جڑوانواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک جڑواں شہروں میں 109ملی میٹر تک بارش رکارڈ کی جا چکی ہے۔دوسری طرف شدید بارشوں سے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15فٹ جبکہ گوالمنڈی میں سطح آب 13فٹ تک پہنچ گئی۔

    راوالپنڈی میں‌تو بارش کے پانی سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، ندیم کالونی، جاوید کالونی، ڈھوک کالا خان شکریال، صادق آباد میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔

    ملک بھر میں‌ بارش کہاں‌کہاں‌ہوگی اس کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا بھی امکان ہے۔اس دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    دوسری طرف تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • ڈاکٹرعمرخالدکے بھائی عدنان خالدبقضائے الہی وفات پاگئے

    ڈاکٹرعمرخالدکے بھائی عدنان خالدبقضائے الہی وفات پاگئے

    رحیم یارخان( )ایم این اے میاں عبدالخالق مرحوم کے بھتیجے اورڈاکٹرعمرخالدکے بھائی عدنان خالدبقضائے الہی وفات پاگئے‘ مرحوم کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ میں اداکی گئی نمازجنازہ میں ایم پی اے چوہدری آصف مجید‘ سابق صوبائی وزیرشوکت داؤد‘چوہدری نعیم شفیق‘ حاجی محمدابراہیم‘ میاں عامرشہباز‘غلام مرتضی‘ وسیم شہزاد‘ چوہدری انوارنجمی‘ میاں ثاقب غفار‘ چوہدری شاہد‘ چوہدری اشفاق رشید‘ لالہ حسین اقبال‘ راناافتخاررسول‘ ندیم عباس‘ چوہدری عبدالرؤف مختار‘ چوہدری اصغر‘ ظفرعرفان گجر‘ چوہدری ظفراقبال وڑائچ‘ چوہدری اشرف‘ عمران اشرف‘ زاہدگجر‘ چوہدری ریاض سمیت سیاسی سماجی مذہبی ودینی شخصیات اورعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی مرحوم کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اورسسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان سپردخاک کردیاگیا۔

  • سعودی عرب سے بات چیت کےدروازے کھلے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    سعودی عرب سے بات چیت کےدروازے کھلے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کے لیے خواہش کا اظہار کیا ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ اگر مملکت سعودی عرب بھی آمادہ ہو تو ہم گفت شنید کے لیے تیار ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان میں کہ کہ "ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا ہوا ہے … ایران نے نہ اسے بند کیا اور نہ کرے گا”۔اگر مملکت سعودی عرب بھی آمادہ ہو تو ہم گفت شنید کے لیے تیار ہیں.

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایرن کی آپس میں‌کافی عرصے سے سرد جنگ چل رہی ہے خصوصا یمن کے معاملے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف غیر اعلانیہ طور صف آرا ہیں.